صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
144. باب حق الوالدين - ذكر الإخبار عن نفي دخول الجنة عمن ادعى أبا غير أبيه
والدین کے حقوق کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جو شخص اپنے حقیقی باپ کے علاوہ کسی اور کو باپ ہونے کا دعویٰ کرے، وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 415
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: لَمَّا ادُّعِيَ زِيَادٌ، لَقِيتُ أَبَا بَكْرَةَ ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا الَّذِي صَنَعْتُمْ؟ إِنِّي سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ ، يَقُولُ: سَمِعَ أُذُنَايَ وَوَعَاهُ قَلْبِي، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنِ ادَّعَى أَبًا فِي الإِسْلامِ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ، فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حَرَامٌ" فقَالَ أَبُو بَكْرَةَ: وَأَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوعثمان بیان کرتے ہیں: جب زیاد کے بارے میں دعویٰ کیا گیا، تو میری ملاقات سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے کہا: یہ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ میں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو یہ بات کہتے ہوئے سنا ہے، وہ کہتے ہیں: میرے دونوں کانوں نے اس بات کو سنا اور میرے دل نے اسے محفوظ رکھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اسلام میں کسی باپ کی طرف خود کو منسوب کرے اور وہ یہ جانتا ہو کہ یہ اس کا باپ نہیں ہے، تو ایسے شخص پر جنت حرام ہو گئی۔“ تو سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 415]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6766، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 63،وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 415، 416، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5113، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2572، 2902، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2610، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1471» «رقم طبعة با وزير 416»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «غاية المرام» (267): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين، خالد هو ابن مهران الحذاء، وأبو عثمان هو عبد الرحمن بن مل النهدي.
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 415 in Urdu
نفيع بن مسروح الثقفي ← سعد بن أبي وقاص الزهري