🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11231 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 11231، 11224
الفتح الربانی: 12108
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9098
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1300
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4177
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11231
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، وَعَفَّانُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْبَهِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَكُونُ أُمَرَاءُ تَلِينُ لَهُمْ الْجُلُودُ، وَتَطْمَئِنُّ إِلَيْهِمْ الْقُلُوبُ، وَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَشْمَئِزُّ مِنْهُمْ الْقُلُوبُ، وَتَقْشَعِرُّ مِنْهُمْ الْجُلُودُ"، قَالُوا: أَفَلَا نَقْتُلُهُمْ؟ قَالَ:" لَا مَا أَقَامُوا الصَّلَاةَ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عنقریب تم پر ایسے حکمران ہوں گے جن سے دل مطمئن ہوں اور جسم ان کے لئے نرم ہوں گے، اس کے بعد ایسے لوگ حکمران بنیں گے جن سے دل گھبرائیں گے اور جسم کانپیں گے۔ ایک آدمی نے پوچھا یا رسول اللہ! کیا ہم ایسے حکمرانوں سے قتال نہ کریں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں، جب تک وہ نماز قائم کرتے رہیں [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11231]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة الوليد صاحب عبدالله البهي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11224
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، وَعَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْبَهِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَطْمَئِنُّ إِلَيْهِمْ الْقُلُوبُ، وَتَلِينُ لَهُمْ الْجُلُودُ، ثُمَّ يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَشْمَئِزُّ مِنْهُمْ الْقُلُوبُ، وَتَقْشَعِرُّ مِنْهُمْ الْجُلُودُ"، فَقَالَ رَجُلٌ: أَنُقَاتِلُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ:" لَا مَا أَقَامُوا الصَّلَاةَ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عنقریب تم پر ایسے لوگ حکمران ہوں گے جن سے دل مطمئن ہوں گے اور جسم ان کے لئے نرم ہوں گے، اس کے بعد ایسے لوگ حکمران بنیں گے جن سے دل گھبرائیں گے اور جسم کانپیں گے، ایک آدمی نے پوچھا یا رسول اللہ! کیا ہم ایسے حکمرانوں سے قتال کریں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں، جب تک وہ نماز قائم کرتے رہیں [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11224]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا سند ضعيف لجهالة الوليد صاحب عبدالله البهي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12108
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَطْمَئِنُّ إِلَيْهِمُ الْقُلُوبُ وَتَلِينُ لَهُمُ الْجُلُودُ ثُمَّ يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَشْمَئِزُّ مِنْهُمُ الْقُلُوبُ وَتَقْشَعِرُّ مِنْهُمُ الْجُلُودُ“ فَقَالَ رَجُلٌ أَنُقَاتِلُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”لَا مَا أَقَامُوا الصَّلَاةَ“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارے او پر ایسے حکمران آئیں گے، جن کی حکمرانی پر تمہارے دل مطمئن ہوں گے اور تمہاری جلد ان کی اطاعت کے لیے نرم ہوگی، لیکن ان کے بعد ایسے حکمران بھی آئیں گے، جن سے تمہارے دل نفرت کریں گے اور ان کے خوف سے تمہارے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم ایسے حکمرانوں سے لڑائی کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تک وہ نماز قائم رکھیں گے، اس وقت تک ان سے لڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12108]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، اخرجه ابويعلي: 1300، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11224 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11242»
وضاحت: فوائد: … خیر و بھلائی والے خلفاء اور حکمرانوں کے بعد شرّ والوں نے حکمرانی کے ایسے انداز اختیار کیے کہ ان کی تاریخ پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9098
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَطْمَئِنُّ إِلَيْهِمُ الْقُلُوبُ وَتَلِينُ لَهُمُ الْجُلُودُ، ثُمَّ يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَشْمَئِزُّ مِنْهُمُ الْقُلُوبُ وَتَقْشَعِرُّ مِنْهُمُ الْجُلُودُ". فَقَالَ رَجُلٌ: أَنُقَاتِلُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا، مَا أَقَامُوا الصَّلَاةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْوَلِيدُ صَاحِبُ عَبْدِ اللَّهَ الْبَهِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے جن سے تمہارے دل مطمئن ہوں گے اور تمہاری کھالیں ان کے لئے نرم ہوں گی پھر ایسے حکمران آئیں گے کہ جن سے تمہارے دل غیر مطمئن ہوں گے اور تمہاری کھالیں ان سے لرزاں ہوں گی ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم ان کے ساتھ جنگ کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! جب تک وہ نماز قائم کرتے ہیں (تم ان کے ساتھ جنگ نہ کرو)“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید ہے جو عبداللہ بہی کا شاگرد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9098]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (1300) اخرجه احمد فى المسند (28/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10840»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1300
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ الْبَهِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَطْمَئِنُّ إِلَيْهِمُ الْقُلُوبُ، وَتَلِينُ لَهُمُ الْجُلُودُ، ثُمَّ يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَقْشَعِرُّ مِنْهُمُ الْجُلُودُ، وَتَشْمَئِزُّ مِنْهُمُ الْقُلُوبُ» ‏‏‏‏. قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ أَفَلَا نُقَاتِلُهُمْ؟ قَالَ: «‏‏‏‏لَا، مَا أَقَامُوا الصَّلَاةَ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران مسلط ہوں گے جن سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوگا اور ان کے لیے بدن نرم ہو جائیں گے، پھر تم پر ایسے حکمران آئیں گے جن سے بدن لرز اٹھیں گے اور دل ان سے متنفر ہو جائیں گے“، راوی کہتے ہیں کہ اس پر ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم ان سے قتال نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، جب تک وہ نماز قائم کرتے رہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1300]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: جيد»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10840، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4177/4، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1295»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4177
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْبَهِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَلِينُ لَهُمُ الْجُلُودُ، وَتَطْمَئِنُّ إِلَيْهِمُ الْقُلُوبُ ثُمَّ تَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَشْمَئِزُّ مِنْهُمُ الْقُلُوبُ، وَتَقْشَعِرُّ مِنْهُمُ الْجُلُودُ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نُقَاتِلُهُمْ؟ قَالَ: لَا، مَا أَقَامُوا الصَّلَاةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، ثَنَا أَبِي ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ الْوَلِيدِ ... فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: تَطْمَئِنُّ إِلَيْهِمُ الْقُلُوبُ وَتَلِينُ لَهُمُ الْجُلُودُ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر ایسے حکمران مقرر ہوں گے جن (کے حسنِ سلوک) کی وجہ سے کھالیں نرم پڑ جائیں گی اور دل ان سے اطمینان پائیں گے، پھر تمہارے اوپر ایسے حکمران آئیں گے جن سے دل متنفر ہو جائیں گے اور ان (کی ہیبت یا برائی) سے بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم ان سے جنگ نہ کریں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، جب تک وہ نماز قائم کرتے رہیں“۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام احمد بن حنبل نے اپنی اپنی اسناد سے محمد بن جحادہ کے واسطے سے روایت کیا ہے، نیز عفان نے عبد الوارث کے واسطے سے ولید بن ولید سے اس روایت کو نقل کرتے ہوئے الفاظ کی تقدیم و تاخیر کے ساتھ یوں بیان کیا ہے کہ ”ان سے دل اطمینان پائیں گے اور کھالیں نرم پڑ جائیں گی“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإمارة/حدیث: 4177]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الوليد صاحب عبد الله البهي ولم أعرفه، وبقية رجاله ثقات؛ وقال محققو مسند أحمد (11224): صحيح لغيره، وهذا سند ضعيف (مسند أحمد ط الرسالة)؛ وعبد الله البهي صدوق يخطئ»
«(4177/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 10847»
«(4177/4) أخرجه مسند أحمد برقم: 10840»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة الوليد صاحب عبد الله البهي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں