🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (تَلْبِيَةُ المُشْرِكِينَ)
مشرکین کا تلبیہ
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2554 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2554
صحیح مسلم: 2815
الجامع الكامل: 12377، 12378
السنن الكبرى للبيهقي: 9037
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5363
المعجم الکبیر للطبرانی: 12296، 12827
المعجم الاوسط: 7910
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2554
2554 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ يَقُولُونَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، فَيَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَيْلَكُمْ قَدْ قَدْ إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ  ، يَقُولُونَ هَذَا وَهُمْ يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ (رَوَاهُ مُسْلِمٌ) .
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مشرک کہا کرتے تھے: «لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ» ”ہم حاضر ہیں، تیرا کوئی شریک نہیں“، تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے: ” «وَيْلَكُمْ، قَدْ قَدْ» تم پر افسوس ہے، بس بس اتنا ہی کہو۔“ (پھر وہ مشرک کہتے) مگر تیرا وہ شریک ہے جس کا تو مالک ہے اور (اس چیز کا بھی تو مالک ہے) جس کا وہ مالک ہے۔ اور وہ بیت اللہ کا طواف کرتے وقت یہ کہا کرتے تھے۔ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2554]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1185/22)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1185 ترقیم شاملہ: -- 2815
وحَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْيَمَامِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ يَعْنِي ابْنَ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ يَقُولُونَ: لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، قَالَ: فَيَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَيْلَكُمْ قَدْ قَدْ "، فَيَقُولُونَ: إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ، يَقُولُونَ: هَذَا وَهُمْ يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہا: مشرکین کہا کرتے تھے: «لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ» ۔ کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”تمہاری بربادی! بس کرو، بس کرو (یہیں پر رک جاؤ)۔“ مگر وہ آگے کہتے: «إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ» (مگر ایک شریک ہے جو تیرا ہے، تو اس کا مالک ہے، وہ مالک نہیں)۔ وہ لوگ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے یہی کہتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2815]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مشرکینِ مکہ کہتے تھے: «لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ» ”ہم تیرے حضور حاضر ہیں، تیرا کوئی شریک نہیں“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: «وَيْلَكُمْ، قَدْ قَدْ» ”تم برباد ہو، یہیں رک جاؤ، بس کرو“ لیکن وہ آگے کہتے: «إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ، تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ» ”مگر وہ شریک جو تیرا ہے تو ہی اس کا اور اس کی مملوکہ چیزوں کا مالک ہے، یا وہ کسی چیز کا مالک نہیں ہے“۔ یہ کلمات وہ اس وقت کہتے جب طواف کر رہے ہوتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2815]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1185
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12377
12377- عن ابن عباس: إن المشركين كانوا يطوفون بالبيت يقولون:"لبيك، لبَّيك، لا شريك لك"، فيقول النبي صلى الله عليه وسلم: قد قد.فيقولون:"إلا شريك هو لك، تملكه وما ملك"، ويقولون:"غفرانك، غفرانك"، فأنزل الله: وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ فقال ابن عباس: كان فيهم أمانان: نبيّ الله، والاستغفار.ال: فذهب النبي صلى الله عليه وسلم، وبقي الاستغفار وَمَا لَهُمْ أَلَّا يُعَذِّبَهُمُ اللَّهُ وَهُمْ يَصُدُّونَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَا كَانُوا أَوْلِيَاءَهُ إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ قال:"فهذا عذاب الآخرة".قال:"وذاك عذاب الدنيا".
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطبري في تفسيره (11/150-151)، وابن أبي حاتم في تفسيره (5/1691)، والبيهقي (5/45-46) كلهم من طرق عن أبي حذيفة موسى بن مسعود، ثنا عكرمة بن عمار، عن أبي زميل سماك الحنفي، عن ابن عباس، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12378
12378- عن ابن عباس قال: كان المشركون يقولون: لبيك لا شريك لك، قال: فيقول رسول الله صلى الله عليه وسلم: ويلكم قد قد.فيقولون: إلا شريكا هو لك تملكه وما ملك، يقولون هذا وهم يطوفون بالبيت.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحج (1185)، عن ابن عباس بن عبد العظيم العنبري، حدثنا النضر بن محمد اليمامي، حدثنا عكرمة –يعني ابن عمار-، حدثنا أبو زميل، عن ابن عباس، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9037
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِيُّ الْقَاضِي، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا عِكْرِمَةُ، عَنْ أَبِي زُمَيْلٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: إِنَّ الْمُشْرِكِينَ كَانُوا يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ فَيَقُولُونَ: لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، فَيَقُولُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ قَدْ" فَيَقُولُونَ إِلَّا شَرِيكٌ هُوَ لَكَ تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ، وَيَقُولُونَ: غُفْرَانَكَ غُفْرَانَكَ، قَالَ: فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ} [الأنفال: ٣٣] ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: كَانَ فِيهِمْ أَمَانَانِ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالِاسْتِغْفَارُ، قَالَ: فَذَهَبَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَقِيَ الِاسْتِغْفَارُ: {وَمَا لَهُمْ أَلَّا يُعَذِّبَهُمُ اللهُ وَهُمْ يَصُدُّونَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَا كَانُوا أَوْلِيَاءَهُ إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ} [الأنفال: ٣٤] قَالَ: فَهَذَا عَذَابُ الْآخِرَةِ وَذَلِكَ عَذَابُ الدُّنْيَا، أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ النَّضْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ مُخْتَصَرًا دُونَ قَوْلِهِمْ: غُفْرَانَكَ إِلَى آخِرِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مشرکین بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے کہتے: «لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ» تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”بس بس“، تو وہ کہتے: «إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ، تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ» ”ہم حاضر ہیں حاضر ہیں، تیرا کوئی شریک نہیں سوائے اس شریک کے جو تیرا ہی ہے اس کا اور اس کی مملوکہ ہر چیز کا تو ہی مالک ہے۔“ اور وہ کہتے: اے اللہ! ہم تیری مغفرت چاہتے ہیں، مغفرت چاہتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ﴾ [سورة الأنفال: 33] ”جب آپ ان میں موجود ہوں تو اللہ ان کو عذاب دینے والا نہیں اور نہ ہی اس وقت جب کہ وہ استغفار کر رہے ہوں۔“ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں ان میں دو امانتیں تھیں اللہ کے نبی اور استغفار تو اللہ کے نبی چلے گئے اور استغفار باقی رہ گئی) اور یہ آیت ﴿وَمَا لَهُمْ أَلَّا يُعَذِّبَهُمُ اللَّهُ وَهُمْ يَصُدُّونَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَا كَانُوا أَوْلِيَاءَهُ إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ﴾ [سورة الأنفال: 34] ”اور کیا وجہ ہے کہ اللہ ان کو عذاب نہ دے حالاں کہ مسجدِ حرام سے روکتے ہیں جب کہ وہ اس کے والی نہیں، اس کے والی تو صرف متقی ہی ہیں“، اس میں جو عذاب کا ذکر ہے یہ اخروی عذاب ہے اور پہلی آیت میں جو عذاب کا ذکر ہے وہ دنیوی عذاب ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9037]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1150»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5363
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ يُلَبِّي أَهْلُ الشِّرْكِ:
لَبَّيْـكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ
تَمْلِـكُهُ وَمَـا مَلَكَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: هَلْ لَكُمْ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ شُرَكَاءَ فِيمَا رَزَقْنَاكُمْ فَأَنْتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ كَخِيفَتِكُمْ أَنْفُسَكُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مشرکین کا تلبیہ یہ تھا: ”اے اللہ! میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں ہے، البتہ اس شریک کا معاملہ مختلف ہے، جس کا تو مالک ہو، اور جس چیز کا وہ مالک ہے اس کا بھی تو مالک ہے“۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”کیا جو (غلام اور کنیزیں) تمہاری ملکیت ہیں، جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے کیا وہ اس میں شراکت دار ہیں کہ تم (اور تمہارے زیر ملکیت) اس (مال کی ملکیت) میں برابر ہوں، کیا تم ان کے بارے میں اسی طرح خوف رکھتے ہو جس طرح تم اپنے بارے میں خوف رکھتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں حماد بن شعیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5363]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12296
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ الْفَرَجِ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: كَانَ يُلَبِّي أَهْلُ الشِّرْكِ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ "، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: هَلْ لَكُمْ مِنْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ شُرَكَاءَ فِي مَا رَزَقْنَاكُمْ فَأَنْتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ كَخِيفَتِكُمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”مشرکین یہ تلبیہ کہا کرتے تھے: لبیک اللہم لبیک، لبیک لا شریک لک إلا شریکاً ہو لک، تملکہ وما ملک (حاضر ہوں اے اللہ! حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں سوائے ایک شریک کے جو تیرا ہی ہے، اس کا اور جو کچھ اس کی ملکیت میں ہے سب کا مالک تو ہی ہے)۔“ تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”کیا تمہارے مملوک غلاموں میں سے کوئی تمہارا اس مال میں شریک ہے جو ہم نے تمہیں دیا ہے، کہ تم اس میں برابر ہو جاؤ، اور تم انہیں ایسے ڈرو جیسے آپس میں ایک دوسرے سے ڈرتے ہو؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12296]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 20، حدیث 12348»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12827
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَمَّالُ ، ثَنَا حَمْدَانُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، ثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ يَقُولُونَ: لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، فَيَقُولُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَيْلَكُمْ قَدْ قَدْ، فَيَقُولُونَ: إِلَّا شَرِيكٌ هُوَ لَكَ تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ، يَقُولُونَ هَذَا وَهُمْ يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ.
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (الحمال) وينظر مصادر الترجمة.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مشرکین تلبیہ کہتے ہوئے کہا کرتے تھے: ”لبیک، تیرا کوئی شریک نہیں“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”افسوس ہو تم پر، بس بس!“ لیکن وہ آگے کہتے: ”سوائے ایک شریک کے جو تیرا ہی مملوک ہے، تو اس کا اور اس کی ملکیت کا مالک ہے“ - وہ یہ بات بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے کہا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12827]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 198، حدیث 12883»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7910
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ الْفَرَجِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ يُلَبِّي أَهْلُ الشِّرْكِ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ، تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ I "، فَأَنْزَلَ اللهُ: هَلْ لَكُمْ مِنْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ شُرَكَاءَ فِي مَا رَزَقْنَاكُمْ فَأَنْتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ كَخِيفَتِكُمْ أَنْفُسَكُمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبٍ ، إِلَّا حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: مشرکین (حج میں) یوں تلبیہ کہا کرتے تھے: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ، تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ» ”میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، سوائے اس شریک کے جو تیرا ہی ہے، تو اس کا بھی مالک ہے اور جس چیز کا وہ مالک ہے اس کا بھی۔“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿هَلْ لَكُمْ مِنْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ شُرَكَاءَ فِي مَا رَزَقْنَاكُمْ فَأَنْتُمْ فِيهِ سَوَاءٌ تَخَافُونَهُمْ كَخِيفَتِكُمْ أَنْفُسَكُمْ﴾ ”کیا تمہارے غلاموں میں سے کوئی اس رزق میں، جو ہم نے تمہیں دیا ہے، تمہارا شریک ہے کہ تم اس میں برابر ہو اور تم ان سے اس طرح ڈرتے ہو جیسے تم آپس میں ایک دوسرے سے ڈرتے ہو؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حبیب سے صرف حماد بن شعیب نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7910]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه حماد بن شعيب وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 223» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1185، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 448، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9128، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12348، 12883»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف حماد بن شعيب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں