🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2262 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 2262، 3268
الفتح الربانی: 2354
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2942
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 734
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1558
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2262
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَلِيٍّ الْعُقَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مُزَاحِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ سَافَرَ رَكْعَتَيْنِ، وَحِينَ أَقَامَ أَرْبَعًا" , قَالَ: وقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَمَنْ صَلَّى فِي السَّفَرِ أَرْبَعًا كَمَنْ صَلَّى فِي الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ، قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَمْ تُقْصَرْ الصَّلَاةُ إِلَّا مَرَّةً واحدة، حَيْثُ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ، وَصَلَّى النَّاسُ رَكْعَةً رَكْعَةً.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر میں دو اور اقامت میں چار رکعتیں پڑھی ہیں، لہذا جو شخص سفر میں چار رکعتیں پڑھتا ہے وہ ایسے ہے جیسے کوئی شخص حضر میں دو رکعتیں پڑھے، نیز فرمایا کہ نماز میں قصر ایک ہی مرتبہ ہوئی ہے جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھائی تھیں جو مجاہدین نے ایک ایک رکعت کر کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ادا کی تھیں۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2262]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، حميد بن على ضعيف، الضحاك بن مزاحم لم يسمع من ابن عباس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3268
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَلِيٍّ الْعُقَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مُزَاحِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ سَافَرَ رَكْعَتَيْنِ، وَحِينَ أَقَامَ أَرْبَعًا، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَمَنْ صَلَّى فِي السَّفَرِ أَرْبَعًا، كَمَنْ صَلَّى فِي الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ، قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَمْ يَقْصُرْ الصَّلَاةَ إِلَّا مَرَّةً وَاحِدَةً، حَيْثُ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ، وَصَلَّى النَّاسُ رَكْعَةً رَكْعَةً".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر میں دو اور اقامت میں چار رکعتیں پڑھی ہیں، لہذا جو شخص سفر میں چار رکعتیں پڑھتا ہے وہ ایسے ہے جیسے کوئی شخص حضر میں دو رکعتیں پڑھے، نیز فرمایا کہ نماز میں قصر ایک ہی مرتبہ ہوئی ہے جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھائی تھیں جو مجاہدین نے ایک ایک رکعت کر کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں ادا کی تھیں۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3268]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، حميد بن على ضعيف، والضحاك بن مزاحم لم يسمع من ابن عباس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2354
عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِينَ سَافَرَ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ وَحِينَ قَامَ أَرْبَعًا، قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَمَنْ صَلَّى فِي السَّفَرِ أَرْبَعًا كَمَنْ صَلَّى فِي الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ، قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَمْ تُقْصَرِ الصَّلَاةُ إِلَّا مَرَّةً حَيْثُ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّى النَّاسُ رَكْعَةً رَكْعَةً
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر پر ہوتے تو دو دو رکعت نماز پڑھتے اور جب مقیم ہوتے تو چار رکعتیں پڑھتے۔ سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: جس نے سفر میں چار رکعتیں پڑھی، وہ اس شخص کی طرح ہے جو حضر میں دو رکعتیں پڑھتا ہے۔سیّدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے مزید کہا: صرف ایک دفعہ نماز کو (ایک رکعت پر) قصر کر کے پڑھا گیا، (اور وہ بھی اس طرح تھا کہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو رکعتیں اور لوگوں نے ایک ایک رکعت ادا کی تھی۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2354]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، حميد بن علي وھو ابوعكرشة العقيلي، قال الدارقطني: لايستقيم حديثه، ولا يحتج به، وقال ابوزرعة: كوفي لابأس به، وذكره ابن حبان في الثقات، وقال البخاري في ’’تاريخه‘‘: حميد بن علي عن الضحاك مرسل، والضحاك بن مزاحم لم يسمع من ابن عباس، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2262 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3268»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2942
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ سَافَرَ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ وَحِينَ أَقَامَ أَرْبَعًا قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَمَنْ صَلَّى فِي السَّفَرِ أَرْبَعًا كَمَنْ صَلَّى فِي الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ.
قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: لَمْ تُقْصَرِ الصَّلَاةُ إِلَّا مَرَّةً وَاحِدَةً حَيْثُ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّى النَّاسُ رَكْعَةً رَكْعَةً.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ عَلِيٍّ الْعَقِيلِيُّ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَا يُحْتَجُّ بِهِ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کرتے تھے تو دو، دو رکعات ادا کرتے تھے، اور جب مقیم ہوتے تھے تو چار رکعات ادا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جو شخص سفر کے دوران چار رکعات ادا کرتا ہے وہ اس شخص کی مانند ہے، جو حضر کے دوران دو رکعات ادا کرتا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نماز صرف ایک مرتبہ قصر کی گئی تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات ادا کی تھیں اور لوگوں نے ایک ایک رکعت ادا کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید بن علی عقیلی ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2942]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3258»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 734
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ الْعُقَيْلِيِّ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ: مَنْ صَلَّى فِي السَّفَرِ أَرْبَعًا كَانَ كَمَنْ صَلَّى فِي الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ.
هَذَا مَوْقُوفٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس نے سفر کی حالت میں (قصر کے بجائے) چار رکعتیں نماز ادا کیں، وہ (حکم و ثواب کے اعتبار سے) اسی شخص کی مانند ہے جس نے مقیم ہونے کی حالت میں (مکمل نماز کے بجائے) صرف دو رکعتیں پڑھی ہوں۔“
یہ روایت موقوف اور ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الجمعة/حدیث: 734]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا مَوْقُوفٌ ضَعِيفٌ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: هذا موقوف ضعيف (المطالب العالية، ج 5، ص 94)»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 687، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 304، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2755، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1247، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1068، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2508، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5466، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2021، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 734»

الحكم على الحديث:
موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1558
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ شَفِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ مُسَافِرًا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حَتَّى يَرْجِعَ".
رَوَاهُ الطَّيَالِسِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَمُسَدَّدٌ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِلَفْظِ: "قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنَّا قَوْمٌ إِذَا سَافَرْنَا كَانَ مَعَنَا مَنْ يَكْفِينَا الْخِدْمَةَ مِنْ غِلْمَانِنَا، فَكَيْفَ نُصَلِّي؟ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَافَرَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ حَتَّى يَرْجِعَ. فَعُدْتُ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ بِمِثْلِ ذَلِكَ، ثُمَّ عُدْتُ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ لِي بَعْضُ الْقَوْمِ: أَمَا تَعْقِلُ، أَمَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ لَكَ؟".
وَفِي رِوَايَةٍ لِابْنِ أَبِي شَيْبَةَ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ: "صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ سَافَرَ رَكْعَتَيْنِ وَحِينَ أَقَامَ أَرْبَعًا. قَالَ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَمَنْ صَلَّى فِي السَّفَرِ أَرْبَعًا كَمَنْ صَلَّى فِي الْحَضَرِ رَكْعَتَيْنِ".
وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کی غرض سے اپنے گھر سے باہر تشریف لے جاتے تو واپس آنے تک دو دو رکعتیں ہی ادا فرمایا کرتے تھے۔“ اس حدیث کو امام طیالسی نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ امام مسدد اور امام ابوبکر بن ابی شیبہ کی روایت میں یہ الفاظ منقول ہیں کہ (سعید بن شفی کہتے ہیں) میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ ہم ایسے لوگ ہیں کہ جب سفر کرتے ہیں تو ہمارے ساتھ ہمارے خادم ہوتے ہیں جو ہمارے کام کاج کے لیے کافی ہوتے ہیں (یعنی ہمیں سفر میں کوئی مشقت نہیں ہوتی)، تو ایسی صورت میں ہم نماز کیسے ادا کریں؟ انہوں نے جواب دیا کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر فرماتے تو واپس آنے تک دو دو رکعتیں ہی ادا فرمایا کرتے تھے۔“ میں نے پھر وہی سوال دہرایا تو انہوں نے دوبارہ وہی جواب دیا، جب میں نے پھر سوال کیا تو مجلس میں موجود بعض لوگوں نے مجھ سے کہا: کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے یا تم سن نہیں رہے کہ وہ تمہیں کیا فرما رہے ہیں؟ ابوبکر بن ابی شیبہ کی ایک دوسری روایت میں صحیح سند کے ساتھ مروی ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر کے دوران دو رکعتیں اور قیام کی حالت میں چار رکعتیں ادا فرمائیں۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”پس جس شخص نے سفر کی حالت میں چار رکعتیں پڑھیں وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے اقامت کی حالت میں (چار کے بجائے) دو رکعتیں پڑھیں۔“ اس روایت کو امام مسلم نے بھی اپنی صحیح میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب قصر الصلاة/حدیث: 1558]
تخریج الحدیث: «رواه الطيالسي ورجاله ثقات»
«بإسناد صحيح: "صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم حين سافر ركعتين وحين أقام أربعا»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 811، 2152، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 687، وأخرجه سنن النسائي برقم: 456، 1441، 1442، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1247، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1068، وأخرجه فتح الباري برقم: 902، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 304، 1346، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10982، 11041، 11042، 11043، 11840، 12463، 12711، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 744، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2942، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4851، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2570، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2272»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات / إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں