🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 12208 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 12208
سنن ابن ماجہ: 3993
الجامع الكامل: 9814، 15870
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10401
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2042
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3938، 3944، 4127
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3454، 7428
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12208
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الْمَاجِشُونَ ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ الْنُمَيْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ قَدْ افْتَرَقَتْ عَلَى اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَأَنْتُمْ تَفْتَرِقُونَ عَلَى مِثْلِهَا، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا فِرْقَةً".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئے تھے اور تم بھی اتنے ہی فرقوں میں تقسیم ہوجاؤ گے اور سوائے ایک فرقے کے سب جہنم میں جائیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12208]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بشواهد، وهذا اسناد ضعيف لضعف زياد بن عبدالله النميري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3993
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ , حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو , حَدَّثَنَا قَتَادَةُ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ افْتَرَقَتْ عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً , وَإِنَّ أُمَّتِي سَتَفْتَرِقُ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً , كُلُّهَا فِي النَّارِ , إِلَّا وَاحِدَةً وَهِيَ الْجَمَاعَةُ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں بٹ گئے، اور میری امت بہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، سوائے ایک کے سب جہنمی ہوں گے، اور وہ «الجماعة» ہے، (وہ جماعت جو میری اور میرے صحابہ کی روش اور طریقے پر ہو) ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3993]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل اکہتر (71) فرقوں میں تقسیم ہوئے اور میری امت بہتر (72) فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی۔ ایک کے سوا وہ سب فرقے جہنم میں جائیں گے، اور وہ جماعت ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3993]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1314، ومصباح الزجاجة: 1404)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/120) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: جس نے مسلمانوں کی جماعت اور امام وقت کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ہر زمانہ میں امام اور خلیفہ وقت کے ساتھ رہے،یہ مضمون اہل سنت والجماعت کے علاوہ کسی اور فرقہ اور جماعت پر صادق نہیں آتا، اس لیے معلوم ہوا کہ اہل سنت والجماعت ہی ناجی جماعت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9814
9814- عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن بني إسرائيل افترقت على إحدى وسبعين فرقة، وإن أمتي ستفترق على ثنتين وسبعين فرقة، كلها في النار، إلا واحدة، وهي الجماعة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (3993)، وابن أبي عاصم في السنة (64) كلاهما عن هشام بن عمار، ثنا الوليد بن مسلم، ثنا أبو عمرو، ثنا قتادة، عن أنس بن مالك قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15870
15870- عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن بني إسرائيل افترقت على إحدى وسبعين فرقة، وإن أمتي ستفترق على ثنتين وسبعين فرقة، كلها في النار، إلا واحدة، وهي الجماعة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (3993)، وابن أبي عاصم في السنة (64) كلاهما عن هشام بن عمار، ثنا الوليد بن مسلم، ثنا أبو عمرو، ثنا قتادة، عن أنس فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10401
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:
كَانَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا رَجَعَ وَحَطَّ عَنْ رَاحِلَتِهِ عَمَدَ إِلَى مَسْجِدِ الرَّسُولِ، فَجَعَلَ يُصَلِّي فِيهِ، فَيُطِيلُ الصَّلَاةَ حَتَّى جَعَلَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرَوْنَ أَنَّ لَهُ فَضْلًا عَلَيْهِمْ. فَمَرَّ يَوْمًا وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ فِي أَصْحَابِهِ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ ذَاكَ الرَّجُلُ، فَإِمَّا أَرْسَلَ إِلَيْهِ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِمَّا جَاءَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ، فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُقْبِلًا، قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ سَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ". فَلَمَّا وَقَفَ عَلَى الْمَجْلِسِ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَقُلْتَ فِي نَفْسِكَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَى الْمَجْلِسِ: لَيْسَ فِي الْقَوْمِ خَيْرٌ مِنِّي؟". قَالَ: نَعَمْ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَأَتَى نَاحِيَةً مِنَ الْمَسْجِدِ فَخَطَّ خَطًّا بِرِجْلِهِ، ثُمَّ صَفَّ كَعْبَيْهِ فَقَامَ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا فَيَقْتُلُهُ؟". فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟" فَقَالَ: وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَهِبْتُهُ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا فَيَقْتُلُهُ؟" فَقَالَ عُمَرُ: أَنَا، وَأَخَذَ السَّيْفَ فَوَجَدَهُ يُصَلِّي فَرَجَعَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُمَرَ:" أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَهِبْتُهُ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا فَيَقْتُلُهُ؟". قَالَ عَلِيٌّ: أَنَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتَ لَهُ إِنْ أَدْرَكْتَهُ". فَذَهَبَ عَلِيٌّ فَلَمْ يَجِدْهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟". قَالَ: لَمْ أَدْرِ أَيْنَ سَلَكَ مِنَ الْأَرْضِ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا أَوَّلُ قَرْنٍ خَرَجَ فِي أُمَّتِي".
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ قَتَلْتَهُ - أَوْ قَتَلَهُ - مَا اخْتَلَفَ فِي أُمَّتِي اثْنَانِ، إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ تَفَرَّقُوا عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَإِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ - يَعْنِي أُمَّتَهُ - سَتَفْتَرِقُ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا فِرْقَةً وَاحِدَةً". قُلْنَا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَنْ تِلْكَ الْفِرْقَةُ؟ قَالَ:" الْجَمَاعَةُ".
قَالَ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ: فَقُلْتُ لِأَنَسٍ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، فَأَيْنَ الْجَمَاعَةُ؟ قَالَ: مَعَ أُمَرَائِكُمْ مَعَ أُمَرَائِكُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَيَزِيدُ الرِّقَاشِيُّ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ صَحَّ قَبْلَهُ حَدِيثُ أَبِي بَكْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص تھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک ہوا جب آپ واپس تشریف لائے، تو وہ شخص اپنی سواری سے اترا اور مسجد نبوی کی طرف گیا اور اس میں نماز ادا کرنے لگا اس نے نماز کو طول دیا، یہاں تک کہ صحابہ کرام یہ سمجھنے لگے کہ اس شخص کو سب لوگوں پر فضیلت حاصل ہے ایک دن وہ شخص گزرا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے آپ کے کسی صحابی نے آپ کی خدمت میں عرضی کی: یا رسول اللہ! یہ وہی شخص ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلوایا، یا وہ شخص خود اس طرف آ گیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آتے ہوئے ملاحظہ کیا، تو ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان شیطان کا شیطان کا داغ (یا ٹھپہ) ہے، جب وہ شخص اس محفل کے پاس آ کر ٹھہر گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: جب تم اس محفل کے پاس آ کر ٹھہرے تھے، تو کیا تم نے من میں یہ سوچا تھا کہ ان لوگوں میں کوئی بھی مجھ سے بہتر نہیں ہے اس نے جواب دیا: جی ہاں پھر وہ شخص چلا گیا وہ مسجد کے ایک کونے میں آیا اس نے اپنے پاؤں کے ذریعے ایک لکیر کھینچی اپنی ایڑیاں درست کیں اور پھر کھڑا ہو کر نماز ادا کرنے لگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم میں سے کون اٹھ کر اس کی طرف جا کر اسے قتل کرے گا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اس شخص کو قتل کر دیا انہوں نے عرض کی: میں نے اسے نماز ادا کرتے ہوئے پایا تو میں اس سے ڈر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کون اٹھ کر اس کی طرف جائے گا اور اسے قتل کر دے گا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں، انہوں نے تلوار لی انہوں نے اس شخص کو نماز ادا کرتے ہوئے پایا تو وہ بھی واپس آ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا تم نے اس شخص کو قتل کر دیا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اسے نماز ادا کرتے ہوئے پایا تو میں اس سے ڈر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کون اٹھ کر اس شخص کی طرف جائے گا اور قتل کر دے گا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے کر دو گے اگر تم نے اسے پایا جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ گئے، تو انہوں نے اس شخص کو نہیں پایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اس شخص کو قتل کر دیا انہوں نے عرض کی: مجھے پتہ نہیں چلا کہ وہ زمین میں کہاں چلا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ میری امت میں خروج کرنے والا پہلا گروہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: اگر تم اسے قتل کر دیتے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) تو میری امت کے دو افراد کے درمیان بھی اختلاف نہیں ہونا تھا بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے تھے اور یہ امت (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت) عنقریب بہتر فرقوں میں تقسیم ہو گی ایک گروہ کے علاوہ باقی سب جہنم میں جائیں گے ہم نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! وہ ایک گروہ کون سا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الجماعة یزید رقاشی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اے ابوحمزہ! جماعت کہاں ہے؟ انہوں نے فرمایا: تمہارے حکمرانوں کے ساتھ تمہارے حکمرانوں کے ساتھ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے یزید رقاشی نامی راوی کو جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اس کی کمزوری توثیق کی گئی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مستند روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10401]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (90)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2498، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3454/6»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2042
«إن بني إسرائيل افترقت على إحدى وسبعين فرقة وإن أمتي ستفترق على اثنتين وسبعين فرقة كلها في النار إلا واحدة وهي: الجماعة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک بنی اسرائیل اکہتر (71) فرقوں میں بٹ گئے تھے، اور بیشک میری امت عنقریب بہتر (72) فرقوں میں بٹ جائے گی، وہ سب کے سب جہنم میں جائیں گے سوائے ایک کے، اور وہ «الْجَمَاعَةُ» (یعنی سنت پر قائم رہنے والی جماعت) ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2042]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن أنس. الصحيحة 204.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3938
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ افْتَرَقَتْ عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَإِنَّ أُمَّتِي تَفْتَرِقُ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں بٹ گئی تھی، اور یقیناً میری امت بہتر فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی، یہ تمام کے تمام جہنم میں ہوں گے سوائے سوادِ اعظم (بڑی جماعت) کے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3938]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا التمام»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3993، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11798، 12070، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7836، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7428/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3925»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3944
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَحْرٍ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: افْتَرَقَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَإِنَّ أُمَّتِي سَتَفْتَرِقُ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهُمْ فِي النَّارِ إِلَّا السَّوَادَ الْأَعْظَمَ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بَحْرٍ : يَعْنِي الْجَمَاعَةَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بنو اسرائیل اکہتر فرقوں میں بٹ گئے تھے، اور یقیناً میری امت عنقریب بہتر فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی، وہ سب کے سب جہنم میں ہوں گے سوائے سوادِ اعظم کے۔“ محمد بن بحر رحمہ اللہ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ سوادِ اعظم سے مراد ”الجماعت“ (حق پر قائم رہنے والی بڑی جماعت) ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3944]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا التمام: مضى الكلام عليه (برقم 3938)»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3993، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11798، 12070، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7836، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7428/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3931»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4127
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ فِي حَوْضِ زَمْزَمَ وَالنَّاسُ مُجْتَمِعُونَ عَلَيْهِ مِنْ قُرَيْشٍ وَغَيْرِهِمْ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللهِ، فَإِذَا رَجَعَ وَحَطَّ عَنْ رَاحِلَتِهِ، عَمَدَ إِلَى مَسْجِدِ الرَّسُولِ فَجَعَلَ يُصَلِّي فِيهِ فَيُطِيلُ الصَّلَاةَ، حَتَّى جَعَلَ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرَوْنَ أَنَّ لَهُ فَضْلًا عَلَيْهِمْ، فَمَرَّ يَوْمًا وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ فِي أَصْحَابِهِ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: يَا نَبِيَّ اللهِ، هَذَا ذَاكَ الرَّجُلُ، فَإِمَّا أَرْسَلَ إِلَيْهِ نَبِيُّ اللهِ، وَإِمَّا جَاءَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ، فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُقْبِلًا، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ سَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ، فَلَمَّا وَقَفَ عَلَى الْمَجْلِسِ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَقُلْتَ فِي نَفْسِكَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَى الْمَجْلِسِ: لَيْسَ فِي الْقَوْمِ خَيْرٌ مِنِّي؟ قَالَ: نَعَمْ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَأَتَى نَاحِيَةً مِنَ الْمَسْجِدِ، فَخَطَّ خَطًّا بِرِجْلِهِ، ثُمَّ صَفَّ كَعْبَيْهِ فَقَامَ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا يَقْتُلُهُ؟ فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ: أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟ قَالَ: وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَهِبْتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا يَقْتُلُهُ؟ قَالَ عُمَرُ : أَنَا، وَأَخَذَ السَّيْفَ فَوَجَدَهُ قَائِمًا يُصَلِّي، فَرَجَعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ لِعُمَرَ : أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟ قَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَهِبْتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا يَقْتُلُهُ؟ قَالَ عَلِيٌّ : أَنَا، قَالَ رَسُولُ اللهِ: أَنْتَ لَهُ إِنْ أَدْرَكْتَهُ، فَذَهَبَ عَلِيٌّ فَلَمْ يَجِدْهُ، فَرَجَعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ: أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟ قَالَ: لَمْ أَدْرِ أَيْنَ سَلَكَ مِنَ الْأَرْضِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ هَذَا أَوَّلُ قَرْنٍ خَرَجَ مِنْ أُمَّتِي، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَوْ قَتَلْتَهُ أَوْ قَتَلَهُ مَا اخْتَلَفَ فِي أُمَّتِي اثْنَانِ، إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ تَفَرَّقُوا عَلَى وَاحِدٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَإِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ يَعْنِي أُمَّتَهُ سَتَفْتَرِقُ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا فِرْقَةً وَاحِدَةً، فَقُلْنَا: يَا نَبِيَّ اللهِ، مَنْ تِلْكَ الْفِرْقَةُ؟ قَالَ: الْجَمَاعَةُ.
قَالَ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ : فَقُلْتُ لِأَنَسٍ : يَا أَبَا حَمْزَةَ ، وَأَيْنَ الْجَمَاعَةُ؟ قَالَ: مَعَ أُمَرَائِكُمْ، مَعَ أُمَرَائِكُمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں ایک شخص تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوات میں شریک ہوتا تھا، پھر جب وہ واپس آتا اور اپنی سواری سے کجاوہ اتارتا تو فوراً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کا رخ کرتا اور اس میں نماز شروع کر دیتا اور نماز کو طویل کرتا، یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ رضی اللہ عنہم یہ گمان کرنے لگے کہ اسے ان پر فضیلت حاصل ہے، ایک دن وہ وہاں سے گزرا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے درمیان تشریف فرما تھے، تو آپ کے بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! یہ وہی شخص ہے“، پھر یا تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلاوا بھیجا یا وہ خود ہی حاضر ہوا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آتے دیکھا تو فرمایا: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ سُفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ» ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان شیطان کا ایک اثر (نحوست کا نشان) ہے“، جب وہ مجلس کے پاس آکر کھڑا ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تو نے اپنے جی میں یہ بات کہی جب تو اس مجلس میں کھڑا ہوا کہ ان لوگوں میں مجھ سے بہتر کوئی نہیں ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”جی ہاں“، پھر وہ مڑا اور مسجد کے ایک کونے میں جا کر اپنے پاؤں سے ایک لکیر کھینچی، پھر اپنے ٹخنوں کو برابر کر کے کھڑا ہوا اور نماز پڑھنے لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون ہے جو اس کی طرف جائے اور اسے قتل کر دے؟“ پس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، (جب واپس آئے تو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے اس شخص کو قتل کر دیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں نے اسے نماز پڑھتے ہوئے پایا تو مجھے (ایسی حالت میں اسے مارنے سے) ہیبت محسوس ہوئی“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون ہے جو اس کی طرف بڑھے اور اسے قتل کرے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں“، اور انہوں نے تلوار پکڑ لی، مگر اسے نماز کی حالت میں کھڑا پایا تو واپس آگئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا تم نے اس شخص کو قتل کیا؟“ عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! میں نے اسے نماز پڑھتے پایا تو مجھ پر ہیبت طاری ہوگئی“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون ہے جو اس کی طرف جائے اور اسے قتل کرے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اسے پا لو تو تم ہی اس کے لیے ہو (یعنی تم ہی اسے قتل کرو گے)“، چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ گئے لیکن اسے وہاں نہ پایا اور واپس آگئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے اس شخص کو قتل کر دیا؟“ عرض کیا: ”مجھے نہیں معلوم وہ زمین کے کس راستے پر نکل گیا“، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ پہلا سینگ (فتنہ پرور گروہ) ہے جو میری امت میں سے نکلا ہے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ”اگر تم اسے قتل کر دیتے تو میری امت میں دو بندے بھی (دین کے معاملے میں) اختلاف نہ کرتے، یقیناً بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے اور یہ امت یعنی آپ کی امت بہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، وہ سب کے سب آگ میں ہوں گے سوائے ایک فرقے کے“، ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! وہ کون سا فرقہ ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الْجَمَاعَةُ» ”وہ جماعت ہے“، یزید رقاشی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اے ابوحمزہ! وہ جماعت کہاں ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”تمہارے حکمرانوں کے ساتھ، تمہارے حکمرانوں کے ساتھ“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4127]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10400، 10401، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2498، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3454/6، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4113»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3454
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرُّبَذِيُّ ، ثَنَا هُودُ بْنُ عَطَاءٍ (الْيَمَانِيُّ) عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: " كَانَ فِينَا شَابٌّ ذُو عِبَادَةٍ وَزُهْدٍ وَاجْتِهَادٍ. قَالَ: فَسَمَّيْنَاهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، وَوَصَفْنَاهُ بِصِفَةٍ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ أَقْبَلَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ هَذَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي أَرَى عَلَى وَجْهِهِ سَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ. فَجَاءَ فَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَجَعَلْتَ فِي نَفْسِكَ أَنْ لَيْسَ فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ خَيْرٌ مِنْكَ؟ قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. ثُمَّ وَلَّى فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا. فَدَخَلَ فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي، فَقَالَ: أَقْتُلُ رَجُلًا يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ؟! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟ فَقَالَ عُمَرُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَدَخَلَ عُمَرُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ، فَقَالَ: أَقْتُلُ رَجَلًا يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ؟! لَأَرْجِعَنَّ، فَقَدْ رَجَعَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنِّي أَبُو بَكْرٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَهْ يَا عُمَرُ. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَجَدْتُهُ يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَيْتَنَا عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ. فَقَالَ: مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا. فَقَالَ: أَنْتَ تَقْتُلُهُ إِنْ وَجَدْتَهُ. فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَوَجَدَهُ قَدْ خَرَجَ، فَقَالَ: أَمَا وَاللَّهِ أَنْ لَوْ قَتَلْتَهُ لَكَانَ أَوَّلَهَمُ وَآخِرَهُمْ، وَمَا اخْتَلَفَ مِنْ أُمَّتِي اثْنَانِ ".
وَبِهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَرْبِ الْمُصَلِّينَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ... فَذَكَرَ طَرِيقَهُ الثَّانِيَةَ.
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا عَمْرُو بْنُ الضَّحَّاكِ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ بِهِ مِثْلَهُ.
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو جَعْفَرٍ بِبَغْدَادَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرَقَانِ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، أَخْبَرَنِي هُودُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: " كَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ يُعْجِبُنَا تَعَبُّدُهُ وَاجْتِهَادُهُ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاسْمِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، وَوَصَفْنَا بِصِفَتِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ... " فَذَكَرَ طَرِيقَ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ الْأُولَى، وَزَادَ فِي آخِرِهِ: قَالَ مُوسَى: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ يَقُولُ: " هُوَ الَّذِي قَتَلَهُ عَلِيٌّ ذَا الثِّدْيَةِ ".
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا عِكْرِمَةُ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ فِي حَوْضِ زَمْزَمَ وَالنَّاسُ مُجْتَمِعُونَ عَلَيْهِ مِنْ قُرَيْشٍ وَغَيْرِهِمْ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: " كَانَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا رَجَعَ وَحَطَّ عَنْ رَاحِلَتِهِ عَمِدَ إِلَى مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يُصَلِّي فِيهِ فَيُطِيلُ الصَّلَاةَ حَتَّى جَعَلَ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرَوْنَ أَنَّ لَهُ فَضْلًا عَلَيْهِمْ فَمَرَّ يَوْمًا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ فِي أَصْحَابِهِ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، هُوَ ذَاكَ. فَإِمَّا أَرْسَلَ إِلَيْهِ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِمَّا جَاءَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ - فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ مُقْبِلًا قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ سَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ. فَلَمَّا وَقَفَ عَلَى الْمَجْلِسِ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَقُلْتَ فِي نَفْسِكَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَى الْمَجْلِسِ: لَيْسَ فِي الْقَوْمِ خَيْرٌ مِنِّي؟ قَالَ: نَعَمْ. ثُمَّ انْصَرَفَ فَأَتَى نَاحِيَةً مِنَ الْمَسْجِدِ فَخَطَّ خِطَّةً بِرِجْلِهِ، ثُمَّ صَفَّ كَعْبَيْهِ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا فَيَقْتُلُهُ؟ فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟ قَالَ: وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَهِبْتُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا الرَّجُلِ فَيَقْتُلُهُ؟ قَالَ عُمَرُ: أَنَا. وَأَخَذَ السَّيْفَ، فَوَجَدَهُ يُصَلِّي فَرَجَعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ: أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟ قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَهِبْتُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا الرَّجُلِ فَيَقْتُلُهُ؟ قَالَ عَلِيٌّ: أَنَا. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْتَ إِنْ أَدْرَكْتَهُ. فَذَهَبَ عَلِيٌّ فَلَمْ يَجِدْهُ فَرَجَعَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟ قَالَ: لَمْ أَدْرِ أَيْنَ سَلَكَ مِنَ الْأَرْضِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَذَا أَوَّلُ قَرْنٍ خَرَجَ مِنْ أُمَّتِي. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ قَتَلْتُهُ - أَوْ قَتَلَهُ - مَا اخْتَلَفَ فِي أُمَّتِي اثْنَانِ، إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ تَفَرَّقُوا عَلَى وَاحِدٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَإِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ - يَعْنِي: أُمَّتَهُ - سَتَفْتَرِقُ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا فِرْقَةً وَاحِدَةً. قُلْنَا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَنْ تِلْكَ الْفِرْقَةُ؟ قَالَ: الْجَمَاعَةُ. قَالَ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ: فَقُلْتُ لِأَنَسٍ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، فَأَيْنَ الْجَمَاعَةُ؟ قَالَ: مَعَ أُمَرَائِكُمْ، مَعَ أُمَرَائِكُمْ ".
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ زَيْدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " ذُكِرَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ نِكَايَةٌ فِي الْعَدُوِّ وَاجْتِهَادٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا أَعْرِفُ هَذَا. قَالَ: بَلْ نَعْتُهُ كَذَا وَكَذَا. قَالَ: مَا أَعْرِفُهُ. قَالَ: فَبَيْنَمَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ طَلَعَ الرَّجُلُ، فَقَالَ: هُوَ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: مَا كُنْتُ أَعْرِفُ هَذَا، هَذَا أَوَّلُ قَرْنٍ رَأَيْتُهُ فِي أُمَّتِي، إِنَّ فِيهِ لَسَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ. فَلَمَّا دَنَا الرَّجُلُ سَلَّمَ، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ، هَلْ حَدَّثْتَ نَفْسَكَ حِينَ طَلَعْتَ عَلَيْنَا أَنْ لَيْسَ فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ أَفْضَلُ مِنْكَ؟ قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. قَالَ: فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي بَكْرٍ: قُمْ فَاقْتُلْهُ. فَدَخَلَ أَبُو بَكْرٍ فَوَجَدَهُ قَائِمًا يُصَلِّي، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي نَفْسِهِ: إِنَّ لِلصَّلَاةِ حُرْمَةً وَحَقًّا، وَلَوْ أَنِّي اسْتَأْمَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَجَاءَ إِلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَقَتَلْتَهُ؟ قَالَ: لَا، رَأَيْتُهُ قَائِمًا يُصَلِّي، وَرَأَيْتُ لِلصَّلَاةِ حُرْمَةً وَحَقًّا، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ أَقْتُلَهُ قَتَلْتُهُ. قَالَ: لَسْتَ بِصَاحِبِهِ، اذْهَبْ أَنْتَ يَا عُمَرُ فَاقْتُلْهُ. فَدَخَلَ عُمَرُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ فَانْتَظَرَهُ طَوِيلًا، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ فِي نَفْسِهِ: إِنَّ لِلسُّجُودِ حَقًّا، وَلَوْ أَنِّي اسْتَأْمَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدِ اسْتَأْمَرَهُ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مَنِّي، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَقَتَلْتَهُ؟ قَالَ: لَا، رَأَيْتُهُ سَاجِدًا وَرَأَيْتُ لِلسُّجُودِ حَقًّا، وَإِنْ شِئْتَ أَنْ أَقْتُلَهُ قَتَلْتُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَسْتَ بِصَاحِبِهِ، قُمْ يَا عَلِيُّ، أَنْتَ صَاحِبُهُ إِنْ وَجَدْتَهُ. فَدَخَلَ فَوَجَدَهُ قَدْ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَقَتَلْتَهُ؟ قَالَ: لَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ قُتِلَ مَا اخْتَلَفَ رَجُلَانِ مِنْ أُمَّتِي حَتَّى يَخْرُجَ الدَّجَّالُ. ثُمَّ حَدَّثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْأُمَمِ فَقَالَ: تَفَرَّقَتْ أُمَّةُ مُوسَى عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ مِلَّةً، سَبْعُونَ مِنْهَا فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ، وَتَفَرَّقَتْ أُمَّةُ عِيسَى عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ مِلَّةً، إِحْدَى وَسَبْعِينَ مِنْهَا فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَتَعْلُو أُمَّتِي عَلَى الْفِرْقَتَيْنِ جَمِيعًا بِمِلَّةٍ، اثْنَيْنِ وَسَبْعِينَ فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ. قَالُوا: مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: الْجَمَاعَةُ ".
قَالَ يَعْقُوبُ بْنُ زَيْدٍ: وَكَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَا مِنْهُ قُرْآنًا: (وَمِنْ قَوْمِ مُوسَى أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ) ثُمَّ ذَكَرَ أُمَّةَ عِيسَى فَقَالَ: (وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ) أَوْ إِلَى قَوْلِهِ: (سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ) ثُمَّ ذَكَرَ أُمَّتَنَا فَقَالَ: (وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ) .
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَرِيكٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَقْبَلَ رَجُلٌ حَسَنُ السَّمْتِ - ذَكَرُوا مِنْ أَمْرِهِ أَمْرًا حَسَنًا - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَأَرَى عَلَى وَجْهِهِ سَفْعَةً مِنَ النَّارِ. فَلَمَّا انْتَهَى فَسَلَّمَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِاللَّهِ حَيْثُ ذَكَرَ كَلِمَةً أَحْسَبُهُ قَالَ: - قُلْتَ فِي نَفْسِكَ - أَوَ تَرَى فِي نَفْسِكَ - أَنَّكَ أَفْضَلُ الْقَوْمِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَلَمَّا ذَهَبَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ قَدْ طَلَعَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - قَوْمُ هَذَا وَأَصَحَابُهُ مِنْهُمْ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَفَلَا أَقْتُلُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: بَلَى. فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ فَوَجَدَهُ فِي الْمَسْجِدِ يُصَلِّي، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أَقْتُلَهُ. قَالَ عُمَرُ: أَفَلَا أَقْتُلُهُ؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ: وَانْطَلَقَ عُمَرُ، فَوَجَدَهُ فِي الْمَسْجِدِ يُصَلِّي، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أَقْتُلَهُ. فَقَالَ عَلِيٌّ: أَفَلَا أَقْتُلُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ: بَلَى، أَنْتَ تَقْتُلُهُ إِنْ وَجَدْتَهُ. فَانْطَلَقَ عَلِيٌّ فَلَمْ يَجِدْهُ ".
قَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ بِهَذَا اللَّفْظِ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ تَفَرَّدَ بِهِ شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ.
قَوْلُهُ: " سَفْعَةٌ " - بِفَتْحِ السِّينِ وَالْعَيْنِ الْمُهْمَلَتَيْنِ بَيْنَهَا فَاءٌ سَاكِنَةٌ - أَيْ أُخِذَ مِنَ الْجِنِّ، وَمِنْهُ (لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ) وَالْأَسْفَعُ الَّذِي بِخَدِّهِ سَوَادٌ يُخَالِفُ لَوْنَهُ، وَالْأُنْثَى سَفْعَاءُ، وَالْجَمْعُ: سُفْعٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے درمیان ایک نوجوان تھا جو نہایت عبادت گزار، زاہد اور مجتہد تھا، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا نام لے کر تذکرہ کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پہچانا، پھر ہم نے اس کے اوصاف بیان کیے تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہ پہچانا، اسی اثنا میں وہ نمودار ہوا تو ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ وہی شخص ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھ کر ارشاد فرمایا: ”میں اس کے چہرے پر شیطان کی نحوست کا ایک اثر دیکھ رہا ہوں۔“ وہ شخص آیا اور اس نے سلام کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تو نے اپنے دل میں یہ خیال کیا ہے کہ اس پوری قوم میں تجھ سے بہتر کوئی نہیں ہے؟“ اس نے جواب دیا: «اللَّهُمَّ نَعَمْ» ”اے اللہ! ہاں (میرا یہی خیال ہے)۔“ پھر وہ پیٹھ پھیر کر مسجد میں داخل ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کو کون قتل کرے گا؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں۔ وہ مسجد میں گئے تو دیکھا کہ وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہے، انہوں نے (اپنے جی میں) کہا کہ میں ایسے شخص کو کیسے قتل کروں جو نماز پڑھ رہا ہے حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نمازیوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ پوچھا: ”اسے کون قتل کرے گا؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں۔ وہ مسجد میں گئے تو اسے سجدے کی حالت میں پایا، انہوں نے بھی (اپنے جی میں) یہی سوچا کہ میں نمازی کو کیسے قتل کروں، مجھ سے بہتر شخصیت ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی واپس آگئے تھے، چنانچہ وہ بھی یہ کہہ کر لوٹ آئے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دوبارہ حکم لے لوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! ٹھہر جاؤ۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے اسے نماز پڑھتے پایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نمازیوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر پوچھا: ”اسے کون قتل کرے گا؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اسے پا لو تو تم ہی اسے قتل کرو گے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے تو وہ جا چکا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر تم اسے قتل کر دیتے تو یہ (فتنہ پروروں میں) اول و آخر ہوتا اور میری امت میں پھر دو بندے بھی کبھی اختلاف نہ کرتے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے واسطے سے مروی ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازیوں کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔“ اس حدیث کے دیگر طرق میں یہ اضافہ ہے کہ موسیٰ کہتے ہیں کہ میں نے محمد بن کعب کو یہ کہتے سنا کہ ”یہ وہی شخص (ذوالثدیہ) تھا جسے بعد میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے (خوارج کے ساتھ جنگ میں) قتل کیا۔“ ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میری امت میں پیدا ہونے والا پہلا فتنہ (شاخ) ہے، اگر اسے قتل کر دیا جاتا تو میری امت میں دو آدمی بھی اختلاف نہ کرتے، یقیناً بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں بٹ گئے تھے اور یہ امت بہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، سوائے ایک کے سب آگ میں جائیں گے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! وہ نجات پانے والی جماعت کون سی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الجماعۃ (بڑی جماعت)۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے وضاحت فرمائی کہ جماعت سے مراد تمہارے امراء کے ساتھ رہنا ہے۔ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ جب یہ حدیث بیان فرماتے تو قرآن کی یہ آیات تلاوت فرماتے: ﴿وَمِنْ قَوْمِ مُوسَى أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ﴾، پھر سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی امت کا ذکر کر کے یہ آیت پڑھتے: ﴿وَلَوْ أَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَكَفَّرْنَا عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ﴾ سے ﴿سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ﴾ تک، پھر ہماری امت کا ذکر کر کے یہ آیت تلاوت فرماتے: ﴿وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ﴾ ۔ امام بزار فرماتے ہیں کہ انس رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ کے ساتھ یہ روایت صرف شریک عن الاعمش کے واسطے سے معلوم ہے۔ حدیث میں مذکور لفظ ”سفعہ“ سے مراد چہرے پر وہ سیاہی ہے جو جنات کے اثر سے ہو، جیسا کہ قرآن میں ہے: ﴿لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ﴾، اور ”اسفع“ اس شخص کو کہتے ہیں جس کے رخسار پر رنگت کے خلاف کوئی سیاہی یا نشان ہو۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب قتال أهل البغي والخوارج والناكثين والرافضة والمارقين وغير ذلك/حدیث: 3454]
تخریج الحدیث: «موسى بن عبيدة الربذي: ضعيف (التقريب، من الحفظ)؛ هود بن عطاء اليمامي: لم أقف له على ترجمة في المنزل، وهو مضعف (من الحفظ)»
«(3454/1) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10401، 10402»
«(3454/5) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10401، 10402»
«(3454/6) أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10400، 10401، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2498»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة الربذي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں