الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 10551 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
صحیح مسلم: 6129
مشکوۃ المصابیح: 5978
اللؤلؤ والمرجان: 1525
الفتح الربانی: 11113
صحیح ابن حبان: 6765
الجامع الكامل: 9654
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2693
1 تا 10
حدیث نمبر: 10551
حَدَّثَنَا يَزِيدُ , أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ , عَنْ أَبِي الزِّنَادِ , عَنِ الْأَعْرَجِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِكُمْ يَوْمٌ لَأَنْ يَرَانِي، ثُمَّ لَأَنْ يَرَانِي أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَهُ مِثْلُ أَهْلِهِ وَمَالِهِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے تم میں سے کسی پر ایک دن ایسا بھی آئے گا جب اس کے نزدیک مجھے دیکھنا اپنے اہل خانہ اور اپنے مال و دولت سے زیادہ محبوب ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10551]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 3589، م: 2364
ترقیم عبدالباقی: 2364 ترقیم شاملہ: -- 6129
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ فِي يَدِهِ، لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِكُمْ يَوْمٌ، وَلَا يَرَانِي، ثُمَّ لَأَنْ يَرَانِي، أَحَبُّ إِلَيْهِ مَنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ مَعَهُمْ "، قَالَ أَبُ وَإِسْحَاقَ: الْمَعْنَى فِيهِ عِنْدِي لَأَنْ يَرَانِي مَعَهُمْ، أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ، وَهُوَ عِنْدِي مُقَدَّمٌ وَمُؤَخَّرٌ.
ہمام بن منبہ نے کہا: یہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیں، انہوں نے کئی حدیثیں بیان کیں، ان میں یہ (بھی) تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! تم لوگوں میں سے کسی پر وہ دن ضرور آئے گا کہ وہ مجھے نہیں دیکھ سکے گا۔ اور میری زیارت کرنا اس کے لیے اپنے اس سارے اہل اور مال سے زیادہ محبوب ہو گا جو ان کے پاس ہو گا۔“ (امام مسلم کے شاگرد) ابواسحاق (ابراہیم بن محمد) نے کہا: میرے نزدیک اس کا معنی یہ ہے کہ وہ شخص مجھے اپنے سب لوگوں کے ساتھ دیکھے، میں اس کے نزدیک اس کے اہل و مال سے زیادہ محبوب ہوں گا۔ اس میں تقدیم و تاخیر ہوئی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6129]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ہمام بن منبہ کو سنائی ہوئی حدیثوں میں سے ایک یہ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم پر ایک وقت ضرور آئے گا کہ تم میں سے کوئی مجھے نہیں دیکھ سکے گا، پھر اس کے لیے میرا دیدار کرنا، اپنے اہل اور ان کے ساتھ ان کے مال سے بھی زیادہ محبوب ہوگا۔“ ابواسحاق کہتے ہیں: میرے نزدیک اس کا معنی یہ ہے کہ مجھے ان کے ساتھ دیکھنا، اسے اپنے اہل اور مال سے زیادہ محبوب ہوگا، میرے نزدیک یہاں الفاظ میں تقدیم و تاخیر ہے، یعنی «مَعَهُمْ آخِرُ» (معہم کا لفظ آخر میں ہے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6129]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2364
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 5978
5978 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِكُمْ يَوْمٌ وَلَا يَرَانِي ، ثُمَّ لَأَنْ يَرَانِي أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ مَعَهُمْ) . رَوَاهُ مُسْلِمٌ. [ وَهَذَا الْبَابُ خَالٍ عَنِ الْفَصْلِ الثَّانِي وَالثَّالِثِ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے! تم میں سے کسی پر ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ وہ مجھے نہیں دیکھے گا، پھر اگر وہ مجھے دیکھ لے تو یہ اسے اپنے اہل و عیال اور اپنے مال کے ملنے سے بھی زیادہ پسندیدہ ہو گا۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5978]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (142/ 2364)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 9794
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِكُمْ يَوْمٌ لَأَنْ يَرَانِي، ثُمَّ لَأَنْ يَرَانِي أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَهُ مِثْلُ أَهْلِهِ وَمَالِهِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے تم میں سے کسی پر ایک دن ایسا بھی آئے گا جب اس کے نزدیک مجھے دیکھنا اپنے اہل خانہ اور اپنے مال و دولت سے زیادہ محبوب ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9794]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 3589، م: 2364
حدیث نمبر: 1525
1525 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَلَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِكُمْ زَمَانٌ لأَنْ يَرَانِي أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَهُ مِثْلُ أَهْلِهِ وَمَالِهِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر ایک ایسا دور بھی آنے والا ہے کہ تم میں سے کوئی اپنے سارے گھر بار اور مال و دولت سے بڑھ کر مجھ کو دیکھ لینا زیادہ پسند کرے گا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الفضائل/حدیث: 1525]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 61 كتاب المناقب: 25 باب علامات النبوة في الإسلام»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 11113
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِكُمْ يَوْمٌ لَأَنْ يَرَانِي ثُمَّ لَأَنْ يَرَانِي أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ وَمِثْلِهِمْ مَعَهُمْ“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے اوپر ضرور ایک ایسا دن آئے گا کہ تم مجھے دیکھنا چاہو گے مگر نہیں دیکھ سکو گے، اس وقت مجھے دیکھنا اور میرا دیدار کرنا اسے اہل و مال سے اور ساتھ اتنے ہی اور سے بھی زیادہ محبوب ہو گا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11113]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2364، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8141 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8126»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث ِ مبارکہ کا مفہوم یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد اگر کسی کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار کرنے کا موقع دے دیا جائے، اگرچہ وہ ایک لمحہ کے لیے ہو، تو یہ اعزاز اس کو اس کے اہل و مال سے زیادہ محبوب ہو گا۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2364
حدیث نمبر: 6765
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِكُمْ يَوْمٌ لا يَرَانِي، ثُمَّ لأَنْ يَرَانِي أَحَبُّ إِِلَيْهِ مِنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، تم میں سے کسی ایک شخص پر کوئی ایسا دن ضرور آئے گا جب وہ مجھے نہیں دیکھے گا، حالانکہ اس وقت اس کا میری زیارت کرنا، اس کے نزدیک اس کے اہل خانہ اور مال سے زیادہ محبوب ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6765]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2364، 2832، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6765، 7231، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7083، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8257» «رقم طبعة با وزير 6727»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (3589)، م (8/ 145). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 9654
9654- عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: والذي نفس محمد بيده، ليأتين على أحدكم يوم ولا يراني، ثم لأن يراني أحب إليه من أهله وماله
قال أبو إسحاق: المعنى فيه عندي: لأن يراني معهم أحب إليه من أهله وماله، وهو عندي مقدم ومؤخر.
قال أبو إسحاق: المعنى فيه عندي: لأن يراني معهم أحب إليه من أهله وماله، وهو عندي مقدم ومؤخر.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مسلم في الفضائل (142:2364) عن محمد بن رافع، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا معمر، عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكر أحاديث منها، وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 7060
«والذي نفس محمد بيده ليأتين على أحدكم يوم ولأن يراني ثم لأن يراني أحب إليه من أهله وماله معهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! تم میں سے کسی پر ایسا دن ضرور آئے گا کہ اس کے لیے مجھے دیکھنا، پھر مجھے دیکھنا، اس کے اہل و مال سمیت سب سے زیادہ محبوب ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7060]
”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! تم میں سے کسی پر ایسا دن ضرور آئے گا کہ اس کے لیے مجھے دیکھنا، پھر مجھے دیکھنا، اس کے اہل و مال سمیت سب سے زیادہ محبوب ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7060]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن أبي هريرة. حم 2/313، مختصر مسلم 1603.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7413
"لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا الترك صغار الأعين حمر الوجوه زلف الأنوف كأن وجوههم المجان المطرقة ولا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما نعالهم الشعر وليأتين على أحدكم زمان لأن يراني أحب إليه من أن يكون له مثل أهله وماله"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم ترکوں سے نہ لڑ لو، جن کی آنکھیں چھوٹی، چہرے سرخ اور ناک چپٹی ہوں گی، گویا ان کے چہرے چمڑے سے منڈھی ہوئی ڈھالیں ہوں گی۔ اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم ایسی قوم سے نہ لڑ لو جن کی جوتیاں بالوں کی ہوں گی۔ اور تم میں سے کسی پر ایسا وقت ضرور آئے گا کہ اسے مجھے دیکھنا اپنے اہل و مال کے برابر ملنے سے زیادہ محبوب ہو گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7413]
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم ترکوں سے نہ لڑ لو، جن کی آنکھیں چھوٹی، چہرے سرخ اور ناک چپٹی ہوں گی، گویا ان کے چہرے چمڑے سے منڈھی ہوئی ڈھالیں ہوں گی۔ اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم ایسی قوم سے نہ لڑ لو جن کی جوتیاں بالوں کی ہوں گی۔ اور تم میں سے کسی پر ایسا وقت ضرور آئے گا کہ اسے مجھے دیکھنا اپنے اہل و مال کے برابر ملنے سے زیادہ محبوب ہو گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7413]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق د ت هـ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح