🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14247 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 14247
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13491
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5061
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14247
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي جَابِرٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ يُؤْوِيهِنَّ، وَيَرْحَمُهُنَّ، وَيَكْفُلُهُنَّ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ الْبَتَّةَ"، قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنْ كَانَتْ اثْنَتَيْنِ؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَتْ اثْنَتَيْنِ"، قَالَ: فَرَأَى بَعْضُ الْقَوْمِ، أَنْ لَوْ قَالُوا لَهُ: وَاحِدَةً، لَقَالَ:" وَاحِدَةً".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں، جن کی رہائش، ان پر شفقت اور کفالت وہ کرتا ہو، اس کے لئے جنت یقینی طور پر واجب ہو جائے گی“، کسی نے پوچھا: یا رسول اللہ! اگر کسی کی دو بیٹیاں ہوں تو؟ فرمایا: ”پھر بھی یہی حکم ہے“، بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اگر وہ ایک کے متعلق سوال کرتے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ بھی فرما دیتے کہ ایک بیٹی ہو تب بھی یہی حکم ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14247]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زید بن جدعان، لكنه قد توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13491
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ يُؤْوِيهِنَّ وَيَرْحَمُهُنَّ وَيَكْفُلُهُنَّ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ أَلْبَتَّةَ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنْ كَانَتِ اثْنَتَيْنِ؟ قَالَ:" وَإِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ". قَالَ: فَرَأَى بَعْضُ الْقَوْمِ أَنْ لَوْ قَالَ: وَاحِدَةً، لَقَالَ:" وَاحِدَةٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ:" وَيُزَوِّجُهُنَّ". مِنْ طُرُقٍ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ جَيِّدٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں، جنہیں وہ پناہ دے، اُن پر رحم کرے ان کی کفالت کرے، تو اس شخص کے لئے لازمی طور پر جنت واجب ہو جاتی ہے، عرض کی گی: یا رسول اللہ! اگر دو ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دو ہوں، تو بھی یہی ہوتا ہے، راوی کہتے ہیں: حاضرین کا یہ خیال تھا کہ اگر وہ شخص یہ سوال کرتا کہ اگر ایک ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرما دینا تھا کہ اگر ایک ہو (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اور وہ ان کی شادی کروا دے۔“ یہ مختلف طرق کے ساتھ منقول ہے، امام أحمد کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13491]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1908) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2210) اخرجه احمد فى المسند (303/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13835، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5061/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5061
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ عَالَ ثَلَاثَ بَنَاتٍ يَكْفُلُهُنَّ وَيَرْحَمُهُنَّ وَيَرْفُقُ بِهِنَّ فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاثْنَتَيْنِ، قَالَ: وَاثْنَتَيْنِ، حَتَّى ظَنَنَّا أَنَّ إِنْسَانًا لَوْ قَالَ: وَاحِدَةً، لَقَالَ: وَاحِدَةً ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مُرْسَلًا، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَاللَّفْظُ لَهُمَا.
وَكَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كُنَّ لَهُ ثَلَاثُ بَنَاتٍ يُؤْوِيهِنَّ وَيَرْحَمُهُنَّ وَيَكْفُلُهُنَّ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ الْبَتَّةَ.
قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ؟ قَالَ: وَإِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ، قَالَ: فَرَأَى بَعْضُ الْقَوْمِ أَنْ لَوْ قَالَ لَهُ: وَاحِدَةً؟ لَقَالَ: وَاحِدَةً ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے تین بیٹیوں کی پرورش کی، ان کی کفالت کی، ان پر رحم کیا اور ان کے ساتھ نرمی و شفقت کا برتاؤ کیا تو وہ (یقینی طور پر) جنت میں داخل ہوگا،“ (اس پر ایک شخص نے) عرض کیا: اے اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اور اگر دو (بیٹیاں) ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور دو (ہونے کی صورت میں) بھی (یہی اجر ہے)،“ یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ اگر کوئی شخص ایک بیٹی کے بارے میں سوال کرتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ضرور (اس کے حق میں بھی یہی) فرما دیتے۔ اس روایت کو مسدد نے مرسل جبکہ احمد بن منیع اور ابو یعلیٰ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور مذکورہ الفاظ انہی کے ہیں؛ نیز امام احمد بن حنبل نے بھی اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں جنہیں وہ (اپنے گھر میں) پناہ دے، ان پر رحم کرے اور ان کی کفالت کرے تو اس کے لیے جنت قطعی طور پر واجب ہو گئی،“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اگر وہ دو ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خواہ وہ دو ہی کیوں نہ ہوں،“ راوی بیان کرتے ہیں کہ حاضرین میں سے بعض کا خیال تھا کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک بیٹی کے متعلق پوچھا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یقیناً ایک کے متعلق بھی یہی فرما دیتے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البر والصلة/حدیث: 5061]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد مرسلا، وأحمد بن منيع وأبو يعلى بسند صحيح، واللفظ لهما»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13835، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13490»

الحكم على الحديث:
مرسل صحيح الإسناد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں