🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
465. حَدِیث عَمرِو بنِ عَبَسَةَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 17026 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 17026، 17027
مصنف ابن ابی شیبہ: 43
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 112
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17026
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ طَلْقٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَسْلَمَ؟ قَالَ: " حُرٌّ وَعَبْدٌ" . قَالَ: قَالَ: فَقُلْتُ: وَهَلْ مِنْ سَاعَةٍ أَقْرَبُ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى مِنْ أُخْرَى؟ قَالَ: " جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرُ، صَلِّ مَا بَدَا لَكَ حَتَّى تُصَلِّيَ الصُّبْحَ، ثُمَّ انْهَهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَمَا دَامَتْ كَأَنَّهَا حَجَفَةٌ حَتَّى تَنْتَشِرَ، ثُمَّ صَلِّ مَا بَدَا لَك، حَتَّى يَقُومَ الْعَمُودُ عَلَى ظِلِّهِ، ثُمَّ انْهَهُ حَتَّى تَزُولَ الشَّمْسُ، فَإِنَّ جَهَنَّمَ تُسْجَرُ لِنِصْفِ النَّهَارِ، ثُمَّ صَلِّ مَا بَدَا لَكَ حَتَّى تُصَلِّيَ الْعَصْرَ، ثُمَّ انْهَهُ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَإِنَّهَا تَغْرُبُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، وَتَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ، فَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ، خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ، فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ، خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ وَجْهِهِ، فَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ بَيْنِ ذِرَاعَيْهِ وَرَأْسِهِ، وَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ، خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ رِجْلَيْهِ، فَإِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وَكَانَ هُوَ وَقَلْبُهُ وَوَجْهُهُ أَوْ كلمة نَحْوَ الْوَجْهِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، انْصَرَفَ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ" ، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ: آنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: لَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مَرَّةً، أَوْ مَرَّتَيْنِ، أَوْ عَشْرًا، أَوْ عِشْرِينَ مَا حَدَّثْتُ بِهِ.
حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ یا رسول اللہ! آپ پر کون لوگ اسلام لائے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آزاد بھی اور غلام بھی“ (حضرت ابوبکر اور حضرت بلال رضی اللہ عنہما) میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ نے آپ کو جو علم دیا ہے اس میں سے کچھ بھی سکھا دیجئے؟ کیا کوئی وقت زیادہ افضل ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کا آخری پہر سب سے زیادہ افضل ہے، اس وقت فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور نماز قبول ہوتی ہے، جب تم فجر کی نماز پڑھ چکو تو طلوع آفتاب تک نوافل پڑھنے سے رک جاؤ جب سورج طلوع ہو جائے تب بھی اس وقت تک نہ پڑھو جب تک کہ سورج بلند نہ ہو جائے کیونکہ جب وہ طلوع ہوتا ہے تو شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے اور اسی وقت کفار اسے سجدہ کرتے ہیں البتہ جب وہ ایک یا دو نیزے کے برابر بلند ہو جائے تو پھر نماز پڑھ سکتے ہو کیونکہ یہ نماز فرشتوں کی حاضری والی ہوتی ہے یہاں تک کہ نیزے کا سایہ پیدا ہونے لگے تو نماز سے رک جاؤ کیونکہ اس وقت جہنم کو دہکایا جاتا ہے البتہ جب سایہ ڈھل جائے تو تم نماز پڑھ سکتے ہو کیونکہ اس نماز میں بھی فرشتے حاضر ہوتے ہیں یہاں تک کہ تم عصر کی نماز پڑھ لو نماز عصر کے بعد غروب آفتاب تک نوافل پڑھنے سے رک جاؤ کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے اور اسے اس وقت کفار سجدہ کرتے ہیں انسان جب وضو کرتا ہے اور ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں کے گناہ جھڑ جاتے ہیں جب چہرہ دھوتا ہے تو چہرے کے گناہ جھڑ جاتے ہیں جب بازو دھوتا ہے اور سر کا مسح کرتا ہے تو اس کے بازو اور سر کے گناہ جھڑ جاتے ہیں جب پاؤں دھوتا ہے تو پاؤں کے گناہ جھڑ جاتے ہیں اور جب دل اور چہرے کی مکمل توجہ کے ساتھ نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس طرح واپس لوٹتا ہے کہ اس کی ماں نے اسے ابھی جنم دیا ہو“، کسی نے ان سے پوچھا کہ کیا واقعی آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا: اگر میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دو نہیں, بیس مرتبہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا تو کبھی بیان نہ کرتا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17026]

الحكم على الحديث:
ضعيف بهذه السياقة، وهذا إسناد مضطرب، يزيد بن طلق مجهول، وعبدالرحمن ابن البيلماني ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17027
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ: " أَنْ يُسْلِمَ قَلْبُكَ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَأَنْ يَسْلَمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِكَ وَيَدِكَ"، قَالَ: فَأَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْإِيمَانُ"، قَالَ: وَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" تُؤْمِنُ بِاللَّهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ"، قَالَ: فَأَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْهِجْرَةُ"، قَالَ: فَمَا الْهِجْرَةُ؟ قَالَ:" تَهْجُرُ السُّوءَ"، قَالَ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْجِهَادُ"، قَالَ: وَمَا الْجِهَادُ؟ قَالَ:" أَنْ تُقَاتِلَ الْكُفَّارَ إِذَا لَقِيتَهُمْ"، قَالَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ" . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ثُمَّ عَمَلَانِ هُمَا أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ إِلَّا مَنْ عَمِلَ بِمِثْلِهِمَا حَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ أَوْ عُمْرَةٌ" .
حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اسلام کیا ہے؟ فرمایا:”تمہارا دل اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کر دے اور مسلمان تمہاری زبان اور تمہارے ہاتھ سے محفوظ رہیں“، اس نے پوچھا: سب سے افضل اسلام کون سا ہے؟ فرمایا: ”ایمان!“ اس نے پوچھا: ایمان سے کیا مراد ہے؟ فرمایا کہ اللہ پر، اس کے فرشتوں، کتابوں، پیغمبروں اور مرنے کے بعد کی زندگی پر یقین رکھو، اس نے پوچھا کہ سب سے افضل ایمان کیا ہے؟ فرمایا: ”ہجرت“، اس نے پھر پوچھا کہ ہجرت سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”گناہ چھوڑ دو“، اس نے پوچھا: سب سے افضل ہجرت کیا ہے؟ فرمایا: ”جہاد“، اس نے پوچھا: جہاد سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”کفار سے آمنا سامنا ہونے پر قتال کرنا“، اس نے پوچھا کہ سب سے افضل جہاد کیا ہے؟ فرمایا: ”جس کے گھوڑے کے پاؤں کٹ جائیں اور اس شخص کا اپنا خون بہا دیا جائے“، پھر فرمایا: ”اس کے بعد دو عمل سب سے افضل ہیں الا یہ کہ کوئی شخص وہی عمل کرے ایک حج مقبول اور دوسرا عمرہ۔“ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17027]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد منقطع بين أبى قلابة وبين عمرو ابن عبسة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 43 ترقیم الشثری: -- 43
حدثنا غندر ، عن شعبة ، عن يعلى بن عطاء ، عن يزيد بن طلق ، عن عبد الرحمن ابن البيلماني ، عن عمرو بن عبسة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" إن العبد إذا توضا فغسل يديه خرجت خطاياه من يديه، وإذا غسل وجهه خرجت خطاياه من وجهه، وإذا غسل ذراعيه خرجت خطاياه من ذراعيه وراسه، وإذا غسل رجليه خرجت خطاياه من رجليه".

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [خ]: (خرت) وفي [جـ]: (جرت).
(٢) في المسند للمؤلف (٧٥٥): زيادة (ومسح برأسه).
(٣) في [خ]: (خرت) وفي [جـ]: (جرت).
(٤) في [خ]: (خرت) وفي [جـ]: (جرت).
(٥) مجهول؛ لحال يزيد، أخرجه أحمد (١٧٢١) والنسائي فى الكبرى (١٠٦٤٣) والطبراني في التفسير ٦/ ١٣٨، والطبراني (٧٥٦٢).

حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب آدمی وضو کرتے ہوئے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے وہ گناہ بھی دھل جاتے ہیں جنہیں اس کے ہاتھوں نے کیا ہو، جب منہ دھوتا ہے تو چہرے کے گناہ دھل جاتے ہیں، جب بازو دھوتا ہے تو بازوؤں کے گناہ دھل جاتے ہیں اور جب پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں سے کئے ہوئے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 43]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لحال يزيد .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 832، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 165، 260، 1147، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 453، 454، 588، 1166، 4445، 4444، 4446، 5281، 6647، 7333، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 147 / 4، 571 / 7، 583 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 176، 1556، 1573، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1277، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3579، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 283، 1251، 1364، 2794، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 382، 4457، 4456، 4737، 13216، والدارقطني فى «سننه» برقم: 378، 379، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17288، 17292، 17293، 17290، 17301، 17302، 17300، 19745، 19743، 19744، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1249، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 297، 300، 301، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20107، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7543، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 184، 185، 922، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3971، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 422، 6306، 6964، ترقيم محمد عوامة: 43»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 112
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: أَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَبَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: قِيلَ: "يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ: أَنْ يَسْلَمَ قَلْبُكَ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَنْ يَسْلَمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِكَ وَيَدِكَ. قَالَ: فَأَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الْإِيمَانُ. قَالَ: وَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ: أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ. قَالَ: فَأَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الْهِجْرَةُ. قَالَ: وَمَا الْهِجْرَةُ؟ قَالَ: أَنْ تَهْجُرَ السُّوءَ. قَالَ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الْجِهَادُ. قَالَ: وَمَا الْجِهَادُ؟ قَالَ: أَنْ تُقَاتِلَ الْكُفَّارَ إِذَا لَقِيتَهُمْ. قَالَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ. قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثُمَّ عَمَلَانِ هُمَا أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ إِلَّا مَنْ عَمِلَ مِثْلَهُمَا: حَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ أَوْ عُمْرَةٌ " قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ: "فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ ". مِنْ طَرِيقِ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ.
وَسَيَأَتِي هَذَا الْحَدِيثُ مُطَوَّلًا فِي كِتَابِ الْمَوَاقِيتِ.
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (بارگاہِ نبوی میں) عرض کیا گیا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اسلام کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ تمہارا دل اللہ «عَزَّ وَجَلَّ» ”جو بڑی عزت اور جلال والا ہے“ کے لیے سراپا تسلیم ہو جائے اور دیگر مسلمان تمہاری زبان اور تمہارے ہاتھ کی ایذا سے محفوظ رہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”کون سا اسلام افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان۔“ انہوں نے دریافت کیا: ”ایمان کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کہ تم اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر، اس کے رسولوں پر اور موت کے بعد دوبارہ جی اٹھنے پر ایمان لاؤ۔“ انہوں نے پوچھا: ”کون سا ایمان سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہجرت۔“ عرض کیا: ”ہجرت کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم برائی کو ترک کر دو۔“ دریافت کیا: ”کون سی ہجرت افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاد۔“ عرض کیا: ”جہاد کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ جب تمہارا کفار سے آمنا سامنا ہو تو ان سے قتال کرو۔“ پوچھا: ”کون سا جہاد سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کا جہاد جس کے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں اور اس کا اپنا خون بھی بہا دیا جائے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید ارشاد فرمایا: ”پھر دو عمل ایسے ہیں جو تمام اعمال سے افضل ہیں، سوائے اس شخص کے جو ان جیسا عمل کرے: (وہ) حجِ مبرور یا عمرہ ہیں۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں: امام ابنِ ماجہ نے اس حدیث کا یہ حصہ ”کون سا جہاد سب سے افضل ہے؟ فرمایا: جس کا گھوڑا کاٹ دیا جائے اور اس کا خون بہا دیا جائے“ شہر بن حوشب رحمہ اللہ کے طریق سے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، نیز یہ حدیث تفصیلاً ’کتاب المواقیت‘ میں آگے آئے گی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 112]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2794، 1251، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16579، 18942، وأخرجه فتح الباري برقم: 926، 2674، 510، 2688، 3099، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20107، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 199، 167، 210، وأخرجه سنن النسائي برقم: 572، 584، وأخرجه مسند البزار برقم: 858، 3016، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 467، 601، 1203، 5297، 6643، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 165، 260، 1147، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 424، 2127، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3909، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3141»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں