🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. مُسْنَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 164 (کل: 44 مقامات، 23 کتب)
مسند احمد: 164، 154، 331، 391
صحیح بخاری: 2462، 4021، 6830
صحیح مسلم: 4418
سنن ابوداود: 4418
سنن ترمذی: 1432
شمائل ترمذی: 329
بلوغ المرام: 1038
مسند عبدالرحمن بن عوف: 3
سنن دارمی: 2359، 2819
مشکوۃ المصابیح: 4897
مسند الحمیدی: 25، 27
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1547، 1616
اللؤلؤ والمرجان: 1101
المنتقى ابن الجارود: 812
الفتح الربانی: 6682، 11186
صحیح ابن حبان: 413، 6239
مسند امام شافعی: 1571، 1577
الجامع الكامل: 786، 787، 6937، 6965، 9365، 9481، 12233، A312
السنن الكبرى للبيهقي: 16535، 16909، 16919، 17053
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7363
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 153
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5015
فضائل صحابہ: 577
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1101
1101 صحيح حديث عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ إِنَّ اللهَ بَعَثَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَقِّ، وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ فَكَانَ مِمَّا أَنْزَلَ اللهُ آيَةُ الرَّجْمِ، فَقَرَأْنَاهَا وَعَقَلْنَاهَا وَوَعَيْنَاهَا رَجَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجَمْنَا بَعْدَهُ فَأَخْشى، إِنْ طَالَ بِالنَّاسِ زَمَانٌ، أَنْ يَقُولَ قَائِلٌ: وَاللهِ مَا نَجِدُ آيَةَ الرَّجْمِ فِي كِتَابِ اللهِ؛ فَيَضِلُّوا بِتَرْكِ فَرِيضَةٍ أَنْزَلَهَا اللهُ وَالرَّجْمُ فِي كِتَابِ اللهِ حَقٌّ عَلَى مَنْ زَنَى، إِذَا أُحْصِنَ، مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ، إِذَا قَامَتِ الْبَيِّنَةُ، أَوْ كَانَ الْحَبَلُ أَوِ الاعْتِرَافُ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث کیا اور آپ پر کتاب نازل کی، کتاب اللہ کی صورت میں جو کچھ آپ پر نازل ہوا، ان میں آیتِ رجم بھی تھی۔ ہم نے اسے پڑھا تھا، سمجھا تھا اور یاد رکھا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود (اپنے زمانہ میں) رجم کرایا۔ پھر آپ کے بعد ہم نے بھی رجم کیا لیکن مجھے ڈر ہے کہ اگر وقت یونہی آگے بڑھتا رہا تو کہیں کوئی یہ نہ دعویٰ کر بیٹھے کہ رجم کی آیت ہم کتاب اللہ میں نہیں پاتے اور اس طرح وہ اس فریضہ کو چھوڑ کر گمراہ ہوں جسے اللہ تعالیٰ نے نازل کیا تھا۔ یقیناً رجم کا حکم کتاب اللہ سے اس شخص کے لیے ثابت ہے جس نے شادی ہونے کے بعد زنا کیا ہو، خواہ مرد ہوں یا عورتیں، بشرطیکہ گواہی مکمل ہو جائے یا حمل ظاہر ہو یا وہ خود اقرار کر لے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحدود/حدیث: 1101]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 86 كتاب الحدود: 31 باب رجم الحبلى من الزنا إذا أحصنت»
وضاحت: اس سے مراد یہ آیت ہے: ”الشیخ والشیخۃ اذا زنیا فارجموہما البتہ“ کہ جب شادی شدہ مرد اور عورت زنا کریں تو انہیں ضرور رجم کرو۔ پھر اس کے الفاظ منسوخ ہو گئے اور حکم باقی رہا۔ رجم کا حکم قرآن مجید کے اندر سے حق اور ثابت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان: ”او یجعل اللّٰہ لہن سبیلا“ کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے کوئی راہ نکال دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے واضح فرمایا کہ اس سے مراد شادی شدہ کو رجم کرنا اور کنواروں کو کوڑے مارنا ہے۔ مسند احمد میں حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل فرمائی اور جب نزول وحی کی کیفیت ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ سے مسئلہ سمجھ لو اور مضبوطی سے پکڑ لو تحقیق اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے راہ متعین کر دی ہے، شادی شدہ شادی شدہ کے ساتھ اور کنوارہ کنواری کے ساتھ زنا کرے تو شادی شدہ کو سو کوڑے مارے جائیں اور پتھروں سے رجم کیا جائے گا اور کنوارے کو سو کوڑے لگائے جائیں گے پھر ایک سال کے لیے جلا وطن کر دیا جائے گا۔ (مرتب)

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 812
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" خَشِيتُ أَنْ يَطُولَ بِالنَّاسِ زَمَانٌ حَتَّى يَقُولَ الْقَائِلُ: إِنَّا لا نَجْدُ الرَّجْمَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَيَضِلُّوا بِتَرْكِ فَرِيضَةٍ أَنْزَلَهَا اللَّهُ، أَلا وَإِنَّ الرَّجْمَ حَقٌّ عَلَى مَنْ زَنَى إِذَا أَحْصَنَ وَقَامَتِ الْبَيِّنَةُ، أَوْ كَانَ الْحَمْلُ أَوِ الاعْتِرَافُ، أَلا وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَجَمَ وَرَجَمْنَا مَعَهُ" .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے ڈر ہے کہ لوگوں پر زیادہ عرصہ گزر جائے تو کوئی کہنے والا یوں نہ کہنے لگے: ہم کتاب اللہ میں رجم کا حکم نہیں پاتے، چنانچہ وہ اللہ کے نازل کردہ فریضہ کا انکار کر کے گمراہ ہو جائے سن لیں! جو بھی شادی شدہ زنا کرے اور اس پر دلیل مل جائے، یا حمل ہو جائے، یا وہ اعتراف کر لے تو اسے رجم کرنا حق ہے، سن لیں! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رجم کیا ہے اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ رجم کیا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 812]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاري: 6830، صحیح مسلم: 1691»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6682
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى بَعَثَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ فَكَانَ فِيمَا أَنْزَلَ عَلَيْهِ آيَةُ الرَّجْمِ فَقَرَأْنَاهَا وَعَقَلْنَاهَا وَوَعَيْنَاهَا فَأَخْشَى أَنْ يَطُولَ بِالنَّاسِ عَهْدٌ فَيَقُولُوا إِنَّا لَا نَجِدُ آيَةَ الرَّجْمِ فَتُرَكَ فَرِيضَةٌ أَنْزَلَهَا اللَّهُ تَعَالَى وَأَنَّ الرَّجْمَ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى حَقٌّ عَلَى مَنْ زَنَى إِذَا أَحْصَنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ إِذَا قَامَتِ الْبَيِّنَةُ أَوْ كَانَ الْحَبْلُ أَوِ الْاعْتِرَافُ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا اور اس اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جو کتاب نازل کی، اس میں رجم والی آیت بھی تھی، ہم نے اس کو پڑھا تھا، سمجھا تھا اور خوب یاد کیا تھا، مجھے یہ اندیشہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ لوگ یہ کہنا شروع کر دیں گے کہ ہم قرآن مجید میں رجم کی آیت نہیں پاتے،اس طرح اللہ تعالی کے نازل کردہ ایک فریضے کو چھوڑ دیا جائے گا، جبکہ رجم اللہ تعالی کی کتاب میں ثابت ہے، اس مرد اور عورت کو رجم کیا جائے گا، جو شادی شدہ ہونے کے باوجود زنا کرے، جب گواہی ہو، یا حمل ظاہر ہو جائے، یا مجرم اعتراف کر لے۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6682]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6829، ومسلم: 1691، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 276 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 276»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6829
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11186
عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میری مدح میں اس طرح غلو نہ کیا کرو، جس طرح نصاری نے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے بارے میں غلو کیا، میں تو محض اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11186]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2462، 3928، ومسلم: 1691، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 154 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 154»
وضاحت: فوائد: … عیسائیوں نے عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا قرار دیا، پھر ان کی پوجا پاٹ بھی شروع کر دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اہل کتاب کی اس روش کو دیکھ کر یہ تعلیم دینا چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو مقام عطا کیا ہے، اس سے آگے نہ بڑھا جائے۔
رسالت اور بندگی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سب سے بڑے اوصاف ہیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2462
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 413
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يُحَدِّثُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، قَالَ: انْقَلَبَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ إِلَى مَنْزِلِهِ بِمِنًى، فِي آخِرِ حَجَّةٍ حَجَّهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فقَالَ: إِنَّ فُلانًا يَقُولُ: لَوْ قَدْ مَاتَ عُمَرُ بَايَعْتُ فُلانًا، قَالَ عُمَرُ : إِنِّي قَائِمٌ الْعَشِيَّةَ فِي النَّاسِ، وَأُحَذِّرُهُمْ هَؤُلاءِ الَّذِينَ يُرِيدُونَ أَنْ يَغْصِبُوهُمْ أَمْرَهُمْ، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: فَقُلْتُ لا تَفْعَلْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَإِنَّ الْمَوْسِمَ يَجْمَعُ رَعَاعَ النَّاسِ، وَغَوْغَاءَهُمْ، وَإِنَّ أُولَئِكَ الَّذِينَ يَغْلِبُونَ عَلَى مَجْلِسِكَ إِذَا أَقَمْتَ فِي النَّاسِ، فَيَطِيرُوا بِمَقَالَتِكَ، وَلا يَضَعُوهَا مَوَاضِعَهَا أَمْهِلْ حَتَّى تَقْدُمَ الْمَدِينَةَ، فَإِنَّهَا دَارُ الْهِجْرَةِ، فَتَخْلُصَ بِعُلَمَاءِ النَّاسِ وَأَشْرَافِهِمْ، وَتَقُولُ مَا قُلْتَ مُتَمَكِّنًا، وَيَعُونَ مَقَالَتَكَ، وَيَضَعُونَهَا مَوَاضِعَهَا، فقَالَ عُمَرُ: لَئِنْ قَدِمْتَ الْمَدِينَةَ سَالِمًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ لأَتَكَلَّمَنَّ فِي أَوَّلِ مَقَامٍ أَقُومُهُ فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ فِي عَقِبِ ذِي الْحِجَّةِ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ عَجَّلْتُ الرَّوَاحَ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ، فَوَجَدْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ قَدْ سَبَقَنِي، فَجَلَسَ إِلَى رُكْنِ الْمِنْبَرِ الأَيْمَنِ، وَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ تَمَسُّ رُكْبَتِي رُكْبَتَهُ، فَلَمْ أَنْ طَلَعَ عُمَرُ، فَقُلْتُ لِسَعِيدٍ: أَمَا إِنَّهُ سَيَقُولُ الْيَوْمَ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ مَقَالَةً لَمْ يَقُلْهَا مُنْذُ اسْتُخْلِفَ، قَالَ: وَمَا عَسَى أَنْ يَقُولَ؟ فَجَلَسَ عُمَرُ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ، قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنِّي قَائِلٌ لَكُمْ مَقَالَةً قُدِّرَ لِي أَنْ أَقُولَهَا، لا أَدْرِي لَعَلَّهَا بَيْنَ يَدَيْ أَجْلِي، فَمَنْ عَقَلَهَا وَوَعَاهَا، فَلْيُحَدِّثْ بِهَا حَيْثُ انْتَهَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ، وَمَنْ لَمْ يَعْقِلْهَا، فَلا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَكْذِبَ عَلَيَّ: إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى، بَعَثَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ، فَكَانَ فِيمَا أَنْزَلَ عَلَيْهِ آيَةُ الرَّجْمِ، فَقَرَأَ بِهَا، وَرَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَجَمْنَا بَعْدَهُ، وَأَخَافُ إِنْ طَالَ بِالنَّاسِ زَمَانٌ أَنْ يَقُولَ قَائِلٌ: مَا نَجْدُ آيَةَ الرَّجْمِ فِي كِتَابِ اللَّهِ، فَيَضِلُّوا بِتَرْكِ فَرِيضَةٍ أَنْزَلَهَا اللَّهُ، وَالرَّجْمُ حَقٌّ عَلَى مَنْ زَنَى مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ، إِذَا قَامَتِ الْبَيِّنَةُ، أَوْ كَانَ حَمْلٌ، أَوِ اعْتِرَافٌ، وَايْمُ اللَّهِ، لَوْلا أَنْ يَقُولَ النَّاسُ: زَادَ عُمَرُ فِي كِتَابِ اللَّهِ، لَكَتَبْتُهَا أَلا وَإِنَّا كُنَّا نَقْرَأُ" لا تَرْغَبُوا عَنْ آبَائِكُمْ، فَإِنَّ كُفْرًا بِكُمْ أَنْ تَرْغَبُوا عَنْ آبَائِكُمْ"، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ، فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ، فَقُولُوا: عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ" أَلا وَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ فُلانًا، قَالَ: لَوْ قَدْ مَاتَ عُمَرُ، بَايَعْتُ فُلانًا، فَمَنْ بَايَعَ امْرَأً مِنْ غَيْرِ مَشُورَةٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَإِنَّهُ لا بَيْعَةَ لَهُ، وَلا لِلَّذِي بَايَعَهُ، فَلا يَغْتَرَّنَّ أَحَدٌ فَيَقُولُ: إِنَّ بَيْعَةَ أَبِي بَكْرٍ كَانَتْ فَلْتَةً، أَلا وَإِنَّهَا كَانَتْ فَلْتَةً، إِلا أَنَّ اللَّهَ وَقَى شَرَّهَا وَلَيْسَ مِنْكُمُ الْيَوْمَ مَنْ تُقْطَعُ إِلَيْهِ الأَعْنَاقُ مِثْلَ أَبِي بَكْرٍ أَلا وَإِنَّهُ كَانَ مِنْ خَيْرِنَا يَوْمَ تَوَفَّى اللَّهُ رَسُولَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمُهَاجِرِينَ اجْتَمَعُوا إِلَى أَبِي بَكْرٍ، وَتَخَلَّفَ عَنَّا الأَنْصَارُ فِي سَقِيفَةِ بَنِي سَاعِدَةَ، فَقُلْتُ لأَبِي بَكْرٍ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَى إِخْوَانِنَا مِنَ الأَنْصَارِ نَنْظُرُ مَا صَنَعُوا، فَخَرَجْنَا نَؤُمُّهُمْ، فَلَقِيَنَا رَجُلانِ صَالِحَانِ مِنْهُمْ، فَقَالا: أَيْنَ تَذْهَبُونَ يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ؟ فَقُلْتُ: نُرِيدُ إِخْوَانَنَا مِنَ الأَنْصَارِ، قَالَ: فَلا عَلَيْكُمْ أَنْ لا تَأْتُوهُمْ، اقْضُوا أَمَرَكُمْ، يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لا نَرْجِعُ حَتَّى نَأْتِيَهُمْ، فَجِئْنَاهُمْ، فَإِذَا هُمْ مُجْتَمِعُونَ فِي سَقِيفَةِ بَنِي سَاعِدَةَ، وَإِذَا رَجُلٌ مُزَّمِّلٌ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ، فَقُلْتُ مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ، قُلْتُ: مَا لَهُ؟ قَالُوا: وَجِعٌ، فَلَمَّا جَلَسْنَا قَامَ خَطِيبُهُمْ فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ، قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَنَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ وَكَتِيبَةُ الإِسْلامِ، وَقَدْ دَفَّتْ إِلَيْنَا يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ مِنْكُمْ دَافَّةٌ، وَإِذَا هُمْ قَدْ أَرَادُوا أَنْ يَخْتَصُّوا بِالأَمْرِ، وَيُخْرِجُونَا مِنْ أَصْلِنَا، قَالَ عُمَرُ: فَلَمَّا سَكَتَ، أَرَدْتُ أَنْ أَتَكَلَّمَ، وَقَدْ كُنْتُ زَوَّرْتُ مَقَالَةً قَدْ أَعْجَبَتْنِي أُرِيدُ أَنْ أَقُولَهَا بَيْنَ يَدَيْ أَبِي بَكْرٍ، وَكُنْتُ أُدَارِي مِنْهُ بَعْضَ الْحَدِّ، وَكَانَ أَحْلَمَ مِنِّي وَأَوْقَرَ، فَأَخَذَ بِيَدِي، وَقَالَ: اجْلِسْ، فَكَرِهْتُ أَنْ أُغْضِبَهُ، فَتَكَلَّمَ، فَوَاللَّهِ مَا تَرَكَ مِمَّا زَوَّرْتُهُ فِي مَقَالَتِي إِلا، قَالَ مِثْلَهُ فِي بَدِيهَتِهِ أَوْ أَفْضَلَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ، قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَمَا ذَكَرْتُمْ مِنْ خَيْرٍ، فَأَنْتُمْ أَهْلُهُ، وَلَنْ يَعْرِفَ الْعَرَبُ هَذَا الأَمْرَ إِلا لِهَذَا الْحَيِّ مِنْ قُرَيْشٍ، هُمْ أَوْسَطُ الْعَرَبِ دَارًا وَنَسَبَا، وَقَدْ رَضِيتُ لَكُمْ أَحَدَ هَذَيْنِ الرَّجُلَيْنِ، فَبَايِعُوا أَيَّهُمَا شِئْتُمْ، وَأَخَذَ بِيَدِي وَيَدِ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، وَهُوَ جَالِسٌ بَيْنَنَا، فَلَمْ أَكْرَهُ شَيْئًا مِنْ مَقَالَتِهِ غَيْرَهَا، كَانَ وَاللَّهِ لأَنْ أُقَدَّمَ فَتُضْرَبَ عُنُقِي فِي أَمْرٍ لا يُقَرِّبُنِي ذَلِكَ إِلَى إِثْمٍ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُؤَمَّرَ عَلَى قَوْمٍ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ، فقَالَ فَتَى الأَنْصَارِ: أَنَا جُذَيْلُهَا الْمُحَكَّكُ، وَعُذَيْقُهَا الْمُرَجَّبُ، مِنَّا أَمِيرٌ وَمِنْكُمْ أَمِيرٌ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، فَكَثُرَ اللَّغَطُ، وَخَشِيتُ الاخْتِلافَ، فَقُلْتُ: ابْسُطْ يَدَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ، فَبَسَطَهَا، فَبَايَعْتُهُ، وَبَايَعَهُ الْمُهَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ، وَنَزَوْنَا عَلَى سَعْدٍ، فقَالَ قَائِلٌ: قَتَلْتُمْ سَعْدًا فَقُلْتُ: قَتَلَ اللَّهُ سَعْدًا فَلَمْ نَجِدْ شَيْئًا هُوَ أَفْضَلَ مِنْ مُبَايَعَةِ أَبِي بَكْرٍ، خَشِيتُ إِنْ فَارَقْنَا الْقَوْمَ أَنْ يُحْدِثُوا بَعْدَنَا بَيْعَةً، فَإِمَّا أَنْ نُبَايِعَهُمْ عَلَى مَا لا نَرْضَى، وَإِمَّا أَنْ نُخَالِفَهُمْ، فَيَكُونُ فَسَادًا وَاخْتِلافًا، فَبَايَعْنَا أَبَا بَكْرٍ جَمِيعًا، وَرَضِينَا بِهِ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ قَوْلُ عُمَرَ:" قَتَلَ اللَّهُ سَعْدًا" يُرِيدُ بِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جو آخری حج کیا تھا اس کے دوران سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ منی میں موجود اپنی رہائش گاہ پر واپس آئے اور بولے: ”فلاں شخص یہ کہہ رہا ہے کہ اگر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو میں فلاں کی بیعت کر لوں گا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”آج شام میں لوگوں کے درمیان کھڑا ہوں گا (یعنی ان سے خطاب کروں گا) اور انہیں ان لوگوں سے بچاؤں گا، جو ان کے معاملے کو غصب کرنا چاہتے ہیں۔“ سیدنا عبدالرحمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا: ”آپ ایسا نہ کیجئے، امیر المؤمنین! حج کے موقع پر ہر طرح کے لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں، جب آپ لوگوں کے درمیان (خطاب کرنے کے لیے) کھڑے ہوں گے، تو یہ لوگ آپ کی محفل میں غالب آ جائیں گے اور آپ کی گفتگو کو آگے اپنے رنگ میں پیش کریں گے اور اسے درست طور پر بیان نہیں کریں گے۔ آپ ابھی ٹھہر جائیں، جب آپ مدینہ منورہ تشریف لے آئیں، تو وہ ہجرت کی جگہ ہے وہاں صرف لوگوں میں سے اہل علم اور معززین ہوں گے، وہاں آپ جو بھی کہیں گے پورے اطمینان سے کہیں گے، وہ لوگ آپ کی بات کو سمجھیں گے اور اسے صحیح جگہ استعمال کریں گے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر میں مدینہ منورہ پہنچ گیا، «إِنْ شَاءَ اللّٰهُ» ”اللہ نے چاہا“، تو میں اپنی سب سے پہلی گفتگو (یا خطاب) میں اسی بارے میں بات کروں گا۔“ پھر ذوالحجہ کے آخر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آ گئے، جب جمعہ کا دن آیا، تو شدید گرمی کے باوجود میں جلدی مسجد چلا گیا، تو میں نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو پایا کہ وہ مجھ سے بھی پہلے وہاں پہنچ چکے تھے، وہ منبر کے دائیں کنارے کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، میں ان کے پہلو میں بیٹھ گیا، میرا گھٹنا ان کے گھٹنے کے ساتھ مس ہو رہا تھا، تھوڑی ہی دیر بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تشریف لے آئے، تو میں نے سیدنا سعید رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آج سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایسی بات چیت اس منبر پر کرنی ہے، جو انہوں نے خلیفہ بننے کے بعد کبھی نہیں کی، تو سیدنا سعید رضی اللہ عنہ نے کہا کہ وہ کیا بات کریں گے؟ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ منبر پر تشریف فرما ہوئے انہوں نے اللہ تعالیٰ کی شان کے مطابق ان کی حمد و ثناء بیان کی پھر انہوں نے یہ فرمایا: ”میں آپ لوگوں کے ساتھ ایسی بات کرنا چاہتا ہوں جسے کرنے کا مجھے موقع دیا گیا ہے، مجھے نہیں معلوم ہو سکتا ہے میری موت کا وقت میرے قریب آ چکا ہو، اور جو شخص اس بات کو سمجھ لے اور اسے محفوظ رکھ لے وہ اس بات کو وہاں تک پہنچا دے جہاں تک اس کی سواری جا سکتی ہے، جو شخص اس کو نہیں سمجھ پاتا، تو کسی مسلمان کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے۔ بیشک اللہ تبارک و تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا، اس نے آپ پر کتاب نازل کی، اس نے جو چیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی اس میں سنگسار کرنے کے حکم والی آیت بھی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو تلاوت بھی کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سنگسار کروایا، آپ کے بعد ہم نے بھی سنگسار کروایا۔ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ جب طویل زمانہ گزر جائے گا، تو کوئی شخص یہ کہے گا کہ ہمیں اللہ کی کتاب میں سنگسار کرنے کے حکم سے متعلق آیت نہیں ملتی، تو وہ لوگ ایک ایسے فریضے کو ترک کرنے کی وجہ سے گمراہ ہو جائیں گے، جس کو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا تھا حالانکہ ہر ایسے شخص کو سنگسار کرنا لازم ہے، جو شادی شدہ (مرد ہو یا عورت) ہو اور اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہو جبکہ ثبوت کے ذریعے یہ بات ثابت ہو جائے یا (عورت) حاملہ ہو جائے یا (مرد یا عورت) اعتراف کر لیں، اگر اللہ کی قسم! اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ یہ کہیں گے کہ عمر نے اللہ تعالیٰ کی کتاب میں اضافہ کر دیا ہے، تو میں اس چیز کو نوٹ کروا دیتا۔ خبردار! ہم پہلے یہ آیت تلاوت کیا کرتے تھے: ”تم لوگ اپنے آباؤ اجداد سے منہ نہ موڑو کیونکہ اپنے آباؤ اجداد سے تمہارا منہ موڑنا تمہارا کفر ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”تم مجھے اس طرح نہ بڑھا دینا، جس طرح عیسائیوں نے عیسیٰ بن مریم کو بڑھا دیا تھا۔ بیشک میں بندہ ہوں، تو تم لوگ یہ کہنا: اللہ کے بندے اور اس کے رسول۔““ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا): ”خبردار! مجھے یہ بات پتا چلی ہے کہ فلاں شخص یہ کہتا ہے کہ اگر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو میں فلاں کی بیعت کر لوں گا، جو بھی شخص مسلمانوں کے مشورے کے بغیر کسی بھی امیر کی بیعت کرے گا، تو اس کی کوئی بیعت نہیں ہو گی اور نہ ہی اس شخص کی ہو گی، جس کی اس نے بیعت کی ہے۔ کوئی بھی شخص اس غلط فہمی کا شکار ہو کر یہ نہ کہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت اچانک ہو گئی تھی۔ خبردار! وہ اچانک ہوئی تھی، لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کی خرابی سے بچا کے رکھا اور آج تمہارے درمیان کوئی ایسا شخص نہیں ہے، جس کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرح کی حیثیت حاصل ہو، خبردار! جس دن اللہ کے رسول کا انتقال ہوا تھا، اس وقت وہ ہم میں سب سے زیادہ بہتر تھے۔ بیشک مہاجرین سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (کی بیعت کرنے کے لیے) اکٹھے ہوئے تھے، لیکن انصار ہم سے الگ سقیفہ بنو ساعدہ میں اکٹھے ہوئے، میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمارے ساتھ انصار بھائیوں کے ساتھ چلیں تاکہ ہم اس بات کا جائزہ لیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں، تو ہم لوگ روانہ ہوئے۔ ہمارا ارادہ ان کی طرف جانے کا تھا، ہماری ملاقات ان میں سے دو نیک آدمیوں سے ہوئی، تو ان دونوں نے دریافت کیا: اے مہاجرین کے گروہ! آپ لوگ کہاں جا رہے ہو؟ میں نے جواب دیا: ہم اپنے انصار بھائیوں کے پاس جا رہے ہیں، تو ان صاحب نے کہا: آپ پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اگر آپ ان کے پاس نہ جائیں آپ اپنا معاملہ خود نمٹا لیں اے مہاجرین کے گروہ، تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! ہم اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک ہم ان لوگوں کے پاس چلے نہیں جاتے پھر ہم ان کے پاس آئے، تو وہ لوگ بنو ساعدہ میں اکٹھے ہو چکے تھے وہاں ان کے درمیان ایک شخص چادر اوڑھ کر بیٹھا ہوا تھا۔ میں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ میں نے دریافت کیا: انہیں کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے بتایا: انہیں تکلیف ہے۔ جب ہم بیٹھ گئے، تو ان کا خطیب کھڑا ہوا، اس نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر اس نے یہ کہا: «أَمَّا بَعْدُ» ”اما بعد! ہم اللہ تعالیٰ کے مددگار اور اسلام کا لشکر ہیں۔ اے مسلمانوں کے گروہ! تمہاری طرف سے ایک چھوٹی سی جماعت (آہستہ آہستہ) ہمارے پاس آ گئی ہے اور وہ لوگ حکومت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں سرے سے ہی نکال دینا چاہتے ہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب وہ خاموش ہوا، تو میں نے کلام کرنے کا ارادہ کیا، میں نے اپنے ذہن میں مضمون سوچ لیا تھا جو مجھے بہت پسند آیا کہ اگر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے سامنے اس بیان کو کروں گا، تو یہ بہت عمدہ ہو گا اور میں ان کے سامنے اپنی کچھ تیزی سے بچا کرتا تھا، لیکن سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مجھ سے زیادہ بردبار اور زیادہ پروقار تھے، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”تم بیٹھے رہو۔“ مجھے انہیں ناراض کرنا پسند نہیں آیا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کلام کرنا شروع کیا۔ اللہ کی قسم! جو بھی گفتگو میں نے سوچی ہوئی تھی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فی البدیہہ اس کی مانند بلکہ اس سے بھی بہتر گفتگو کی اور کوئی پہلو نہیں چھوڑا۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد یہ بات ارشاد فرمائی: «أَمَّا بَعْدُ» ”اما بعد! تم نے جس بھلائی کا ذکر کیا ہے تم لوگ اس کے اہل ہو، لیکن اہل عرب حکومت کے معاملے میں صرف قریش قبیلے سے واقف ہیں، کیونکہ اپنی رہائش اور نسب کے اعتبار سے یہ عربوں میں سب سے نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ میں تم لوگوں کے لیے ان دو میں سے کسی ایک شخص سے راضی ہوں تم ان دونوں میں سے جسے چاہو اس کی بیعت کر لو۔“ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا وہ ہمارے درمیان بیٹھے ہوئے تھے۔ مجھے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی صرف یہ بات اچھی نہیں لگی، اس وقت صورت حال یہ تھی کہ اللہ کی قسم! اگر مجھے آگے کر کے میری گردن اڑا دی جاتی جو بغیر کسی جرم کے ہوتی، تو یہ بات میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ تھی کہ مجھے کسی ایسی قوم کا امیر مقرر کیا جائے، جس میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی موجود ہوں۔ انصار کے ایک نوجوان نے کہا: میں ایک ایسی شاخ ہوں جس کے ساتھ خارش کی جاتی ہے (یعنی امور میں میری رائے اور مشورے پر عمل کیا جاتا ہے) اور ایک ایسی کھجور ہوں جسے بچایا جاتا ہے (یعنی میرے قبیلے کے لوگ میرے پس پشت ہیں) ایک امیر ہم میں سے ہو، اے قریش کے گروہ! اور ایک امیر آپ لوگوں میں سے ہو۔ اس پر آوازیں بلند ہوئیں، لوگوں کے درمیان اختلاف ہو گیا، تو میں نے کہا: اے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ! اپنا ہاتھ آگے بڑھائیے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ہاتھ آگے بڑھایا، میں نے ان کی بیعت کر لی پھر مہاجرین اور انصار نے بھی ان کی بیعت کر لی۔ ہم سیدنا سعد رضی اللہ عنہ پر (ہجوم کرتے ہوئے) چڑھ گئے، تو کسی شخص نے کہا: تم لوگوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو قتل کر دیا ہے، تو میں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو قتل کیا ہے۔ تو ہمیں اس وقت کوئی ایسی چیز نہیں ملی جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کرنے سے افضل ہو۔ مجھے یہ اندیشہ تھا کہ اگر ہم ان لوگوں سے جدا ہو گئے، تو وہ کہیں ہمارے بعد نئے سرے سے بیعت نہ کر لیں، تو یا تو ہمیں اس چیز پر بیعت کرنی پڑے گی، جس سے ہم راضی نہیں ہیں، یا پھر مخالفت کرنی پڑے گی، تو فساد اور اختلاف ہو گا اس لیے ہم سب نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی اور اس سے راضی ہو گئے۔
امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو قتل کیا ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ کی راہ میں ایسا ہوا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 413]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3928، 4021، 6829، 6830، 7323، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1691، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3042، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 413، 414، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4418، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1432، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2368، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2553، وأحمد فى (مسنده) برقم: 158، 202» «رقم طبعة با وزير 414»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2338) طرف منه: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6239
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ، فَإِِنَّمَا أَنَا عَبْدٌ، فَقُولُوا: عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم مجھے یوں نہ بڑھا دینا جس طرح عیسائیوں نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو بڑھا دیا تھا، میں بندہ ہوں تو تم یہ کہو (سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6239]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3445، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6239، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2826، وأحمد فى (مسنده) برقم: 156، والحميدي فى (مسنده) برقم: 27» «رقم طبعة با وزير 6206»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «غاية المرام» (123). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1571
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: الرَّجْمُ فِي كِتَابِ اللَّهِ حَقٌّ عَلَى مَنْ زَنَا إِذَا أَحْصَنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ إِذَا قَامَتْ عَلَيْهِ الْبَيِّنَةُ أَوْ كَانَ الْحَبَلُ أَوْ الِاعْتِرَافُ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان فرمایا کہ انہوں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”رجم کرنا اللہ کی کتاب کے حکم کے مطابق اس شخص پر فرض ہے جس نے شادی شدہ ہونے کے بعد مردوں یا عورتوں میں سے زنا کیا ہو، جب صحیح شرعی گواہوں سے ثابت ہو جائے، یا حمل ہو یا کوئی خود اقرار کر لے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحدود /حدیث: 1571]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الحدود، باب الاعتراف بالزنا (6829) ومسلم، الحدود، باب رجم الثيب في الزني (1691).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1577
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: الرَّجْمُ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى حَقٌّ عَلَى مَنْ زَنَا إِذَا أَحْصَنَ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ النِّسَاءِ إِذَا قَامَتْ عَلَيْهِ الْبَيِّنَةُ أَوْ كَانَ الْحَبَلُ أَوْ الِاعْتِرَافُ.
ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رجم اللہ کی کتاب میں اس کے لیے فرض ہے جس شادی شدہ نے مردوں، عورتوں میں سے زنا کیا، بشرطیکہ اس پر صحیح شرعی گواہی قائم ہو جائے یا عورت حاملہ ہو جائے یا اقرار کر لیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحدود /حدیث: 1577]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1571).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 786
786. عن ابن عباس قال: سمعت عمر يقول على المنبر: سمعتُ النّبيّ صلى الله عليه وسلم قال: لا تطْروني كما أَطْرتِ النّصارى ابنَ مريم، فإنّما أنا عبده، فقولوا: عبدالله ورسوله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاريّ في أحاديث الأنبياء (3445) عن الحميديّ، حدّثنا سفيان، قال: سمعتُ الزّهريّ يقول: أخبرني عبيدالله بن عبدالله، عن ابن عباس، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 787
787. عن عمر يقول: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: لا تُطروني كما أطرتِ النّصارى ابنَ مريم، فإنّما أنا عبده، فقولوا: عبدالله ورسوله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاريّ في أحاديث الأنبياء (3445) عن الحميديّ، حدّثنا سفيان، قال: سمعت الزّهريّ يقول: أخبرني عبيد الله بن عبدالله، عن ابن عباس، سمع عمر يقول على المنبر، فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں