🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13870 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 13870، 12980
الفتح الربانی: 11629
صحیح ابن حبان: 2030، 2032
المستدرک علی الصحیحین: 5343
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6809
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13870
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنّ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ وَعَبَّادَ بْنَ بِشْرٍ كَانَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ حِنْدِسٍ، فَخَرَجَا مِنْ عِنْدِهِ، فَأَضَاءَتْ عَصَا أَحَدِهِمَا، فَجَعَلَا يَمْشِيَانِ فِي ضَوْئِهَا، فَلَمَّا تَفَرَّقَا، أَضَاءَتْ عَصَا الْآخَرِ" وَقَدْ قَالَ حَمَّادٌ أَيْضًا:" فَلَمَّا تَفَرَّقَا، أَضَاءَتْ عَصَا ذَا، وَعَصَا ذَا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رات کے وقت حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ اور عباد بن بشیر رضی اللہ عنہ اپنے کسی کام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے گفتگو کر رہے تھے، اس دوران رات کا کافی حصہ بیت گیا اور وہ رات بہت تاریک تھی، جب وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے رخصت ہو کر نکلے تو ان کے ہاتھ میں ایک لاٹھی تھی، ان میں سے ایک آدمی کی لاٹھی روشن ہوگئی اور وہ اس کی روشنی میں چلنے لگے، جب دونوں اپنے اپنے راستے پر جدا ہونے لگے تو دوسرے کی لاٹھی بھی روشن ہوگئی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13870]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3805 معلقا، وبنحوه برقم : 465
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12980
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ " أَنَّ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ وَعَبَّادَ بْنَ بِشْرٍ كَانَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ حِنْدِسٍ، قَالَ: فَلَمَّا خَرَجَا مِنْ عِنْدِهِ، أَضَاءَتْ عَصَا أَحَدِهِمَا، فَكَانَا يَمْشِيَانِ بِضَوْئِهَا، فَلَمَّا تَفَرَّقَا أَضَاءَتْ عَصَا هَذَا وَعَصَا هَذَا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رات کے وقت حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ اور ایک دوسرے صاحب اپنے کسی کام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے گفتگو کر رہے تھے، اس دوران رات کا کافی حصہ بیت گیا اور وہ رات بہت تاریک تھی، جب وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے رخصت ہو کر نکلے تو ان کے ہاتھ میں ایک لاٹھی تھی، ان میں سے ایک آدمی کی لاٹھی روشن ہوگئی اور وہ اس کی روشنی میں چلنے لگے، جب دونوں اپنے اپنے راستے پر جدا ہونے لگے تو دوسرے کی لاٹھی بھی روشن ہوگئی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12980]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3805 معلقا، و بنحوه برقم: 465
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11629
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ أَنَّ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ وَعَبَّادَ بْنَ بِشْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ حِنْدِسٍ فَخَرَجَا مِنْ عِنْدِهِ فَأَضَاءَتْ عَصَا أَحَدِهِمَا فَجَعَلَا يَمْشِيَانِ فِي ضَوْئِهَا فَلَمَّا تَفَرَّقَا أَضَاءَتْ عَصَا الْآخَرِ وَقَدْ قَالَ حَمَّادٌ أَيْضًا فَلَمَّا تَفَرَّقَا أَضَاءَتْ عَصَا ذَا وَعَصَا ذَا
۔ (دوسری سند) سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عباد بن بشر رضی اللہ عنہ ایک سخت اندھیری رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے رہے، وہ آپ کے ہاں سے اٹھ کر گئے تو ان میں سے ایک کی لاٹھی روشن ہوگئی اور وہ اس کی روشنی میں چلتے گئے، آگے جا کر جب ان کے راستے الگ الگ ہوئے تو دوسرے کی لاٹھی بھی روشن ہوگئی۔ حماد راوی نے یوں کہا ہے کہ جب ان کے راستے الگ الگ ہوئے تو اس کی لاٹھی روشن تھی اور دوسرے کی بھی روشن ہوگئی۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11629]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13906»
وضاحت: فوائد: … یقینایہ ان دو صحابہ کی کراستانہ فضیلت اور منقبت ہے۔

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13906
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2030
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ :" أَنَّ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ، وَرَجُلا آخَرَ مِنَ الأَنْصَارِ، تَحَدَّثَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَيْلَةً حَتَّى ذَهَبَ مِنَ اللَّيْلِ سَاعَةٌ، فِي لَيْلَةٍ شَدِيدَةِ الظُّلْمَةِ، ثُمَّ خَرَجَا مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْقَلِبَانِ، وَبِيَدِ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَصَاهُ، فَأَضَاءَتْ عَصًا أَحَدِهِمَا لَهُمَا حَتَّى مَشَيَا فِي ضَوْئِهَا، حَتَّى إِذَا افْتَرَقَتْ بِهِمَا الطَّرِيقُ أَضَاءَتْ بِالآخَرِ عَصَاهُ، فَمَشَى كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي ضَوْئِهَا حَتَّى بَلَغَ أَهْلَهُ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ اور ایک اور انصاری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رات گئے تک بیٹھے بات چیت کرتے رہے، یہاں تک کہ رات کا کچھ حصہ گزر گیا، وہ رات انتہائی تاریک تھی۔ یہ دونوں حضرات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کر واپس جانے لگے، تو ان دونوں میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں چھڑی تھی۔ ان میں سے ایک کی چھڑی ان کے لیے روشنی کرتی رہی، یہاں تک کہ یہ دونوں حضرات اس کی روشنی میں چلتے رہے۔ جب راستے میں یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا ہونے لگے، تو دوسرے صاحب کی چھڑی بھی روشن ہو گئی اور ان میں سے ہر ایک اپنی چھڑی کی روشنی میں چلتا ہوا اپنے گھر تک پہنچ گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2030]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 465، 3639، 3805، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2030، 2032، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5297، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم:، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12599» «رقم طبعة با وزير 2028»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2032
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ " أَنَّ عَبَّادَ بْنَ بِشْرٍ، وَأُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ، خَرَجَا مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ حِنْدِسٍ، فَكَانَ مَعَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَصًا، فَأَضَاءَتْ عَصَا أَحَدِهِمَا كَأَشَدِّ شَيْءٍ، فَلَمَّا تَفَرَّقَا أَضَاءَتْ عَصَا كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباد بن بشر اور سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت سے ایک تاریک رات میں اٹھے تو ان دونوں میں سے ہر ایک کے پاس اپنی لاٹھی تھی، ان دونوں میں سے ایک کی لاٹھی انتہائی روشن ہو گئی، جب یہ دونوں (واپس جاتے ہوئے راستے میں) ایک دوسرے سے جدا ہونے لگے تو ان دونوں میں سے ہر ایک کی لاٹھی روشن ہو گئی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2032]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 465، 3639، 3805، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2030، 2032، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5297، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم:، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12599» «رقم طبعة با وزير 2030»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (2028). تنبيه!! رقم (2028) = (2030) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5343
حدثني علي بن حَمْشاذَ العدل، حدثنا هشام بن علي وإسحاق بن الحسن، قالا حدثنا عفّان بن مسلم، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن ثابت، عن أنس، قال: كان أُسَيدُ بن حُضَير وعَبّادُ بن بِشر عند النبي ﷺ في ليلةٍ ظلماءَ حِنْدِس، فلما انصرفا أضاءت عصا أحدِهما، فمَشَيا في ضَوئها، فلمّا افتَرقا أضاءت عصا الآخَر (1) . صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5261 - على شرط مسلم
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا اسید بن حضیر اور عباد بن بشر رضی اللہ عنہما ایک انتہائی تاریک رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، جب وہ وہاں سے رخصت ہوئے تو ان میں سے ایک کی لاٹھی روشن ہو گئی اور وہ دونوں اس کی روشنی میں چلنے لگے، پھر جب وہ دونوں ایک دوسرے سے جدا ہوئے تو دوسرے کی لاٹھی بھی روشن ہو گئی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5343]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،ثابت: هو ابن أسلم البُناني.» [ترقيم الرساله 5343] [ترقيم الشركة 5298] [ترقيم العلميه 5261]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6809
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: "أَنَّ أُسَيْدًا وَعَبَّادَ بْنَ بِشْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ كَانَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ ظَلْمَاءَ حِنْدِسٍ، فَخَرَجَا مِنْ عِنْدِهِ فَأَضَاءَتْ عَصَا أَحَدِهِمَا مِثْلَ السِّرَاجِ، وَكَانَا يَمْشِيَانِ بِضَوْئِهَا، فَلَمَّا أَرَادَا أَنْ يَتَفَارَقَا إِلَى مَنَازِلِهِمَا أَضَاءَتْ لَهُمَا عَصَوَاهُمَا".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ، وَالنُّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى مُبَيَّنًا.
وَرَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي صَحِيحِهِ مُبْهَمًا، وَلَفْظُهُ: عَنْ أَنَسٍ "أَنَّ رَجُلَيْنِ خَرَجَا مِنْ عِنْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ مُظْلِمَةٍ، فَإِذَا نُورٌ بَيْنَ أَيْدِيهِمَا حَتَّى تَفَرَّقَا، فَتَفَرَّقَ النُّورُ مَعَهُمَا".
ثُمَّ رَوَاهُ مُعَلَّقًا فَقَالَ: وَقَالَ مَعْمَرٌ: عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ "أَنَّ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ وَرَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ....".
قَالَ: وَقَالَ حَمَّادٌ: أَبَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ: "كَانَ أُسَيْدُ وَعَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ...".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا اسید بن حضیر اور سیدنا عباد بن بشر رضی اللہ عنہما ایک نہایت کالی اور تاریک رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، پھر جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے روانہ ہوئے تو ان میں سے ایک کی لاٹھی چراغ کی مانند روشن ہوگئی اور وہ دونوں اس کی روشنی میں چلنے لگے، پھر جب انہوں نے اپنے گھروں کو جانے کے لیے ایک دوسرے سے جدا ہونے کا ارادہ کیا تو ان دونوں کی لاٹھیاں (جدا جدا) روشن ہوگئیں“، اسے امام ابو داؤد طیالسی، محمد بن یحییٰ بن ابی عمر اور امام نسائی نے 'السنن الکبریٰ' میں ناموں کی وضاحت کے ساتھ روایت کیا ہے۔ نیز امام بخاری نے اسے اپنی 'صحیح' میں مبہم انداز میں روایت کیا ہے، جس کے الفاظ یہ ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”دو آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک اندھیری رات میں نکلے تو اچانک ان کے سامنے ایک نور آگیا یہاں تک کہ جب وہ دونوں جدا ہوئے تو وہ نور بھی ان کے ساتھ (تقسیم ہو کر) جدا ہو گیا“، پھر امام بخاری نے اسے معلقاً روایت کرتے ہوئے کہا کہ معمر نے ثابت کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ ”سیدنا اسید بن حضیر اور انصار کے ایک مرد...“، نیز حماد نے ثابت کے واسطے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ ”سیدنا اسید اور سیدنا عباد بن بشر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے...“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6809]
تخریج الحدیث: «الطيالسي من طريق حماد بن سلمة عن ثابت عن أنس، وقد علقه البخاري من طريق حماد ومعمر عن ثابت عن أنس، وأخرجه مسندًا مبهمًا (منقول في الصفحة)؛ رجاله ثقات (من الحفظ)، ولم أقف على لفظ إسناد الطيالسي وابن أبي عمر في هذا التشغيل»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح، وأصله في صحيح البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں