🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
976. حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22263 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 22263
مشکوۃ المصابیح: 1101
الفتح الربانی: 2662
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2509
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1840
المعجم الکبیر للطبرانی: 7696
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1219
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22263
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ , حَدَّثَنَا فَرَجٌ , حَدَّثَنَا لُقْمَانُ , عَنْ أَبِي أُمَامَةَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ" , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَعَلَى الثَّانِي , قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ" , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَعَلَى الثَّانِي , قَالَ:" وَعَلَى الثَّانِي" , قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَوُّوا صُفُوفَكُمْ , وَحَاذُوا بَيْنَ مَنَاكِبِكُمْ , وَلِينُوا فِي أَيْدِي إِخْوَانِكُمْ , وَسُدُّوا الْخَلَلَ , فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ بَيْنَكُمْ بِمَنْزِلَةِ الْحَذَفِ" يَعْنِي: أَوْلَادَ الضَّأْنِ الصِّغَارَ.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا صف اول کے نمازیوں پر اللہ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے صف ثانی کو اس فضیلت میں شامل کرنے کی دو مرتبہ درخواست کی لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہی فرماتے رہے پھر تیسری مرتبہ درخواست پر فرمایا اور صف ثانی پر بھی۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صفوں کو سیدھا رکھا کرو، کندھوں کو ملا لیا کرو اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم ہوجایا کرو، درمیان میں خلا پر کرلیا کرو، کیونکہ شیطان بکری کے چھوٹے بچوں کی طرح تمہاری صفوں میں گھس جاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22263]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف فرج
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1101
1101 - وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَعَلَى الثَّانِي؟ قَالَ:"إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَعَلَى الثَّانِي؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَعَلَى الثَّانِي؟ قَالَ:"وَعَلَى الثَّانِي"وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"سَوُّوا صُفُوفَكُمْ، وَحَاذُوا بَيْنَ مَنَاكِبِكُمْ، وَلِينُوا فِي أَيْدِي إِخْوَانِكُمْ، وَسُدُّوا الْخَلَلَ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ فِيمَا بَيْنَكُمْ بِمَنْزِلَةِ الْحَذَفِ"يَعْنِي أَوْلَادَ الضَّأْنِ الصِّغَارِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ اور اس کے فرشتے پہلی صف پر رحمتیں نازل فرماتے ہیں۔“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! دوسری پر؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ اور اس کے فرشتے پہلی صف پر رحمتیں نازل فرماتے ہیں۔“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! دوسری پر؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ اور اس کے فرشتے پہلی صف پر رحمتیں نازل فرماتے ہیں۔“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! دوسری پر؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”دوسری پر۔“ اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اپنی صفیں برابر کرو، کندھے برابر رکھو، اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم ہو جاؤ اور شگاف بند کرو کیونکہ شیطان بکری کے بچے کی طرح تمہارے درمیانی شگاف میں داخل ہو جاتا ہے۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1101]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أحمد (5/ 262 ح 22618)
٭ سنده ضعيف من أجل ضعف فرج بن فضالة.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2662
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ) ) ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَعَلَى الثَّانِي، قَالَ: ( (إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ) ) ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! وَعَلَى الثَّانِي، قَالَ: ( (وَعَلَى الثَّانِي) ) ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (سَوُّوا صُفُوفَكُمْ وَحَاذُوا بَيْنَ مَنَاكِبِكُمْ وَلِينُوا فِي أَيْدِي إِخْوَانِكُمْ وَسُدُّوا الْخَلَلَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ بَيْنَكُمْ بِمَنْزِلَةِ الْحَذَفِ) ) يَعْنِي أَوْلَادَ الضَّأْنِ الصِّغَارِ)
سیّدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور دوسری صف والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ صحابہ نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول! اور دوسری صف والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دوسری صف والوں پر بھی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی صفوں کو سیدھا کرو، کندھوں کو برابر رکھو، اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم رہو اور صف کے خلا کو پر کرو، پس بے شک شیطان بھیڑ کے چھوٹے بچوں کی طرح تمہارے درمیان گھس جاتاہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2662]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الطبراني في ’’الكبير‘‘: 7727، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22263 ترقیم بيت الأفكار الدولية:»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه الطبراني في ’’الكبير‘‘: 7727
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2509
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَعَلَى الثَّانِي؟ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَعَلَى الثَّانِي؟ قَالَ:" وَعَلَى الثَّانِي" وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَوُّوا صُفُوفَكُمْ وَحَاذُوا بَيْنَ مَنَاكِبِكُمْ وَلِينُوا فِي أَيْدِي إِخْوَانِكُمْ وَسُدُّوا الْخَلَلَ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ فِيمَا بَيْنَكُمْ بِمَنْزِلَةِ الْحَذَفِ" - يَعْنِي: أَوْلَادَ الضَّأْنِ الصِّغَارَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت نازل کرتے ہیں لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اور دوسری صف پر بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت نازل کرتے ہیں لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اور دوسری صف پر بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دوسری پر بھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ صفیں درست رکھو کندھے برابر رکھو اور اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم ہو جاؤ خلل کو ختم کر دو کیونکہ شیطان تمہارے درمیان یوں داخل ہو جاتا ہے جیسے وہ چھوٹی بکری ہو“۔ راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ جیسے وہ چھوٹی بکری کی اولاد ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2509]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21760، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7727، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1219/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1840
«إن الله وملائكته يصلون على الصف الأول سووا صفوفكم وحاذوا بين مناكبكم ولينوا في أيدي إخوانكم وسدوا الخلل فإن الشيطان يدخل فيما بينكم مثل الحذف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت نازل فرماتے ہیں، تم اپنی صفوں کو سیدھا رکھو، اپنے کندھوں کو برابر رکھو، اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم ہو جاؤ، اور خالی جگہوں کو پر کرو، کیونکہ شیطان تمہارے درمیان کالے رنگ کے چھوٹے بھیڑ بکری کے بچوں کی طرح داخل ہو جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1840]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب] عن أبي أمامة. صحيح الترغيب 493.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7696
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ لُقْمَانَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ، سَوُّوا صُفُوفَكُمْ، وَسَوُّوا بَيْنَ مَنَاكِبِكُمْ، وَلِينُوا لِأَيْدِي إِخْوَانِكُمْ، وَسَدِّدُوا الْخَلَلَ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ بَيْنَكُمْ مِثْلَ الْحَذَفِ وَالْحَذَفُ: وَلَدُ الضَّأْنِ الصِّغَارِ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ اور اس کے فرشتے پہلی صف پر رحمت بھیجتے ہیں، اپنی صفیں سیدھی رکھو، اپنے کندھے برابر رکھو، اپنے بھائیوں کے ہاتھوں کے لیے نرم رہو، اور خالی جگہیں پر کر دو، کیونکہ شیطان تمہارے درمیان حذف کی طرح گھس آتا ہے۔“
(راوی نے کہا:) حذف سے مراد بھیڑ کے چھوٹے بچے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7696]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 174، حدیث 7727»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1219
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ عَوْنٍ، ثَنَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ لُقْمَانَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ. قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالثَّانِي؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ. قِيلَ: وَعَلَى الثَّانِي؟ قَالَ: وَعَلَى الثَّانِي. ثُمَّ قَالَ: سَوُّوا صُفُوفَكُمْ، وَحَاذُوا بَيْنَ مَنَاكِبِكُمْ، وَلِينُوا فِي أَيْدِي إِخْوَانِكُمْ، وَسُدُّوا الْخَلَلَ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ فِيمَا بَيْنَكُمْ بِمَنْزِلَةِ الْحَذَفِ ".
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَتُسَوُّنَّ الصُّفُوفَ أَوْ تُطْمَسَنَّ الْوُجُوهُ، وَلَتَغُضُّنَّ الْأَبْصَارَ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا هَاشِمٌ ، ثَنَا الْفَرَجُ ابْنُ فَضَالَةَ، ثَنَا لُقْمَانُ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ... فَذَكَرَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْإِمَامَةِ فِي بَابِ تَسْوِيَةِ الصُّفُوفِ.
قَوْلُهُ: "الْخَلَلُ " هُوَ بِفَتْحِ الْخَاءِ الْمُعْجَمَةِ وَالْلَامِ أَيْضًا، هُوَ مَا يَكُونُ بَيْنَ الِاثْنَيْنِ مِنَ الِاتِّسَاعِ عِنْدَ عَدَمِ التَّرَاصِّ.
وَقَوْلُهُ: "الْحَذَفُ " هُوَ بِفَتْحِ الْحَاءِ الْمُهْمَلَةِ وَالذَّالِ الْمُعْجَمَةِ وَبَعَدَهُمَا فَاءٌ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت بھیجتے ہیں“، عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اور دوسری صف والوں پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دوبارہ) فرمایا: ”بے شک اللہ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت بھیجتے ہیں“، عرض کیا گیا: اور دوسری صف والوں پر؟ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اور دوسری صف والوں پر بھی“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید ہدایت فرمائی: ”اپنی صفوں کو سیدھا رکھو، اپنے کندھوں کو ایک دوسرے کے برابر کرو، (صفیں درست کرتے وقت) اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم ہو جاؤ اور صفوں کے درمیان خالی جگہوں کو پُر کرو، کیونکہ شیطان تمہارے درمیان اس طرح گھس جاتا ہے جیسے «الحَذَفُ» (بکری کا چھوٹا بچہ) گھستا ہے“؛ نیز سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لازمی طور پر اپنی صفیں سیدھی رکھو ورنہ تمہارے چہرے مسخ کر دیے جائیں گے، اور اپنی نگاہیں (سجدہ گاہ کی طرف) جھکا کر رکھو ورنہ وہ اچک لی جائیں گی“۔ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اور اس کا ایک شاہد سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے جو کتاب الامامہ کے باب تسویۃ الصفوف میں گزر چکا ہے، جبکہ متن میں مذکور لفظ «الْخَلَلُ» (خا اور لام کے فتحہ کے ساتھ) سے مراد دو نمازیوں کے درمیان وہ کشادگی ہے جو صف میں باہم جڑ کر نہ کھڑے ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، اور لفظ «الْحَذَفُ» (حا اور ذال کے فتحہ کے ساتھ) سے مراد سیاہ رنگ کی چھوٹی بکری یا اس کا بچہ ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب افتتاح الصلاة/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث: «الفرج بن فضالة: ضعيف (التقريب)؛ لقمان بن عامر: صدوق»
«(1219/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 21760، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7727، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2509»
«(1219/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 21722، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7859، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2495»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف فرج بن فضالة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں