🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11341 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 11341، 11845
الفتح الربانی: 6579
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10734
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3434
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11341
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: وَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَتِيلًا بَيْنَ قَرْيَتَيْنِ" فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذُرِعَ مَا بَيْنَهُمَا، قَالَ: وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى شِبْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَلْقَاهُ عَلَى أَقْرَبِهِمَا".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بستیوں کے درمیان ایک آدمی کو مقتول پایا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر دونوں بستیوں کی مسافت کی پیمائش کی گئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ بالشت اب بھی میری نگاہوں کے سامنے ہے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں میں سے قریب کی بستی میں اسے بھجوا دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11341]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا لضعف أبى إسرائيل الملائي، وعطية العوفي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11845
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ إِسْمَاعِيلُ الْمُلَائِيُّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: وُجِدَ قَتِيلٌ بَيْنَ قَرْيَتَيْنِ، أَوْ مَيِّتٌ،" فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذُرِعَ مَا بَيْنَ الْقَرْيَتَيْنِ إِلَى أَيِّهِمَا كَانَ أَقْرَبَ؟ فَوُجِدَ أَقْرَبَ إِلَى أَحَدِهِمَا بِشِبْرٍ، قَالَ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى شِبْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَهُ عَلَى الَّذِي كَانَ أَقْرَبَ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دو بستیوں کے درمیان ایک آدمی مقتول پایا گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر دونوں بستیوں کی مسافت کی پیمائش کی گئی تو وہ ایک بستی سے ایک بالشت زیادہ قریب نکلا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ بالشت اب بھی میری نگاہوں کے سامنے ہے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں میں سے قریب کی بستی کے ذمے اسے ڈال دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11845]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جداً لضعف أبى إسرائيل الملائي ، وعطية العوفي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6579
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ وَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَتِيلًا بَيْنَ قَرْيَتَيْنِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَذُرِعَ مَا بَيْنَهُمَا قَالَ وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى شِبْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَلْقَاهُ عَلَى أَقْرَبِهِمَا
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو بستیوں کے درمیان ایک مقتول پایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں بستیوں کے درمیان فاصلہ کو ماپنے کا حکم دیا، گویا کہ میں اب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بالشت کو دیکھ رہا ہوں،پھر آپ نے قریب والی بستی کو اس قتل کا ذمہ دار قرار دیا۔ [الفتح الربانی/أبواب القصاص/حدیث: 6579]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، لضعف ابي اسرائيل الملائي، وعطية العوفي۔ أخرجه البزار: 1534، والبيھقي في ’’السنن‘‘: 8/ 126، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11341 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11361»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام سے پہلے کے کچھ اصول و ضوابط برقرار رکھے، ان میں ایک ضابطہ قسامہ ہے، قسامہ قسم کی ایک خاص صورت ہے اور وہ یہ کہ جب کوئی شخص کسی علاقے میں مقتول پایا جائے، لیکن اس کے قاتل کا پتہ نہ چلے یا کچھ لوگوں پر شک ہو کہ وہ قتل میں ملوث ہیں، مگر کوئی ثبوت نہ ہو تو مدعی لوگوں سے پچاس قسمیں لی جائیں گی، اگر وہ پچاس قسمیں اٹھا لیں تو وہ دیت کے مستحق قرار پائیں گے، اور اگروہ یہ قسمیں نہ دیں تو مدعٰی علیہ لوگوں کے پچاس معتبر آدمیوں سے قسم لی جائے کہ نہ انھوں نے اس کو قتل کیا ہے اور نہ وہ اس کے قاتل کو جانتے ہیں، ایسی صورت میں اس علاقے کے لوگ قتل کے الزام سے بری ہو جائیں گے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10734
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: وُجِدَ قَتِيلٌ أَوْ مَيِّتٌ بَيْنَ قَرْيَتَيْنِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَرَعَ مَا بَيْنَ الْقَرْيَتَيْنِ أَيُّهُمَا كَانَ أَقْرَبَ فَوُجِدَ أَقْرَبَ إِلَى أَحَدِهِمَا بِشِبْرٍ، قَالَ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى شِبْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَهُ عَلَى الَّذِي كَانَ أَقْرَبَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو بستیوں کے درمیان ایک شخص مقتول (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) میت کے طور پر پایا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا دونوں بستیوں کے درمیان پیمائش کی گئی کہ وہ شخص کون سی بستی کے زیادہ قریب ہے، تو وہ ان دونوں بستیوں میں سے ایک بستی کے ایک بالشت زیادہ قریب تھا راوی بیان کرتے ہیں: گویا میں اس وقت بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بالشت کی طرف دیکھ رہا ہوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا معاملہ ان لوگوں کے خلاف قرار دیا جس (بستی) کے وہ زیادہ قریب تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10734]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1534) اخرجه احمد فى المسند (39/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11435»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3434
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيِّ: ثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ " أَنَّ قَتِيلًا وُجِدَ بَيْنَ حَيَّيْنِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقَاسَ إِلَى أَيِّهِمَا أَقْرَبُ، فَوُجِدَ أَقْرَبَ إِلَى أَحَدِ الْحَيَّيْنِ بِشِبْرٍ، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى شِبْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَ فَأَلْقَى دِيَتَهُ عَلَيْهِمْ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، ثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: " وُجِدَ قَتِيلٌ - أَوْ مَيِّتٌ - بَيْنَ قَرْيَتَيْنِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَرَعَ بَيْنَهُمَا فَوَجَدَ أَحَدَهُمَا أَقْرَبَ، فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى شِبْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَلْقَاهُ فِي أَقْرَبِهِمَا ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، ثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ إِسْمَاعِيلُ الْمَلَائِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فَوْرَكٍ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ: تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، وَكِلَاهُمَا لَا يُحْتَجُّ بِرِوَايَتِهِ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک مقتول دو بستیوں کے درمیان پایا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ پیمائش کی جائے کہ وہ مقتول کس بستی کے زیادہ قریب ہے، چنانچہ وہ ایک بالشت کے بقدر ایک بستی کے زیادہ قریب پایا گیا۔“ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”گویا میں اب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بالشت کو دیکھ رہا ہوں (جس سے پیمائش کی گئی تھی)؛ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت انہی بستی والوں پر لازم کر دی۔“ اس روایت کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے بھی ان الفاظ کے ساتھ نقل کیا ہے کہ ”ایک مقتول — یا فرمایا ایک میت — دو بستیوں کے درمیان پائی گئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر ان کے درمیان پیمائش کی گئی اور ایک بستی کو زیادہ قریب پایا گیا۔“ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”گویا میں اب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بالشت کو دیکھ رہا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (کے خون بہا) کا معاملہ قریب ترین بستی پر ڈال دیا۔“ اسی طرح اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں اور امام بیہقی نے اپنی سنن میں روایت کیا ہے؛ البتہ امام بیہقی نے اس پر یہ فنی حکم لگایا ہے کہ اس روایت کو عطیہ عوفی سے نقل کرنے میں ابو اسرائیل نامی راوی اکیلے ہیں، اور یہ دونوں ہی ایسے راوی ہیں جن کی روایت سے (استدلال میں) حجت نہیں پکڑی جاتی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القسامة/حدیث: 3434]
تخریج الحدیث: «أبو إسرائيل إسماعيل بن خليفة: صدوق سيئ الحفظ نسب إلى الغلو في التشيع؛ عطية العوفي: صدوق يخطئ كثيرا وكان شيعيا مدلسا (التقريب، من الحفظ)؛ وقال البيهقي في الموضع: تفرد به أبو إسرائيل عن عطية وكلاهما لا يحتج بروايته»
«(3434/1) أخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3108»
«(3434/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 11435، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10734»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف أبي إسرائيل الملائي وعطية العوفي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں