🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2548 (کل: 40 مقامات، 24 کتب)
مسند احمد: 2548، 1868، 1937، 3370
صحیح بخاری: 2239، 2240، 2241، 2253
صحیح مسلم: 4118، 4119
سنن ابوداود: 3463
سنن ترمذی: 1311
سنن نسائی: 4620
سنن ابن ماجہ: 2280
بلوغ المرام: 719
سنن دارمی: 2619
معجم صغیر للطبرانی : 533
مشکوۃ المصابیح: 2883
مسند الحمیدی: 520
اللؤلؤ والمرجان: 1034
المنتقى ابن الجارود: 614، 615
مصنف ابن ابی شیبہ: 23748
سنن دارقطنی: 2798، 2799، 2800، 2801، 2802
الفتح الربانی: 6002
صحیح ابن حبان: 4925
مسند امام شافعی: 1438، 1440
الجامع الكامل: 5497
السنن الكبرى للبيهقي: 11083، 11090، 11109
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6031
المعجم الکبیر للطبرانی: 11216، 11217
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2407
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2280
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي التَّمْرِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ، فَقَالَ:" مَنْ أَسْلَفَ فِي تَمْرٍ، فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے، اس وقت اہل مدینہ دو سال اور تین سال کی قیمت پہلے ادا کر کے کھجور کی بیع سلف کیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کھجور میں بیع سلف کرے یعنی قیمت پیشگی ادا کر دے تو اسے چاہیئے کہ یہ بیع متعین ناپ تول اور مقررہ میعاد پر کرے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2280]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم (مدینہ منورہ) تشریف لائے تو لوگ دو دو، تین تین سال پہلے رقم دے کر کھجوریں خرید لیتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کھجوروں کی بیع سلف کرے تو اسے چاہیے کہ معلوم ماپ کرے اور معلوم تول کے ساتھ معلوم مدت کے لیے بیع سلف کرے۔“” [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2280]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/السلم 1 (2239)، 2 (2240، 2241)، 7 (2253)، صحیح مسلم/المساقاہ 25 (1604)، سنن ابی داود/البیوع 57 (3463)، سنن الترمذی/البیوع 70 (1311)، سنن النسائی/البیوع 61 (4620)، (تحفة الأشراف: 5820)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/217، 222، 282، 358)، سنن الدارمی/البیوع 45 (2625) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: بیع سلف اور سلم دونوں ایک ہیں یعنی ایک آدمی دوسرے آدمی کو روپیہ نقد دے، لیکن مال لینے کے لئے ایک میعاد مقرر کر لے، اہل حدیث کے نزدیک اس میں دو ہی شرطیں ہیں: ایک یہ کہ جس مال کے لینے پر اتفاق ہوا ہے اس کی کیفیت،جنس اور نوع واضح طور پر بیان کر دے، اگر ناپ تول کی چیز ہو تو ناپ تول صراحت سے مقرر کر دی جائے، مثلاً سو من گیہوں سفید اعلیٰ قسم کا، فلاں کپڑا اس قسم کے اتنے گز اور میٹر، دوسرے یہ کہ مال کے لینے کی میعاد مقرر ہو، مثلاً ایک مہینہ، دو مہینہ، ایک سال۔اگر ان شرطوں میں سے کوئی شرط نہ ہو تو بیع سلم فاسد ہوگی، کیونکہ اس میں نزاع کی صورت پیدا ہو گی، بعضوں نے اور شرطیں بھی رکھیں ہیں لیکن ان کی دلیل ذرا مشکل سے ملے گی، اور شاید نہ ملے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 719
عن ابن عباس قال: قدم النبي صلى الله عليه وآله وسلم المدينة وهم يسلفون في الثمار السنة والسنتين فقال: «‏‏‏‏من أسلف في ثمر فليسلف في كيل معلوم ووزن معلوم إلى أجل معلوم» .‏‏‏‏ متفق عليه وللبخاري: «‏‏‏‏من أسلف في شيء» .‏‏‏‏
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے اور اہل مدینہ پھلوں میں ایک سال اور دو سال کی قیمت پیشگی ادا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص پھلوں کی پیشگی دے تو اسے چاہیئے کہ ماپ، تول اور مدت مقرر کے لیے دے۔“ (بخاری و مسلم) اور بخاری میں «من أسلف في ثمر» کی بجائے «من أسلف في شيء» ‏‏‏‏ کے الفاظ ہیں۔ ”جو شخص کسی چیز میں پیشگی دے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 719]
«عَنِ» سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَدِمَ» تشریف لائے – «النَّبِيُّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الْمَدِينَةَ» مدینہ – «وَهُمْ يُسْلِفُونَ» اور وہ (لوگ) پیشگی ادائیگی (بیع سلم) کرتے تھے – «فِي الثِّمَارِ» پھلوں میں – «السَّنَةَ» ایک سال – «وَالسَّنَتَيْنِ» اور دو سال (کے لیے) – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «مَنْ أَسْلَفَ» جو پیشگی ادائیگی کرے – «فِي ثَمَرٍ» کسی پھل میں – «فَلْيُسْلِفْ» تو وہ پیشگی ادائیگی کرے – «فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ» معلوم ماپ میں – «وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ» اور معلوم وزن میں – «إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ» معلوم مدت تک۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِلْبُخَارِيِّ» اور بخاری کی روایت میں ہے: – «مَنْ أَسْلَفَ» جو پیشگی ادائیگی کرے – «فِي شَيْءٍ» کسی چیز میں۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگ پھلوں میں ایک ایک اور دو دو سال کے لیے پیشگی ادائیگی (بیع سلم) کرتے تھے، تو آپ نے فرمایا: ”جو شخص کسی پھل میں پیشگی ادائیگی کرے تو وہ معلوم ماپ اور معلوم وزن میں، معلوم مدت تک کرے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور بخاری کی روایت میں ہے: ”جو شخص کسی بھی چیز میں پیشگی ادائیگی کرے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 719]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، السلم، باب السلم في كيل معلوم، حديث:2239، ومسلم، المساقاة، باب السلم، حديث:1604.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2619
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي الثِّمَارِ فِي سَنَتَيْنِ وَثَلَاثٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أسْلِّفُوا فِي الثِّمَارِ: فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ". وَقَدْ كَانَ سُفْيَانُ يَذْكُرُهُ زَمَانًا إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ، ثُمَّ شَكَّكَهُ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے اس وقت اہلِ مدینہ پھلوں میں دو اور تین سال کی قیمت پیشگی ادا کرتے تھے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھلوں کی پیشگی قیمت دیتے وقت ماپ تول اور وزن معلوم و متعين کر لو۔“
سفیان رحمہ اللہ ایک زمانے تک «إلی أجل معلوم» (یعنی مدت بھی متعین ہو) زمانے کی بھی قید کا ذکر کیا کرتے تھے، پھر عبداللہ بن کثیر نے ان کو شک میں ڈال دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2619]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح على شرط البخاري وأبو المنهال هو: عبد الرحمن بن مطعم والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2625] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2240] ، [مسلم 1604] ، [أبوداؤد 3463] ، [ترمذي 1311] ، [نسائي 4630] ، [ابن ماجه 2280] ، [أبويعلی 2407] ، [ابن حبان 4925] ، [الحميدي 520]
وضاحت: (تشریح حدیث 2618)
بیع سلف اور سلم کا مادہ اور معنی ایک ہی ہے۔
سلف اس بیع کو کہتے ہیں کہ ایک شخص دوسرے شخص کو نقد روپیہ دے اور کہے کہ اتنی مدت کے بعد مجھ کو تم ان روپیوں کے عوض میں اتنا غلہ یا چاول فلاں قسم والے دینا، عام بول چال میں اسے بدہنی بولتے ہیں، اور یہ بیع بالاجماع جائز ہے، بعض لوگوں نے کہا: لفظ سلف اہلِ عراق کی لغت ہے اور سلم اہلِ حجاز کی، معنی دونوں کے ایک ہی ہیں، اور کیل وزن سے ماپ اور تول مراد ہیں۔
اس حدیث میں سلف کی صورت یہ سامنے آئی جیسے کوئی کہے: سو روپے کا اتنے وزن کا غلہ آج سے ٹھیک ایک یا دو سال بعد تم سے وصول کروں گا، یہ طے کر کے خریدار نے سو روپیہ اسی وقت ادا کر دیا، یہ بیع سلم یا سلف ہے۔
اب مدت پوری ہونے پر وزنِ مقرر کا غلہ اسے خریدار کو ادا کرنا ہوگا، یہ جائز ہے۔
(راز رحمہ اللہ)۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے کہا: اس امر پر اجماع ہے کہ بیع سلم میں جو چیزیں ماپ یا وزن کے قابل ہیں ان کا وزن مقرر ہونا ضروری ہے، اور جو چیزیں محض عدد سے تعلق رکھتی ہیں ان کی تعداد کا مقرر ہونا ضروری ہے۔
حدیث مذکور سے معلوم ہوا کہ مدینہ میں اس قسم کے لین دین کا عام رواج تھا، اور فی الحقیقت کاشتکاروں اور صناعوں کو پیشگی سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے جو اگر نہ ہو تو وہ کچھ بھی نہیں کر سکتے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح على شرط البخاري وأبو المنهال هو: عبد الرحمن بن مطعم والحديث متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 533
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ شُجَاعٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَرْوَزِيُّ ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَثِيرٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ"قَدِمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي الطَّعَامِ وَالتَّمْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَسْلَفَ فَلْيُسْلِفْ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى، وَكَيْلٍ مَعْلُومٍ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ، إِلا النَّضْرُ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو وہ کھانے اور کھجوروں میں قرض دیتے تھے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قرض دے تو وقت مقرر تک اور معلوم ماپ میں قرض دے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب البيوع/حدیث: 533]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2239، 2240، 2241، 2253، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1604، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4620، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6166، 11712، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3463، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1311، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2625، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2280، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11202، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2798، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1893، والحميدي فى «مسنده» برقم: 520، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11263، 11264، 11265، والطبراني فى «الصغير» برقم: 589»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2883
[ ص: 1947 ] بَابُ السَّلَمِ وَالرَّهْنِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 2883 - (عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ وَهُمْ ‌‌‌‌‌‌يُسْلِفُونَ فِي الثِّمَارِ السَّنَةَ وَالسَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثِ، فَقَالَ:"مَنْ أَسْلَفَ فِي شَيْءٍ فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ تشریف لائے تو وہ لوگ پھلوں کے بارے میں، سال، دو سال اور تین سال کے لیے بیع سلم کیا کرتے تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی چیز میں بیع سلم کرے تو وہ طے شدہ ناپ و وزن اور طے شدہ مدت کے لیے بیع سلم (کسی چیز کی پیشگی رقم دے کر) کرے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2883]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2239) و مسلم (127/ 1604)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1868
(حديث مرفوع) حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، وَالنَّاسُ يُسَلِّفُونَ فِي التَّمْرِ الْعَامَ وَالْعَامَيْنِ، أَوْ قَالَ عَامَيْنِ، وَالثَّلَاثَةَ، فَقَالَ:" مَنْ سَلَّفَ فِي تَمْرٍ، فَلْيُسَلِّفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ، وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو پتہ چلا کہ یہاں کے لوگ ایک سال یا دو تین سال کے لئے ادھار پر کھجوروں کا معاملہ کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کھجور میں بیع سلم کرے، اسے چاہئے کہ اس کی ناپ معین کرے اور اس کا وزن معین کرے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1868]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2239، م: 1604.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1937
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، قَالَ: عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسَلِّفُونَ فِي التَّمْرِ، السَّنَتَيْنِ، وَالثَّلَاثَ، فَقَالَ:" مَنْ سَلَّفَ فَلْيُسَلِّفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ، وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو پتہ چلا کہ یہاں کے لوگ ایک سال یا دو تین سال کے لئے ادھار پر کھجوروں کا معاملہ کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کھجور میں بیع سلم کرے، اسے چاہئے کہ اس کی ناپ معین کرے اور اس کا وزن معین کرے اور اس کی مدت متعین کرے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1937]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2240، م: 1604.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3370
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي الثِّمَارِ السَّنَةَ وَالسَّنَتَيْنِ، أَوْ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَلِّفُوا فِي الثِّمَارِ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ، وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ، وَوَقْتٍ مَعْلُومٍ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو پتہ چلا کہ یہاں کے لوگ ایک سال یا دو تین سال کے لئے ادھار پر کھجوروں کا معاملہ کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھلوں میں بیع سلم کرو تو اس کی ماپ معین کرو اور اس کا وزن معین اور اس کا وقت طے کرو۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3370]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ : 2253، ه: 1604
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 520
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ الدَّارِيِّ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسَلِّفُونَ فِي التَّمْرِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلاثَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَسْلَفَ، فَلْيُسْلِفْ فِي تَمْرٍ مَعْلُومٍ، وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ، وَكَيْلٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو وہاں کے لوگ کھجوروں میں دو یا تین سال کے لیے بیع سلف کر لیتے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بیع سلف کرنی ہو وہ کھجوروں کی متعین تعداد اور متعین وزن یا متعین ناپ میں متعین مدت تک کے لیے بیع سلف کرے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 520]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2239، 2240، 2241، 2253، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1604، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4925، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4630، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6166، 11712، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3463، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1311، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2625، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2280، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1893، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2407»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1034
1034 صحيح حديث ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ بِالتَّمْرِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلاَثَ، فَقَالَ: مَنْ أَسْلَفَ فِي شَيْءٍ فَفِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے، تو لوگ کھجور میں دو اور تین سال تک کے لیے بیعِ سلم کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہدایت فرمائی کہ ”جسے کسی چیز کی بیعِ سلم کرنی ہے، اسے مقررہ ناپ، مقررہ وزن اور مقررہ مدت کے لیے ٹھہرا کر کرے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساقاة/حدیث: 1034]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 35 كتاب السلم: 2 باب السلم في وزن معلوم»
وضاحت: مثلاً ۱۰۰ روپے کا اتنے وزن کا غلہ آج سے پورے تین ماہ بعد تم سے وصول کروں گا۔یہ طے کر کے خریدار نے سو روپیہ اسی وقت ادا کر دیا۔ یہ بیع سلم ہے جو جائز ہے۔ اب مدت پوری ہونے پر وزن مقررہ کا غلہ اسے خریدار کو ادا کرنا ہو گا۔ (راز)

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں