الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11202 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 7379
الجامع الكامل: 574
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1253
حدیث نمبر: 11202
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ وَأَمْلَاهُ عَلَيَّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا نَضْرَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّفَاعَةَ، فَقَالَ:" إِنَّ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ وَعَلَيْهِ حَسَكٌ، وَكَلَالِيبُ، تَخْطَفُ النَّاسَ، وَبِجَنْبَتَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، يَقُولُونَ اللَّهُمَّ سَلِّمْ، سَلِّمْ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11202]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، انظر ماقبله
حدیث نمبر: 11201
حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" يَمُرُّ النَّاسُ عَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ"، فَذَكَرَهُ قَالَ:" بِجَنْبَتَيْهِ مَلَائِكَةٌ يَقُولُونَ اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ"، وَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا رَأَيْتُمْ الصَّبْغَاءَ شَجَرَةٌ تَنْبُتُ فِي الْغُثَاءِ؟"، وَقَالَ:" وَأَمَّا أَهْلُ النَّارِ الَّذِينَ هُمْ أَهْلُهَا" فَذَكَرَ مَعْنَاهُ.
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11201]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، انظر ماقبله
حدیث نمبر: 7379
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَيَمُرُّ النَّاسُ عَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ وَعَلَيْهِ حَسَكٌ، وَكَلالِيبُ، وَخَطَاطِيفُ تَخْطَفُ النَّاسَ يَمِينًا وَشِمَالا، وَبِجَنْبَتَيْهِ مَلائِكَةٌ، يَقُولُونَ: اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ، فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَمُرُّ مِثْلَ الرِّيحِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَمُرُّ مِثْلَ الْفَرَسِ الْمُجْرَى، وَمِنْهُمْ مَنْ يَسْعَى سَعْيًا، وَمِنْهُمْ مَنْ يَمْشِي مَشْيًا، وَمِنْهُمْ مَنْ يَحْبُو حَبْوًا، وَمِنْهُمْ مَنْ يَزْحَفُ زَحْفًا، فَأَمَّا أَهْلُ النَّارِ الَّذِينَ هُمْ أَهْلُهَا، فَلا يَمُوتُونَ، وَلا يَحْيَوْنَ، وَأَمَّا أُنَاسٌ، فَيُؤْخَذُونَ بِذُنُوبٍ وَخَطَايَا، فَيُحْرَقُونَ، فَيَكُونُونَ فَحْمًا، ثُمَّ يُؤْذَنُ فِي الشَّفَاعَةِ، فَيُؤْخَذُونَ ضِبَارَاتٍ ضِبَارَاتٍ، فَيَقْذَفُونَ عَلَى نَهَرٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ، فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْحَبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا رَأَيْتُمُ الصَّبْغَاءَ شَجَرَةً تَنْبُتُ فِي الْفَضَاءِ؟ فَيَكُونُ مِنْ آخِرِ مَنَ أُخْرِجَ مِنَ النَّارِ رَجُلٌ عَلَى شَفَتِهَا، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، صَرِّفْ وَجْهِي عَنْهَا، فَيَقُولُ: عَهْدَكَ وَذِمَّتَكَ لا تَسْأَلْنِي غَيْرَهَا، قَالَ: وَعَلَى الصِّرَاطِ ثَلاثُ شَجَرَاتٍ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، حَوِّلْنِي إِلَى هَذِهِ الشَّجَرَةِ آكُلُ مِنْ ثَمَرِهَا وَأَكُونُ فِي ظِلِّهَا، فَيَقُولُ: عَهْدَكَ وَذِمَّتَكَ لا تَسْأَلْنِي شَيْئًا غَيْرَهَا، قَالَ: ثُمَّ يَرَى أُخْرَى أَحْسَنَ مِنْهَا، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، حَوِّلْنِي إِلَى هَذِهِ آكُلُ مِنْ ثَمَرِهَا، وَأَكُونُ فِي ظِلِّهَا، قَالَ: فَيَقُولُ: عَهْدَكَ وَذِمَّتَكَ لا تَسْأَلْنِي غَيْرَهَا، ثُمَّ يَرَى أُخْرَى أَحْسَنَ مِنْهَا، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، حَوِّلْنِي إِلَى هَذِهِ آكُلُ مِنْ ثِمَارِهَا وَأَكُونُ فِي ظِلِّهَا، قَالَ: ثُمَّ يَرَى سَوَادَ النَّاسِ وَيَسْمَعُ كَلامَهُمْ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ" ، قَالَ أَبُو نَضْرَةَ: اخْتَلَفَ أَبُو سَعِيدٍ وَرَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: فَيُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، فَيُعْطَى الدُّنْيَا وَمِثْلَهَا، وَقَالَ الآخَرُ: فَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ، فَيُعْطَى الدُّنْيَا وَعَشَرَةَ أَمْثَالِهَا، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَكَذَا حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى وَعَلَى الصِّرَاطِ ثَلاثُ شَجَرَاتٍ، وَإِنَّمَا هُوَ عَلَى جَانِبِ الصِّرَاطِ ثَلاثُ شَجَرَاتٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جہنم کے پل پر سے لوگ گزریں گے۔ اس پر بڑے بڑے کانٹے اور آنکڑے لگے ہوئے ہوں گے، جو لوگوں کو دائیں طرف سے اور بائیں طرف سے اچک لیں گے۔ اس کے دونوں پہلوؤں پر فرشتے موجود ہوں گے اور وہ یہ کہہ رہے ہوں گے: «اللَّهُمَّ سَلِّمْ، سَلِّمْ» ”اے اللہ! سلامتی عطا کرنا، سلامتی عطا کرنا“، تو کچھ لوگ ہوا کی مانند (تیزی سے) گزر جائیں گے۔ کچھ لوگ تیز رفتار گھوڑے کی طرح، کچھ دوڑنے والے شخص کی طرح، کچھ چلنے والے شخص کی طرح، کچھ لوگ گھسٹ کر گزریں گے اور کچھ لوگ گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے گزریں گے۔ جہاں تک اہل جہنم کا تعلق ہے جو اس کے اہل ہوں گے، تو وہ جہنم میں نہ تو مریں گے اور نہ ہی زندہ رہیں گے۔ البتہ کچھ لوگوں کے گناہوں کی وجہ سے اور خطاؤں کی وجہ سے ان کی گرفت کی جائے گی اور انہیں جلایا جائے گا۔ جب وہ کوئلہ ہو جائیں گے، تو پھر شفاعت کی اجازت دی جائے گی، تو انہیں گروہ گروہ کر کے لایا جائے گا اور جنت کی نہر میں ڈالا جائے گا اور وہ یوں پھوٹ پڑیں گے جس طرح سیلاب کی گزرگاہ میں دانہ پھوٹ پڑتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے وہ درخت نہیں دیکھا جو ایسی کھلی جگہ پر اگتا ہے؟“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) ”جہنم سے نکالا جانے والا آخری شخص وہ ہو گا جو جہنم کے کنارے پر ہو گا۔ وہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! میرا چہرہ جہنم سے پھیر دے۔ پروردگار فرمائے گا: تم یہ عہد کرو کہ تم اس کے علاوہ مجھ سے کچھ اور نہیں مانگو گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پل صراط پر تین درخت ہوں گے۔ وہ بندہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! مجھے اس درخت کی طرف پھیر دے تاکہ میں اس کا پھل کھا لوں اور سائے میں آ جاؤں۔ پروردگار فرمائے گا: تم یہ عہد کرو تم اس کے علاوہ مجھ سے کچھ اور نہیں مانگو گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پھر وہ شخص دوسرے درخت کو دیکھے گا وہ اس سے زیادہ اچھا ہے تو وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! مجھے اس کی طرف پھیر دے تاکہ میں اس کا پھل کھا لوں اور اس کے سائے میں آ جاؤں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پروردگار یہ فرمائے گا: تم یہ عہد کرو کہ تم اس کے علاوہ کچھ اور نہیں مانگو گے۔ پھر وہ تیسرے درخت کو دیکھے گا کہ وہ اس سے بھی زیادہ اچھا ہے تو عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! تو مجھے اس درخت کے پاس لے جا تاکہ میں اس کا پھل کھاؤں اور اس کے سائے میں آؤں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”پھر وہ شخص (جنت میں) لوگوں کے ہجوم کو دیکھے گا اور ان کا کلام سنے گا تو عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! مجھے جنت میں داخل کر دے۔“ ابونضرہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: یہاں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے درمیان (الفاظ کو نقل کرنے) میں اختلاف ہوا۔ ان میں سے ایک کا یہ کہنا تھا: ”پروردگار اسے جنت میں داخل کر دے گا اور اسے دنیا اور اس کی مانند مزید (جگہ جنت میں عطا کرے گا)“ اور دوسرے صحابی نے یہ کہا: ”پھر وہ شخص جنت میں داخل ہو گا اور اسے دنیا اور اس کی مانند دس گنا (مزید جگہ) عطا کی جائے گی۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) امام ابویعلی نے اسی طرح یہ بیان کیا ہے کہ پل صراط پر تین درخت ہوں گے حالانکہ روایت کے اصل الفاظ یہ ہیں: ”پل صراط کے ایک طرف (یعنی جنت والی طرف) تین درخت ہوں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7379]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 22، 2440، 4581، 4919، 6535، 6560، 7439، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 183، 184، 185، 188، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 222، 7377، 7379، 7434، 7485، 182، 184، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3369، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5025، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11264، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2598، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2859، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 60، 179، 4280، 4309، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11172» «رقم طبعة با وزير 7335»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني تنبيه!! هذا الحديث فصله الشيخ الألباني جزئين: الجزء الأول: 7335 - أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى، ... فَيُعْطَى الدُّنْيَا وَعَشَرَةَ أَمْثَالِهَا». وقال عن هذا الجزء: صحيح. الجزء الثاني: قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَكَذَا حَدَّثَنَا ... ثَلاَثُ شَجَرَاتٍ». وقال عن هذا الجزء: صحيح - «الصحيحة» (3503). - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 574
574. عن أبي سعيد الخدريّ، عن النبيّ صلى الله عليه وسلم أنه قال: يمرُّ النّاس على جسر جهنّم. فذكر الحديث، قال: بجنبتيه ملائكة يقولون: اللهمَّ سلِّم سلِّم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (11201)، وأبو يعلى (1253) كلاهما عن روح، حدّثنا عثمان بن غياث، حدّثنا أبو نَضْرة، عن أبي سعيد، فذكر الحديث بطوله، سيأتي كاملاً في موضعه.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1253
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: «يَمُرُّ النَّاسُ عَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ، وَعَلَيْهِ حَسَكٌ وَكَلَالِيبُ وَخَطَاطِيفُ تَخْطَفُ النَّاسَ يَمِينًا وَشِمَالًا، وَعَلَى جَنْبَتَيْهِ مَلَائِكَةٌ يَقُولُونَ: اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ، فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَمُرُّ مِثْلَ الْبَرْقِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَمُرُّ مِثْلَ الرِّيحِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَمُرُّ مِثْلَ الْفَرَسِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَسْعَى سَعْيًا، وَمِنْهُمْ مَنْ يَمْشِي مَشْيًا، وَمِنْهُمْ مَنْ يَحْبُو حَبْوًا، وَمِنْهُمْ مَنْ يَزْحَفُ زَحْفًا، فَأَمَّا أَهْلُ النَّارِ الَّذِينَ هُمْ أَهْلُهَا فَلَا يَمُوتُونَ وَلَا يَحْيَوْنَ، وَأَمَّا أُنَاسٌ فَيُؤْخَذُونَ بِذُنُوبٍ وَخَطَايَا، قَالَ: فَيَحْتَرِقُونَ فَيَكُونُونَ فَحْمًا، ثُمَّ يُؤْذَنُ فِي الشَّفَاعَةِ، فَيُؤْخَذُونَ ضِبَارَاتٍ ضِبَارَاتٍ، فَيُقْذَفُونَ عَلَى نَهَرٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ، فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ. قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَمَا رَأَيْتُمُ الصَّبْغَاءَ؟ (شَجَرَةٌ تَنْبُتُ فِي الْغُثَاءِ) ؟ فَيَكُونُ مِنْ آخِرِ مَنْ أُخْرِجَ مِنَ النَّارِ رَجُلٌ عَلَى شَفَتِهَا، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ اصْرِفْ وَجْهِي عَنْهَا، فَيَقُولُ: عَهْدَكَ وَذِمَّتَكَ لَا تَسْأَلْنِي غَيْرَهَا؟ قَالَ: وَعَلَى الصِّرَاطِ ثَلَاثُ شَجَرَاتٍ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ حَوِّلْنِي إِلَى هَذِهِ الشَّجَرَةِ آكُلُ مِنْ ثَمَرِهَا، وَأَكُونُ فِي ظِلِّهَا، فَيَقُولُ: عَهْدَكَ وَذِمَّتَكَ لَا تَسْأَلْنِي غَيْرَهَا؟ قَالَ: ثُمَّ يَرَى أُخْرَى أَحْسَنَ مِنْهَا، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ حَوِّلْنِي إِلَى هَذِهِ آكُلُ مِنْ ثَمَرِهَا، وَأَكُونُ فِي ظِلِّهَا. قَالَ: فَيَقُولُ عَهْدَكَ وَذِمَّتَكَ لَا تَسْأَلْنِي غَيْرَهَا؟ قَالَ: ثُمَّ يَرَى أُخْرَى، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ حَوِّلْنِي إِلَى هَذِهِ آكُلُ مِنْ ثَمَرِهَا وَأَشْرَبُ فِي ظِلِّهَا، ثُمَّ يَرَى سَوَادَ النَّاسِ وَيَسْمَعُ كَلَامَهُمْ، قَالَ: فَيَقُولُ: يَا رَبِّ أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ» . قَالَ أَبُو نَضْرَةَ : اخْتَلَفَ أَبُو سَعِيدٍ وَرَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَحَدُهُمَا: «فَيُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ، فَيُعْطَى الدُّنْيَا وَمِثْلَهَا» . وَقَالَ الْآخَرُ: يَدْخُلُ الْجَنَّةَ فَيُعْطَى الدُّنْيَا وَعَشَرَةَ أَمْثَالِهَا» .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ جہنم کے پل (صراط) پر سے گزریں گے، جس پر خاردار جھاڑیاں، آنکڑے اور ایسے کنڈے ہوں گے جو لوگوں کو دائیں بائیں سے اچکیں گے، جبکہ اس کے دونوں اطراف فرشتے یہ التجا کر رہے ہوں گے: «اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ» ”اے اللہ! سلامتی عطا فرما، سلامتی عطا فرما“، پس کچھ لوگ بجلی کی کڑک کی مانند گزر جائیں گے، کچھ تیز ہوا کی طرح، کچھ گھوڑے کی رفتار سے، کچھ دوڑ کر، کچھ عام چال چل کر، کچھ گھٹنوں کے بل سرک کر اور کچھ بالکل گھسٹتے ہوئے پار کریں گے، رہے وہ دوزخی جو جہنم ہی کے باسی ہیں تو وہ وہاں نہ مریں گے اور نہ جئیں گے، البتہ وہ لوگ جو اپنے گناہوں اور خطاؤں کی وجہ سے پکڑ لیے جائیں گے، وہ آگ میں جل کر کوئلہ بن جائیں گے، پھر ان کے حق میں شفاعت کی اجازت دی جائے گی اور انہیں گروہ در گروہ لا کر جنت کی نہروں میں سے ایک نہر پر ڈال دیا جائے گا، جہاں وہ اس طرح اگیں گے جیسے سیلاب کے بہاؤ میں لائے گئے کوڑے کرکٹ میں بیج اگ آتا ہے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم نے وہ زردی مائل پودا نہیں دیکھا جو خس و خاشاک میں اگتا ہے؟“، پھر آگ سے سب سے آخر میں نکلنے والا ایک شخص ہوگا جو جہنم کے کنارے پر ہوگا اور عرض کرے گا: اے میرے رب! میرا چہرہ اس سے پھیر دے، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”کیا تیرا یہ عہد و پیمان ہے کہ تو اس کے علاوہ مجھ سے کچھ اور نہیں مانگے گا؟“، راوی کہتے ہیں کہ پل صراط پر تین درخت ہوں گے، وہ شخص عرض کرے گا: اے میرے رب! مجھے اس درخت تک پہنچا دے تاکہ میں اس کا پھل کھاؤں اور اس کے سائے میں رہوں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”کیا تیرا یہ عہد و پیمان ہے کہ تو اس کے علاوہ مجھ سے کچھ اور نہیں مانگے گا؟“، پھر وہ اس سے بھی زیادہ خوبصورت درخت دیکھے گا تو عرض کرے گا: اے میرے رب! مجھے اس کے پاس پہنچا دے تاکہ میں اس کا پھل کھاؤں اور اس کے سائے میں رہوں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”کیا تیرا یہ عہد و پیمان ہے کہ تو اس کے علاوہ کچھ اور نہیں مانگے گا؟“، پھر وہ ایک اور درخت دیکھے گا اور عرض کرے گا: اے میرے رب! مجھے اس کے پاس پہنچا دے تاکہ میں اس کا پھل کھاؤں اور اس کے سائے تلے پانی پیوں، پھر اسے لوگوں کا ہجوم نظر آئے گا اور ان کی آوازیں سنائی دیں گی تو وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! مجھے جنت میں داخل فرما دے“، ابو نضرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اس بات پر سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک اور صحابی رضی اللہ عنہ کے درمیان اختلاف ہوا، ان میں سے ایک نے کہا کہ: ”اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا اور اسے دنیا اور اس کے برابر مزید عطا کرے گا“، جبکہ دوسرے صحابی نے کہا: ”وہ جنت میں داخل ہوگا تو اسے دنیا اور اس سے دس گنا زیادہ کے برابر عطا کیا جائے گا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1253]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 22، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 188، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1140، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4280، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10816، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2817، وأخرجه فتح الباري برقم: 529، 773، 3073، 4635، 6182، 6192، 6202، 6204، 7000، وأخرجه مسند البزار برقم: 2760، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20856، 20857، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3400، 8730، 8775، 8776، 8777، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1714، 3870، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14890، 18504، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7379، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1248»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 22، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 188، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1140، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4280، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10816، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2817، وأخرجه فتح الباري برقم: 529، 773، 3073، 4635، 6182، 6192، 6202، 6204، 7000، وأخرجه مسند البزار برقم: 2760، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20856، 20857، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3400، 8730، 8775، 8776، 8777، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1714، 3870، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14890، 18504، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7379، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1248»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح