الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
معجم صغير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم فقہی
عربی
اردو
امّتِ محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کی کثیر تعداد کے جنّت میں داخلے کا بیان
اطراف الحدیث — معجم صغير للطبراني حدیث نمبر 812 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
معجم صغیر للطبرانی : 812
مسند احمد: 12695
الجامع الكامل: 16390
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18687
المعجم الاوسط: 3400
فضائل صحابہ: 714
حدیث نمبر: 812
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الْبُوشِيُّ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ وَعَدَنِي أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعُ مِائَةِ أَلْفٍ، فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَهَكَذَا وَجَمَعَ كَفَّيْهِ، فَقَالَ عُمَرُ: حَسْبُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: دَعْنِي يَا عُمَرُ، وَمَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا الْجَنَّةَ كُلَّنَا؟، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى لَوْ شَاءَ أَدْخَلَ خَلْقَهُ الْجَنَّةَ بِكَفٍّ وَاحِدَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: صَدَقَ عُمَرُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ، إِلا مَعْمَرٌ. تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّزَّاقِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت سے جنت میں چار لاکھ آدمی داخل کرے گا۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! اس میں اضافہ کیجیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اتنے“، اور اپنی ہتھیلیاں اکٹھی کیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ابوبکر! یہ کافی ہے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: عمر! چھوڑیے، اگر اللہ تعالیٰ ہم سب کو جنت میں داخل کر دے تو تم پر کیا بوجھ ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اپنی ساری مخلوق کو صرف ایک ہتھیلی سے جنت میں داخل کر سکتا ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر نے سچ کہا۔“ رضی اللہ عنہم اجمعین۔ [معجم صغير للطبراني/كتاب صفة الجنة/حدیث: 812]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 12892، 13207، قال شيخ شعيب الارناؤط: إسناده صحيح، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3783، وأخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 6398، 6636، 7197، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20556، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3400، 8884، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 342، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4623»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 12695
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَوْ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعَ مِائَةِ أَلْفٍ" فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَهَكَذَا" وَجَمَعَ كَفَّهُ، قَالَ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَهَكَذَا" فَقَالَ عُمَرُ: حَسْبُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: دَعْنِي يَا عُمَرُ، مَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْجَنَّةَ كُلَّنَا! فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ شَاءَ أَدْخَلَ خَلْقَهُ الْجَنَّةَ بِكَفٍّ وَاحِدٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَدَقَ عُمَرُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھ سے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت کے چار لاکھ آدمیوں کو جنت میں داخل فرمائے گا، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس تعداد میں اضافہ کیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی جمع کر کے فرمایا کہ اتنے افراد مزید ہوں گے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پھر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس تعداد میں اضافہ کیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اپنی ہتھیلی جمع کر کے فرمایا کہ اتنے افراد مزید ہوں گے، اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ ابوبکر! بس کیجئے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا عمر! پیچھے ہٹو، اگر اللہ تعالیٰ ہم سب ہی کو جنت میں کلی طور پر داخل فرما دے تو تمہارا اس میں کوئی حرج نہیں ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر اللہ چاہے تو ایک ہی ہاتھ میں ساری مخلوق کو جنت میں داخل کر دے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمر سچ کہتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12695]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 16390
16390- عن أنس، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: يدخل الجنة من أمتي سبعون ألفا بغير حساب، فقال أبو بكر: يا رسول الله، زدنا، قال: وهكذا، فقال عمر: يا أبا بكر، إن شاء الله أدخلهم الجنة بحفنة واحدة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البزار –كشف الأستار- (3548)، عن طالوت بن عباد، حدثنا أبو عوانة، عن أبي هلال، عن قتادة، عن أنس، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 18687
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعَمِائَةِ أَلْفٍ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَهَكَذَا" وَجَمَعَ كَفَّيْهِ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے چار لاکھ افراد کو جنت میں داخل کرے گا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے مزید کروائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور اس طرح۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو ملا کر (اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی)۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18687]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18687]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (165/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12284، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20556، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3424»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3400
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْبَوْسِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعَمِائَةِ أَلْفٍ. فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ : زِدْنَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " وَهَكَذَا I " وَجَمَعَ كَفَّيْهِ، فَقَالَ عُمَرُ : حَسْبُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : دَعْنِي يَا عُمَرُ ، وَمَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا الْجَنَّةَ كُلَّنَا، فَقَالَ عُمَرُ : إِنَّ اللهَ إِنْ شَاءَ أَدْخَلَ خَلْقَهُ الْجَنَّةَ بِكَفٍّ وَاحِدٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " صَدَقَ عُمَرُ I ".
هَكَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، وَرَوَاهُ مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت میں سے چار لاکھ افراد کو جنت میں داخل کرے گا۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے اس میں اضافہ فرمائیے۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اسی طرح (اور بھی)۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیاں جمع کیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے ابوبکر! بس کیجیے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے عمر! مجھے چھوڑ دیجیے، آپ کا کیا نقصان ہے اگر وہ ہم سب کو جنت میں داخل فرما دے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اللہ تعالیٰ چاہے تو اپنی ساری مخلوق کو ایک ہی چلو (مٹھی) میں جنت میں داخل کر دے۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر نے سچ کہا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسی طرح اس حدیث کو معمر نے قتادہ سے، انہوں نے نضر بن انس سے، انہوں نے انس سے روایت کیا ہے، اور معاذ بن ہشام نے اپنے والد سے، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے ابوبکر بن انس سے، انہوں نے ابوبکر بن عمیر سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3400]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجالهما رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 404» »
«قال الدارقطني: يرويه قتادة واختلف عنه فرواه معمر عن قتادة عن النضر بن أنس عن أنس وخالفه أبو هلال الراسبي فرواه عن قتادة عن أنس وخالفهما هشام الدستوائي رواه عن قتادة عن أبي بكر بن أنس عن أبي بكر بن عمير الأنصاري عن أبيه عن النبي صلى الله عليه وسلم والقول ما قال هشام لأن أبا هلال ضعيف ومعمر سيئ الحفظ لحديث قتادة والأعمش «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 221» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2029، 2028، 2704، 2703، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12892، 13207، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3783، والبزار فى «مسنده» برقم: 6398، 6636، 7197، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4623، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20556، والطبراني فى «الصغير» برقم: 342، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8884»

رجاله رجال الصحيح
حدیث نمبر: 714
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ، أَوْ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعَمِائَةِ أَلْفٍ"، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "وَهَكَذَا"، وَجَمَعَ كَفَّهُ، قَالَ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: "وَهَكَذَا"، فَقَالَ عُمَرُ: حَسْبُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: دَعْنِي يَا عُمَرُ ، وَمَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا اللَّهُ الْجَنَّةَ كُلَّنَا، فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ شَاءَ أَدْخَلَ خَلْقَهُ الْجَنَّةَ بِكَفٍّ وَاحِدٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "صَدَقَ عُمَرُ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت میں سے چار لاکھ افراد کو جنت میں داخل فرمائے گا۔“
اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ہمارے لیے اس (تعداد) میں اضافہ فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلیاں ملا کر (اشارہ کرتے ہوئے) فرمایا: ”اور اتنے۔“
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پھر عرض کی: ”یا رسول اللہ! ہمارے لیے مزید اضافہ فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اسی طرح (ہاتھوں سے اشارہ کر کے) فرمایا: ”اور اتنے۔“
تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے ابوبکر! بس کیجئے (اتنا ہی کافی ہے)۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے عمر! مجھے (اپنے حال پر) چھوڑ دیجئے، آپ کا کیا حرج ہے اگر اللہ تعالیٰ ہم سب ہی کو جنت میں داخل فرما دے؟“
تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بے شک اللہ عزوجل اگر چاہے تو اپنی (ساری) مخلوق کو ایک ہی لپ بھر کر جنت میں داخل کر دے۔“ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عمر نے سچ کہا۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 714]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: رجال الاسناد ثقات لكنه معلول بتدليس قتادة. .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12284، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20556، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3424، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18687، وأخرجه شرح السنة برقم: 4335، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7883/2»
«مسند الامام احمد: 165/3»

رجاله ثقات