🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11418 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 11418، 11297
مسند عبداللہ بن مبارک: 154
الفتح الربانی: 6784
الجامع الكامل: 7580
السنن الكبرى للبيهقي: 17523
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3812
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11418
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، قَالَ: لَا أَشْرَبُ نَبِيذًا بَعْدَمَا سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ: جِيءَ بِرَجُلٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالُوا: إِنَّهُ نَشْوَانُ، فَقَالَ: إِنَّمَا شَرِبْتُ زَبِيبًا وَتَمْرًا فِي دُبَّاءَةٍ , قَالَ: فَخُفِقَ بِالنِّعَالِ، وَنُهِزَ بِالْأَيْدِي ," وَنَهَى عَنْ الدُّبَّاءِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ أَنْ يُخْلَطَا".
ابن دواک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے جب سے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث سنی ہے، میں نے عہد کرلیا ہے کہ نبیذ نہیں پیوں گا، کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں نشے کی حالت میں ایک نوجوان کو لایا گیا، اس نے کہا کہ میں نے شراب نہیں پی بلکہ ایک مٹکے میں رکھی ہوئی کشمش اور کھجور کا پانی پیا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اسے ہاتھوں اور جوتوں سے مارا گیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹکے کی نبیذ سے اور کشمش اور کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرما دیا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11418]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1987
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11297
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الْوَدَّاكِ ، وَقَالَ حَجَّاجٌ : عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، يَقُولُ: لَا أَشْرَبُ نَبِيذًا بَعْدَ مَا سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ يَقُولُ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ نَشْوَانَ، فَقَالَ: إِنِّي لَمْ أَشْرَبْ خَمْرًا، إِنَّمَا شَرِبْتُ زَبِيبًا وَتَمْرًا فِي دُبَّاءَةٍ، قَالَ: فَأَمَرَ بِهِ فَنُهِزَ بِالْأَيْدِي، وَخُفِقَ بِالنِّعَالِ،" وَنَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ، وَنَهَى عَنِ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ، يَعْنِي أَنْ يُخْلَطَا".
ابن وداک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے جب حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث سنی ہے، میں نے عہد کرلیا کہ نبیذ نہیں پیوں گا، کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں نشے کی حالت میں ایک نوجوان کو لایا گیا، اس نے کہا کہ میں نے شراب نہیں پی بلکہ ایک مٹکے میں رکھی ہوئی کشمش اور کھجور کا پانی پیا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اسے ہاتھوں اور جوتوں سے مارا گیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹکے کی نبیذ سے کشمش اور کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمادیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11297]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م:1987
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 154
عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَشْوَانَ، فَقَالَ: " إِنِّي لَمْ أَشْرَبْ خَمْرًا، إِنَّمَا شَرِبْتُ زَبِيبًا وَتَمْرًا فِي دُبَّاءٍ، فَنُهِزَ بِالأَيْدِي، وَخُفِقَ بِالنِّعَالِ، وَنُهِيَ عَنِ الدُّبَّاءِ، وَعَنِ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ أَنْ يُخْلَطَا".
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شرابی کو لایا گیا، اس نے کہا کہ میں نے شراب نہیں پی، میں نے تو بس کدو کے برتن میں کشمش اور کھجور پی ہے، تو اسے ہاتھوں اور جوتوں سے سرزنش کی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے برتن سے اور کشمش اور کھجور کو ملا کر (استعمال کرنے سے) منع فرما دیا۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 154]
تخریج الحدیث: «مستدرك حاکم: 4/374، مسند أحمد: 11297، سنن الکبریٰ بیهقي: 8/317، مسند طیالسي: 1/302، معانی الآثار،طحاوي: 3/156۔ حاکم اور شیخ شعیب نے اسے ’’صحیح علی شرط مسلم‘‘ قرار دیا ہے۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6784
عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ قَالَ: لَا أَشْرَبُ نَبِيذًا بَعْدَ مَا سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، قَالَ: جِيءَ بِرَجُلٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالُوا: إِنَّهُ نَشْوَانُ، فَقَالَ: إِنَّمَا شَرِبْتُ زَبِيبًا وَتَمْرًا فِي دُبَّاءَةٍ، قَالَ: فَخُفِقَ بِالنِّعَالِ وَنُهِزَ بِالأَيْدِي، وَنَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ أَنْ يُخْلَطَا
۔ ابو وداک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے اس وقت سے نبیذ نہیں پی، جب سے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث سنی، وہ کہتے ہیں: ایک آدمی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا، لوگوں نے بتایا کہ اس نے نشہ کر رکھا ہے، اس نے کہا: میں نے تو کدو کے برتن میں منقّی اور کھجور ڈال کر پی ہے، بہرحال جوتوں سے اس کی پٹائی کی گئی اور ہاتھوں سے اس کو دھکے دئیے گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کدو والے برتن اور منقّی اور کھجور ملا کر پینے سے منع فرما دیا۔ [الفتح الربانی/أبواب تحريم الخمر وحد شاربها/حدیث: 6784]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه الطيالسي: 2176، والنسائي في ’’الكبري‘‘: 5292، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11297 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11317»
وضاحت: فوائد: … جب شراب حرام ہوئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن برتنوں سے منع کیا تھا، ان میں سے ایک کدو کا برتن تھا، بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن تمام برتنوں کے استعمال کو جائز قرار دیا تھا۔ منقّی اور کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے اس لیے منع کیا گیا ہے کہ ان میں جلدی نشہ پیدا ہو جاتا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7580
7580- عن أبي الوداك قال: لا أشرب نبيذا بعد ما سمعت أبا سعيد يقول: أتي رسول صلى الله عليه وسلمبرجل نشوان فقال: إني لم أشرب خمرا، إنما شربت زبيبا وتمرا في دباءة قال: فأمر به فنُهز بالأيدي، وخُفق بالنعال، ونهى عن الدباء، ونهى عن الزبيب والتمر يعني: أن يُخلطا.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (11279)، والنسائي في الكبرى (5292)، وصحّحه الحاكم (4/374) كلهم من طرق عن شعبة، عن أبي التياح، عن أبي الوداك، عن أبي سعيد الخدري قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17523
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: لَا أَشْرَبُ نَبِيذَ الْجَرِّ بَعْدَ إِذْ أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَشْوَانَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا شَرِبْتُ خَمْرًا، إِنَّمَا شَرِبْتُ نَبِيذَ زَبِيبٍ وَتَمْرٍ فِي دُبَّاءَةٍ، قَالَ:" فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنُهِزَ بِالْأَيْدِي وَخُفِقَ بِالنِّعَالِ، قَالَ: وَنَهَى عَنِ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَعَنِ الدُّبَّاءِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نشے میں مدہوش شخص کو لایا گیا میں مٹی کے گھڑے کی نبیذ نہیں پیتا، اس نے کہا: ”یا رسول اللہ! میں نے شراب نہیں بلکہ منقی اور کھجور کا «الدُّبَّاءُ» برتن میں نبیذ بنا کر پیا ہے“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ”اسے ہاتھوں اور جوتیوں سے مارا جائے“ اور پھر اس طرح نبیذ بنانے سے منع فرما دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17523]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3812
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، سَمِعْتُ أَبَا الْوَدَّاكِ يَقُولُ:
لَا أَشْرَبُ فِي دُبَّاءٍ بَعْدَ مَا سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِنَشْوَانَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَمْ أَشْرَبِ الْخَمْرَ إِنَّمَا شَرِبْتُ مِنْ دُبَّاءٍ. فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخُفِقَ بِالنِّعَالِ وَنُهِزَ بِالْأَيْدِي، وَنَهَى أَنْ يُنْبَذَ فِي الدُّبَّاءِ.......
رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى مِنْ طَرِيقِ شُعْبَةَ بِهِ.
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ وَعَنْهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ مِنْ طَرِيقِ وَهْبِ بْنِ جَرِيرٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: "لَا أَشْرَبُ نَبِيذَ الْجَرِّ بَعْدَ إِذْ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنْشَوَانَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا شَرِبْتُ خَمْرًا إِنَّمَا شَرِبْتُ نَبِيذَ زَبِيبٍ وَتَمْرٍ فِي دُبَّاءٍ. قَالَ: فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنُهِزَ بِالْأَيْدِي، وَخُفِقَ بِالنِّعَالِ. قَالَ: وَنَهَى عَنِ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَعَنِ الدُّبَّاءِ".
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، ابو الوداک کہتے ہیں کہ ”میں کدو کے برتن (دباء) میں کوئی چیز نہیں پیتا جب سے میں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک نشے میں دھت شخص لایا گیا تو اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے شراب نہیں پی بلکہ میں نے تو محض کدو کے برتن میں تیار کردہ نبیذ پی تھی، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اسے جوتوں سے مارا گیا اور ہاتھوں سے کچوکے لگائے گئے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرما دیا“، اس روایت کو امام نسائی نے ’الکبری‘ میں شعبہ کے طریق سے روایت کیا ہے۔ اسی طرح امام حاکم اور ان سے امام بیہقی نے اپنی سنن میں وہب بن جریر کے طریق سے روایت کیا ہے کہ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”میں مٹی کے گھڑے کی نبیذ نہیں پیتا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مخمور شخص لایا گیا تو اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے شراب نہیں پی تھی، میں نے تو کدو کے برتن میں منقیٰ اور کھجور کی نبیذ پی تھی، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اسے ہاتھوں سے ضربیں لگائی گئیں اور جوتوں سے مارا گیا، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منقیٰ اور کھجور کو ملا کر بھگونے اور کدو کے برتن کے استعمال سے منع فرما دیا“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3812]
تخریج الحدیث: «أبو الوداك جبر بن نوف: صدوق يهم (من الحفظ)؛ أبو التياح ثقة ثبت؛ النهي عن خلط الزبيب والتمر من حديث أبي سعيد في مسلم (1987) (من الحفظ)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 18، 1987، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1877، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5550، 5633، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3403، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10904، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2111، وأخرجه فتح الباري برقم: 5274، 6395، وأخرجه مسند البزار برقم: 2228، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8192، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11769، 12420، 12738، 12923، 12949، 12955، 13093، 13450، 13453، 13454، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3981، 7384، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8125، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 4906، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 5530»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن، وأصل النهي عن الخليطين في صحيح مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں