🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
669. حَدِيثُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 18493 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 18493، 18498
الفتح الربانی: 289
الجامع الكامل: 1209
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 691
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 301
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18493
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: " مَا كُلُّ الْحَدِيثِ سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يُحَدِّثُنَا أَصْحَابُنَا عَنْهُ، كَانَتْ تَشْغَلُنَا عَنْهُ رَعِيَّةُ الْإِبِلِ" .
حضرت براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ساری حدیثیں ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے نہیں سنیں ہمارے ساتھی بھی ہم سے احادیث بیان کرتے تھے اونٹوں کو چرانے کی وجہ سے ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بہت زیادہ حاضر نہیں ہوپاتے تھے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18493]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2746
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18498
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: " مَا كُلُّ مَا نُحَدِّثُكُمُوهُ سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ حَدَّثَنَا أَصْحَابُنَا، وَكَانَتْ تَشْغَلُنَا رَعِيَّةُ الْإِبِلِ" .
حضرت براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ساری حدیثیں ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے نہیں سنیں ہمارے ساتھی بھی ہم سے احادیث بیان کرتے تھے اونٹوں کو چرانے کی وجہ سے ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بہت زیادہ حاضر نہیں ہوپاتے تھے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18498]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 289
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَا كُلُّ الْحَدِيثِ سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يُحَدِّثُنَا أَصْحَابُنَا عَنْهُ، كَانَتْ تَشْغَلُنَا عَنْهُ رَعْيَةُ الْإِبِلِ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”یہ ساری احادیث ہم نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنیں، ہمارے ساتھی ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے، کیونکہ ہم اونٹ چرانے کی وجہ سے مصروف رہتے تھے۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 289]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه الحاكم: 1/95، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18493 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18687»
وضاحت: فوائد: … خلاصۂ کلام یہ ہے کہ بعض صحابہ احادیث ِ نبویہ بیان کرنے میں احتیاط کرتے تھے اور ان کو یہ خطرہ سا لاحق رہتا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ غلطی ہو جائے، لیکن اللہ تعالیٰ نے صحابۂ کرام اور بعد میں ایسے لوگ بھی پیدا کر دیئے کہ جنہوں نے احادیث ِ مبارکہ کو اچھی طرح ضبط کیا اور پھر ان کو آگے بیان کیا، لہٰذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے کو بند نہ کریں، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث، جو سند کے لحاظ سے قابل حجت ہوں، ان کو بیان کریں اور بد احتیاطی سے مکمل پرہیز کریں۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه الحاكم: 1/95
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1209
1209. عن البراء بن عازب قال: ما كلّ ما نحدثكموه سمعناه من رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولكن حدّثنا أصحابنا، وكانت تشغلنا رِعْية الإبل.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (18498) عن أبي أحمد، حدثنا سفيان، عن أبي إسحاق، عن البراء بن عازب فذكره. وإسناده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 691
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: مَا كُلُّ الْحَدِيثِ سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. كَانَ يُحَدِّثُنَا أَصْحَابُهُ عَنْهُ. كَانَتْ تَشْغَلُنَا عَنْهُ رَعِيَّةُ الْإِبِلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہر حدیث ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی نہیں سنی ہوئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ہمیں حدیث بیان کر دیا کرتے تھے، کیونکہ ہم اونٹوں کی دیکھ بھال کی وجہ سے مصروف رہتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 691]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 283/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 223»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 301
قَالَ: وَثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ - هُوَ ابْنُ عَازِبٍ - قَالَ: " لَيْسَ كُلُّ مَا نُحَدِّثُكُمُوهُ سَمِعْنَاهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَكِنْ حَدَّثَنَا أَصْحَابُنَا وَكَانَتْ تَشْغَلُنَا رَعِيَّةُ الْإِبِلِ ".
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، ثَنَا سُفْيَانُ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہ بات نہیں ہے کہ جو کچھ ہم تم سے بیان کرتے ہیں وہ سب ہم نے براہِ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہی سنا ہو، بلکہ ہمیں ہمارے (دیگر) ساتھیوں نے بھی احادیث سنائیں اور (بعض اوقات) ہمیں اونٹوں کی گلہ بانی کے مشاغل مصروف رکھتے تھے۔“
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ہمیں معاویہ بن ہشام نے سفیان کے واسطے سے یہ حدیث بیان کی اور پھر انہوں نے مذکورہ بالا روایت ہی ذکر کی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 301]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح موقوفًا على البراء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں