الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1171. تتمة مسند عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 24588 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 24588
سنن نسائی: 2085
الفتح الربانی: 13079
المستدرک علی الصحیحین: 8898
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8043
المعجم الاوسط: 51
حدیث نمبر: 24588
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " يَبْعَثُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا"، قَالَ: فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ بِالْعَوْرَاتِ؟! قَالَ:" لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن تم لوگ ننگے پاؤں، ننگے جسم اور غیر مختون حالت میں جمع کئے جاؤ گے، انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! مرد و عورت ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہوں گے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس دن ہر آدمی کی ایسی حالت ہوگی جو اسے دوسروں سے بےنیاز کردے گی۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24588]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 2085
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الزُّبَيْدِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا"، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَكَيْفَ بِالْعَوْرَاتِ؟ قَالَ:" لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ قیامت کے دن ننگے پاؤں، ننگے بدن (اور) غیر مختون اٹھائے جائیں گے“، تو اس پر عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: لوگوں کی شرمگاہوں کا کیا حال ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس دن ہر ایک کی ایسی حالت ہو گی جو اسے (ان چیزوں سے) بے نیاز کر دے گی“۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2085]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن سب لوگ ننگے پاؤں، ننگے جسم اور بغیر ختنوں کے (قبروں سے) اٹھائے جائیں گے۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: شرم گاہوں کا کیا بنے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ﴾ [سورة عبس: 37] ”ہر شخص کی اس دن ایسی حالت ہوگی جو اسے (ہر چیز سے) بے نیاز کر دے گی۔“ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2085]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 16628)، مسند احمد 6/90 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 13079
(وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ) فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَكَيْفَ بِالْعَوْرَاتِ؟ قَالَ: {لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ}
۔ (دوسری سند) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! شرمگاہوں کا کیا بنے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواباً یہ آیت تلاوت فرمائی: {لِکُلِّ امْرِیٍٔ مِّنْہُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْہِ} (اس دن ان میں سے ہر شخص کا حال ایسا ہوگا جو اسے دوسروں سے بے پروا کر دے گا۔) (سورۂ عبس:۳۷)۔ [الفتح الربانی/بيان قيام الساعة، النفخ فى الصور، وبعث الناس من قبورهم/حدیث: 13079]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25095»
وضاحت: فوائد: … گھبراہٹ، خوف اور دہشت کی وجہ سے کسی کو ہمت نہیں کہ وہ دوسرے کی اس کی ننگی حالت میں دیکھ سکے۔ نَسْاَلُ اللّٰہَ الْعَافِیَۃَ۔
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25095
حدیث نمبر: 8898
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو عُتْبة، حدثنا بَقيَّة، حدثنا محمد بن الوليد الزُّبيدي، عن الزُّهْري، عن عُرْوة بن الزبير، عن عائشة، أنَّ النبي ﷺ قال:"يُبعَثُ الناسُ يومَ القيامة حُفاةً عُراةً غُرْلًا" فقالت عائشة: يا رسول الله، فكيفَ بالعَوْرات؟ فقال:"لكلِّ امرئٍ منهم يومئذٍ شأنٌ يُغنيهِ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يُخرجاه بهذه الزيادة (1) ، إنما اتَّفق الشيخان ﵄ على حديثَي عَمْرو بن دينار والمُغيرة بن النُّعمان عن سعيد بن جُبَير عن ابن عباس بطوله دون ذِكْر العَوْراتِ فيه (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8684 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يُخرجاه بهذه الزيادة (1) ، إنما اتَّفق الشيخان ﵄ على حديثَي عَمْرو بن دينار والمُغيرة بن النُّعمان عن سعيد بن جُبَير عن ابن عباس بطوله دون ذِكْر العَوْراتِ فيه (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8684 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگ ننگے پاؤں، برہنہ بدن اور غیر مختون (بغیر ختنہ کیے ہوئے) اٹھائے جائیں گے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پھر شرمگاہوں کا کیا بنے گا؟ (یعنی کیا لوگ ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس دن ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی جو اسے (دوسروں سے) بے نیاز کر دے گی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس اضافے کے ساتھ روایت نہیں کیا، جبکہ شیخین کا اتفاق عمرو بن دینار اور مغیرہ بن نعمان کی سعید بن جبیر سے مروی اس طویل روایت پر ہے جو ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے لیکن اس میں شرمگاہوں کا تذکرہ نہیں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8898]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس اضافے کے ساتھ روایت نہیں کیا، جبکہ شیخین کا اتفاق عمرو بن دینار اور مغیرہ بن نعمان کی سعید بن جبیر سے مروی اس طویل روایت پر ہے جو ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے لیکن اس میں شرمگاہوں کا تذکرہ نہیں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8898]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل أبي عتبة: وهو أحمد بن الفرج الكندي الحمصي، ومن أجل شيخه بقية: وهو ابن الوليد» [ترقيم الرساله 8898] [ترقيم الشركة 8789] [ترقيم العلميه 8684]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 8043
«يحشر الناس يوم القيامة حفاة عراة غرلا الأمر أشد من أن ينظر بعضهم إلى بعض»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں کو قیامت کے دن ننگے پاؤں، ننگے جسم اور بغیر ختنے کے اٹھایا جائے گا، معاملہ اس سے کہیں زیادہ سنگین ہو گا کہ وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8043]
”لوگوں کو قیامت کے دن ننگے پاؤں، ننگے جسم اور بغیر ختنے کے اٹھایا جائے گا، معاملہ اس سے کہیں زیادہ سنگین ہو گا کہ وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8043]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م ن هـ] عن عائشة. مختصر مسلم 1950.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 51
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ الْمُنْذِرِ يُحَدِّثُ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا فَقَالَتْ عَائِشَةُ : فَكَيْفَ بِالسَّوْءَاتِ؟ قَالَ: لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ.
لَمْ يَدْخُلْ بَيْنَ الزُّهْرِيِّ وَالزُّبَيْدِيِّ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ : I " النُّعْمَانَ I " إِلَّا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: وَلَدُهُ عَنْهُ.
لَمْ يَدْخُلْ بَيْنَ الزُّهْرِيِّ وَالزُّبَيْدِيِّ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّبَيْدِيِّ : I " النُّعْمَانَ I " إِلَّا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: وَلَدُهُ عَنْهُ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگ ننگے پاؤں، برہنہ بدن اور غیر مختون اٹھائے جائیں گے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: تو پھر شرمگاہوں کا کیا بنے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ﴾ ”اس دن ان میں سے ہر شخص کی ایسی حالت ہو گی جو اسے (دوسروں کی طرف دیکھنے سے) بے نیاز کر دے گی۔“
امام زہری رحمہ اللہ اور زبیدی رحمہ اللہ کے درمیان، زبیدی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو روایت کرنے والوں میں سے یحییٰ بن حمزہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے «النعمان» کا واسطہ داخل نہیں کیا، اور ان سے ان کے بیٹے اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 51]
امام زہری رحمہ اللہ اور زبیدی رحمہ اللہ کے درمیان، زبیدی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو روایت کرنے والوں میں سے یحییٰ بن حمزہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے «النعمان» کا واسطہ داخل نہیں کیا، اور ان سے ان کے بیٹے اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 51]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6527، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2859، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8781، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2082 / 3، 2083 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2221، 2222، 11241، 11584، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4276، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24903، 24904، 25227، والبزار فى «مسنده» برقم: 129 / 106، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35535»