الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1322. مِنْ حَدِيثِ أَبِي الدَّرْدَاءِ عُوَيْمِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27493 (کل: 19 مقامات، 9 کتب)
سنن ترمذی: 3801
سنن ابن ماجہ: 156
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15817
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6923
11 تا 19
ترقیم عوامۃ: 32932 ترقیم الشثری: -- 34441
حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة ، عن علي بن زيد بن جدعان ، عن بلال بن ابي الدرداء ، عن ابي الدرداء عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ما اظلت الخضراء ولا اقلت الغبراء من ذي لهجة اصدق من ابي ذر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (الحسين).
(٢) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٧٤٩٣)، والحاكم ٣/ ٣٤٤، والبزار (٢٧١٤ كشف)، وابن سعد ٤/ ٢٢٨، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٣٢٨، وعبد بن حميد (٢٠٩).
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہ آسمان سایہ کرتا ہے اور نہ ہی زمین پناہ دیتی ہے ابوذر رضی اللہ عنہ سے زیادہ لہجہ کے اعتبار سے کسی سچے انسان کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34441]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان .»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5505، 5510، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22138، 28139، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 209، والبزار فى «مسنده» برقم: 4128، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 534، ترقيم محمد عوامة: 32932»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 32933 ترقیم الشثری: -- 34442
حدثنا يزيد ، عن ابي امية بن يعلى الثقفي ، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما اظلت الخضراء ولا اقلت الغبراء من ذي لهجة اصدق من ابي ذر، ومن سره ان ينظر إلى تواضع عيسى ابن مريم فلينظر إلى ابي ذر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف جدًا؛ أبو أمية بن يعلى متروك، أخرجه ابن سعد ٤/ ٢٢٨، وأحمد بن منيع كما في المطالب (٤٠٧٥)، والعقيلي ٣/ ١٧٥.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہ آسمان سایہ کرتا ہے اور نہ زمین پناہ دیتی ہے ابوذر سے زیادہ لہجہ کے اعتبار سے سچے انسان کو۔ اور جو شخص چاہتا ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی عاجزی و انکساری کو دیکھے تو اس کو چاہیے کہ وہ ابوذر رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34442]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف جدًا؛ أبو أمية بن يعلى متروك .»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4075، ترقيم محمد عوامة: 32933»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4075، ترقيم محمد عوامة: 32933»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًا
ترقیم عوامۃ: 35833 ترقیم الشثری: -- 37415
حدثنا ابو معاوية ، عن الحسن ، عن سالم بن ابي الجعد ، عن ابيه قال: بعث ابو الدرداء إلى ابي ذر رسولا، قال: فجاء الرسول فقال لابي ذر: إن اخاك ابا الدرداء يقرئك السلام، ويقول لك: اتق الله وخف الناس، قال: فقال ابو ذر: ما لي وللناس! وقد تركت لهم بيضاءهم وصفراءهم؟ ثم قال للرسول: انطلق إلى المنزل، قال: فانطلق معه، قال: فلما دخل بيته إذا طعيم في عباءة ليس بالكثير، وقد انتشر بعضه، قال: فجعل ابو ذر يكنسه، ويعيده في العباءة. قال: ثم قال: إن من فقه المرء رفقه في معيشته.
قال: ثم جيء بطعيم فوضع بين يديه، قال: فقال لي: كل، قال: فجعل الرجل يكره ان يضع يده في الطعام لما يرى من قلته، قال: فقال له ابو ذر: ضع يدك، فوالله لانا بكثرته اخوف مني بقلته، قال: فطعم الرجل ثم رجع إلى ابي الدرداء فاخبره بما رد عليه، فقال ابو الدرداء: ما اظلت الخضراء، ولا اقلت الغبراء، على ذي لهجة اصدق منك يا ابا ذر.

(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [ط، هـ]: (حق).
(٣) في [س]: (طعيمة).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) منقطع؛ سالم بن أبي الجعد لم يدرك أبا الدرداء وأبا ذر، وأخرجه ابن أبي عاصم في الزهد (٦٨).
حضرت سالم بن ابی الجعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی طرف قاصد بھیجا۔ قاصد آیا اور اس نے حضرت ابوذر کو کہا آپ کے بھائی حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہاپ کو سلام کہتے ہیں اور وہ آپ سے کہتے ہیں اللہ سے ڈرو اور لوگوں سے ڈرو۔ اس پر حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے لوگوں سے کیا لینا ہے۔ میں نے ان کے لیے ان کی چاندی سونے کو چھوڑ دیا ہے۔ پھر آپ نے قاصد سے فرمایا۔ گھر کی طرف چلو۔ وہ آپ کے ہمراہ چل پڑا۔ پس جب وہ آپ کے گھر میں داخل ہوا تو ایک چوغہ میں تھوڑی سی کھانے کی چیز تھی جو بکھری ہوئی تھی۔ راوی کہتے ہیں پس حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے اس کو اکٹھا کرنا شروع کیا اور اس کو چوغہ میں جمع کیا۔ پھر آپ نے فرمایا: بیشک آدمی کی فقاہت میں سے اس کا اپنی معیشت کے ساتھ نرمی والا معاملہ کرنا ہے۔ پھر کچھ تھوڑا سا کھانا لایا گیا اور ان کے سامنے رکھا گیا۔ انہوں نے مجھے کہا کھاؤ۔ وہ آدمی اس کھانے میں ہاتھ ڈالنے کو ناپسند کرتا تھا۔ کیونکہ وہ تھوڑا دکھائی دے رہا تھا۔ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے اس آدمی سے کہا ہاتھ ڈالو خدا کی قسم! ہم کھانے کی قلت سے اتنا خوفزدہ نہیں ہوتے جتنا اس کی کثرت سے ہوتے ہیں۔ اس پر آدمی نے کھانا کھالیا پھر حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے پاس واپس چلا گیا اور ان کو ساری حالت بیان کی۔ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابوذر رضی اللہ عنہ تجھ سے زیادہ سچے کسی آدمی پر کسی آسمان نے سایہ نہیں کیا اور کسی زمین نے نہیں اٹھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37415]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ سالم بن أبي الجعد لم يدرك أبا الدرداء وأبا ذر .، ترقيم محمد عوامة: 35833»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 11908
عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”مَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ وَلَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ مِنْ رَجُلٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ“
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زمین نے نہیں اٹھایا کسی ایسے آدمی کو اور آسمان نے سایہ نہیں کیا کسی ایسے آدمی پر جو ابوذر رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر سچا ہو۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11908]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، اخرجه الترمذي: 3801،وابن ماجه: 156، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7078 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7078»
الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 11915
حَدَّثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَنْمٍ، أَنَّهُ زَارَ أَبَا الدَّرْدَاءِ بِحِمْصَ فَمَكَثَ عِنْدَهُ لَيَالِيَ وَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُوكِفَ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: مَا أَرَانِي إِلَّا مُتَّبِعَكَ، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُسْرِجَ فَسَارَا جَمِيعًا عَلَى حِمَارَيْهِمَا، فَلَقِيَا رَجُلًا شَهِدَ الْجُمُعَةَ بِالْأَمْسِ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بِالْجَابِيَةِ، فَعَرَفَهُمَا الرَّجُلُ وَلَمْ يَعْرِفَاهُ فَأَخْبَرَهُمَا خَبَرَ النَّاسِ، ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ قَالَ: وَخَبَرٌ آخَرُ كَرِهْتُ أَنْ أُخْبِرَكُمَا أُرَاكُمَا تَكْرَهَانِهِ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: فَلَعَلَّ أَبَا ذَرٍّ نُفِيَ، قَالَ: نَعَمْ وَاللَّهِ فَاسْتَرْجَعَ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَصَاحِبُهُ، قَرِيبًا مِنْ عَشْرِ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: ارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ كَمَا قِيلَ لِأَصْحَابِ النَّاقَةِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَذَّبُوا أَبَا ذَرٍّ فَإِنِّي لَا أُكَذِّبُهُ، اللَّهُمَّ وَإِنِ اتَّهَمُوهُ فَإِنِّي لَا أَتَّهِمُهُ، اللَّهُمَّ وَإِنِ اسْتَغَشُّوهُ فَإِنِّي لَا أَسْتَغِشُّهُ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْتَمِنُهُ حِينَ لَا يَأْتَمِنُ أَحَدًا وَيُسِرُّ إِلَيْهِ حِينَ لَا يُسِرُّ إِلَى أَحَدٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الدَّرْدَاءِ بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَطَعَ يَمِينِي مَا أَبْغَضْتُهُ بَعْدَ الَّذِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ مِنْ ذِي لَهْجَةٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ.“
شہر بن حوشب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سے عبدالرحمن بن غنم نے بیان کیا کہ وہ حمص میں سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ کی زیارت کو گئے اور کئی راتیں ان کے ہاں قیام کیا، انہوں نے اپنے گدھے پر کاٹھی رکھنے کا حکم دیا، سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ کہنے لگے: میں بھی آپ کے ہم راہ چلتا ہوں، انہوں نے اپنے گدھے پر گدی رکھنے کا حکم دیا، دونوں اپنے اپنے گدھے پر سوار ہو کر سفر پر روانہ ہوئے، ان کی ملاقات ایک آدمی سے ہوئی جو صرف ایک ہی دن قبل جابیہ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرکے آیا تھا۔ اس نے ان دونوں کو پہچان لیا،یہ دونوں اسے نہیں پہچانتے تھے، اس نے ان کو لوگوں کے احوال سے آگاہ کیا، پھر اس نے کہا: ایک خبر اور بھی ہے، میں وہ آپ کو بتلانا نہیں چاہتا، میں جانتا ہوں کہ آ پ اس خبر کو اچھا نہیں سمجھیں گے۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ بول اٹھے کہ شاید سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کو شہر بدر کر دیا گیا ہوگا، اس نے کہا: جی ہاں، اللہ کی قسم! واقعی واقعہ رو نماہو چکا ہے، سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی عبدالرحمن بن غنم نے تقریباً دس مرتبہ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کے کلمات دہرائے۔ پھر سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ نے کہا: اب آپ ان لوگوں پر اللہ کے عذاب کے منتظر رہیں اور دیکھتے رہیں کہ ہوتا کیا ہے؟ یہ اسی طرح کا معاملہ ہے جیسے صالح علیہ السلام کی اونٹنی کی ٹانگیں کاٹنے والوں سے کہا گیا تھا کہ تم اپنے گھروں میں تین دن گزار لو۔ پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: یااللہ! یہ لوگ اگر ابو ذر رضی اللہ عنہ کی تکذیب کرتے ہیں تو کریں میں اس کی بات کی تکذیب نہیں کرتا۔ یا اللہ! اگر یہ لوگ ان پر الزامات لگاتے ہیں تو لگائیں میں ان پر کسی قسم کا الزام نہیں دھرتا۔ یا اللہ! اگر یہ لوگ اسے بددیانت سمجھتے ہیں تو سمجھیں میں اسے بددیانت نہیں سمجھتا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان پر اس وقت بھروسہ کیا کرتے تھے، جب آپ کو کسی پر بھروسہ نہ ہوتا تھا، اور آپ اس وقت ان سے راز کی باتیں کر لیا کرتے تھے، جبکہ آپ کسی بھی شخص کے ساتھ راز دارانہ گفتگو نہ کیا کرتے تھے، اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں ابو درداء کی جان ہے! اگر ابو ذر میرا دایاں ہاتھ کاٹ بھی ڈالیں تو میں ان سے ناراض نہ ہوں گا، کیونکہ میں رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات کہتے سن چکا ہوں کہ زمین نے نہیں اٹھایا کسی ایسے آدمی کو اور آسمان نے سایہ نہیں کیا کسی ایسے آدمی پر جو ابوذر رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر سچا ہو۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11915]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف شھر بن حوشب، والمرفوع في آخره حسن لغيره، اخرجه مختصرا البزار: 2714، والحاكم: 3/344، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21724 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22067»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف شھر بن حوشب
حدیث نمبر: 15817
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غُنْمٍ:، أَنَّهُ زَارَ أَبَا الدَّرْدَاءِ بِحِمْصَ، فَمَكَثَ عِنْدَهُ لَيَالِي، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُوكِفَ لَهُ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: لَا أَرَانِي إِلَّا مُتَّبِعَكَ، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُسْرِجَ، فَسَارَا عَلَى حِمَارَيْهِمَا فَلَقِيَا رَجُلًا شَهِدَ الْجُمُعَةَ بِالْأَمْسِ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بِالْجَابِيَةِ، فَعَرَفَهُمَا الرَّجُلُ وَلَمْ يَعْرِفَاهُ، فَأَخْبَرَهُمَا خَبَرَ النَّاسِ.
ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ قَالَ: وَخَبَرٌ آخَرُ كَرِهْتُ أَنْ أُخْبِرَكُمَاهُ أَرَاكُمَا تَكْرَهَانِهِ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: فَلَعَلَّ أَبَا ذَرٍّ نُفِيَ! قَالَ: نَعَمْ وَاللَّهِ، فَاسْتَرْجَعَ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَصَاحِبُهُ قَرِيبًا مِنْ عَشْرِ مَرَّاتٍ. ثُمَّ قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: ارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ كَمَا قِيلَ لِأَصْحَابِ النَّاقَةِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَذَّبُوا أَبَا ذَرٍّ فَإِنِّي لَا أُكَذِّبُهُ، اللَّهُمَّ إِنِ اتَّهَمُوهُ فَإِنِّي لَا أَتَّهِمُهُ، اللَّهُمَّ وَإِنِ اسْتَغْشَوْهُ فَإِنِّي لَا أَسْتَغْشِهِ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْتَمِنُهُ حِينَ لَا يَأْتَمِنُ أَحَدًا، وَيُسِرُّ إِلَيْهِ حِينَ لَا يُسِرُّ لِأَحَدٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الدَّرْدَاءِ بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَطَعَ يَمِينِي مَا أَبْغَضْتُهُ بَعْدَ الَّذِي سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ، مِنْ ذِي لَهْجَةٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى الْمَسِيحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ إِلَى بِرِّهِ وَصِدْقِهِ وَجِدِّهِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي ذَرٍّ". وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.

عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں: وہ حمص میں، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لئے گئے، اور چند دن ان کے ہاں ٹھہرے، ان کے حکم کے تحت ان کے گدھے پر چادر رکھی گئی، پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ میں تمہارے پیچھے چلوں گا، پھر انہوں نے اپنے گدھے کے بارے میں حکم دیا اس پر زین رکھی گئی، پھر وہ دونوں اپنے دونوں گدھوں پر سوار ہو کر روانہ ہوئے، ان دونوں کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی، جس نے گزشتہ دن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں ”جابیہ“ کے مقام پر جمعہ کی نماز میں شرکت کی تھی، اُس شخص نے ان دونوں کو پہچان لیا، لیکن یہ دونوں صاحبان اس شخص کو نہیں پہچان پائے، اس شخص نے ان دونوں کو لوگوں کی صورت حال کے بارے میں بتایا، پھر اس شخص نے یہ کہا: ایک اور خبر بھی ہے اور مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ میں آپ کو اس کے بارے میں بتاؤں، کیونکہ آپ دونوں کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ آپ دونوں بھی اسے ناپسند کریں گے، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شاید سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو جلاوطن کر دیا گیا ہے، اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ کی قسم! تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھی نے تقریباً دس مرتبہ انا لله وانا اليه راجعون پڑھا۔ پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم انہیں دیکھتے رہو اور صبر سے کام لو، جیسا کہ اونٹنی والے لوگوں (یعنی سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم کے افراد) سے کہا: گیا، پھر انہوں نے کہا: اے اللہ! اگر ان لوگوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو جھوٹا قرار دیا ہے، تو میں انہیں جھوٹا قرار نہیں دیتا، اے اللہ! اگر ان لوگوں نے ان پر تہمت عائد کی ہے، تو میں اُن پر تہمت عائد نہیں کرتا، اے اللہ! اگر ان لوگوں نے انہیں فریبی قرار دیا ہے، تو میں انہیں فریبی قرار نہیں دیتا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت انہیں ”امین“ بنایا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو ”امین“ نہیں بنایا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے ساتھ راز کی باتیں کی تھیں، جب کسی کے ساتھ راز کی باتیں نہیں کی تھیں، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں ابودرداء کی جان ہے، اگر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ میرا دایاں ہاتھ کاٹ دیں، تو میں پھر بھی انہیں ناپسند نہیں کروں گا، اس کے بعد کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آسمان نے ایسے کسی شخص پر سایہ نہیں کیا اور زمین نے کسی ایسے شخص کو اپنے اوپر نہیں اٹھایا، جو ابوذر سے زیادہ سچا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص سیدنا مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی طرف، اُن کی نیکی، اُن کی سچائی اور ان کی کوشش کی طرف دیکھنا چاہے، اُسے ابوذر کو دیکھ لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15817]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (197/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21217»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 5537
«ما أظلت الخضراء ولا أقلت الغبراء من ذي لهجة أصدق من أبي ذر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آسمان نے اپنے سائے میں اور زمین نے اپنی گود میں ابوذر سے زیادہ سچا زبان والا کوئی شخص نہیں اٹھایا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5537]
”آسمان نے اپنے سائے میں اور زمین نے اپنی گود میں ابوذر سے زیادہ سچا زبان والا کوئی شخص نہیں اٹھایا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5537]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت هـ ك] عن ابن عمرو. المشكاة 6229.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5538
«ما أظلت الخضراء ولا أقلت الغبراء من ذي لهجة أصدق ولا أوفى من أبي ذر شبه عيسى ابن مريم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آسمان نے اپنے سائے میں اور زمین نے اپنی گود میں ابوذر سے زیادہ سچا اور وفادار زبان والا کوئی شخص نہیں اٹھایا، وہ عیسیٰ بن مریم کے مشابہ ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5538]
”آسمان نے اپنے سائے میں اور زمین نے اپنی گود میں ابوذر سے زیادہ سچا اور وفادار زبان والا کوئی شخص نہیں اٹھایا، وہ عیسیٰ بن مریم کے مشابہ ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5538]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ت حب ك] عن أبي ذر. المشكاة 6230.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 6923
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ أَصْدَقَ مِنْ ذِي لَهْجَةٍ مِنْ أَبِي ذَرٍّ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَمَدَارُ أَسَانِيدِهِمْ عَلَى عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي ذَرٍّ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ .

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہ تو آسمان نے کسی ایسے شخص پر سایہ کیا اور نہ ہی زمین نے کسی ایسے شخص کا بوجھ اٹھایا جو ابوذر (رضی اللہ عنہ) سے زیادہ سچی زبان والا ہو“۔ اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن منیع، عبد بن حمید، احمد بن حنبل اور ابویعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے، ان تمام ائمہ کی اسانید کا مدار علی بن زید بن جدعان پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہے، البتہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی اپنی مرویات سے اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) موجود ہے جسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6923]
تخریج الحدیث: «رواه أبو بكر بن أبي شيبة، وأحمد بن منيع، وعبد بن حميد، وأحمد بن حنبل، وأبو يعلى الموصلي، ومدار أسانيدهم على علي بن زيد بن جدعان، وهو ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3802، وأخرجه مسند البزار برقم: 4072، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5511، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5144، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7132، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4128، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 532»