🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11615 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
مسند احمد: 11615
الفتح الربانی: 8303، 9086
صحیح ابن حبان: 5281
الجامع الكامل: 14433
السنن الكبرى للبيهقي: 18691
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13614
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3901
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1244، 1287
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5116
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11615
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ قَتَادَةَ , وَسَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ , عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ، فَمَا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ضیافت تین دن تک ہوتی ہے اس کے بعد جو کچھ ہوتا ہے وہ صدقہ ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11615]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8303
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ حَائِطًا فَأَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ فَلْيُنَادِ يَا صَاحِبَ الْحَائِطِ ثَلَاثًا فَإِنْ أَجَابَهُ وَإِلَّا فَلْيَأْكُلْ وَإِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ بِإِبِلٍ فَأَرَادَ أَنْ يَشْرَبَ مِنْ أَلْبَانِهَا فَلْيُنَادِ يَا صَاحِبَ الْإِبِلِ أَوْ يَا رَاعِيَ الْإِبِلِ فَإِنْ أَجَابَهُ وَإِلَّا فَلْيَشْرَبْ وَالضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کسی کے باغ میں جائے اور وہ وہاں سے سے کھانا چاہے تو یوں آواز دے: اے باغ کے مالک! تین مرتبہ آواز دے، اگر وہ جواب دے تو ٹھیک ہے، وگرنہ وہ باغ سے کھا لے اور جب تم میں سے کوئی اونٹوں کے قریب سے گزرے اور ان اونٹنیوں کا دودھ پینا چاہے تو آواز دے: اے اونٹوں کے مالک! یا اے اونٹوں کے چرواہے! اگر وہ جواب دے تو درست ہے، وگرنہ وہ دودھ (دوہ کر) پی لے، مہمان نوازی تین دن تک ہوتی ہے،اس سے زیادہ مہمان پر صدقہ ہو گا۔ [الفتح الربانی/كتاب السلام والاستئذان وآداب أخرى/حدیث: 8303]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه ابويعلي: 1244، وابن حبان: 5281، والبيھقي: 9/ 359، وأخرجه مختصرا ابن ماجه: 2300، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11045 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11060»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث میں محتاج کے لیے اجازت لینے کا یہ مخصوص طریقہ ہے اور ایسی صورت میں محتاج کو کوئی چیز اپنے ساتھ اٹھا کر لے جانے کی اجازت نہیں ہے، کسی انسان کے کھلیان، گھر یا دوکان وغیرہ میں پڑے ہوئے مال اور غلے کے بارے میں اجازت لینے کا یہ طریقہ درست نہیں ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9086
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ قَالَهَا ثَلَاثًا قَالُوا وَمَا كَرَامَةُ الضَّيْفِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ فَمَا جَلَسَ بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، وہ اپنے مہمان کا اکرام کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات تین بار ارشاد فرمائی، لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مہمان کا اکرام کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین دن، اور اس کے بعد بھی اگر وہ بیٹھا رہے تو ضیافت اس پر صدقہ ہو گی۔ [الفتح الربانی/مسائل البر وصلة الرحم/حدیث: 9086]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11726 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11749»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5281
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ عَلَى رَاعِي إِبِلٍ، فَلْيُنَادِي: يَا رَاعِيَ الإِبِلِ، ثَلاثًا، فَإِنْ أَجَابَهُ، وَإِلا فَلْيَحْلِبْ وَلْيَشْرَبْ، وَلا يَحْمِلَنَّ، وَإِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ عَلَى حَائِطٍ فَلْيُنَادِ، ثَلاثًا: يَا أَصْحَابَ الْحَائِطِ، فَإِنْ أَجَابَهُ، وَإِلا فَلْيَأْكُلْ وَلا يَحْمِلَنَّ" . قَالَ: قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الضِّيَافَةُ ثَلاثَةُ أَيَّامٍ، فَمَا زَادَ فَصَدَقَةٌ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أُضْمِرَ فِي هَذَا الْخَبَرِ عِلَّةُ الأَمْرِ، وَهِيَ اضْطِرَارُ الْمَرْءِ وَحَاجَتُهُ إِلَيْهِ دُونَ تَلَفِ النَّفْسِ، دُونَ الْقُدْرَةِ وَالسَّعَةِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص اونٹوں کے چرواہے (یعنی چرنے والے اونٹوں) کے پاس آئے تو بلند آواز میں تین مرتبہ پکارے: اے اونٹوں کے چرواہے! اگر وہ اسے جواب دے دے تو ٹھیک ہے، ورنہ ان کا دودھ دوہ کر پی لے، لیکن اٹھا کر ہرگز نہ لے جائے، اور جب کوئی شخص کسی باغ کے پاس آئے تو تین مرتبہ بلند آواز میں پکارے: اے باغ والو! اگر وہ اس کا جواب دیں تو ٹھیک ہے، ورنہ وہ (اس باغ میں سے کھجوریں) کھا لے، لیکن وہ اٹھا کر ہرگز نہ لے جائے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”مہمان نوازی تین دن ہوتی ہے، جو اس سے زیادہ ہو وہ صدقہ ہوتا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ کہتے ہیں:) اس روایت میں اس حکم کی علت پوشیدہ ہے اور وہ آدمی کا اضطراری حالت میں مبتلا ہونا اور ان چیزوں کا حاجت مند ہونا ہے تاکہ اس کی جان ضائع نہ ہو، اگر آدمی کے پاس قدرت اور گنجائش ہو (تو پھر وہ مالکان کی اجازت کے بغیر ان چیزوں کو حاصل نہیں کر سکتا۔) [صحیح ابن حبان/كتاب الأطعمة/حدیث: 5281]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5281، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7273، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2300، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18758، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11202» «رقم طبعة با وزير 5257»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الإرواء» (8/ 160 - 161)، «البيوع». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14433
14433- عن أبي سعيد الخدري ان سول الله صلى الله عليه وسلم قال: الضيافة ثلاثة أيام، فما كان بعد ذلك فهو صدقة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (11615)، والبزار –كشف الأستار (1931-1932) كلاهما من طرق عن حماد (هو ابن سلمة)، عن قتادة وسعيد الجريري)، عن أبي نضرة، عن أبي سعيد الخدري فذكره. وإسناده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18691
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" حَقُّ الضِّيَافَةِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ، فَمَا زَادَ عَلَى ذَلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ".
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ضیافت کا حق تین دن تک ہے اور جو اس سے زائد ہو وہ صدقہ ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجزية/حدیث: 18691]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13614
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَهُ". قَالَهَا ثَلَاثًا، قَالَ: وَمَا كَرَامَةُ الضَّيْفِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ، فَمَا جَلَسَ بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُطَوَّلًا هَكَذَا وَمُخْتَصَرًا بِأَسَانِيدَ، وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے اپنے مہمان کی عزت افزائی کرنی چاہیے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مہمان کی عزت افزائی سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین دن تک (مہمان نوازی کرنا) اگر مہمان اس کے بعد بھی رہے، تو یہ اس پر صدقہ ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اسے مختصر روایت کے طور پر بھی مختلف اسانید کے ساتھ نقل کیا ہے، ایک روایت کو امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی نقل کیا ہے، امام أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13614]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1931) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1244) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (76/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3901
«الضيافة ثلاثة أيام فما زاد فهو صدقة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مہمان نوازی تین دن ہے، اس سے زیادہ جو کچھ ہو وہ صدقہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3901]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ع] عن أبي سعيد [البزار] عن ابن عمر [طس] عن ابن عباس. الترغيب 3/243: حب»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1244
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ عَلَى رَاعٍ فَلْيُنَادِ: يَا رَاعِيَ الْإِبِلِ، ثَلَاثًا، فَإِنْ أَجَابَهُ، وَإِلَّا فَلْيَحْلِبْ فَلْيَشْرَبْ، وَلَا يَحْمِلَنَّ. وَإِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ عَلَى حَائِطِ بُسْتَانٍ فَلْيُنَادِ ثَلَاثًا: يَا صَاحِبَ الْحَائِطِ، فَإِنْ أَجَابَهُ، وَإِلَّا فَلْيَأْكُلْ وَلَا يَحْمِلْ.
وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ فَمَا زَادَ فَصَدَقَةٌ» ‏‏‏‏» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی چرواہے کے پاس پہنچے تو اسے تین مرتبہ پکارے: اے اونٹوں کے چرواہے! پس اگر وہ جواب دے دے (تو بہتر) ورنہ وہ دودھ دوہ کر پی لے، لیکن اپنے ساتھ اٹھا کر ہرگز نہ لے جائے، اور جب تم میں سے کوئی کسی باغ کی دیوار کے پاس آئے تو تین مرتبہ آواز دے: اے باغ کے مالک! پس اگر وہ جواب دے دے تو ٹھیک، ورنہ وہ اس میں سے کھا لے مگر اپنے ساتھ اٹھا کر نہ لے جائے۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہمان نوازی تین دن تک ہے، اور جو اس سے زائد ہو وہ صدقہ ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1244]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى لغيره»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2300، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10661، وأخرجه فتح الباري برقم: 2303، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7262، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3906، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2817، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3942، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5281، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1239»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1287
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ عَلَى رَاعِي إِبِلٍ فَلْيُنَادِ: يَا رَاعِيَ الْإِبِلِ، ثَلَاثًا، فَإِنْ أَجَابَهُ، وَإِلَّا فَلْيَحْلِبْ فَيَشْرَبْ، وَلَا يَحْمِلَنَّ، وَإِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ عَلَى حَائِطِ بُسْتَانٍ فَلْيُنَادِ ثَلَاثًا: يَا صَاحِبَ الْحَائِطِ، فَإِنْ أَجَابَهُ وَإِلَّا فَلْيَأْكُلْ وَلَا يَحْمِلْ.
وَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ، فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ» ‏‏‏‏» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اونٹوں کے کسی چرواہے کے پاس سے گزرے تو اسے تین بار پکارے: ”اے اونٹوں کے چرواہے!“ اگر وہ جواب دے دے (تو اس سے اجازت طلب کرے) بصورتِ دیگر وہ دودھ دوہ کر پی لے، مگر اسے ساتھ اٹھا کر ہرگز نہ لے جائے، اور جب تم میں سے کوئی کسی باغ کی باڑ یا دیوار کے پاس پہنچے تو تین مرتبہ آواز دے: ”اے باغ کے مالک!“ اگر وہ جواب دے دے (تو بہتر) ورنہ وہ (پھل وغیرہ) کھا لے لیکن ساتھ لے کر نہ جائے۔“ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”مہمان نوازی تین دن تک ہے، پھر جو اس سے زائد ہو وہ صدقہ ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1287]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره: مضى الكلام عليه (برقم 1244)»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2300، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10661، وأخرجه فتح الباري برقم: 2303، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7262، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3906، 2625، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2817، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3942، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1297، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5751، 10060، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5116/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1282»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں