الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
جس گھر میں کتا یا تصویر ہو وہاں فرشتے نہیں آتے
اطراف الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 684 (کل: 10 مقامات، 5 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 684
المعجم الاوسط: 3487
حدیث نمبر: 684
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُرْقِي الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ الأَنْصَارِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْعَقِيلِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ:" أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ خَائِرُ النَّفْسِ، وَأَمْسَى وَهُوَ كَذَلِكَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَالِي أَرَاكَ خَائِرًا؟ فَقَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي وَمَا أَخْلَفَنِي قَطُّ، فَنَظَرُوا فَإِذَا جِرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ نَضَدٍ لَهُمْ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ الْجَرْوِ، فَأُخْرِجَ وَأَمَرَ بِذَلِكَ الْمَكَانَ فَغُسِلَ بِالْمَاءِ، فَجَاءَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلامُ، فَقَالَ: إِنَّكَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَأْتِيَنِي، وَمَا أَخْلَفْتَنِي قَطُّ، قَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّا لا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلا صُورَةٌ؟"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُمَارَةَ، إِلا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ، وَلا رَوَاهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، إِلا عُمَارَةُ، وَرَوَاهُ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ وَغَيْرُهُمَا مِنْ أَصْحَابِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ السَّبَّاقِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی) فرماتی ہیں: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح اٹھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت بوجھل اور بدمزہ ہوگئی، اور پھر آگے شام اسی حالت میں ہوگئی، میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں آپ کی طبیعت کو بوجھل محسوس کرتی ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئیں گے، مجھ سے انہوں نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی۔“ تو پھر انہوں نے دیکھا کہ چارپائی کے نیچے ایک کتیا کا بچہ تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس کو نکال کر اس جگہ کو پانی سے دھویا جائے۔ تو پھر جبریل علیہ السلام آگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”آپ نے مجھ سے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی، اور اس دفعہ آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور آپ نہیں آئے؟“ جبریل علیہ السلام نے کہا: ”جس گھر میں کتا یا تصویر ہو اس میں ہم نہیں جایا کرتے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الادب/حدیث: 684]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2105، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 299، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5649، 5856، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4281، 4286، 5353، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4769، 4776، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4157، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1170، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27442، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1046، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3487، 9171، والطبراني فى «الصغير» برقم: 394، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7093»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4281
أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ السَّبَّاقِ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَالَ لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام: لَكِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلَا صُورَةٌ. فَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ، فَأَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ، حَتَّى إِنَّهُ لَيَأْمُرُ بِقَتْلِ الْكَلْبِ الصَّغِيرِ".
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا: ”لیکن ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو اور مجسمہ (مورت) ہو“۔ اس دن جب صبح ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا، یہاں تک کہ آپ چھوٹے چھوٹے کتوں (پلوں) کو بھی مارنے کا حکم دے رہے تھے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4281]
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جبرئیل علیہ السلام نے بتایا: ”لیکن ہم کسی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔“ اس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کے وقت کتے مارنے کا حکم دیا، حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹے چھوٹے کتے مارنے کا بھی حکم دیتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4281]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 18075) (صحیح) (یہ حدیث صحیح مسلم (2105)، سنن ابی داود (4157) میں بسند عبید بن السباق عن ابن عباس عن میمونہ آئی ہے۔»
وضاحت: ۱؎: صحیح مسلم کے الفاظ یہ ہیں ”چھوٹے باغوں کے کتوں کو مارنے اور بڑے باغوں کے کتوں کو چھوڑ دینے کا حکم دے رہے تھے، بعد میں یہ حکم منسوخ ہو گیا، اور صرف کالے کتوں کو مارنے کا حکم دیا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح بلفظ يقتل كلب الحائط الصغير ويترك كلب الحائط الكبير
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4288
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ السَّبَّاقِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْبَحَ يَوْمًا وَاجِمًا، فَقَالَتْ لَهُ مَيْمُونَةُ: أَيْ رَسُولَ اللَّهِ لَقَدِ اسْتَنْكَرْتُ هَيْئَتَكَ مُنْذُ الْيَوْمَ. فَقَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام كَانَ وَعَدَنِي أَنْ يَلْقَانِي اللَّيْلَةَ فَلَمْ يَلْقَنِي، أَمَا وَاللَّهِ مَا أَخْلَفَنِي". قَالَ: فَظَلَّ يَوْمَهُ كَذَلِكَ، ثُمَّ وَقَعَ فِي نَفْسِهِ جَرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ نَضَدٍ لَنَا، فَأَمَرَ بِهِ , فَأُخْرِجَ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَاءً فَنَضَحَ بِهِ مَكَانَهُ، فَلَمَّا أَمْسَى لَقِيَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ كُنْتَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَلْقَانِي الْبَارِحَةَ. قَالَ: أَجَلْ، وَلَكِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلَا صُورَةٌ". قَالَ: فَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذَلِكَ الْيَوْمِ فَأَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ.
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک روز صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بہت غمگین اور اداس اٹھے، میمونہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے آپ کی حالت آج کچھ بدلی بدلی عجیب و غریب لگ رہی ہے، آپ نے فرمایا: ”جبرائیل نے مجھ سے رات میں ملنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ ملنے نہیں آئے، اللہ کی قسم! انہوں نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی“، آپ اس دن اسی طرح (غمزدہ) رہے، پھر آپ کو کتے کے ایک بچے (پلے) کا خیال آیا جو ہمارے تخت کے نیچے تھا، آپ نے حکم دیا تو اسے نکالا گیا پھر آپ نے اپنے ہاتھ میں پانی لے کر اس سے اس جگہ پر چھینٹے مارے، پھر جب شام ہوئی تو آپ کو جبرائیل علیہ السلام ملے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”آپ نے مجھ سے گزشتہ رات ملنے کا وعدہ کیا تھا؟“ انہوں نے فرمایا: جی ہاں، لیکن ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جہاں کتا ہو یا تصویر (مجسمہ) ہو، پھر جب صبح ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4288]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے افسردہ سے تھے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آج صبح سے آپ کی حالت عجیب سی محسوس ہو رہی ہے۔ آپ نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھ سے آج رات ملنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ ملے نہیں۔ اللہ کی قسم! انھوں نے کبھی مجھ سے وعدہ خلافی نہیں کی۔“ آپ سارا دن اسی طرح رہے، پھر آپ کو خیال آیا کہ ہماری بستروں والی چارپائی کے نیچے کتے کا ایک پلا بیٹھا ہے۔ آپ نے حکم دیا اور اسے نکال دیا گیا، پھر آپ نے اپنے دست مبارک سے وہاں کچھ پانی چھڑک دیا۔ جب شام ہوئی تو جبریل علیہ السلام آپ سے ملے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں فرمایا: ”آپ نے تو مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ گزشتہ رات مجھ سے ملیں گے؟“ وہ کہنے لگے: ہاں، لیکن ہم کسی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔ اس دن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کے قتل کا حکم دے دیا۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4288]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/اللباس 26 (2105)، سنن ابی داود/اللباس 48 (4157)، (تحفة الأشراف: 18068)، مسند احمد (6/330) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 20348
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخَرَقِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، قَالَتْ مَيْمُونَةُ: أَصْبَحَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ خَاثِرُ النَّفْسِ وَأَمْسَى وَهُوَ كَذَلِكَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا لِي أَرَاكَ خَاثِرًا؟ فَقَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي وَمَا أَخْلَفَنِي قَطُّ فَنَظَرُوا فَإِذَا جَرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ نَضَدٍ لَهُمْ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذَلِكَ الْجَرْوِ فَأُخْرِجَ وَأَمَرَ بِذَلِكَ الْمَكَانِ فَغُسِلَ بِالْمَاءِ فَجَاءَ جِبْرِيلُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِنَّكَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَأْتِيَنِي وَمَا أَخْلَفْتَنِي قَطُّ " قَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ؟.
سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کو افسردہ اٹھے اور شام تک اسی حال میں رہے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا بات ہے کہ میں آپ کو افسردہ دیکھ رہی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل نے مجھ سے آنے کا وعدہ کیا تھا اور انہوں نے آج تک کبھی مجھ سے وعدہ خلافی نہیں کی۔“ تو انہوں نے دیکھا تو ایک کتے کا بچہ ان کے کسی سامان کے نیچے تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کو نکالنے کا حکم دیا اور اس جگہ کو پانی سے دھونے کا حکم دیا، تب جبریل تشریف لائے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”آپ نے میرے پاس آنے کا وعدہ کیا تھا اور آپ نے کبھی مجھ سے وعدہ خلافی نہیں کی۔“ انہوں نے فرمایا: کیا آپ کو معلوم نہیں کہ ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو؟ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20348]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 430، حدیث 1046»
حدیث نمبر: 20349
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ كَامِلٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ بْنُ السَّبَّاقِ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي مَيْمُونَةُ ، زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصْبَحَ يَوْمًا وَاجِمًا قَالَتْ مَيْمُونَةُ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدِ اسْتَنْكَرْتُ هَيْأَتَكَ مُنْذُ الْيَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ جِبْرِيلَ كَانَ وَعَدَنِي أَنْ يَلْقَانِي اللَّيْلَةَ فَلَمْ يَلْقَنِي أَمَ وَاللهِ مَا أَخْلَفَنِي، قَالَتْ: فَظَلَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَهُ ذَاكَ عَلَى ذَلِكَ ثُمَّ وَقَعَ فِي نَفْسِهِ جَرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ بِسَاطٍ لَنَا، فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَاءً فَنَضَحَ بِهِ مَكَانَهُ، فَلَمَّا أَمْسَى لَقِيَهُ جِبْرِيلُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " قَدْ كُنْتَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَلْقَانِي الْبَارِحَةَ "، قَالَ: أَجَلْ وَلَكِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ، وَأَصْبَحَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَئِذٍ فَأَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ حَتَّى أَنَّهُ لَيَأْمُرُ بِقَتْلِ كَلْبِ الْحَائِطِ الْكَبِيرِ، وَيَتْرُكُ كَلْبَ الْحَائِطِ الصَّغِيرِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن افسردہ حالت میں اٹھے۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آج مجھے آپ کی حالت اجنبی سی لگ رہی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آج رات مجھ سے ملیں گے، مگر وہ مجھ سے نہیں ملے، حالانکہ اللہ کی قسم! انہوں نے مجھ سے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن اسی حال میں رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذہن میں آیا کہ ہمارے ایک قالین کے نیچے کتے کا ایک بچہ ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے نکالنے کا حکم دیا، پھر اپنے ہاتھ میں پانی لے کر اس جگہ پر چھڑکا، جب شام ہوئی تو جبریل ان سے ملے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”آپ نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کل رات مجھ سے ملیں گے۔“ انہوں نے فرمایا: ہاں، لیکن ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی دن کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے باغ کے کتے کو مار ڈالنے کا حکم دیتے، اور چھوٹے باغ کے کتے کو چھوڑ دیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20349]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 431، حدیث 1047»
حدیث نمبر: 20350
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الطَّيَالِسِيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا خَاثِرًا فَقُلْتُ: مَا لِي أَرَاكَ خَاثِرًا؟ فَقَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ وَعَدَنِي فَمَا أَخْلَفَنِي فَظَلَّ يَوْمَهُ كَذَلِكَ وَلَيْلَتَهُ وَمَعِي كَلْبٌ تَحْتَ نَضَدٍ لَنَا، فَأَمَرَ بِهِ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ مَاءً فَنَضَحَ بِهِ مَكَانَهُ، ثُمَّ جَاءَ جِبْرِيلُ فَقَالَ: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ وَلَا كَلْبٌ، قَالَتْ: وَكَانَ يُكَلَّمُ فِي كَلْبِ الْحَائِطِ الصَّغِيرِ فَمَا يَأْذَنُ فِيهِ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن افسردہ حالت میں نکلے، تو میں نے عرض کیا: کیا بات ہے کہ میں آپ کو افسردہ دیکھ رہی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل نے مجھ سے (آنے کا) وعدہ کیا تھا، اور انہوں نے کبھی مجھ سے وعدہ خلافی نہیں کی۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن اور اس رات اسی حال میں رہے، اور میرے پاس ہمارے کسی سامان کے نیچے ایک کتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے نکالنے کا حکم دیا، پھر اپنے ہاتھ میں پانی لے کر اس جگہ چھڑکا، پھر جبریل تشریف لائے اور فرمایا: ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر یا کتا ہو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے چھوٹے باغ کے کتے کے بارے میں کہا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی اجازت نہ دیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20350]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 431، حدیث 1048»
حدیث نمبر: 20403
حَدَّثَنَا الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَاتِرًا، فَقُلْتُ: مَا لِي أَرَاكَ فَاتِرًا؟ فَقَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ وَعَدَنِي وَمَا أَخْلَفَنِي، فَظَلَّ يَوْمَهُ كَذَلِكَ وَلَيْلَتَهُ، وَفِي الْبَيْتِ كَلْبٌ تَحْتَ نَضَدٍ لَنَا فَأُخْرِجَ وَأَخَذَ مَاءً بِيَدِهِ فَمَسَحَ بِهِ مَكَانَهُ، ثُمَّ جَاءَ جِبْرِيلُ فَقَالَ: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ وَلَا كَلْبٌ " وَكَانَ يُكَلَّمُ فِي كَلْبِ الْحَائِطِ الصَّغِيرِ فَمَا يَأْذَنُ فِيهِ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن سست حالت میں نکلے، تو میں نے عرض کیا: کیا بات ہے، میں آپ کو سست دیکھ رہی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل نے مجھ سے وعدہ کیا تھا اور وعدہ خلافی نہیں کی۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن اور اس رات اسی حال میں رہے، اور گھر میں ہمارے کسی سامان کے نیچے ایک کتا تھا، تو اسے نکالا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ میں پانی لے کر اس جگہ کو صاف کیا، پھر جبریل تشریف لائے اور فرمایا: ہم اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر یا کتا ہو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے چھوٹے باغ کے کتے کے بارے میں کہا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی اجازت نہ دیتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20403]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 17، حدیث 32»
حدیث نمبر: 7093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُخَرِّمِيُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ وَهُوَ ابْنُ دِينَارٍ الطَّاحِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: أَصْبَحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَاثِرًا، ثُمَّ أَمْسَى وَهُوَ كَذَلِكَ، ثُمَّ أَصْبَحَ وَهُوَ كَذَلِكَ.
قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! مَا لِي أَرَاكَ خَاثِرًا؟ قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَاعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي، وَمَا أَخْلَفَنِي قَالَ: فَنَظَرُوا، فَإِذَا جَرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ نَضَدٍ لَهُمْ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذَلِكَ الْمَكَانِ فَغُسِلَ بِالْمَاءِ قَالَ: وَجَاءَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «وَاعَدْتَنِي أَنْ تَأْتِيَنِي وَمَا أَخْلَفْتَنِي» ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: «أَوَمَا عَلِمْتَ أَنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ» .
قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! مَا لِي أَرَاكَ خَاثِرًا؟ قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَاعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي، وَمَا أَخْلَفَنِي قَالَ: فَنَظَرُوا، فَإِذَا جَرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ نَضَدٍ لَهُمْ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذَلِكَ الْمَكَانِ فَغُسِلَ بِالْمَاءِ قَالَ: وَجَاءَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «وَاعَدْتَنِي أَنْ تَأْتِيَنِي وَمَا أَخْلَفْتَنِي» ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: «أَوَمَا عَلِمْتَ أَنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک صبح پریشان خاطر اٹھے، پھر شام ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی کیفیت میں تھے اور اگلی صبح بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی حالت میں رہے۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا بات ہے، میں آپ کو اس قدر بوجھل طبیعت اور پریشان خاطر دیکھ رہی ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جبرئیل علیہ السلام نے مجھ سے (ملنے کا) وعدہ کیا تھا اور انہوں نے کبھی مجھ سے وعدہ خلافی نہیں کی۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر جب لوگوں نے دیکھا تو ان کے ایک تخت کے نیچے کتے کا ایک بچہ موجود تھا، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ کے متعلق حکم دیا تو اسے پانی سے دھو دیا گیا۔ پھر جب جبرئیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت فرمایا: ”آپ نے مجھ سے آنے کا وعدہ کیا تھا اور آپ نے کبھی مجھ سے وعدہ خلافی نہیں کی تھی (پھر تاخیر کیسی ہوئی)؟“ تو جبرئیل علیہ السلام نے عرض کی: ”کیا آپ کو علم نہیں کہ ہم (فرشتے) اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو اور نہ ہی اس گھر میں جس میں تصویر ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7093]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد ضعيف معلول، ومحمد بن دينار بن أبي الفرات الطاحى هو وشيخه (محمد بن أبي حفصة) كلاهما مختلف فيه، وهما إلى الضعف أقرب، وابن أبي حفصة أحسنهما حالًا، بل هو قريب من الصدوق إن شاء الله؛ واحتجاج الشيخين به يقويه؛ وباقى رجال الإسناد كلهم ثقات مشاهير»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 3928، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4283، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26260، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19615، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3511، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7057»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد ضعيف معلول، ومحمد بن دينار بن أبي الفرات الطاحى هو وشيخه (محمد بن أبي حفصة) كلاهما مختلف فيه، وهما إلى الضعف أقرب، وابن أبي حفصة أحسنهما حالًا، بل هو قريب من الصدوق إن شاء الله؛ واحتجاج الشيخين به يقويه؛ وباقى رجال الإسناد كلهم ثقات مشاهير»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 3928، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4283، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26260، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19615، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3511، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7057»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 7112
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .
عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَاتِرًا، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! مَا لِي أَرَاكَ فَاتِرًا؟ قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي، وَمَا أَخْلَفَنِي قَالَتْ: فَمَكَثَ يَوْمَهُ ذَاكَ وَلَيْلَتَهُ.
قَالَتْ: فَاتَّهَمَ جَرْوَ كَلْبٍ كَانَتْ تَحْتَ نَضَدٍ لَهُمْ لِلْحُسَيْنِ، فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ، وَأَمَرَ بِمَاءٍ فَنَضَحَ مَكَانَهُ بِيَدِهِ.
قَالَ: فَخَرَجَ فَإِذَا هُوَ بِجِبْرِيلَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ قَالَ: إِنَّكَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَأْتِيَنِي، قَالَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ، وَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَتْلِ الْكِلَابِ حَتَّى إِنْ كَانَ لَيُكَلَّمُ فِي كَلْبِ الْحَائِطِ الصَّغِيرِ، فَمَا يَأْذَنُ فِيهِ.
عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَاتِرًا، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ! مَا لِي أَرَاكَ فَاتِرًا؟ قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي، وَمَا أَخْلَفَنِي قَالَتْ: فَمَكَثَ يَوْمَهُ ذَاكَ وَلَيْلَتَهُ.
قَالَتْ: فَاتَّهَمَ جَرْوَ كَلْبٍ كَانَتْ تَحْتَ نَضَدٍ لَهُمْ لِلْحُسَيْنِ، فَأَمَرَ بِهِ فَأُخْرِجَ، وَأَمَرَ بِمَاءٍ فَنَضَحَ مَكَانَهُ بِيَدِهِ.
قَالَ: فَخَرَجَ فَإِذَا هُوَ بِجِبْرِيلَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ قَالَ: إِنَّكَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَأْتِيَنِي، قَالَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: إِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ، وَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَتْلِ الْكِلَابِ حَتَّى إِنْ كَانَ لَيُكَلَّمُ فِي كَلْبِ الْحَائِطِ الصَّغِيرِ، فَمَا يَأْذَنُ فِيهِ.
سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے (جسے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نقل کیا ہے) کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہایت بجھے بجھے اور فکرمند دکھائی دے رہے تھے، سیدہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا بات ہے، میں آپ کو فکرمند دیکھ رہی ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جبریل علیہ السلام نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھ سے ملنے آئیں گے، اور انہوں نے کبھی مجھ سے وعدہ خلافی نہیں کی“، وہ کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پورا دن اور وہ رات اسی کیفیت میں گزاری، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کتے کے اس پلے کا خیال آیا جو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا تھا اور ان کے سامان رکھنے والے ایک تخت کے نیچے موجود تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے وہاں سے نکالنے کا حکم دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی طلب فرما کر اپنے دستِ مبارک سے اس جگہ پر چھڑکاؤ کیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات جبریل علیہ السلام سے ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپ نے مجھ سے آنے کا وعدہ کیا تھا“، اس پر جبریل علیہ السلام نے عرض کیا: ”ہم (فرشتے) اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو اور نہ ہی اس گھر میں جہاں تصویر ہو“، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو تلف کرنے کا حکم صادر فرمایا یہاں تک کہ جب چھوٹے باغ کی حفاظت کرنے والے کتے کے بارے میں بھی رعایت طلب کی جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بھی اجازت نہ دیتے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7112]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 7093)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 3928، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4276، 4283، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26260، وأخرجه فتح الباري برقم: 5615، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19615، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 299، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 387، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 30، 3511، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 368، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7076»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 7093)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 3928، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4276، 4283، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26260، وأخرجه فتح الباري برقم: 5615، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19615، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 299، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 387، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 30، 3511، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 368، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7076»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3487
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخَرَقِيُّ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْعُقَيْلِيُّ قَالَ: نَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، قَالَتْ: أَصْبَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ خَاثِرُ النَّفْسِ، وَأَمْسَى وَهُوَ كَذَلِكَ، وَأَصْبَحَ وَهُوَ كَذَلِكَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا لِي أَرَاكَ خَاثِرًا؟ قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ وَعَدَنِي أَنْ يَأْتِيَنِي وَمَا أَخْلَفَنِي قَطُّ فَنَظَرُوا فَإِذَا جَرْوُ كَلْبٍ تَحْتَ نَضَدٍ لَهُمْ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ الْجَرْوِ فَأُخْرِجَ، وَأَمَرَ بِذَلِكَ الْمَكَانِ فَغُسِلَ بِالْمَاءِ، فَجَاءَ جِبْرِيلُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِنَّكَ وَعَدْتَنِي أَنْ تَأْتِيَنِي وَمَا أَخْلَفْتَنِي قَطُّ؟ قَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ؟.
هَكَذَا رَوَاهُ عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .
وَرَوَاهُ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ ، مِنْهُمْ: يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، وَغَيْرُهُمَا، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ .
هَكَذَا رَوَاهُ عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .
وَرَوَاهُ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ ، مِنْهُمْ: يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، وَغَيْرُهُمَا، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَيْمُونَةَ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ .
ام المومنین سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح اس حال میں کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت بوجھل اور مضمحل تھی، شام بھی اسی حالت میں ہوئی، پھر اگلی صبح بھی یہی کیفیت رہی۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا بات ہے کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مضمحل دیکھ رہی ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ میرے پاس آئیں گے، اور انہوں نے کبھی مجھ سے وعدہ خلافی نہیں کی۔“ پھر گھر والوں نے دیکھا تو ان کے تخت (سامان رکھنے کی چوکی) کے نیچے کتے کا ایک پلا موجود تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے اس پلے کو نکال دیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے اس جگہ کو پانی سے دھو دیا گیا۔ پھر جبریل علیہ السلام تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”آپ نے مجھ سے آنے کا وعدہ کیا تھا اور آپ نے کبھی مجھ سے وعدہ خلافی نہیں کی تھی؟“ انہوں نے کہا: ”کیا آپ کو معلوم نہیں کہ ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو یا تصویر ہو؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ بن ابی حفصہ نے زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
جبکہ زہری رحمہ اللہ کے شاگردوں، جن میں یونس بن یزید اور سفیان بن عیینہ رحمہما اللہ وغیرہ شامل ہیں، نے اسے زہری سے، انہوں نے عبید بن سباق سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔
عمارہ بن ابی حفصہ سے اس حدیث کو محمد بن مروان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3487]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ بن ابی حفصہ نے زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
جبکہ زہری رحمہ اللہ کے شاگردوں، جن میں یونس بن یزید اور سفیان بن عیینہ رحمہما اللہ وغیرہ شامل ہیں، نے اسے زہری سے، انہوں نے عبید بن سباق سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔
عمارہ بن ابی حفصہ سے اس حدیث کو محمد بن مروان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3487]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: الصحيح عن عبيد بن السباق «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 15، ص 262» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2105، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 299، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5649، 5856، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4287 / 1، 4294 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4769، 4776، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4157، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1171، 1172، 1170، 4313، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27442، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7093، 7112، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6923، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 883، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1047، 1046، 1048، 31، 32، والطبراني فى «الصغير» برقم: 394، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9171»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2105، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 299، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5649، 5856، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4287 / 1، 4294 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4769، 4776، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4157، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1171، 1172، 1170، 4313، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27442، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7093، 7112، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6923، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 883، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1047، 1046، 1048، 31، 32، والطبراني فى «الصغير» برقم: 394، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9171»