الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. مُسْنَدُ أَبِي إِسْحَاقَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1454 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 1454
صحیح بخاری: 6766
الفتح الربانی: 7227
صحیح ابن حبان: 415
السنن الكبرى للبيهقي: 15336
المعجم الاوسط: 3683
حدیث نمبر: 1454
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَنْبَأَنَا خَالِدٌ , عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: لَمَّا ادُّعِيَ زِيَادٌ لَقِيتُ أَبَا بَكْرَةَ، قَالَ: فَقُلْتُ: مَا هَذَا الَّذِي صَنَعْتُمْ؟ إِنِّي سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ , يَقُولُ: سَمِعَ أُذُنِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَهُوَ يَقُولُ:" مَنْ ادَّعَى أَبًا فِي الْإِسْلَامِ غَيْرَ أَبِيهِ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ، فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ" , فَقَالَ أَبُو بَكْرَةَ: وَأَنَا سَمِعْتهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوعثمان کہتے ہیں کہ جب زیاد کی نسبت کا مسئلہ بہت بڑھا تو ایک دن میری ملاقات سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے ان سے پوچھا کہ یہ آپ لوگوں نے کیا کیا؟ میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات میرے ان کانوں نے سنی ہے کہ ”جو شخص حالت اسلام میں اپنے باپ کے علاوہ کسی اور شخص کو اپنا باپ قرار دیتا ہے، حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ شخص اس کا باپ نہیں ہے، تو اس پر جنت حرام ہے۔“ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1454]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 4326، م : 63
حدیث نمبر: 6766
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ، فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا یہ ابن عبداللہ ہیں، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا، ان سے ابوعثمان نے اور ان سے سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اپنے باپ کے سوا کسی اور کے بیٹے ہونے کا دعویٰ کیا یہ جانتے ہوئے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو جنت اس پر حرام ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الفرائض/حدیث: 6766]
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اپنی نسبت اپنے باپ کے علاوہ کسی دوسرے کی طرف کی، حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں، تو اس پر جنت حرام ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الفرائض/حدیث: 6766]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 63 ترقیم شاملہ: -- 219
حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: لَمَّا ادُّعِيَ زِيَادٌ لَقِيتُ أَبَا بَكْرَةَ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا هَذَا الَّذِي صَنَعْتُمْ؟ إِنِّي سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ ، يَقُولُ: سَمِعَ أُذُنَايَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَقُولُ: " مَنِ ادَّعَى أَبًا فِي الإِسْلَامِ غَيْرَ أَبِيهِ، يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ، فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ "، فَقَالَ أَبُو بَكْرَةَ: وَأَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
خالد نے ابوعثمان سے نقل کیا کہ جب زیاد کی نسبت (ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی طرف ہونے) کا دعویٰ کیا گیا تھا تو میں جناب ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے ملا اور پوچھا: یہ تم لوگوں نے کیا کیا؟ میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ میرے دونوں کانوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”جس نے اسلام کی حالت میں اپنے حقیقی باپ کے سوا کسی اور کو باپ بنانے کا دعویٰ کیا اور وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں تو اس پر جنت حرام ہے۔“ اس پر حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: خود میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سنا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 219]
ابوعثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ جب زیاد کی نسبت ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی طرف کی گئی یا (معاویہ رضی اللہ عنہ نے) اس کے بھائی ہونے کا دعویٰ کیا تو میں ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے ملا اور ان سے پوچھا: تم نے یہ کیا کیا؟ میں نے تو سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہہ رہے تھے: میں نے اپنے کانوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جس نے اسلام میں اپنے حقیقی باپ کے سوا کسی اور کے باپ ہونے کا یہ جانتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ میرا باپ نہیں ہے، اس کا جنت میں داخلہ نہیں ہے“ تو ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: خود میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سنا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 219]
ترقیم فوادعبدالباقی: 63
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى المغازي، باب: غزوة الطائف برقم (53) وفي الفرائض باب: من ادعى الى غير ابيه برقم (6385) وابوداؤد فى ((سننه)) فى الادب، باب: فى الرجل ينتمى الى غير مواليه برقم (5113) وابن ماجه فى ((سننه)) فى الحدود، باب: من ادعى الى غير ابيه او تولى غير مواليه برقم (2610) - انظر ((التحفة)) برقم (3902)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 63 ترقیم شاملہ: -- 220
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ زَكَرِيَّاءَ بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ سَعْدٍ وأبى بكرة كلاهما، يَقُولُ: سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ، وَوَعَاهُ قَلْبِي مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ، فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ ".
عاصم نے ابوعثمان سے اور انہوں نے حضرت سعد اور حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ وہ دونوں کہتے تھے: یہ بات میرے دونوں کانوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی (اور میرے دل نے یاد رکھی) کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”جس نے اپنے والد کے سوا کسی اور کو والد بنانے کا دعویٰ کیا، حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا والد نہیں ہے، تو اس پر جنت حرام ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 220]
حضرت سعد اور حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہما دونوں نے کہا: یہ بات میرے دونوں کانوں نے سنی اور میرے دل نے یاد رکھی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے باپ کے سوا کسی اور کے بارے میں باپ ہونے کا دعویٰ کیا حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے، ایسے انسان کے لیے جنت حرام ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 220]
ترقیم فوادعبدالباقی: 63
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق برقم (216)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 7227
عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ لَمَّا ادَّعَى زِيَادٌ لَقِيتُ أَبَا بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ فَقُلْتُ مَا هَذَا الَّذِي صَنَعْتُمْ إِنِّي سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ سَمِعَتْ أُذُنَايَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ مَنِ ادَّعَى أَبًا فِي الْإِسْلَامِ غَيْرَ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ فَقَالَ أَبُو بَكْرَةَ وَأَنَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ (وَفِي لَفْظٍ) وَأَنَا سَمِعَتْ أُذُنَايَ وَوَعَى قَلْبِي مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
۔ ابو عثمان سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب زیاد نے دعویٰ کیاتومیں سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے ملا میں نے کہا: تم نے یہ کیا کیا ہے؟ اس کے جواب میں سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے خود اپنے کانوں سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے غیر باپ کی طرف باپ ہونے کی نسبت کی اور جانتے ہوئے ایسا کیا،تو اس پر جنت حرام ہو گی۔ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے، ایک روایت میں ہے: میرے کانوں نے سنا ہے اور میرے دل نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یاد کیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللعان/حدیث: 7227]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6766، 6767، ومسلم: 63، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1454 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1454»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6766
حدیث نمبر: 415
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: لَمَّا ادُّعِيَ زِيَادٌ، لَقِيتُ أَبَا بَكْرَةَ ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا الَّذِي صَنَعْتُمْ؟ إِنِّي سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ ، يَقُولُ: سَمِعَ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنِ ادَّعَى أَبًا فِي الإِسْلامِ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ، فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ" فقَالَ أَبُو بَكْرَةَ: وَأَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوعثمان بیان کرتے ہیں: جب زیاد کے بارے میں دعویٰ کیا گیا، تو میری ملاقات سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے کہا: یہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ میں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو یہ بات کہتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے ہیں: میرے دونوں کانوں نے اس بات کو سنا اور میرے دل نے اسے محفوظ رکھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اسلام میں کسی باپ کی طرف خود کو منسوب کرے اور وہ یہ جانتا ہو کہ یہ اس کا باپ نہیں ہے، تو ایسے شخص پر جنت حرام ہو گئی۔“ تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 415]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6766، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 63،وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 415، 416، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5113، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2572، 2902، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2610، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1471» «رقم طبعة با وزير 416»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «غاية المرام» (267): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين، خالد هو ابن مهران الحذاء، وأبو عثمان هو عبد الرحمن بن مل النهدي.
حدیث نمبر: 202
202. عن سعد بن أبي وقاص يقول: سمع أُذناي من رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يقول: من ادّعى أباً في الإسلام غير أبيه، يعلم أنّه غير أبيه، فالجنّة عليه حرام.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مسلم في الإيمان (63) عن عمرو الناقد، حدثنا هشيم بن بشير، أخبرنا خالد الحذّاء، عن أبي عثمان، قال: لما ادُّعِي زياد، لقيتُ أبا بكرة فقلت له: ما هذا الذي صنعتُم؟ إني سمعت سعد بن أبي وقّاص يقول (فذكره). فقال أبو بكرة: وأنا سمعتُه من رسول الله صلى الله عليه وسلم.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 203
203. عن سعد بن أبي وقاص، وأبي بكرة كلاهما يقول: سمعتْه أُذناي ووعاه قلبي، أنّ محمّداً صلى الله عليه وسلم يقول: من ادَّعى إلى غير أبيه وهو يعلم أنه غير أبيه، فالجنّة عليه حرام.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في المغازي (4326)، ومسلم في الإيمان (63) كلاهما من حديث عاصم قال: سمعتُ أبا عثمان قال: سمعتُ سعداً وأبا بكرة كلاهما يقول: فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 15336
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَمَامِيِّ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ أنا ⦗٦٦٣⦘ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُطَبِيُّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ، نا مُسَدَّدٌ، نا خَالِدٌ، نا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنِ ادُّعِيَ إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ" قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِأَبِي بَكْرَةَ فَقَالَ: سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ مُسَدَّدٍ.
ابوعثمان سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے باپ کے علاوہ کا دعویٰ کیا اور وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو اس پر جنت حرام ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کی تو انہوں نے فرمایا: میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے یاد رکھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللعان/حدیث: 15336]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3683
حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عَاصِمٍ ، فَلَقِيتُ عَاصِمًا بِمَكَّةَ، فَحَدَّثَنَا، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ.
قَالَ أَبُو عُثْمَانَ : فَلَقِيتُ أَبَا بَكْرَةَ ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: سَمِعَتْهُ أُذُنِي، وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، إِلَّا ابْنُ عُلَيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ .
قَالَ أَبُو عُثْمَانَ : فَلَقِيتُ أَبَا بَكْرَةَ ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: سَمِعَتْهُ أُذُنِي، وَوَعَاهُ قَلْبِي مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، إِلَّا ابْنُ عُلَيَّةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ .
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کی، اس پر جنت حرام ہے۔“
ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے ملا اور یہ بات ان سے ذکر کی، تو انہوں نے فرمایا: ”میرے کانوں نے اسے سنا اور میرے دل نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے یاد رکھا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد سے، انہوں نے عاصم سے، ابن علیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن عیسیٰ طباع منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الطاء/حدیث: 3683]
ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے ملا اور یہ بات ان سے ذکر کی، تو انہوں نے فرمایا: ”میرے کانوں نے اسے سنا اور میرے دل نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اسے یاد رکھا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خالد سے، انہوں نے عاصم سے، ابن علیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن عیسیٰ طباع منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الطاء/حدیث: 3683]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: القول قول زهير وعلي بن مسهر ومن تابعهما «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 4، ص 396» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6766، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 63، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 415، 416، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1326، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5113، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2572، 2902، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2610، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15432، 15433، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1471، 1515، 1517، 1522، 1572، 20724، 20796، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 196، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 700، 706، 744، 765، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 135، والبزار فى «مسنده» برقم: 1137، 1162، 1192، 1221، 2599، 3674، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16310، 16313، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26628، 37201، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4271، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3931، 5149»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6766، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 63، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 415، 416، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1326، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5113، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2572، 2902، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2610، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15432، 15433، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1471، 1515، 1517، 1522، 1572، 20724، 20796، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 196، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 700، 706، 744، 765، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 135، والبزار فى «مسنده» برقم: 1137، 1162، 1192، 1221، 2599، 3674، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16310، 16313، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26628، 37201، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4271، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3931، 5149»