الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14042 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
صحیح مسلم: 5678
الادب المفرد: 1288
صحیح الادب المفرد: 978
الجامع الكامل: 4710
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3470
حدیث نمبر: 14042
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ، إِذْ مَرَّ بِهِ رَجُلٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا فُلَانُ، هَذِهِ فُلَانَةُ زَوْجَتِي، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ كُنْتُ أَظُنُّ بِهِ، فَإِنِّي لَمْ أَكُنْ لِأَظُنَّ بِكَ؟ قَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گذرا، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ان کی کوئی زوجہ محترمہ تھیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان کا نام لے کر پکارا تاکہ وہ آدمی سمجھ لے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں، وہ آدمی کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں جس شخص کے ساتھ بھی ایسا گمان کروں، آپ کے ساتھ نہیں کرسکتا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شیطان انسان کے اندر خون کی طرح دوڑتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14042]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2174
ترقیم عبدالباقی: 2174 ترقیم شاملہ: -- 5678
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مَعَ إِحْدَى نِسَائِهِ، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ فَدَعَاهُ، فَجَاءَ، فَقَالَ: " يَا فُلَانُ هَذِهِ زَوْجَتِي فُلَانَةُ "، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ كُنْتُ أَظُنُّ بِهِ فَلَمْ أَكُنْ أَظُنُّ بِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ الْإِنْسَانِ مَجْرَى الدَّمِ ".
ثابت بنانی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (گھر سے باہر) اپنی ایک اہلیہ کے ساتھ تھے، آپ کے پاس سے ایک شخص گزرا تو آپ نے اسے بلایا، جب وہ آیا تو آپ نے فرمایا: ”اے فلاں! یہ میری فلاں بیوی ہے۔“ اس شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں کسی کے بارے میں گمان کرتا بھی تو آپ کے بارے میں تو نہیں کر سکتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5678]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی بیوی کے ساتھ کھڑے تھے کہ آپ کے پاس سے ایک آدمی گزرا، آپ نے اس کو آواز دی تو وہ آ گیا، پھر آپ نے فرمایا: ”اے فلاں! یہ میری فلاں (صفیہ) بیوی ہے۔“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کسی کے بارے میں تو میں گمان کر سکتا تھا، آپ کے بارے میں تو میں گمان نہیں کر سکتا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شیطان، انسان میں خون کی طرح گردش کرتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5678]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2174
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1288
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ، إِذْ مَرَّ بِهِ رَجُلٌ، فَدَعَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ”يَا فُلاَنُ، إِنَّ هَذِهِ زَوْجَتِي فُلاَنَةٌ“، قَالَ: مَنْ كُنْتُ أَظُنُّ بِهِ فَلَمْ أَكُنْ أَظُنُّ بِكَ، قَالَ: ”إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنِ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ.“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج مطہرات میں سے کسی بیوی کے ساتھ تھے کہ وہاں سے ایک آدمی گزرا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلا کر فرمایا: ”اے فلاں! یہ میری فلاں بیوی ہے۔“ اس نے کہا: میں جس کے ساتھ بھی بدگمانی کرنے والا ہوں، آپ کے ساتھ تو بدگمانی نہیں کر سکتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ شیطان ابن آدم کی رگوں میں خون کی طرح گردش کرتا ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 1288]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2174، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4719» 0
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2174، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4719» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 978
978/1288 (صحيح) عن أنس قال: بينما النبي صلى الله عليه وسلم مع امرأة من نسائه، إذ مرّ به رجل، فدعاه النبي صلى الله عليه وسلم فقال:"يا فلان [إن] هذه زوجتي فلانة"! قال: من كنت أظن به فلم أكن أظن بك، قال:" إن الشيطان يجري من ابن آدم مجرى الدم".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج میں سے ایک خاتون کے ساتھ تھے کہ آپ کے پاس سے ایک آدمی گزرا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا: ”اے فلاں! یہ میری بیوی فلاں ہے۔“ اس نے کہا: جس کسی کے بارے میں میں (برا) گمان کر سکتا تھا، آپ کے بارے میں تو میں (ایسا) گمان نہیں کر سکتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک شیطان ابن آدم میں خون کی طرح گردش کرتا ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 978]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2174، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4719» 0
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2174، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4719» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 12592
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ ، وَيُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ، فَمَرَّ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا فُلَانُ، هَذِهِ امْرَأَتِي، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ كُنْتُ أَظُنُّ بِهِ فَإِنِّي لَمْ أَكُنْ أَظُنُّ بِكَ، قَالَ:" إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گذرا، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ان کی کوئی زوجہ محترمہ تھیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کو اس کا نام لے کر پکارا کہ اے فلاں! یہ میری بیوی ہے، وہ آدمی کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں جس شخص کے ساتھ بھی ایسا گمان کروں، آپ کے ساتھ نہیں کرسکتا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شیطان انسان کے اندر خون کی طرح دوڑتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12592]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2174
حدیث نمبر: 4710
4710. عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ مَعَ إِحْدَى نِسَائِهِ، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ، فَدَعَاهُ، فَجَاءَ، فَقَالَ: يَا فُلاَنُ هَذِهِ زَوْجَتِى فُلاَنَةُ. فَقَالَ: يَا رَسُولَ الله، مَنْ كُنْتُ أَظُنُّ بِهِ، فَلَمْ أَكُنْ أَظُنُّ بِكَ. فَقَالَ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ الإِنْسَانِ مَجْرَى الدَّمِ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في السلام (2174: 23) عن عبدالله بن مسلمة بن قعنب، حدثنا حماد بن سلمة، عن ثابت البناني، عن أنس قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3470
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مَعَهُ إِحْدَى نِسَائِهِ فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهَا زَوْجَتِي فُلَانَةُ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ مَنْ كُنْتُ أَظُنُّ بِهِ فَلَمْ أَكُنْ أَظُنُّ بِكَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ آپ کی ازواجِ مطہرات میں سے ایک زوجہ محترمہ موجود تھیں کہ ایک شخص وہاں سے گزرا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (کسی بھی قسم کے وسوسے کا سدِ باب کرنے کے لیے) اس سے فرمایا: «إِنَّهَا زَوْجَتِي فُلَانَةٌ» ”یہ میری زوجہ فلاں (سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا) ہیں۔“ اس شخص نے (حیرت و ندامت سے) عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میں کسی کے متعلق بھی برا گمان کر سکتا تھا لیکن آپ کی ذاتِ اقدس کے بارے میں ایسا ہرگز نہیں سوچ سکتا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ» ”بے شک شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح گردش کرتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3470]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4719، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12182، 13628، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3457»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4719، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12182، 13628، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3457»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح