🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1075. حَدِيثُ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 23537 (کل: 24 مقامات، 11 کتب)
مسند احمد: 23537، 20888، 20897، 21023، 23525
صحیح مسلم: 5356
سنن ترمذی: 1806، 1807
الفتح الربانی: 7320، 11322M
صحیح ابن حبان: 2094، 5110
المستدرک علی الصحیحین: 6051
الجامع الكامل: 3155، 9552، 9553
السنن الكبرى للبيهقي: 5058
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13986
المعجم الکبیر للطبرانی: 1876، 1927، 1959، 1973، 2034
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3640
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2094
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِقَصْعَةٍ مِنْ ثَرِيدٍ فِيهَا ثُومٌ، فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهَا، وَأَرْسَلَ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ، وَكَانَ أَبُو أَيُّوبَ يَضَعُ يَدَهُ حَيْثُ يَرَى يَدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَعَ يَدَهُ، فَلَمَّا لَمْ يَرَ أَثَرَ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَأْكُلْ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: إِنِّي لَمْ أَرَ أَثَرَ يَدِكَ فِيهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فِيهَا رِيحُ الثُّومِ وَمَعِي مَلَكٌ".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ثرید کا پیالہ لایا گیا جس میں لہسن بھی تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں کھایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی طرف بھجوا دیا۔ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ اپنا ہاتھ اس جگہ رکھتے تھے جہاں انہیں یہ نظر آتا تھا کہ یہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کا نشان ہے، جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کا نشان نہیں دیکھا تو انہوں نے بھی اسے نہیں کھایا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کا نشان اس میں نہیں دیکھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس میں لہسن کی بو تھی اور میرے ساتھ فرشتہ ہوتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2094]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2094، 5110، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5992، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1807، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5138، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21375» «رقم طبعة با وزير 2091»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الإرواء» (8/ 154 - 155). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم، سماك بن حرب: صدوق لا يرقى حديثه إلى الصحة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5110
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَارِ أَبِي أَيُّوبَ، فَأُتِيَ بِطَعَامٍ فِيهِ ثُومٌ، فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ وَأَرْسَلَ بِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ، فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ أَبُو أَيُّوبَ، إِذْ لَمْ يَرَ فِيهِ أَثَرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَتَاهُ، فَسَأَلَهُ عَنْهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَرَامٌ هُوَ؟ قَالَ:" لا، وَلَكِنْ كَرِهْتُهُ مِنْ أَجْلِ الرِّيحِ"، فَقَالَ: إِنِّي أَكْرَهُ مَا كَرِهْتَ .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے گھر میں موجود تھے۔ آپ کی خدمت میں کھانا لایا گیا جس میں لہسن تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں کھایا۔ آپ نے وہ سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیا۔ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے بھی اس میں سے نہیں کھایا کیونکہ انہیں اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے استعمال کا نشان نظر نہیں آیا تھا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ حرام ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی نہیں لیکن میں نے اس کی بو کی وجہ سے اسے ناپسند کیا ہے۔“ سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جسے آپ نے ناپسند کیا ہے اسے میں بھی ناپسند کرتا ہوں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الهبة/حدیث: 5110]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2094، 5110، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5992، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1807، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5138، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21375» «رقم طبعة با وزير 5088»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2511): م - جابر بن سمرة، عن أبي أيوب: الأنصاري. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6051
حَدَّثَنَا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا عبّاس بن محمد الدُّوري، حَدَّثَنَا أبو داود، حَدَّثَنَا شُعبة وحماد بنُ سَلَمة، عن سِمَاك بن حرب، قال: سمعتُ جابر بنَ سَمُرة يقول: نزل رسولَ الله ﷺ على أبي أيوب، وكان إذا أكل طعامًا بعث إليه بفَضْله، فينظرُ إلى موضع يد رسول الله ﷺ [فيضَعُ يدَه فيه، فبعث إليه يومًا بطعامٍ فلم يَرَ فيه أثَرَ أصابع رسول الله ﷺ] (2) ، فأتى النَّبِيّ ﷺ فقال: يا رسول الله، لم أرَ أثر أصابعك، فقال:"إنه كان فيه ثُومٌ". قال شُعبة في حديثه: أحرامٌ هو؟ فقال رسول الله ﷺ:"لا"، وقال حماد في حديثه: يا رسولَ الله، بعثتَ إليَّ بما لم تأكل، فقال:"إنَّك لستَ مِثْلي، إنه يأتيني المَلَكُ" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5938 - على شرط مسلم
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کے ہاں فروکش ہوئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھا لیتے تو اپنا بچا ہوا کھانا ان کی طرف بھیج دیتے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دستِ مبارک کے نشانات تلاش کرتے اور وہیں اپنا ہاتھ رکھتے جہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیاں لگی ہوتیں، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف کھانا بھیجا لیکن انہوں نے اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشانات نہ پائے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے آپ کی انگلیوں کے نشانات نہیں دیکھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں لہسن تھا“، شعبہ کی روایت میں ہے کہ انہوں نے پوچھا: کیا یہ حرام ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“، جبکہ حماد کی روایت میں ہے کہ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے مجھے وہ کھانا واپس بھیج دیا جو آپ نے تناول نہیں فرمایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تم میری مثل نہیں ہو، میرے پاس فرشتہ آتا ہے (جسے لہسن کی بو ناگوار گزرتی ہے)۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6051]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل سماك بن حرب، وقد توبع، فقد رواه غير واحد عن أبي أيوب الأنصاري، وجابر بن سمرة إنما سمعه من أبي أيوب كما سيأتي في التخريج.» [ترقيم الرساله 6051] [ترقيم الشركة 5993] [ترقيم العلميه 5938]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3155
3155. عن أبي أيوب الأنصاري قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أُتِيَ بطعام أكل منه، وبعث بفضله إليَّ، وإنه بعث إليَّ يوماً بفضلةٍ لم يأكل منها، لأن فيها ثوماً. فسألتُه: أحرام هو؟ قال:لا ولكني أكرهه من أجل ريحه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في كتاب الأشربة (2053) عن محمد بن المثنى وابن بشار، قالا: حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شعبة، عن سماك بن حرب، عن جابر بن سمرة، عن أبي أيوب فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9552
9552- عن أبي أيوب الأنصاري قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا أتي بطعام أكل منه وبعث بفضله إلي، وإنه بعث إليّ يوماً بفضلة لم يأكل منها، لأنه فيها ثوماً، فسألته: أحرام هو؟ قال: لا، ولكني أكرهه من أجل ريحه قال: فإني أكره ما كرهت.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الأشربة (170:2053) من طريق محمد بن جعفر، ثنا شعبة، عن سماك بن حرب، عن جابر بن سمرة، عن أبي أيوب الأنصاري، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9553
9553- عن جابر بن سمرة قال: نزل رسول الله صلى الله عليه وسلم على أبي أيوب، وكان إذا أكل طعاماً بعث إليه بفضله، فبعث إليه يوماً بطعام ولم يأكل منه النبيصلى الله عليه وسلم، فلما أتى أبو أيوب النبي صلى الله عليه وسلم فذكر ذلك له، فقال: فيه ثوم فقال: يا رسول الله، أحرام هو؟ قال: لا، ولكني أكرهه من أجل ريحه
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذي (1807) وعبد الله بن الإمام أحمد (20897) وابن حبان (5110) من طرق عن شعبة، عن سماك بن حرب، سمع جابر بن سمرة فذكره. وقال الترمذي: حسن صحيح.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5058
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَكَلَ مِنْ طَعَامٍ بَعَثَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: فَبَعَثَ إِلَيْهِ بِقَصْعَةٍ لَمْ يَأْكُلْ مِنْهَا فِيهَا ثُومٌ، فَأَتَاهُ أَبُو أَيُّوبَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَحَرَامٌ هُوَ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنِّي كَرِهْتُهُ لِرِيحِهِ". قَالَ: فَإِنِّي أَكْرَهُ مَا كَرِهْتَ".
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھاتے اور بچا ہوا کھانا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیتے۔ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کھانے کا پیالہ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ بھی نہیں کھایا، کیونکہ اس میں لہسن تھا۔ ابو ایوب رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ حرام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حرام نہیں، لیکن میں اس کو بو کی وجہ سے ناپسند کرتا ہوں۔“ ابو ایوب رضی اللہ عنہ کہنے لگے: پھر میں بھی ناپسند کرتا ہوں جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناپسند کرتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5058]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2053»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13986
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ فَأَكَلَ مِنْهُ، بَعَثَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ، وَكَانَ أَبُو أَيُّوبَ يَضَعُ أَصَابِعَهُ حَيْثُ يَرَى أَصَابِعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَصْعَةٍ فَوَجَدَ فِيهَا رِيحَ ثَوْمٍ فَلَمْ يَذُقْهَا، وَبَعَثَ بِهَا إِلَى أَبِي أَيُّوبَ، فَنَظَرَ فَلَمْ يَرَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يَذُقْهَا، فَأَتَاهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَمْ أَرَ فِيهَا أَثَرَ أَصَابِعِكَ، قَالَ:" إِنِّي وَجَدْتُ مِنْهَا رِيحَ ثَوْمٍ"، قَالَ: تَبْعَثُ إِلَيَّ مَا لَمْ تَأْكُلْ؟ قَالَ:" إِنِّي يَأْتِينِي الْمَلَكُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کھانا آتا تھا، تو آپ کھا لیتے تھے اور جو بچ جاتا تھا، وہ آپ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیتے تھے، سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ اپنی انگلیاں وہاں رکھتے تھے، جہاں انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نشان نظر آتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پیالہ لایا گیا، آپ نے اس میں لہسن کی بو محسوس کی، تو اسے چکھا بھی نہیں، اور وہ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کو بھجوا دیا، انہوں نے دیکھا کہ اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کا نشان نظر نہیں آ رہا، تو انہوں نے بھی اسے نہیں چکھا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کی انگلیوں کا نشان اس کھانے میں نہیں دیکھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس میں سے لہسن کی بو محسوس ہوئی تھی، تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے عرض کی: وہ آپ نے مجھے بھجوا دیا، جو آپ نے خود نہیں کھایا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس فرشتہ آتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13986]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (96/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20373، 20392، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1972»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1876
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَطَّارُ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَارِ أَبِي أَيُّوبَ ، فَكَانَ إِذَا أُتِيَ بِالطَّعَامِ فَأَكَلَ مِنْهُ أَرْسَلَ بِفَضْلِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ ، فَأُتِيَ بِطَعَامٍ وَفِيهِ ثُومٌ فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ، وَأَرْسَلَ بِهِ إِلَى أَبِي أَيُّوبَ فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ أَبُو أَيُّوبَ ، إِذْ لَمْ يَرَ فِيهِ أَثَرَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَتَاهُ فَسَأَلَهُ عَنْهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَحَرَامٌ هُوَ؟ قَالَ: لَا وَلَكِنْ كَرِهْتُهُ مِنْ أَجْلِ الرِّيحِ، قَالَ: فَإِنِّي أَكْرَهُ مَا كَرِهْتَ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوایوب رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھے، تو جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھانا لایا جاتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے تناول فرماتے تو باقی ماندہ ابوایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیتے، تو ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھانا لایا گیا جس میں لہسن تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کچھ نہ کھایا اور اسے ابوایوب رضی اللہ عنہ کی طرف بھیج دیا، تو ابوایوب رضی اللہ عنہ نے اس میں سے نہیں کھایا، کیونکہ انہوں نے اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نشان نہیں دیکھا، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اس کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ، کیا یہ حرام ہے؟ فرمایا: ”نہیں، لیکن میں نے اسے بو کی وجہ سے ناپسند کیا“، انہوں نے کہا: تو میں بھی اسے ناپسند کرتا ہوں جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپسند کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1876]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 217، حدیث 1889»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1927
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا سِمَاكٌ ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ ، قَالَ: كَانَ يُهْدَى لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقِصَاعُ وَهُوَ فِي دَارِ أَبِي أَيُّوبَ ، فَكَانَ يَبْعَثُ إِلَيْهِ فَضْلَ مَا يَأْكُلُ، فَأَتَتْهُ قَصْعَةٌ فَأَرْسَلَ بِهَا كَمَا هِيَ لَمْ يَنْقُصْ مِنْهَا شَيْءٌ، فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ لِأَهْلِهِ: لَا تَأْكُلُوا حَتَّى أَعْلَمَ لِمَ تَرَكَهَا؟ قَالَ: فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهِ فَدَخَلَ، فَقَالَ: لَمْ يَكُنْ يَأْتِينَا مِنْ عِنْدِكَ شَيْءٌ إِلَّا أَكَلْتَ مِنْهُ غَيْرَ هَذِهِ الْقَصْعَةِ لَا أَدْرِي مَا شَأْنُهَا؟ قَالَ: كَانَ فِيهَا ثُومٌ فَكَرِهْتُ رِيحَهُ، أَمَا إِنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ إِلَّا أَنِّي كَرِهْتُ رِيحَهُ قَالَ: فَإِنِّي أَكْرَهُ مَا تَكْرَهُ إِذًا، قَالَ: " فَأَنْتَ أَبْصَرُ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ابو ایوب رضی اللہ عنہ کے گھر میں مقیم تھے، پیالے تحفے میں بھیجے جاتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کھانے کا بچا ہوا حصہ ان کی طرف بھیج دیتے تھے۔ ایک بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیالہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ویسے ہی بھیج دیا، اس میں سے کچھ کم نہیں کیا۔ ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے اپنے گھر والوں سے کہا: مت کھاؤ جب تک مجھے معلوم نہ ہو جائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کیوں چھوڑا۔ پھر انہوں نے اجازت لے کر حاضری دی اور عرض کیا: آپ کی طرف سے جو کچھ بھی ہمارے پاس آتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے تناول فرماتے ہیں سوائے اس پیالے کے، مجھے نہیں معلوم اس کا کیا معاملہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں لہسن تھا، مجھے اس کی بو ناپسند تھی، ورنہ اس میں کوئی حرج نہیں، بس مجھے اس کی بو ناپسند تھی۔“ انہوں نے کہا: تو پھر میں بھی وہی ناپسند کروں گا جو آپ ناپسند کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم خود بہتر جانتے ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1927]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 227، حدیث 1940»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں