🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14985 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 14985، 14988
الفتح الربانی: 9090
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13630
المعجم الاوسط: 5066، 5067
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5119
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14985
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ: دَخَلَ عَلَى جَابِرٍ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَدَّمَ إِلَيْهِمْ خُبْزًا وَخَلًّا، فَقَالَ: كُلُوا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ" نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ , إِنَّهُ هَلَاكٌ بِالرَّجُلِ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِ النَّفَرُ مِنْ إِخْوَانِهِ، فَيَحْتَقِرَ مَا فِي بَيْتِهِ أَنْ يُقَدِّمَهُ إِلَيْهِمْ , وَهَلَاكٌ بِالْقَوْمِ أَنْ يَحْتَقِرُوا مَا قُدِّمَ إِلَيْهِمْ".
عبداللہ بن عبید کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ تشریف لائے انہوں نے اس کے سامنے روٹی اور سرکہ پیش کیا اور کہا کہ کھائیے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سرکہ بہترین سالن ہے یہ بات انسان کے لئے باعث ہلاکت ہے کہ اس کے پاس اس کے بھائی آئیں اور اس کے پاس جو کچھ گھر میں موجود ہو وہ اسے ان کے سامنے پیش کرنے میں اپنی تحقیر سمجھے اور لوگوں کے لئے بھی یہ بات باعث ہلاکت ہے کہ ان کے سامنے جو کچھ پیش کیا جائے وہ اسے حقیر سمجھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14985]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، عبيدالله ابن الوليد الوصافي متفق على ضعفه ، وقد اضطرب فى إسناد هذا الحديث، وقوله ﷺ: « نعم الإدام الخل » صحيح من غير هذا الطريق انظر: 14225
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14988
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ , عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ , قَالَ: دَخَلَ إِلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَرَّبَ إِلَيْهِمْ خُبْزًا وَخَلًّا، فَقَالَ: كُلُوا , فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ" نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّّ".
محارب بن دثار کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ تشریف لائے انہوں نے اس کے سامنے روٹی اور سرکہ پیش کیا اور کہا کہ کھائیے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سرکہ بہترین سالن ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14988]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبيدالله بن الوليد الوصافي، لكن تابعه عليه غير واحد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9090
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ دَخَلَ عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَدَّمَ إِلَيْهِمْ خُبْزًا وَخَلًّا فَقَالَ كُلُوا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ إِنَّهُ هَلَاكٌ بِالرَّجُلِ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِ النَّفَرُ مِنْ إِخْوَانِهِ فَيَحْتَقِرَ مَا فِي بَيْتِهِ أَنْ يُقَدِّمَهُ إِلَيْهِمْ وَهَلَاكٌ بِالْقَوْمِ أَنْ يَحْتَقِرُوا مَا قُدِّمَ إِلَيْهِمْ
۔ عبد اللہ بن عبید کہتے ہیں کہ صحابہ کرام کا ایک گروہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہماکے پاس آیا، انھوں نے روٹی اور سرکہ پیش کیا اور کہا: کھاؤ، یہ چیز پیش کرنے کی وجہ یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ بہترین سالن سرکہ ہے، اس میں آدمی کی ہلاکت ہے کہ اس کے پاس اس کے بھائیوں کا ایک گروہ جائے اور وہ گھر میں موجودہ چیز کو بطورِ ضیافت پیش کرنے کو حقیر سمجھے اور اس میں لوگوں کی ہلاکت ہے کہ جو چیز ان کی میزبانی میں پیش کی جائے، وہ اس کو حقیر سمجھیں۔ [الفتح الربانی/مسائل البر وصلة الرحم/حدیث: 9090]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، عبيد الله بن الوليد الوصافي متفق علي ضعفه، وقد اضطرب في اسناد ھذا الحديث، لكن الحديث من ابتداء ه الي قوله: نعم الادام الخل صحيح بطرقه، أخرج الصحيح منه ابوداود: 3820، والترمذي: 1839، 1842، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14985 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15048»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13630
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: دَخَلَ عَلَيَّ جَابِرٌ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدَّمَ إِلَيْهِمْ خُبْزًا وَخَلًّا فَقَالَ: كُلُوا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، إِنَّهُ هَلَاكٌ بِالرَّجُلِ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِ النَّفَرُ مِنْ إِخْوَانِهِ فَيَحْتَقِرُ مَا فِي بَيْتِهِ أَنْ يُقَدِّمَهُ إِلَيْهِمْ، وَهَلَاكٌ بِالْقَوْمِ أَنْ يَحْتَقِرُوا مَا قُدِّمَ إِلَيْهِمْ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَكَفَى بِالْمَرْءِ شَرًّا أَنْ يَحْتَقِرَ مَا قُرِّبَ إِلَيْهِ". وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى أَبُو طَالِبٍ الْقَاصُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى وُثِّقُوا.
عبداللہ بن عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ چند صحابہ کرام کے ہمراہ ہمارے ہاں تشریف لائے، انہوں نے اُن کے سامنے روٹی اور سرکہ پیش کیا، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ کھاؤ! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سرکہ اچھا سالن ہے، یہ چیز آدمی کے لئے ہلاکت کا باعث ہے کہ اُس کے ہاں اس کے کچھ بھائی آئیں اور وہ گھر میں موجود چیز کو اُن کے سامنے پیش کرنے کو حقیر سمجھے، اور ان لوگوں کے لئے بھی یہ بات ہلاکت کا باعث ہے کہ وہ اس چیز کو حقیر سمجھیں، جو اُن کے سامنے پیش کی گئی ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آدمی کے برا ہونے کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ اُس چیز کو حقیر سمجھے جو اُس کے سامنے پیش کی گئی ہو۔“ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی ابوطالب قصہ گو ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، ابویعلیٰ کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13630]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1981) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (471/3)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1839، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3820، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3317، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14567، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1749، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 625»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5066
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَعْنِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَيْمَنَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: نَزَلَ بِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ضَيْفٌ لَهُ، فَجَاءَهُمْ بِخُبْزٍ وَخَلٍّ، فَقَالَ: كُلُوا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ هَلَاكًا بِالْقَوْمِ أَنْ يَحْتَقِرُوا مَا قُدِّمَ إِلَيْهِمْ، وَهَلَاكٌ بِالرَّجُلِ أَنْ يَحْتَقِرَ مَا فِي بَيْتِهِ أَنْ يُقَدِّمَهُ إِلَى أَصْحَابِهِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَيْمَنَ إِلَّا الْمُحَارِبِيُّ I ".
ایمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے ہاں ان کا ایک مہمان آیا تو وہ ان کے پاس روٹی اور سرکہ لائے اور فرمایا: ”کھاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ’سرکہ بہترین سالن ہے۔ لوگوں کے لیے ہلاکت کی بات ہے کہ جو کچھ ان کے سامنے پیش کیا جائے اسے حقیر جانیں، اور آدمی کے لیے بھی ہلاکت ہے کہ جو کچھ اس کے گھر میں موجود ہو اسے حقیر سمجھ کر اپنے ساتھیوں کے سامنے پیش نہ کرے۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالواحد بن ایمن سے محاربی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5066]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14739، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15219، 15216»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5067
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: نَا أَبُو هَمَّامٍ مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الَّذِينَ يَصِلُونَ الصُّفُوفَ، وَقَالَ: I " مَا بَيْنَ الْفَذِّ وَالْجَمَاعَةِ خَمْسٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَةً.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ I ".
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ اور اس کے فرشتے ان لوگوں پر رحمت بھیجتے ہیں جو صفوں کو ملاتے ہیں۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اکیلے شخص کی نماز اور جماعت کی نماز کے درمیان پچیس درجے کا فرق ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، محمد بن زبرقان اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5067]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: لا يروى هذا الحديث عن ابن زيد إلا بهذا الإسناد تفرد به محمد بن الزبرقان «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 5، ص 47» »
«قال ابن حجر: ضعيف «تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 1، ص 187» »
«قال الهيثمي: وفيه موسى بن عبيدة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 38» »
«قال الهيثمي: فيه موسى بن عبيدة وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 91» »
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 407»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف موسى بن عبيدة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5119
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، وَكَفَى بِالْمَرْءِ شَرًّا أَنْ يَسْخَطَ مَا قُرِّبَ إِلَيْهِ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ .
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَلَفْظُهُ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ: " أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى جَابِرٍ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدَّمَ إِلَيْهِمْ خُبْزًا وَخَلًّا، فَقَالَ: كُلُوا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ، إِنَّهُ هَلَاكٌ بِالرَّجُلِ أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِ النَّفَرُ مِنْ إِخْوَانِهِ فَيَحْتَقِرُ مَا فِي بَيْتِهِ أَنْ يُقَدِّمَهُ إِلَيْهِمْ، وَهَلَاكٌ بِالْقَوْمِ أَنْ يَحْتَقِرُوا مَا قُدِّمَ إِلَيْهِمْ ".
وَرَوَى مُسْلِمٌ وَأَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ: " نِعْمَ الْإِدَامُ الْخَلُّ " فَقَطْ.
قَالَ الْحَافِظُ الْمُنْذِرِيُّ : وَبَعْضُ أَسَانِيدِهِمْ حَسَنٌ، قَالَ: وَلَعَلَّ قَوْلَهُ: " إِنَّهُ هَلَاكٌ بِالرَّجُلِ... " إِلَى آخِرِهِ مِنْ كَلَامِ جَابِرٍ، مُدْرَجٌ غَيْرُ مَرْفُوعٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے، اور کسی شخص کے برا ہونے کے لیے یہی بات کافی ہے کہ وہ اس چیز پر ناراضی کا اظہار کرے جو اس کے سامنے پیش کی جائے“، اسے امام ابو یعلیٰ اور امام طبرانی نے روایت کیا ہے۔ امام احمد بن حنبل کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ عبداللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چند صحابہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے ان کے سامنے روٹی اور سرکہ پیش کیا اور فرمایا: ”تم اسے کھاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ’سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے‘، بیشک کسی شخص کے لیے یہ ہلاکت کی بات ہے کہ اس کے پاس اس کے بھائیوں کی کوئی جماعت آئے اور وہ اپنے گھر میں موجود چیز کو ان کے سامنے پیش کرنے کے حوالے سے حقیر خیال کرے، اور اس جماعت کے لیے بھی ہلاکت ہے کہ وہ اس چیز کو حقیر سمجھیں جو ان کے سامنے پیش کی گئی ہو“۔ امام مسلم، ابو داؤد، ترمذی اور ابن ماجہ نے اس میں سے صرف ”سرکہ کتنا ہی بہترین سالن ہے“ کے الفاظ روایت کیے ہیں۔ حافظ منذری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان میں سے بعض اسانید حسن ہیں، نیز انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ غالباً یہ قول کہ ”بیشک کسی شخص کے لیے ہلاکت کی بات ہے...“ آخر تک سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا اپنا کلام ہے جو کہ حدیث میں مدرج ہے اور مرفوع (فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ) نہیں ہے، واللہ اعلم۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البر والصلة/حدیث: 5119]
تخریج الحدیث: «مسند أبي يعلى (1981): عبد الله عن إبراهيم بن عيينة عن أبي طالب القاص عن محارب بن دثار عن جابر؛ السناري: لا يثبت، إبراهيم بن عيينة مختلف فيه، وأبو طالب القاص قال البخاري: منكر الحديث، وأنكر ابن حبان الزيادة؛ و(نعم الإدام الخل) في مسلم عن جابر»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3316، 3317، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2049، 2048، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4444، وأخرجه شرح السنة برقم: 2867، 2868، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2052، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1839، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3796، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3820، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14567، وأخرجه فتح الباري برقم: 5730، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13630»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ وزيادة «وكفى بالمرء شرا» منكرة، وأصله في صحيح مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں