🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (سُنَّةُ صَلَاةِ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْوِتْرِ)
وتر کے بعد دو رکعتیں پڑھنا مسنون ہے
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1284 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1284
سنن دارقطنی: 1682
الفتح الربانی: 2216
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1284
1284 - وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْوِتْرِ رَكْعَتَيْنِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَزَادَ ابْنُ مَاجَهْ: خَفِيفَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ.
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وتر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ ابن ماجہ نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیٹھ کر ہی دو خفیف رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ صحیح، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1284]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (471) و ابن ماجه (1195)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٍ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1664 ترقیم الرسالہ : -- 1682
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ . ح وَثنا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا بُنْدَارٌ ، وعَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، وَالْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالُوا: ثنا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، حَدَّثَنَا مَيْمُونُ بْنُ مُوسَى الْمَرَائِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ بَعْدَ الْوِتْرِ" . زَادَ الْمَحَامِلِيُّ:" وَهُوَ جَالِسٌ".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے بعد دو رکعت مختصر ادا کیا کرتے تھے، محاملی نامی راوی نے یہ بات اضافی نقل کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دو رکعت بیٹھ کر ادا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الوتر/حدیث: 1682]
ترقیم العلمیہ: 1664
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 471، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1195، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4899، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1682، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27196، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 859، 860، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7094»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2216
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْوِتْرِ وَهُوَ جَالِسٌ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نمازِ وتر کے بعد دو رکعتیں بیٹھ کر پڑھا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2216]
تخریج الحدیث: «صحيح من حديث عائشة، وھذا اسناد ضعيف، ميمون بن موسي مدلس وقد عنعن، ثم انه اختلف علي الحسن۔ أخرجه الترمذي: 471، وابن ماجه: 1195، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26553 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27088»
وضاحت: فوائد: … ایک سلام کے ساتھ زیادہ سے زیادہ نو وتر ثابت ہیں۔ جب کوئی نمازی ایک سلام کے ساتھ سات یا نو وتر ادا کرے گا تو وہ چھ اور آٹھ رکعات کے بعد درمیانہ تشہد بیٹھے گا، پھر ساتویںیا نویں رکعت ادا کرے گا۔ ہم نے ان ابواب کے شروع میں ان تمام امور کا دلائل کے ساتھ خلاصہ پیش کر دیا تھا۔

الحكم على الحديث:
صحيح من حديث عائشة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں