🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

معجم صغير للطبراني ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1198)
حدیث نمبر لکھیں:
معجم صغير للطبراني ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (1197)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اللہ کی تقدیر کا انکار کرنے والوں کا بیان
اطراف الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 17 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 17
سنن ابن ماجہ: 92
المعجم الاوسط: 4455، 4458
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ السُّكَّرِيُّ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفًّى ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ مَجُوسَ هَذِهِ الأُمَّةِ الْمُكَذِّبُونَ بِأَقْدَارِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنْ مَرِضُوا فَلا تَعُودُوهُمْ، وَإِنْ لَقِيتُمُوهُمْ فَلا تُسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ، وَإِنْ مَاتُوا فَلا تَشْهَدُوهُمْ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، إِلا بَقِيَّةُ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ مُصَفًّى
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی تقدیروں کے منکر اور تکذیب کرنے والے اس امت کے مجوسی ہیں، اگر وہ بیمار ہوں تو ان کی بیمار پرسی نہ کرو، اگر تمہیں ملیں تو انہیں سلام نہ کرو، اگر یہ مر جائیں تو ان کے جنازے میں شرکت نہ کرو۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الإيمان/حدیث: 17]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 92، قال الشيخ الألباني: حسن دون جملة التسليم، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4046، 4455، والطبراني فى «الصغير» برقم: 615،» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 92
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مَجُوسَ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْمُكَذِّبُونَ بِأَقْدَارِ اللَّهِ، إِنْ مَرِضُوا فَلَا تَعُودُوهُمْ، وَإِنْ مَاتُوا فَلَا تَشْهَدُوهُمْ، وَإِنْ لَقِيتُمُوهُمْ فَلَا تُسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت کے مجوسی وہ لوگ ہیں جو اللہ کی تقدیر کے جھٹلانے والے ہیں، اگر وہ بیمار پڑ جائیں تو تم ان کی عیادت نہ کرو، اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں شریک نہ ہو، اور اگر ان سے ملو تو انہیں سلام نہ کرو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 92]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت کے مجوسی وہ ہیں جو اللہ کی تقدیر کا انکار کرتے ہیں، اگر وہ بیمار ہو جائیں، تو ان کی عیادت نہ کرو، اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں نہ جاؤ، اور اگر ان سے ملاقات ہو تو انہیں سلام نہ کہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 92]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2879، ومصباح الزجاجة: 36) (حسن)» ‏‏‏‏ (سند میں بقیہ بن الولید اور ابو الزبیر مدلس راوی ہیں، اور دونوں نے عنعنہ سے روایت کی ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حسن ہے، اور «وإن لقيتموهم فلا تسلموا عليهم» کا جملہ ضعیف ہے، ملاحظہ ہو: السنة لا بن أبی عاصم: 337)
وضاحت: ۱؎: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تقدیر کے منکرین کو مجوس سے اس لئے تشبیہ دی کہ وہ دو خالق کے قائل ہیں: ایک خیر کا خالق ہے، اس کا نام یزدان ہے، اور دوسرا شر کا خالق ہے، اس کا نام اہرمن ہے، اور قدریہ خالق سے خلق کے اختیار کو سلب کرتے ہیں اور خلق کو ہر مخلوق کے لئے ثابت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ شر کا خالق نہیں ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ پر اصلح (زیادہ بہتر کام) واجب ہے، اور اسی لئے علمائے اہل سنت نے کہا ہے کہ معتزلہ مجوس سے بدتر ہیں اس لئے کہ وہ دو ہی خالق اور الٰہ کے قائل ہیں اور معتزلہ بہت سے خالقوں کے قائل ہیں کہ وہ ہر انسان کو اپنے افعال کا خالق قرار دیتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: حسن دون جملة التسليم
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن جريج و أبو الزبير مدلسان وعنعنا
ولبعض الحديث طرق أخري
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 378

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4455
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الصَّقْرِ السُّكَّرِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى قَالَ: نَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ مَجُوسَ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْمُكَذِّبُونَ بِأَقْدَارِ اللهِ، إِنْ مَرِضُوا فَلَا تَعُودُوهُمْ، وَإِنْ لَقِيتُمُوهُمْ فَلَا تُسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ، وَإِنْ مَاتُوا فَلَا تَشْهَدُوهُمْ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا بَقِيَّةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اس امت کے مجوسی وہ لوگ ہیں جو اللہ کی تقدیروں کو جھٹلاتے ہیں؛ اگر وہ بیمار پڑیں تو ان کی عیادت نہ کرو، اور اگر تم ان سے ملو تو انہیں سلام نہ کرو، اور اگر وہ مر جائیں تو ان کے جنازے میں شریک نہ ہو۔“
اس حدیث کو امام اوزاعی رحمہ اللہ سے بقیہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن مصفی رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4455]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 92، والطبراني فى «الصغير» برقم: 615، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4046»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4458
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الصَّقْرِ السُّكَّرِيُّ قَالَ: نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قُلْتُ لِلرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ : صِفِي لِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: لَوْ رَأَيْتَهُ رَأَيْتَ الشَّمْسَ طَالِعَةً.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الرُّبَيِّعِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ I ".
ابو عبیدہ بن محمد بن عمار بن یاسر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا سے عرض کی: ”میرے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف بیان فرمائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”اگر تم انہیں دیکھ لیتے تو تمہیں یوں محسوس ہوتا جیسے تم طلوع ہوتے ہوئے سورج کو دیکھ رہے ہو۔“
یہ حدیث سیدہ ربیع رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس کی روایت میں عبداللہ بن موسیٰ تیمی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4458]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 61، والطبراني فى «الكبير» برقم: 696، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2222»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں