الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
669. حَدِيثُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 18694 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 18694
مصنف ابن ابی شیبہ: 39590
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10138
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1685
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6508
حدیث نمبر: 18694
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَن مَيْمُونٍ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَفْرِ الْخَنْدَقِ. قَالَ: وَعَرَضَ لَنَا صَخْرَةٌ فِي مَكَانٍ مِنَ الخَنْدَقِ، لَا تَأْخُذُ فِيهَا الْمَعَاوِلُ. قَالَ: فَشَكَوْهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عَوْفٌ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ: وَضَعَ ثَوْبَهُ، ثُمَّ هَبَطَ إِلَى الصَّخْرَةِ، فَأَخَذَ الْمِعْوَلَ، فَقَالَ: " بِسْمِ اللَّهِ"، فَضَرَبَ ضَرْبَةً، فَكَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ، وَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الشَّامِ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ قُصُورَهَا الْحُمْرَ مِنْ مَكَانِي هَذَا"، ثُمَّ قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ"، وَضَرَبَ أُخْرَى، فَكَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ فَارِسَ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ الْمَدَائِنَ، وَأُبْصِرُ قَصْرَهَا الْأَبْيَضَ مِنْ مَكَانِي هَذَا". ثُمَّ قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ"، وَضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى، فَقَلَعَ بَقِيَّةَ الْحَجَرِ، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الْيَمَنِ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ أَبْوَابَ صَنْعَاءَ مِنْ مَكَانِي هَذَا" ..
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہمیں (غزوہ احزاب کے موقع پر) خندق کھودنے کا حکم دیاخندق کھودتے ہوئے ایک جگہ پہنچ کر ایک ایسی چٹان آگئی کہ جس پر کدال اثر ہی نہیں کرتی تھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود تشریف لائے اور چٹان پر چڑھ کر کدال ہاتھ میں پکڑی اور بسم اللہ کہہ کر ایک ضرب لگائی جس سے اس کا ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر فرمایا مجھے شام کی کنجیاں دے دی گئیں بخدا! میں اپنی اس جگہ سے اس کے سرخ محلات دیکھ رہا ہوں پھر بسم اللہ کہہ کر ایک اور ضرب لگائی جس سے ایک تہائی حصہ مزید ٹوٹ گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اکبر کہہ کر فرمایا مجھے فارس کی کنجیاں دے دی گئیں بخدا! میں شہر مدائن اور اس کے سفید محلات اپنی اس جگہ سے دیکھ رہاہوں پھر بسم اللہ کہہ کر ایک اور ضرب لگائی اور اس کا بقیہ حصہ بھی جھڑ گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اکبر کہہ کر فرمایا مجھے یمن کی کنجیاں دے دی گئیں بخدا! میں صنعاء کے دروازے اپنی اس جگہ سے دیکھ رہاہوں۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18694]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ميمون أبى عبد الله
ترقیم عوامۃ: 37975 ترقیم الشثری: -- 39590
حدثنا هوذة بن خليفة قال حدثنا عوف عن ميمون قال حدثنا البراء بن عازب قال: لما كان حيث امرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ان نحفر الخندق عرض لنا في بعض الجبل صخرة عظيمة شديدة، لا تدخل فيها المعاول، فاشتكينا ذلك إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما رآها اخذ المعول والقى ثوبه، وقال: بسم الله، ثم ضرب ضربة فكسر ثلثها، فقال: الله اكبر، اعطيت مفاتح الشام، والله إني لابصر قصورها الحمر الساعة، ثم ضرب الثانية فقطع ثلثا آخر فقال: الله اكبر، اعطيت مفاتح فارس، والله إني لابصر قصر المدائن الابيض، ثم ضرب الثالثة فقال: بسم الله، فقطع بقية الحجر، وقال: الله اكبر، اعطيت مفاتح اليمن، والله إني لابصر ابواب صنعاء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (هود).
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [ع]: (وألقا).
(٦) في [أ، هـ]: زيادة (و).
(٧) في [ط، هـ]: (مفاتيح).
(٨) في [ط، هـ]: (مفاتيح).
(٩) في [ط، هـ]: (مفاتيح).
(١٠) ضعيف؛ لضعف ميمون الهزاني، أو تردده بين ثقة وضعيف، أخرجه أحمد (١٨٦٩٥)، والنسائي في الكبرى (٨٨٥٨)، وأبو يعلى (١٦٨٥)، وأبو نعيم في الدلائل (٤٣٠)، والبيهقي في الدلائل ٣/ ٤٢١، والخطيب في تاريخ بغداد ١/ ١٣١.
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم خندق کھودیں تو ایک پہاڑ کے اندر ہمارے سامنے ایک بڑی چٹان آگئی۔ جس میں کدالیں داخل نہیں ہوتی تھیں۔ ہم نے اس بات کی شکایت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چٹان کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کدال ہاتھ میں لی اور اپنا کپڑا رکھ دیا۔ اور فرمایا: بسم اللہ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ضرب لگائی تو ایک تہائی چٹان ٹوٹ گئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! شام کی چابیاں عطا کردی گئیں ہیں۔ بخدا! مجھے اس وقت اس کے سرخ محلات دکھائی دے رہے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری ضرب لگائی۔ تو ایک تہائی چٹان مزید ٹوٹ گئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! فارس (کے خزانوں) کی چابیاں عطا کردی گئی ہیں۔ بخدا! مجھے مدائن کا سفید محل دکھائی دے رہا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری ضرب لگائی اور فرمایا: بسم اللہ! تو بقیہ چٹان بھی ٹوٹ گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! یمن (کے خزانوں) کی کنجیاں عطا کردی گئی ہیں۔ بخدا! مجھے صنعاء کے دروازے دکھائی دے رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39590]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف ميمون الهزاني، أو تردده بين ثقة وضعيف .»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8807، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18994، 18995، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1685، ترقيم محمد عوامة: 37975»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8807، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18994، 18995، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1685، ترقيم محمد عوامة: 37975»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 10763
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِحَفْرِ الْخَنْدَقِ قَالَ وَعَرَضَ لَنَا صَخْرَةٌ فِي مَكَانٍ مِنَ الْخَنْدَقِ لَا تَأْخُذُ فِيهَا الْمَعَاوِلُ قَالَ فَشَكَوْهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَوْفٌ وَأَحْسِبُهُ قَالَ وَضَعَ ثَوْبَهُ ثُمَّ هَبَطَ إِلَى الصَّخْرَةِ فَأَخَذَ الْمِعْوَلَ فَقَالَ بِسْمِ اللَّهِ فَضَرَبَ ضَرْبَةً فَكَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ وَقَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الشَّامِ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ قُصُورَهَا الْحُمْرَ مِنْ مَكَانِي هَذَا ثُمَّ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ وَضَرَبَ أُخْرَى فَكَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ فَقَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ فَارِسَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ الْمَدَائِنَ وَأُبْصِرُ قَصْرَهَا الْأَبْيَضَ مِنْ مَكَانِي هَذَا ثُمَّ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ وَضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَقَلَعَ بَقِيَّةَ الْحَجَرِ فَقَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الْيَمَنِ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ أَبْوَابَ صَنْعَاءَ مِنْ مَكَانِي هَذَا
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خندق کھودنے کا حکم دیا، کھدائی کے دوران ایک مقام پر چٹان آگئی، جہاں گینتیاں کام نہیں کرتی تھیں، صحابہ کرام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا شکوہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے، سیدنا عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ سیدنا برائ رضی اللہ عنہ نے یہ بھی بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آکر اپنا کپڑا ایک طرف رکھا اور چٹان کی طرف گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گینتی کو پکڑ کر بسم اللہ پڑھی اور اسے زور سے مارا،چٹان کا ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زور سے فرمایا: اللہ اکبر، مجھے شام کی کنجیاں دے دی گئیں ہیں، اللہ کی قسم! میں اپنی اس جگہ سے اس وقت وہاں کے سرخ محلات کو دیکھ رہا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوبارہ بسم اللہ پڑھ کر دوبارہ گنتی چلائی، چٹان کا دوسرا ایک تہائی ٹوٹ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زور سے اللہ اکبر کہا اور فرمایا: مجھے ایران کیچابیاں دے دی گئی ہیں، اللہ کی قسم میں مدائن کو اور وہاں کے سفید محل کو اپنی اس جگہ سے اس وقت دیکھ رہا ہوں۔ پھر آپ نے بسم اللہ پڑھ کر تیسری مرتبہ گینتی چلائی تو باقی چٹان بھی ریزہ ریزہ ہوگئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زور سے اللہ اکبر کہا اور فرمایا: مجھے یمن کی چابیاں دے دی گئی ہیں اور میں اس وقت اس جگہ سے صنعاء کے دروازوں کو دیکھ رہا ہوں۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الخامسة للهجرة/حدیث: 10763]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف ميمون ابي عبد الله، أخرجه النسائي في الكبري: 8858، وابويعلي: 1685، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18694 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18898»
وضاحت: فوائد: … لیکن اس موضوع سے ملتی جلتی درج ذیل حدیث صحیح ہے:
ایک صحابی ٔ رسول رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: لَمَّا أَمَرَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِحَفْرِ الْخَنْدَقِ عَرَضَتْ لَہُمْ صَخْرَۃٌ حَالَتْ بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ الْحَفْرِ فَقَامَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَأَخَذَ الْمِعْوَلَ وَوَضَعَ رِدَاء َہُ نَاحِیَۃَ الْخَنْدَقِ وَقَالَ تَمَّتْ کَلِمَۃُ رَبِّکَ صِدْقًا وَعَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِکَلِمَاتِہِ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ فَنَدَرَ ثُلُثُ الْحَجَرِ وَسَلْمَانُ الْفَارِسِیُّ قَائِمٌ یَنْظُرُ فَبَرَقَ مَعَ ضَرْبَۃِ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَرْقَۃٌ ثُمَّ ضَرَبَ الثَّانِیَۃَ وَقَالَ {تَمَّتْ کَلِمَۃُ رَبِّکَ صِدْقًا وَعَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِکَلِمَاتِہِ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ۔} فَنَدَرَ الثُّلُثُ الْآخَرُ فَبَرَقَتْ بَرْقَۃٌ فَرَآہَا سَلْمَانُ ثُمَّ ضَرَبَ الثَّالِثَۃَ وَقَالَ تَمَّتْ کَلِمَۃُ رَبِّکَ صِدْقًا وَعَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِکَلِمَاتِہِ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ فَنَدَرَ الثُّلُثُ الْبَاقِی وَخَرَجَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَأَخَذَ رِدَاء َہُ وَجَلَسَ قَالَ سَلْمَانُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ رَأَیْتُکَ حِینَ ضَرَبْتَ مَا تَضْرِبُ ضَرْبَۃً إِلَّا کَانَتْ مَعَہَا بَرْقَۃٌ قَالَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَا سَلْمَانُ رَأَیْتَ ذٰلِکَ فَقَالَ إِی وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ یَا رَسُولَ اللّٰہِ قَالَ فَإِنِّی حِینَ ضَرَبْتُ الضَّرْبَۃَ الْأُولٰی رُفِعَتْ لِی مَدَائِنُ کِسْرٰی وَمَا حَوْلَہَا وَمَدَائِنُ کَثِیرَۃٌ حَتَّی رَأَیْتُہَا بِعَیْنَیَّ قَالَ لَہُ مَنْ حَضَرَہُ مِنْ أَصْحَابِہِ یَا رَسُولَ اللّٰہِ ادْعُ اللّٰہَ أَنْ یَفْتَحَہَا عَلَیْنَا وَیُغَنِّمَنَا دِیَارَہُمْ وَیُخَرِّبَ بِأَیْدِینَا بِلَادَہُمْ فَدَعَا رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِذٰلِکَ ثُمَّ ضَرَبْتُ الضَّرْبَۃَ الثَّانِیَۃَ فَرُفِعَتْ لِی مَدَائِنُ قَیْصَرَ وَمَا حَوْلَہَا حَتَّی رَأَیْتُہَا بِعَیْنَیَّ قَالُوا یَا رَسُولَ اللّٰہِ ادْعُ اللّٰہَ أَنْ یَفْتَحَہَا عَلَیْنَا وَیُغَنِّمَنَا دِیَارَہُمْ وَیُخَرِّبَ بِأَیْدِینَا بِلَادَہُمْ فَدَعَا رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِذٰلِکَ ثُمَّ ضَرَبْتُ الثَّالِثَۃَ فَرُفِعَتْ لِی مَدَائِنُ الْحَبَشَۃِ وَمَا حَوْلَہَا مِنَ الْقُرَی حَتّٰی رَأَیْتُہَا بِعَیْنَیَّ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عِنْدَ ذٰلِکَ دَعُوا الْحَبَشَۃَ مَا وَدَعُوکُمْ وَاتْرُکُوا التُّرْکَ مَا تَرَکُوکُمْ۔))
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خندق کی کھدائی کا حکم فرمایا تو اس وقت (یعنی خندق کھودنے کے وقت)ایک بڑا پتھر نکل آیا تو اس کی وجہ سے خندق کھودنے میں مشکل پیش آگئی اور لوگوں کو اس کا توڑنا مشکل ہوگیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ ہتھیار لے کر کھڑے ہو گئے کہ جس سے پتھر توڑا جاتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادر مبارک خندق کے کنارہ پر رکھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آیت کریمہ {تَمَّتْ کَلِمَۃُ رَبِّکَ صِدْقًا وَعَدْلًا لَا مُبَدِّلَ لِکَلِمَاتِہِ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ۔} … تیرے پروردگار کا کلام سچائی اور انصاف میں پورا ہوا اور کوئی اس کی باتوں کو تبدیل کرنے والا نہیں تلاوت فرمائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہتھیار اٹھا کر مارا اور پتھر ٹوٹ کر گر پڑا۔اس وقت سیدنا سلمان فارسی وہاں کھڑے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ضرب کے وقت ایک بجلی جیسی چمک ہوئی۔ پھر دوسری مرتبہ وہی آیت کریمہ تلاوت فرما کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس ہتھیار سے مارا، پھر ایسی ہی بجلیجیسی چمک ظاہر ہوئی اور دوتہائی پتھر اور الگ ہو گیا، تیسری مرتبہ وہی آیت کریمہ تلاوت فرما کر جب مارا تو تیسرا ٹکڑا بھی گر گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں سے ہٹ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہاں سے پھر اپنی چادر مبارک لے کر تشریف فرما ہو گئے۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں دیکھ رہا تھا کہ جس وقت آپ ضرب لگاتے، تو اس کے ساتھ ایک بجلی چمک رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم یہ دیکھ رہے تھے؟ سلمان!؟ اس پر سیدنا سلمان نے عرض کیا: اس ذات کی قسم کہ جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دین حق دے کر بھیجا ہے میں نے دیکھا ہے، پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس وقت میں نے پہلی چوٹ ماری تو میرے سامنے سے پردے ہٹا دئیے گئے، یہاں تک کہ میں نے اپنی آنکھوں سے شہر فارس کے اور جو اس کے نزدیک کی بستیاں ہیں اور بہت سے شہر دیکھے ہیں جو لوگ اس جگہ موجود تھے۔ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول!آپ اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ وہ ان شہروں کو ہم لوگوں کے ہاتھوں فتح فرما دے اور ہم لوگوں کو وہاں کا مال و دولت عطا فرما دے اور فرمایا: جس وقت میں نے دوسری ضرب لگائی تو قیصر کے شہر روم اور اس کے نزدیک کے علاقے سب کے سب میرے سامنے کر دئیے گئے اور میں نے ان کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول اللہ! دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہم لوگوں کے ہاتھوں سے ان شہروں کو تباہ و برباد کر دے ہم لوگ وہاں کا مال غنیمت لوٹ لیں اور ہم کو ان پر فتح حاصل ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ دعا فرمائی پھر ارشاد فرمایا: جس وقت میں نے تیسری چوٹ ماری تو میرے سامنے حبشہ کے شہر اور اس کی آس پاس کی بستیاں کر دی گئیں، جن کو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ تم لوگ ترک اور حبشہ کے لوگوں کو اس وقت تک نہ چھیڑنا جس وقت تک وہ تم کو نہ چھڑیں (یعنی جب تک وہ لوگ تم پر حملہ نہ کریں تو تم بھی ان پر حملہ نہ کرنا)۔ (سنن نسائی: ۳۱۲۵)

اسناده ضعيف لضعف ميمون ابي عبد الله
حدیث نمبر: 11290
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِحَفْرِ الْخَنْدَقِ قَالَ وَعَرَضَ لَنَا صَخْرَةٌ فِي مَكَانٍ مِنَ الْخَنْدَقِ لَا تَأْخُذُ فِيهَا الْمَعَاوِلُ قَالَ فَشَكَوْهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ عَوْفٌ وَأَحْسِبُهُ قَالَ وَضَعَ ثَوْبَهُ ثُمَّ هَبَطَ إِلَى الصَّخْرَةِ فَأَخَذَ الْمِعْوَلَ فَقَالَ ”بِسْمِ اللَّهِ“ فَضَرَبَ ضَرْبَةً فَكَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ وَقَالَ ”اللَّهُ أَكْبَرُ أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الشَّامِ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ قُصُورَهَا الْحُمْرَ مِنْ مَكَانِي هَذَا“ ثُمَّ قَالَ ”بِسْمِ اللَّهِ“ وَضَرَبَ أُخْرَى فَكَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ فَقَالَ ”اللَّهُ أَكْبَرُ أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ فَارِسَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ الْمَدَائِنَ وَأُبْصِرُ قَصْرَهَا الْأَبْيَضَ مِنْ مَكَانِي هَذَا“ ثُمَّ قَالَ ”بِسْمِ اللَّهِ“ وَضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَقَلَعَ بَقِيَّةَ الْحَجَرِ فَقَالَ ”اللَّهُ أَكْبَرُ أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الْيَمَنِ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ أَبْوَابَ صَنْعَاءَ مِنْ مَكَانِي هَذَا“
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خندق کھودنے کا حکم دیا، کھدائی کے دوران ایک مقام پر چٹان آگئی، جہاں گینتیاں کام نہیں کرتی تھیں، صحابہ کرام نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا شکوہ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے، سیدنا عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ سیدنا برائ رضی اللہ عنہ نے یہ بھی بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آکر اپنا کپڑا ایک طرف رکھا اور چٹان کی طرف گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گینتی کو پکڑ کر بسم اللہ پڑھی اور اسے زور سے مارا،چٹان کا ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زور سے فرمایا: اللہ اکبر، مجھے شام کی کنجیاں دے دی گئیں ہیں، اللہ کی قسم! میں اپنی اس جگہ سے اس وقت وہاں کے سرخ محلات کو دیکھ رہا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوبارہ بسم اللہ پڑھ کر دوبارہ گینتی چلائی، چٹان کا دوسرا ایک تہائی ٹوٹ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زور سے اللہ اکبر کہا اور فرمایا: مجھے ایران کی چابیاں دے دی گئی ہیں، اللہ کی قسم میں مدائن کو اور وہاں کے سفید محل کو اپنی اس جگہ سے اس وقت دیکھ رہا ہوں۔ پھر آپ نے بسم اللہ پڑھ کر تیسری مرتبہ گینتی چلائی تو باقی چٹان بھی ریزہ ریزہ ہوگئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زور سے اللہ اکبر کہا اور فرمایا: مجھے یمن کی چابیاں دے دی گئی ہیں اور میں اس وقت اس جگہ سے صنعاء کے دروازوں کو دیکھ رہا ہوں۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11290]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف ميمون ابي عبد الله، أخرجه النسائي في الكبري: 8858، وابويعلي: 1685، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18694 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18898»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف ميمون ابي عبد الله
حدیث نمبر: 10138
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَفْرِ الْخَنْدَقِ، وَعَرَضَ لَنَا صَخْرَةٌ فِي مَكَانٍ مِنَ الْخَنْدَقِ لَا تَأْخُذُ فِيهَا الْمَعَاوِلُ، فَشَكَوْهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَضَعَ ثَوْبَهُ - ثُمَّ هَبَطَ إِلَى الصَّخْرَةِ فَأَخَذَ الْمِعْوَلَ، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ" فَضَرَبَ ضَرْبَةً فَكَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ، وَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الشَّامِ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ قُصُورَهَا الْحُمْرَ مِنْ مَكَانِي هَذَا"، ثُمَّ قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ" وَضَرَبَ أُخْرَى، فَكَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ فَارِسَ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ الْمَدَائِنَ، وَأُبْصِرُ قَصْرَهَا الْأَبْيَضَ مِنْ مَكَانِي هَذَا"، ثُمَّ قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ" وَضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَقَطَعَ بَقِيَّةَ الْحَجَرِ، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الْيَمَنِ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ أَبْوَابَ صَنْعَاءَ مِنْ مَكَانِي هَذَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَيْمُونُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَيْمُونُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خندق کھودنے کا حکم دیا، خندق میں ایک جگہ ایک چٹان ہمارے سامنے آئی، جس پر پھاؤڑے کا اثر نہیں ہوتا تھا، لوگوں نے اس کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے اپنا کپڑا رکھا اور آپ چٹان پر چڑھ گئے، آپ نے پھاؤڑا پکڑا اور پھر فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، پھر آپ نے ایک ضرب لگائی، تو پتھر (یعنی چٹان) کا ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! مجھے شام کی کنجیاں عطا کر دی گئی ہیں۔ اللہ کی قسم! میں اپنی اس جگہ سے وہاں کے سرخ محلات دیکھ رہا ہوں، پھر آپ نے فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، اور آپ نے دوسری ضرب لگائی، تو اس کا مزید ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ اکبر! مجھے فارس کی چابیاں عطا کر دی گئی ہیں، اور میں مختلف شہروں کو (یا مدائن نامی شہر کو) دیکھ رہا ہوں، اور میں اپنی اس جگہ سے، وہاں کے سفید محل کو دیکھ رہا ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، پھر آپ نے ایک اور ضرب لگائی اور بقیہ پتھر کو بھی توڑ دیا، آپ نے فرمایا: اللہ اکبر! مجھے یمن کی چابیاں عطا کر دی گئی ہیں، اور میں اپنی اس جگہ پر کھڑا ہوا صنعاء کے دروازوں کو دیکھ رہا ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون ابوعبداللہ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10138]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1685) اخرجه احمد فى المسند (303/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18219»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1685
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللهِ مَيْمُونٍ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَفْرِ الْخَنْدَقِ قَالَ: عَرَضَ لَنَا صَخْرَةٌ لَا تَأْخُذُ فِيهَا الْمَعَاوِلُ، فَشَكَوْا ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: فَأَخَذَ الْمِعْوَلَ، قَالَ: وَأَحْسَبُهُ، قَالَ: وَضَعَ ثَوْبَهُ فَضَرَبَ ضَرْبَةً، وَقَالَ: بِاسْمِ اللهِ، فَكَسَرَ ثُلُثَ الصَّخْرَةِ، ثُمَّ قَالَ: اللهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الشَّامِ، إِنِّي لَأَنْظُرُ إِلَى قُصُورِهَا الْحُمْرِ مِنْ مَكَانِي هَذَا، ثُمَّ قَالَ: بِاسْمِ اللهِ، وَضَرَبَ أُخْرَى فَكَسَرَ ثُلُثَهَا، وَقَالَ: اللهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ فَارِسَ، وَاللهِ إِنِّي لَأَنْظُرُ إِلَى الْمَدَائِنِ وَقَصْرِهَا الْأَبْيَضِ مِنْ مَكَانِي هَذَا، ثُمَّ قَالَ: بِاسْمِ اللهِ، وَضَرَبَ أُخْرَى فَكَسَرَ بَقِيَّةَ الْحَجَرِ، وَقَالَ: اللهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الْيَمَنِ، وَاللهِ إِنِّي لَأَنْظُرُ إِلَى مَفَاتِيحِ صَنْعَاءَ مِنْ مَكَانِي هَذَا.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق کھودنے کا حکم دیا، انہوں نے بیان کیا کہ ہمارے سامنے ایک ایسی سخت چٹان ظاہر ہوئی جس پر کدالیں اثر نہیں کر رہی تھیں، صحابہ نے اس کی شکایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدال تھامی، راوی کا بیان ہے کہ میرا خیال ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سہولت کی خاطر) اپنی چادر مبارک ایک طرف رکھی اور «بِسْمِ اللّٰهِ» ”اللہ کے نام سے“ کہہ کر ایک ضرب لگائی جس سے چٹان کا ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“، مجھے شام کی چابیاں عطا کر دی گئی ہیں، میں اس وقت اپنی اسی جگہ سے وہاں کے سرخ محلات دیکھ رہا ہوں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ «بِسْمِ اللّٰهِ» ”اللہ کے نام سے“ کہہ کر دوسری ضرب لگائی تو چٹان کا مزید ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“، مجھے فارس کی چابیاں دے دی گئی ہیں، اللہ کی قسم! میں اسی جگہ سے مدائن اور اس کے سفید محل کو دیکھ رہا ہوں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «بِسْمِ اللّٰهِ» ”اللہ کے نام سے“ کہہ کر تیسری ضرب لگائی تو بقیہ چٹان بھی پاش پاش ہو گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“، مجھے یمن کی چابیاں عطا کر دی گئی ہیں، بخدا! میں اس وقت اپنے اسی مقام سے صنعاء کی چابیاں (فتح کے دروازے) دیکھ رہا ہوں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند البراء بن عازب/حدیث: 1685]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 18219، وأخرجه فتح الباري برقم: 3875، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8911، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1681»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 18219، وأخرجه فتح الباري برقم: 3875، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8911، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1681»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6508
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ، ثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "لَمَّا كَانَ حَيْثُ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَحْفُرَ الْخَنْدَقَ، عَرَضَ لَنَا فِي بَعْضِ الْجَبَلِ صَخْرَةٌ عَظِيمَةٌ شَدِيدَةٌ لَا تَدْخُلُ فِيهَا الْمَعَاوِلُ، فَاشْتَكَيْنَا ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَآهَا أَلْقَى ثَوْبَهُ وَأَخَذَ الْمِعْوَلَ فَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ، ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً فَكَسَرَ ثُلُثَهَا، وَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الشَّامِ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ قُصُورَهَا الْحُمْرَ السَّاعَةَ. ثُمَّ ضَرَبَ الثَّانِيَةَ فَقَطَعَ ثُلُثًا آخَرَ فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ فَارِسَ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ قَصْرَ الْمَدَائِنِ الْأَبْيَضَ. ثُمَّ ضَرَبَ الثَّالِثَةَ وَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ. فَقَطَعَ بَقِيَّةَ الْحَجَرِ وَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الْيَمَنِ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ أَبْوَابَ صَنْعَاءَ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي السِّيَرِ: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ مُعْتَمِرٍ، عَنْ عَوْفٍ بِهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي السِّيَرِ: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ مُعْتَمِرٍ، عَنْ عَوْفٍ بِهِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خندق کھودنے کا حکم دیا تو کھدائی کے دوران ایک مقام پر ایسی عظیم اور سخت چٹان سامنے آ گئی جس پر کدالیں اثر نہیں کر رہی تھیں، ہم نے اس کی شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور اسے ملاحظہ فرما کر اپنی چادر مبارک ایک طرف رکھی اور کدال تھام کر فرمایا: «بِسْمِ اللَّهِ» ”اللہ کے نام سے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ضرب لگائی جس سے چٹان کا ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“، مجھے ملکِ شام کی کنجیاں عطا کر دی گئی ہیں، اللہ کی قسم! میں اس وقت وہاں کے سرخ محلات کو دیکھ رہا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری ضرب لگائی جس سے ایک اور تہائی حصہ کٹ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“، مجھے ملکِ فارس کی کنجیاں عطا کر دی گئی ہیں، اللہ کی قسم! میں اس وقت مدائن کا سفید محل دیکھ رہا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری ضرب لگائی اور فرمایا: «بِسْمِ اللَّهِ» ”اللہ کے نام سے“، جس سے بقیہ پتھر بھی کٹ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“، مجھے یمن کی کنجیاں عطا کر دی گئی ہیں، اللہ کی قسم! میں اس وقت صنعاء کے دروازوں کو دیکھ رہا ہوں۔“ میں کہتا ہوں کہ اس روایت کو امام نسائی نے اپنی کتاب 'السیر' میں محمد بن عبد الاعلیٰ، معتمر اور عوف کی سند سے نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6508]
تخریج الحدیث: «ميمون أبو عبد الله البصري مولى ابن سمرة: ضعيف (التقريب). هوذة بن خليفة: صدوق، عوف الأعرابي: ثقة (من الحفظ).»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 25»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 25»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف ميمون أبي عبد الله البصري