🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
975. حَدِيثُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22130 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 22130، 22132
الفتح الربانی: 92
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22130
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ , حَدَّثَنِي أَبِي , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ , حَدَّثَنَا رِشْدِينُ , عَنْ زَبَّانَ , عَنْ سَهْلٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ مُعَاذٍ , أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَفْضَلِ الْإِيمَانِ , قَالَ: " أَنْ تُحِبَّ لِلَّهَ وَتُبْغِضَ لِلَّهِ , وَتُعْمِلَ لِسَانَكَ فِي ذِكْرِ اللَّهِ" , قَالَ: وَمَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَأَنْ تُحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ , وَتَكْرَهَ لَهُمْ مَا تَكْرَهُ لِنَفْسِكَ" .
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ سب سے افضل ایمان کیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے لئے محبت اور نفرت کرو اور اپنی زبان کو ذکر الہٰی میں مصروف رکھو، انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ! اس کے علاوہ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگوں کے لئے بھی وہی پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو اور ان کے بھی اسی چیز کو ناپسند کرو جو اپنے لئے ناپسند کرتے ہو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22130]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف رشدين وزبان، وقد وقع فى هذا الإسناد خطأ، والصواب: أن هذا الحديث من مسند معاذ بن أنس الجهني، وليس من مسند معاذ بن جبل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22132
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ , حَدَّثَنِي أَبِي , حَدَّثَنَا حَسَنٌ , حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ , حَدَّثَنَا زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ , عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ , عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُعَاذٍ , أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَفْضَلِ الْإِيمَانِ , قَالَ: " أَفْضَلُ الْإِيمَانِ أَنْ تُحِبَّ لِلَّهِ وَتُبْغِضَ فِي اللَّهِ , وَتُعْمِلَ لِسَانَكَ فِي ذِكْرِ اللَّهِ" , قَالَ: وَمَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَأَنْ تُحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ , وَتَكْرَهَ لَهُمْ مَا تَكْرَهُ لِنَفْسِكَ , وَأَنْ تَقُولَ خَيْرًا , أَوْ تَصْمُتَ" .
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ سب سے افضل ایمان کیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے لئے محبت اور نفرت کرو اور اپنی زبان کو ذکر الہٰی میں مصروف رکھو، انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ! اس کے علاوہ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگوں کے لئے بھی وہی پسند کرو جو اپنے لئے پسند کرتے ہو اور ان کے بھی اسی چیز کو ناپسند کرو جو اپنے لئے ناپسند کرتے ہو اور اچھی بات کہو یا خاموش رہو۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22132]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لسوء حفظ ابن لهيعة وضعف زبان بن فائد، وهذا الحديث من مسند معاذ بن أنس الجهني، وليس من مسند معاذ بن جبل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 92
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَفْضَلِ الْإِيمَانِ قَالَ: ( (أَنْ تُحِبَّ لِلَّهِ وَتُبْغِضَ لِلَّهِ وَتُعْمِلَ لِسَانَكَ فِي ذِكْرِ اللَّهِ) ) قَالَ: وَمَا ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: ( (وَأَنْ تُحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ وَتَكْرَهَ لَهُمْ مَا تَكْرَهُ لِنَفْسِكَ) ) (زَادَ فِي رِوَايَةٍ: وَأَنْ تَقُولَ خَيْرًا أَوْ تَصْمُتَ)
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ایمان کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ یہ ہے کہ تو اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرے، اللہ تعالیٰ کے لیے بغض رکھے اور اپنی زبان کو اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مصروف رکھے۔“ انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! مزید کچھ فرما دیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور تو لوگوں کے لیے وہی چیز پسند کرے، جو اپنے لیے پسند کرے اور ان کے لیے اس چیز کو ناپسند کرے، جس کو اپنے لیے ناپسند کرے۔“ ایک روایت میں ہے: ”اور بھلائی والی بات کہے یا پھر خاموش رہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الإيمان و الإسلام/حدیث: 92]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 20/ 425، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22132 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22483»
وضاحت: فوائد: … وائے مصیبت! اس حدیث ِ مبارک افضل ایمان کی شکلیں بیان کی گئی ہیں، لیکن ہمارا معیار کیا ہے، ہماری محبتیں اور دشمنیاں اللہ تعالیٰ کی ذات کے لیے نہیں ہیں، کوئی مال و دولت کو دیکھتا ہے، کوئی حسن و جمال کو ترجیح دیتا ہے، کوئی ذات پات کا پجاری بن چکا ہے، کوئی عہدہ و منصب کا خیال رکھتا ہے۔ رہا مسئلہ زبان کا، تو لوگ اس کا استعمال تو بکثرت کرتے ہیں، لیکن اول فول، فضول گوئی اور گپ شب، اسی طرح ہمیں مسلمان بھائیوں کی خوشیاں اچھی نہیں لگتیں، بلکہ ہم ان کی پریشانیوں پر خوش ہوتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه الطبراني في الكبير : 20/ 425
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں