🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1038. حَدِيثُ شَيْخٍ مِنْ بَنِي سَلِيطٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 23214 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 23214، 16625
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9267، 9268، 13987
المعجم الکبیر للطبرانی: 15695
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23214
حَدَّثَنَا عُمَرُ بنُ سَعْدٍ أَبو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بنُ زَكَرِيَّا يَعْنِي ابنَ أَبي زَائِدَةَ ، حَدَّثَنِي سَعْدُ بنُ طَارِقٍ ، عَنْ بلَالِ بنِ يَحْيَى ، عَنِ عِمْرَانَ بنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: أَخْبرَنِي أَعْرَابيٌّ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا أَخَافُ عَلَى قُرَيْشٍ إِلَّا أَنْفُسَهَا"، قُلْتُ: مَا لَهُمْ؟ قَالَ:" أَشِحَّةٌ نَحِرَةٌ، وَإِنْ طَالَ بكَ عُمْرٌ، لَتَنْظُرَنَّ إِلَيْهِمْ يَفْتِنُونَ النَّاسَ، حَتَّى تَرَى النَّاسَ بيْنَهُمْ كَالْغَنَمِ بيْنَ الْحَوْضَيْنِ، إِلَى هَذَا مَرَّةً، وَإِلَى هَذَا مَرَّةً" .
ایک دیہاتی صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مجھے قریش کے متعلق خود انہی سے خطرہ ہے، میں نے پوچھا یا رسول اللہ! کیا مطلب؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ بڑے بخیل اور حریص ہیں، اگر تمہاری عمر لمبی ہوئی تو تم انہیں لوگوں کو فتنے میں ڈالتے ہوئے دیکھو گے یہاں تک کہ عام لوگوں کو ان کے درمیان ایسے پاؤ گے جیسے دو حوضوں کے درمیان بکریاں ہوں جو کبھی ادھر جاتی ہیں اور کبھی ادھر۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23214]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة عمران بن حصين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16625
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا يعني بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ طَارِقٍ ، عَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَعْرَابِيٌّ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا أَخَافُ عَلَى قُرَيْشٍ إِلَّا أَنْفُسَهَا"، قُلْتُ: مَا لَهُمْ؟، قَالَ:" أَشِحَّةٌ بَجَرَةٌ، وَإِنْ طَالَ بِكَ عُمْرٌ، لَتَنْظُرَنَّ إِلَيْهِمْ يَفْتِنُونَ النَّاسَ حَتَّى تَرَى النَّاسَ بَيْنَهُمْ كَالْغَنَمِ بَيْنَ الْحَوْضَيْنِ، إِلَى هَذَا مَرَّةً، وَإِلَى هَذَا مَرَّةً".
ایک دیہاتی صحابی سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مجھے قریش کے متعلق خود انہی سے خطرہ ہے، میں نے پوچھا: یا رسول اللہ!! کیا مطلب؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بخیل اور متکبر ہیں، اگر تمہاری عمر لمبی ہوئی تو تم انہیں دیکھو گے کہ وہ لوگوں کو فتنے میں ڈال رہے ہیں اور عام لوگوں کو ان کے درمیان ایسے پاؤ گے جیسے دو حوضوں کے درمیان بکریاں ہوں جو کبھی ادھر جاتی ہیں اور کبھی ادھر۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16625]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة عمران بن حصين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9267
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَعْرَابِيٌّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أَخَافُ عَلَى قُرَيْشٍ إِلَّا أَنْفُسَهَا". قُلْتُ: مَا لَهُمْ؟ قَالَ:" أَشِحَّةٌ بَجَرَةٌ، وَإِنْ طَالَ بِكَ عُمُرٌ لَتَنْظُرَنَّ إِلَيْهِمْ يَفْتِنُونَ النَّاسَ، حَتَّى يُرَى النَّاسُ بَيْنَهُمْ كَالْغَنَمِ بَيْنَ الْحَوْضَيْنِ إِلَى هَذَا مَرَّةً وَإِلَى هَذَا مَرَّةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بِلَالَ بْنَ يَحْيَى الْعَبْسِيَّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَلَهُ طَرِيقٌ طَوِيلَةٌ فِي الْخَصَائِصِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے مجھے یہ بات بتائی کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے قریش کے حوالے سے صرف ان کی اپنی ذات کے حوالے سے اندیشہ ہے میں نے دریافت کیا: انہیں کیا ہو گا؟ آپ نے فرمایا: وہ کنجوس ہوں گے اور بڑے پیٹ والے ہوں گے (یعنی مال اکٹھا کریں گے) اگر تمہاری عمر طویل ہوئی تو تم ان لوگوں کو دیکھو گے کہ وہ لوگوں کو آزمائش کا شکار کریں گے، یہاں تک کہ ان کے درمیان لوگ یوں دکھائیں دے گے، جس طرح دو حوضوں کے درمیان بکری ہوتی ہے، جو کبھی ادھر جاتی ہے اور کبھی ادھر جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بلال بن یحیی عبسی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ اس روایت کا ایک اور طریق طویل ہے، جو ”خصائص“ سے متعلق باب میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9267]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (66/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16189»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9268
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَا أَخْشَى عَلَى قُرَيْشٍ إِلَّا أَنْفُسَهَا". قُلْتُ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ:" أَشِحَّةٌ بَجَرَةٌ إِنْ طَالَ بِكَ عُمُرٌ رَأَيْتَهُمْ يَفْتِنُونَ النَّاسَ، حَتَّى يُرَى النَّاسُ بَيْنَهُمْ كَالْغَنَمِ بَيْنَ الْحَوْضَيْنِ مَرَّةً إِلَى هَذَا وَمَرَّةً إِلَى هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے قریش کے بارے میں صرف ان کی اپنی ذات کے حوالے سے اندیشہ ہے میں نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کنجوس ہوں گے اور بڑے پیٹ والے ہوں گے (یعنی مال اکٹھا کریں گے) اگر تمہاری عمر طویل ہوئی تو تم ان لوگوں کو دیکھو گے کہ وہ دوسرے لوگوں کو آزمائش کا شکار کریں گے، یہاں تک کہ (دوسرے) لوگ ان (قریش) کے درمیان یوں دکھائی دیں گے جیسے دو حوضوں کے درمیان بکری ہوتی ہے، جو کبھی ادھر جاتی ہے اور کبھی ادھر جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9268]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (240/18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16189»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13987
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ الضَّبِّيِّ أَنَّهُ أَتَى الْبَصْرَةَ وَبِهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ أَمِيرٌ، فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ قَائِمٍ فِي ظِلِّ الْقَصْرِ يَقُولُ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ. لَا يَزِيدُ عَلَى ذَلِكَ، فَدَنَوْتُ مِنْهُ فَقُلْتُ: لَقَدْ أَكْثَرْتَ مِنْ قَوْلِكَ صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ! قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ إِنْ شِئْتَ لَأَخْبَرْتُكَ، فَقُلْتُ: أَجَلْ، فَقَالَ: إِذَنِ اجْلِسْ، وَقَالَ: إِنِّي أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ مِنْ كَذَا وَكَذَا، وَكَانَ شَيْخَانِ لِلْحَيِّ قَدِ انْطَلَقَ ابْنٌ لَهُمَا فَلَحِقَا بِهِ، فَقَالَا: إِنَّكَ قَادِمُ الْمَدِينَةِ، وَإِنَّ ابْنًا لَنَا قَدْ لَحِقَ بِهَذَا الرَّجُلِ، فَائْتِهِ فَاطْلُبْهُ مِنْهُ، فَإِنْ أَبَى إِلَّا الْفِدَاءَ فَافْتَدِهِ، فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ شَيْخَيْنِ لِلْحَيِّ قَدْ أَمَرَانِي أَنْ أَطْلُبَ ابْنًا لَهُمَا عِنْدَكَ، فَقَالَ:" تَعْرِفُهُ؟"، فَقَالَ: أَعْرِفُ نَسَبَهُ، فَدَعَا الْغُلَامَ فَجَاءَ، فَقَالَ:" هُوَ ذَا فَائْتِ بِهِ أَبَاهُ"، قُلْتُ: الْفِدَاءُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" إِنَّهُ لَا يَصْلُحُ لَنَا آلَ مُحَمَّدٍ أَنْ نَأْكُلَ ثَمَنَ أَحَدٍ مِنْ آلِ إِسْمَاعِيلَ"، [ ثُمَّ ضَرَبَ عَلَى كِتْفِي ] ثُمَّ قَالَ:" لَا أَخْشَى عَلَى قُرَيْشٍ إِلَّا أَنْفُسَهَا"، قُلْتُ: وَمَا لَهُمْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنْ طَالَ بِكَ عُمْرٌ رَأَيْتَهُمْ هَهُنَا، حَتَّى تَرَى النَّاسَ بَيْنَهَا كَالْغَنَمِ بَيْنَ الْحَوْضَيْنِ مَرَّةً إِلَى هُنَا وَمَرَّةً إِلَى هُنَا"، فَأَنَا أَرَى نَاسًا يَسْتَأْذِنُونَ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، رَأَيْتُهُمُ الْعَامَ يَسْتَأْذِنُونَ عَلَى مُعَاوِيَةَ فَذَكَرْتُ قَوْلَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَعِمْرَانُ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عمران بن حصین ضبی کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ بصرہ آئے، وہاں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما گورنر تھے، وہاں محل کے سائے میں ایک شخص کھڑا ہوا تھا، اور یہ کہہ رہا تھا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے، وہ اس کے علاوہ کچھ نہیں کہہ رہا تھا، راوی کہتے ہیں: میں اس کے پاس گیا، میں نے کہا: تم بکثرت یہ بات کہہ رہے ہو، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے (اس کی وجہ کیا ہے؟) اس نے کہا: اللہ کی قسم! اگر آپ چاہیں، تو میں آپ کو اس بارے میں بتا دیتا ہوں، میں نے کہا: ٹھیک ہے، اس نے کہا: پھر آپ بیٹھ جائیں، اس نے بتایا: ”ایک مرتبہ میں مدینہ منورہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں فلاں فلاں جگہ سے آیا تھا، ہمارے قبیلے کے دو بوڑھوں کا لڑکا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملا تھا، ان دونوں نے کہا: تم مدینہ منورہ جاؤ! ہمارا بیٹا ان صاحب سے جا کے مل گیا ہے، تم ان صاحب کے پاس جاؤ، اور ان سے اس لڑکے کا مطالبہ کرو، اگر وہ فدیہ لینا چاہیں، تو تم انہیں فدیہ بھی دے دینا، میں مدینہ منورہ آیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے قبیلے کے دو بوڑھے افراد نے مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ میں ان کے بیٹے کو آپ کے ہاں تلاش کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ راوی نے کہا: میں اس کا نسب پہچانتا ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکے کو بلوایا اور وہ آ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ہے وہ لڑکا، تم اسے اس کے باپ کے پاس لے جاؤ، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! اس کا فدیہ کیا ہو گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہمارے لئے یعنی آل محمد کے لئے یہ بات درست نہیں ہے کہ ہم اولاد اسماعیل میں سے کسی کی قیمت کھائیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: مجھے قریش کے بارے میں صرف ان کے اپنے حوالے سے ہی اندیشہ ہے، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! وہ کیوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہاری عمر طویل ہوئی، تو تم اُن (قریش) کو دیکھو گے کہ وہ یہاں (حکمران) ہوں گے اور تم دوسرے لوگوں کو دیکھو گے کہ وہ اُن کے درمیان یوں ہوں گے، جیسے کوئی بکری، دو حوضوں کے درمیان ہوتی ہے، کبھی وہ اِدھر جاتی ہے، کبھی اُدھر جاتی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگ رہے تھے، اور پھر میں نے اُنہی لوگوں کو دیکھا کہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگ رہے تھے، تو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان یاد آ گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور عمران نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13987]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (475/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15474»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15695
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْحَنَّاطُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ سَعْدٍ الْعَبْسِيِّ ، عَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنِّي لَا أَخْشَى عَلَى قُرَيْشٍ إِلَّا أَنْفُسَهَا قُلْتُ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ: " أَشِحَّةٌ بَجَرَةٌ، إِنْ طَالَ بِكَ عُمُرٌ رَأَيْتَهُمْ أَشِحَّةً بَجَرَةَ النَّاسِ، حَتَّى تَرَى النَّاسَ بَيْنَهُمْ كَالْغَنَمِ بَيْنَ الْحَوْضَيْنِ، مَرَّةً إِلَى هَذَا وَمَرَّةً هَذَا.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے قریش کے بارے میں کسی اور چیز کا نہیں، صرف انہی کی ذات کا خوف ہے۔“ میں نے عرض کیا: وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سخت کنجوس اور لالچی، اگر تمہیں لمبی عمر ملی تو تم انہیں لوگوں کے مال میں کنجوس اور لالچی پاؤ گے، یہاں تک کہ تم لوگوں کو ان کے درمیان ایسا دیکھو گے جیسے دو حوضوں کے درمیان بکریاں، کبھی اِس طرف کبھی اُس طرف۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15695]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 240، حدیث 604»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں