🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (شَرَارَةُ الْفَأْرِ)
چوہے کی شرارت
اطراف الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4303 (کل: 10 مقامات، 9 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4303، 2654
سنن ابوداود: 5247
بلوغ المرام: 634
الادب المفرد: 1222
صحیح الادب المفرد: 932
صحیح ابن حبان: 5519
المستدرک علی الصحیحین: 7959
السنن الكبرى للبيهقي: 9406
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 816
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4303
4303 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جَاءَتْ فَأْرَةٌ تَجُرُّ الْفَتِيلَةَ، فَأَلْقَتْهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْخَمْرَةِ الَّتِي كَانَ قَاعِدًا عَلَيْهَا، فَأَحْرَقَتْ مِنْهَا مِثْلَ مَوْضِعِ الدِّرْهَمِ. فَقَالَ:"إِذَا نِمْتُمْ فَأَطْفِئُوا سُرُجَكُمْ ; فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدُلُّ مِثْلَ هَذِهِ عَلَى هَذَا ; فَيَحْرِقُكُمْ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَهَذَا الْبَابُ خَالٍ: عَنِ الْفَصْلِ الثَّالِثِ
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ایک چوہیا بتی کھینچتے ہوئے آئی اور اسے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے اس چٹائی پر رکھ دیا، جس پر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف فرما تھے، اور اس نے درہم برابر چٹائی جلا دی، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جب تم سونے لگو تو اپنے چراغ گل کر دیا کرو کیونکہ شیطان اس طرح کی کسی چیز کی اس طرح کے فعل پر رہنمائی کرتا ہے تو وہ تمہیں جلا دیتا ہے“۔ سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الأطعمة/حدیث: 4303]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (5247)
٭ سلسلة سماک عن عکرمة ضعيفة و حديث البخاري (6294. 6296) و مسلم (2016) يغني عنه .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5247
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّمَّارُ , حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ طَلْحَةَ , حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ , عَنْ سِمَاكٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ:" جَاءَتْ فَأْرَةٌ فَأَخَذَتْ تَجُرُّ الْفَتِيلَةَ , فَجَاءَتْ بِهَا فَأَلْقَتْهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْخُمْرَةِ الَّتِي كَانَ قَاعِدًا عَلَيْهَا , فَأَحْرَقَتْ مِنْهَا مِثْلَ مَوْضِعِ الدِّرْهَمِ , فَقَالَ: إِذَا نِمْتُمْ , فَأَطْفِئُوا سُرُجَكُمْ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدُلُّ مِثْلَ هَذِهِ عَلَى هَذَا فَتُحْرِقَكُمْ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک چوہیا آئی اور چراغ کی بتی کو پکڑ کر کھینچتی ہوئی لائی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس چٹائی پر ڈال دیا جس پر آپ بیٹھے تھے اور درہم کے برابر جگہ جلا دی، (یہ دیکھ کر) آپ نے فرمایا: ”جب سونے لگو تو اپنے چراغوں کو بجھا دیا کرو، کیونکہ شیطان چوہیا جیسی چیزوں کو ایسی باتیں سجھاتا ہے تو وہ تم کو جلا دیتی ہے“۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5247]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک بار ایک چوہیا چراغ کی بتی گھسیٹتی ہوئی لے آئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس چٹائی پر ڈال دی جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے اور ایک درہم کے برابر جگہ جل گئی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سونے لگو تو اپنے چراغ بجھا دیا کرو۔ بلاشبہ شیطان اس جیسی مخلوق کو اس قسم کا کام سجھا دیتا ہے اور تمہارے گھروں میں آگ لگا دیتا ہے۔“ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5247]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 6114) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سلسلة سماك عن عكرمة ضعيفة
وحديث البخاري (6294،6296) ومسلم (2016) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 181

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 634
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏ليس على النساء حلق وإنما يقصرن» .‏‏‏‏ رواه أبو داود بإسناد حسن.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عورتوں کے لیے منڈوانا نہیں بلکہ ان کے لیے صرف بال ترشوانا ہے۔“ اسے ابوداؤد نے حسن سند سے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 634]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ النَّبِيَّ» کہ نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» فرمایا: – «لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ» عورتوں پر نہیں ہے – «حَلْقٌ» سر منڈانا – «وَإِنَّمَا يُقَصِّرْنَ» وہ صرف بال کتروائیں گی۔ – «رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ» اسے ابو داود نے روایت کیا – «بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ» حسن سند کے ساتھ۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں پر سر منڈانا نہیں، وہ صرف بال کتروائیں گی۔“ اسے ابو داود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 634]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، المناسك، باب الحلق والتقصير، حديث:1985.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1222
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ طَلْحَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ‏:‏ جَاءَتْ فَأْرَةٌ فَأَخَذَتْ تَجُرُّ الْفَتِيلَةَ، فَذَهَبَتِ الْجَارِيَةُ تَزْجُرُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏:‏ ”دَعِيهَا“، فَجَاءَتْ بِهَا فَأَلْقَتْهَا عَلَى الْخُمْرَةِ الَّتِي كَانَ قَاعِدًا عَلَيْهَا، فَاحْتَرَقَ مِنْهَا مِثْلُ مَوْضِعِ دِرْهَمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏:‏ ”إِذَا نِمْتُمْ فَأَطْفِئُوا سُرُجَكُمْ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدُلُّ مِثْلَ هَذِهِ عَلَى مِثْلِ هَذَا فَتَحْرِقُكُمْ‏.‏“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ایک چوہیا آئی اور چراغ کی بتی کو کھینچنے لگی۔ ایک لڑکی اس کو روکنے کے لیے گئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو۔“ چنانچہ وہ چوہیا وہ بتی لائی اور جس چٹائی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف رکھتے تھے اس پر ڈال دی۔ اس چٹائی میں سے ایک درہم کے برابر جگہ جل گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سوؤ تو اپنے چراغ بجھا دو، کیونکہ شیطان اس طرح کی چیزوں کو اس طرح کی باتیں سمجھا دیتا ہے تو وہ تمہیں جلا دیتی ہیں۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1222]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 5247» أنظر الصحيحة: 1422
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 932
932/1222 (صحيح) عن ابن عباس قال: جاءت فأرة فأخذت تجر الفتيلة، فذهبت الجارية تزجرها، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"دعيها"، فجاءت بها فألقتها على الخمرة التي كان قاعداً عليها، فاحترق منها مثل وضع درهم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا نمتم فأطفئوا سرجكم، فإن الشيطان يدل مثل هذه على مثل هذا فتحرقكم".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک چوہیا آئی اور چراغ کی بتی کھینچنے لگی، لونڈی اسے ڈانٹ کر بھگانے کے لیے چلی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو۔“ چنانچہ وہ اس (بتی) کو لے آئی اور اسے اس چٹائی پر ڈال دیا جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے، تو اس سے ایک درہم کے برابر جگہ جل گئی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سونے لگو تو اپنے چراغ بجھا دیا کرو، کیونکہ شیطان اس جیسی (چوہیا) کو اس جیسے (کام) کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور وہ تمہیں جلا ڈالتی ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 932]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 5247» أنظر الصحيحة: 1422
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2654
2654 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ الْحَلْقُ  ، إِنَّمَا عَلَى النِّسَاءِ التَّقْصِيرُ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالدَّارِمِيُّ. [ وَهَذَا الْبَابُ خَالٍ مِنَ الْفَصْلِ الثَّالِثِ ]
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”عورتوں پر سر منڈانا واجب نہیں، ان پر بال کترانا واجب ہے۔“ حسن، رواہ ابوداؤد والترمذی والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2654]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (1984. 1985) و الدارمي (64/2 ح 1911)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5519
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ آدَمَ الْجُرْجَانِيُّ غُنْدَرٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادِ بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتْ فَأَرَةٌ، فَأَخَذَتْ تَجُرُّ الْفَتِيلَةَ، فَذَهَبَتِ الْجَارِيَةُ تَزْجُرُهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعِيهَا، قَالَ: فَجَاءَتْ بِهَا، فَأَلْقَتْهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْخُمْرَةِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا قَاعِدًا، فَأَحْرَقَتْ مِنْهَا مِثْلَ مَوْضِعِ دِرْهَمٍ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا نِمْتُمْ، فَأَطْفِئُوا سُرُجَكُمْ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدُلُّ مِثْلَ هَذِهِ عَلَى هَذَا فَتُحْرِقُكُمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک چوہیا آئی، اس نے (چراغ کی) بتی کو کھینچنا شروع کیا، ایک کنیز اسے بھگانے کی کوشش کرنے لگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے کرنے دو۔“ وہ چوہیا اس بتی کو لے کر آئی اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چٹائی پر رکھ دیا جس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، اس کے ذریعے اس چٹائی کا ایک درہم جتنا حصہ جل گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم سونے لگو تو چراغوں کو بجھا دو کیونکہ شیطان اس طرح کے (جانوروں کی) رہنمائی اس طرح کے کاموں پر کرتا ہے تو وہ تمہیں جلا دیتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5519]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5519، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7861، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5247، والبزار فى (مسنده) برقم: 4779، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 26440» «رقم طبعة با وزير 5494»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1426). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح لغيره وإسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7959
أخبرنا أبو [أحمد] (1) محمد بن إسحاق الصَّفَّار العَدْل، حدثنا أحمد بن نصر، أخبرنا عمرو بن طلحة، القَنَّاد، حدثنا أسباط بن نصر، عن سِمَاك بن حَرْب، عن عِكْرمة، عن ابن عباس قال: جاءت فأرةٌ فأخَذَت تَجُرُّ الفَتِيلة، فذهبت الجاريةُ تَزجُرُها، فقال نبيُّ الله ﷺ:"دَعِيها"، فجاءت بها فألقَتْها بينَ يدي رسول الله ﷺ [على الخُمْرة] (2) التي كان قاعدًا عليها، فأحرقَتْ منها موضعَ دِرهَم، فقال رسولُ الله ﷺ:"إذا نمتُم فأطفِئُوا سُرُجَكم، فإنَّ الشيطان يدلُّ مثلَ هذه على هذا فيُحرِقُكم" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7766 - صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، ایک چوہیا آئی اور چراغ کی بتی کھینچنے لگی، لونڈی اسے ڈانٹنے لگی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو۔“ وہ بتی لے کر آئی اور اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس چٹائی پر ڈال دیا جس پر آپ بیٹھے تھے، اس سے ایک درہم کے برابر جگہ جل گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سونے لگو تو چراغ بجھا دیا کرو، کیونکہ شیطان ایسے جانوروں کو اس طرح کے کام پر اکساتا ہے تاکہ تمہیں جلا ڈالے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7959]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وهذا إسناد ليِّن، أسباط بن نصر عن سماك عن عكرمة سلسلة ليست بالقوية، قال الساجي: روى أسباط أحاديث لا يتابع عليها عن سماك عمرو بن طلحة: هو ابن حماد بن طلحة» [ترقيم الرساله 7959] [ترقيم الشركة 7865] [ترقيم العلميه 7766]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9406
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ ابْنِ عَطَاءٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ أُمِّ عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ حَلْقٌ، إِنَّمَا عَلَى النِّسَاءِ التَّقْصِيرُ" ابْنُ عَطَاءٍ هُوَ يَعْقُوبُ بْنُ عَطَاءٍ.
ایضاً۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9406]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ دارقطني 2/ 271»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 816
«إذا نمتم فأطفئوا سرجكم فإن الشيطان يدل مثل هذه على هذا فيحرقكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم سویا کرو تو اپنے چراغوں کو بجھا دیا کرو، کیونکہ شیطان اس (چوہیا) جیسی چیزوں کی اس (جلتے ہوئے چراغ) پر رہنمائی کرتا ہے جس سے وہ تمہیں جلا دیتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 816]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د حب ك هب] عن ابن عباس. الصحيحة 1426.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں