الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. حَدِیث العَبَّاسِ بنِ عَبدِ المطَّلِبِ رَضِیَ اللَّه عَنه عَن النَّبِیِّ صَلَّى اللَّه عَلَیهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1785 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 1785
سنن ابن ماجہ: 1235
سنن دارقطنی: 1484
فضائل صحابہ: 79
حدیث نمبر: 1785
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا قَيْسٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، عَنْ أَرْقَمَ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ فِي مَرَضِهِ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ"، فَخَرَجَ أَبُو بَكْرٍ فَكَبَّرَ، وَوَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاحَةً، فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ تَأَخَّرَ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَانَكَ، ثُمَّ جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ، فَاقْتَرَأَ مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي بَلَغَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ , مِنَ السُّورَةِ.
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اپنے مرض الوفات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔“ چنانچہ انہوں نے کھڑے ہو کر نماز پڑھائی، ادھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اپنے مرض میں کچھ تخفیف محسوس ہوئی، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی دو آدمیوں کے سہارے نماز کے لئے آ گئے، اس پر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے الٹے پاؤں پیچھے ہونا چاہا لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ سے فرمایا کہ ”اپنی جگہ پر ہی رہو۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پہلو میں آ کر بیٹھ گئے اور اسی جگہ سے قرأت فرمائی جہاں تک سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پہنچے تھے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1785]
الحكم على الحديث:
هو مكرر ما قبله.
حدیث نمبر: 1235
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ الْأَرْقَمِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ كَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ، فَقَالَ:" ادْعُوا لِي عَلِيًّا"، قَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَدْعُو لَكَ أَبَا بَكْرٍ؟، قَالَ:" ادْعُوهُ"، قَالَتْ حَفْصَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَدْعُو لَكَ عُمَرَ؟ قَالَ:" ادْعُوهُ"، قَالَتْ أُمُّ الْفَضْلِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَدْعُو لَكَ الْعَبَّاسَ؟، قَالَ:" نَعَمْ، فَلَمَّا اجْتَمَعُوا رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ، فَنَظَرَ فَسَكَتَ"، فَقَالَ عُمَرُ: قُومُوا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ جَاءَ بِلَالٌ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ، فَقَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ"، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ رَقِيقٌ حَصِرٌ، وَمَتَى لَا يَرَاكَ يَبْكِي، وَالنَّاسُ يَبْكُونَ، فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَخَرَجَ أَبُو بَكْرٍ فَصَلَّى بِالنَّاسِ،" فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفْسِهِ خِفَّةً، فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ وَرِجْلَاهُ تَخُطَّانِ فِي الْأَرْضِ، فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ سَبَّحُوا بِأَبِي بَكْرٍ، فَذَهَبَ لِيَسْتَأْخِرَ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْ مَكَانَكَ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ عَنْ يَمِينِهِ، وَقَامَ أَبُو بَكْرٍ، فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يَأْتَمُّ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّاسُ يَأْتَمُّونَ بِأَبِي بَكْرٍ"، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْقِرَاءَةِ مِنْ حَيْثُ كَانَ بَلَغَ أَبُو بَكْرٍ"، قَالَ وَكِيعٌ: وَكَذَا السُّنَّةُ، قَالَ: فَمَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ ذَلِكَ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بیماری میں مبتلا ہوئے جس میں آپ کی وفات ہوئی، اس وقت آپ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علی (رضی اللہ عنہ) کو بلاؤ“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! کیا ہم ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلا دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں بلاؤ“ حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! کیا عمر رضی اللہ عنہ کو بلا دیں؟ آپ نے فرمایا: ”بلا دو“، ام الفضل نے کہا: اللہ کے رسول! کیا ہم عباس کو بلا دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“ جب سب لوگ جمع ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھا کر ان لوگوں کی طرف دیکھا، اور خاموش رہے، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ جاؤ ۱؎، پھر بلال رضی اللہ عنہ آپ کو نماز کی اطلاع دینے کے لیے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! ابوبکر رضی اللہ عنہ نرم دل آدمی ہیں، پڑھنے میں ان کی زبان رک جاتی ہے، اور جب آپ کو نہ دیکھیں گے تو رونے لگیں گے، اور لوگ بھی رونا شروع کر دیں گے، لہٰذا اگر آپ عمر رضی اللہ عنہ کو حکم دیں کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں (تو بہتر ہو)، لیکن ابوبکر رضی اللہ عنہ نکلے، اور انہوں نے لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طبیعت میں کچھ ہلکا پن محسوس کیا، تو دو آدمیوں پر ٹیک دے کر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں پاؤں زمین پر گھسٹ رہے تھے، جب لوگوں نے آپ کو آتے دیکھا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کو «سبحان الله» کہا، وہ پیچھے ہٹنے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اشارہ کیا کہ اپنی جگہ پر رہو، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف آئے، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دائیں جانب بیٹھ گئے، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے رہے، ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کر رہے تھے، اور لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتداء کر رہے تھے، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قراءت وہاں سے شروع کی جہاں تک ابوبکر رضی اللہ عنہ پہنچے تھے ۲؎۔ وکیع نے کہا: یہی سنت ہے، راوی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسی مرض میں انتقال ہو گیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1235]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بیماری میں تھے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف فرما تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علی کو بلاؤ۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ابوبکر کو بلا لیں؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلا لو۔“ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”عمر کو بلا لیں؟“ فرمایا: ”بلا لو۔“ حضرت ام الفضل رضی اللہ عنہا نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! عباس کو بلا لیں؟“ فرمایا: ”ہاں۔“ جب یہ حضرات جمع ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر مبارک اٹھا کر دیکھا اور خاموش ہو گئے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ جاؤ۔“ اس کے بعد حضرت بلال رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کی اطلاع دینے حاضر ہوئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! ابوبکر رقیق القلب اور کم گو ہیں، جب وہ آپ کو (امامت کے لیے) موجود نہ پائیں گے تو رو پڑیں گے، (اس پر) لوگ بھی (آپ کو یاد کر کے غم زدہ ہو جائیں گے اور) رونے لگیں گے۔ اگر آپ عمر کو نماز پڑھانے کا حکم دیں (تو بہتر ہوگا)۔“ آخر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ (گھر سے) باہر تشریف لائے اور لوگوں کو نماز پڑھائی۔ اس کے بعد (ایک دن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے افاقہ محسوس کیا تو دو مردوں کے سہارے (مسجد کی طرف) روانہ ہوئے۔ آپ کے قدم مبارک (شدتِ ضعف کی وجہ سے) زمین پر لکیر بناتے جا رہے تھے۔ صحابہ نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کو مسجد میں تشریف لاتے) دیکھا تو «سُبْحَانَ اللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے“ کہہ کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو متنبہ کیا۔ وہ پیچھے ہٹنے لگے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارے سے فرمایا کہ: ”اپنی جگہ ٹھہرے رہو“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان کے دائیں طرف بیٹھ گئے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے رہے، چنانچہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کر رہے تھے اور (دوسرے تمام) لوگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اقتدا کر رہے تھے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قراءت وہاں سے شروع کی جہاں ابوبکر رضی اللہ عنہ پہنچے تھے۔“ امام وکیع رحمہ اللہ نے فرمایا: ”یہی سنت ہے۔“ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسی بیماری کے دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1235]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5358، ومصباح الزجاجة: 434)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/231، 232، 343، 355، 356، 357) (حسن)» (سند میں ابو اسحاق مدلس راوی ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، اس لئے «علی» کے ذکر کے ساتھ یہ ضعیف ہے، لیکن دوسری حدیث سے تقویت پاکر یہ حسن ہے)
وضاحت: ۱؎: کیوں کہ بیماری کی وجہ سے آپ کو ہمارے بیٹھنے سے تکلیف ہو گی۔ ۲؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ کو اپنی مرضی سے بلایا تھا، لیکن بیویوں کے اصرار سے اور لوگوں کو بھی بلا لیا تاکہ ان کا دل ناراض نہ ہو، اور چونکہ بہت سے لوگ جمع ہو گئے اس لئے آپ دل کی بات نہ کہنے پائے، اور سکوت فرمایا، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی فضیلت اور صحابہ پر ثابت ہوئی کہ آپ نے نماز کی امامت کے لئے ان کو منتخب فرمایا، اور امامت صغری قرینہ ہے امامت کبری کا، اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جماعت میں شریک ہونا کیسا ضروری ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیماری اور کمزوری کے باوجود حجرہ سے باہر مسجد تشریف لائے۔
قال الشيخ الألباني: حسن دون ذكر علي
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو إسحاق عنعن
وللحديث شاهد ضعيف عند أحمد (209/1)
والخبر مخالف لحديث البخاري (687)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 420
إسناده ضعيف
أبو إسحاق عنعن
وللحديث شاهد ضعيف عند أحمد (209/1)
والخبر مخالف لحديث البخاري (687)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 420
ترقیم العلمیہ : 1467 ترقیم الرسالہ : -- 1484
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا قَيْسٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَرْقَمِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي مَرَضِهِ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ"، وَوَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِفَّةً فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ، فَتَأَخَّرَ أَبُو بَكْرٍ فَأَشَارَ إِلَيْكَ مَكَانَكَ فَجَاءَ فَجَلَسَ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ، وَقَرَأَ مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي انْتَهَى أَبُو بَكْرٍ مِنَ السُّورَةِ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیماری کے دوران یہ فرمایا: ”تم ابوبکر سے کہو، وہ لوگوں کو نماز پڑھا دے۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہتری محسوس ہوئی، تو آپ دو آدمیوں کے درمیان سہارا لے کر چلتے ہوئے (مسجد میں) تشریف لے گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پیچھے ہٹنے لگے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا: ”تم اپنی جگہ پر رہو۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں تشریف فرما ہو گئے، آپ نے اسی جگہ سے تلاوت کرنا شروع کی، جہاں سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے تلاوت چھوڑی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1484]
ترقیم العلمیہ: 1467
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1484، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1809، 1810، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6704، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 1300»
«في مسنده بسند فيه قيس بن الربيع وهو ضعيف، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (4 / 105)»
«في مسنده بسند فيه قيس بن الربيع وهو ضعيف، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (4 / 105)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 79
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَثَنَا قَيْسٌ يَعْنِي ابْنَ الرَّبِيعِ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي السَّفَرِ ، عَنْ أَرْقَمَ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي مَرَضِهِ: "مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ"، فَخَرَجَ أَبُو بَكْرٍ فَكَبَّرَ، وَوَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاحَةً فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ تَأَخَّرَ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَكَانَكَ، ثُمَّ جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ ، فَاقْتَرَأَ مِنَ الْمَكَانِ الَّذِي بَلَغَ أَبُو بَكْرٍ مِنَ السُّورَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی علالت کے دوران فرمایا: ”ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔“ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نکلے اور تکبیر کہی، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ افاقہ محسوس کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کے درمیان سہارا لیے ہوئے باہر تشریف لائے۔ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ پیچھے ہٹنے لگے، مگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف اشارہ فرمایا: «مَكَانَكَ» ”اپنی جگہ پر رہو“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بیٹھ گئے اور سورت کے اسی مقام سے قراءت فرمائی جہاں تک سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پہنچ چکے تھے۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 79]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لأجل قيس بن الربيع والباقون ثقات يحيى بن آدم بن سليمان تقدم . .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1788»
«مسند الامام احمد: 209/1»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1788»
«مسند الامام احمد: 209/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف