🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1325. مِنْ حَدِيثِ أَسْمَاءَ ابْنَةِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27576 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 27576
الفتح الربانی: 3881
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5166
المعجم الکبیر للطبرانی: 20823، 20824
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2346
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27576
حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، وَحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا: ثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، قَالَتْ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ، فَدَارَ عَلَى الْقَوْمِ وَفِيهِمْ رَجُلٌ صَائِمٌ، فَلَمَّا بَلَغَهُ، قَالَ لَهُ:" اشْرَبْ"، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ لَيْسَ يُفْطِرُ , وَيَصُومُ الدَّهْرَ، فَقَالَ: يَعْنِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ" .
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک مشروب پیش کیا گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بھی عنایت فرمایا گھومتے گھومتے وہ برتن ایک آدمی تک پہنچا جو روزے سے تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بھی پینے کے لئے فرمایا، کسی نے بتایا یا رسول اللہ! یہ کبھی روزہ نہیں چھوڑتا، ہمیشہ روزہ رکھتا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کا کوئی روزہ نہیں ہوتا جو ہمیشہ روزہ رکھتا ہے۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27576]

الحكم على الحديث:
مرفوعه صحيح لغيره، وهذا اسناد ضعيف لضعف ليث، وشهر بن حوشب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3881
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ فَدَارَ عَلَى الْقَوْمِ وَفِيهِمْ رَجُلٌ صَائِمٌ، فَلَمَّا بَلَغَهُ، قَالَ لَهُ: اشْرَبْ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّهُ لَا يُفْطِرُ الدَّهْرَ، فَقَالَ يَعْنِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ) )
۔ سیدہ اسماء بنت یزید کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک مشروب لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو لوگوں کو پلانے کے لیے پیش کیا، ان میں ایک آدمی روزے دار تھا، جب وہ مشروب اس کے پاس پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: پیو۔ لیکن کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ تو روزہ ترک ہی نہیں کرتا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے ہمیشہ روزے رکھے، اس نے کوئی روزہ نہیں رکھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3881]
تخریج الحدیث: «مرفوعه صحيح لغيره۔ اخرجه الطبراني في ’’الكبير‘‘: 24/ 453، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27576 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28128»

الحكم على الحديث:
مرفوعه صحيح لغيره۔ اخرجه الطبراني في ’’الكبير‘‘: 24/ 453
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5166
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ، فَدَارَ عَلَى الْقَوْمِ وَفِيهِمْ رَجُلٌ صَائِمٌ، فَلَمَّا بَلَغَهُ قَالَ لَهُ: اشْرَبْ. فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ لَيْسَ يُفْطِرُ ; أَوْ يَصُومُ الدَّهْرَ. قَالَ:" لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ:" لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ". وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مشروب لایا گیا وہ مشروب تمام حاضرین کے پاس لے جایا گیا ان میں ایک روزہ دار شخص موجود تھا جب اس کے پاس مشروب پہنچا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم پی لو! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! یہ شخص کوئی نفلی روزہ نہیں چھوڑتا ہے یہ مسلسل نفلی روزے رکھتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص نے درحقیقت روزہ نہیں رکھا جو ہمیشہ روزے رکھتا ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”شخص ہمیشہ روزے رکھے اس نے نہ روزہ رکھا اور نہ ہی روزہ ترک کیا“۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5166]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (179/24) اخرجه احمد فى المسند (455/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27029»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20823
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا الْمُحَارِبِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، كِلَاهُمَا، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، قَالَتْ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَأُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ، ثُمَّ أَعْطَى الْقَوْمَ فَشَرِبُوا، فَمَرَّ الْإِنَاءُ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ: " إِنِّي صَائِمٌ "، فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: إِنَّهُ لَا يُفْطِرُ إِنَّهُ يَصُومُ كُلَّ يَوْمٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک مشروب لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا، پھر لوگوں کو دیا تو انہوں نے پیا، پھر برتن ایک شخص کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: میں روزے سے ہوں، بعض لوگوں نے کہا: یہ روزہ افطار نہیں کرتا، یہ ہر روز روزہ رکھتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہمیشہ روزہ رکھے اس نے نہ روزہ رکھا اور نہ افطار کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20823]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 179، حدیث 452»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20824
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الْأَشْيَبُ ، ثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، قَالَتْ: أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ فَدَارَ عَلَى الْقَوْمِ وَفِيهِمْ رَجُلٌ صَائِمٌ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهُ يَصُومُ الدَّهْرَ فَقَالَ: لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مشروب لایا گیا تو وہ لوگوں میں گھمایا گیا اور ان میں ایک روزہ دار شخص بھی تھا، عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! یہ ہمیشہ روزہ رکھتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہمیشہ روزہ رکھے اس نے روزہ نہیں رکھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20824]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 179، حدیث 453»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2346
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ فَدَارَ عَلَى الْقَوْمِ وَفِيهِمْ رَجُلٌ صَائِمٌ، فَلَمَّا بَلَغَهُ قَالَ لَهُ: اشْرَبْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُ يَصُومُ الدَّهْرَ. فَقَالَ: لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ". رَوَاهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: قَالَتْ: "كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ مِنْهُ، ثُمَّ أَعْطَى الْقَوْمَ فَشَرِبُوا، فَمَرَّ الْإِنَاءُ، عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: إِنَّهُ لَا يُفْطِرُ، إِنَّهُ يَصُومُ كُلَّ يَوْمٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ". وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَمَدَارُ أَسَانِيدِهِمْ عَلَى لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں کوئی مشروب لایا گیا جو محفل میں موجود لوگوں کے درمیان گردش کرنے لگا، ان میں ایک صاحب روزے سے تھے، جب باری ان تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم پی لو“، لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ تو ہمیشہ روزہ رکھتے ہیں (یعنی صومِ دہر کے عادی ہیں)۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے ہمیشہ کا روزہ رکھا اس کا کوئی روزہ نہیں“۔ اسے ابن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔ ابو یعلیٰ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پینے کی کوئی چیز پیش کی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے نوش فرمایا اور پھر دیگر لوگوں کو عطا کیا تو انہوں نے بھی پیا، پھر وہ برتن لوگوں میں سے ایک ایسے شخص کے پاس پہنچا جس نے کہا کہ میں روزے سے ہوں، اس پر بعض لوگوں نے بتایا کہ یہ تو کبھی افطار نہیں کرتے بلکہ ہر روز روزہ رکھتے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے ہمیشہ کا روزہ رکھا، اس کا نہ تو روزہ ہوا اور نہ ہی اس نے افطار کیا“۔ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے، جبکہ ان تمام اسناد کا مدار لیث بن ابی سلیم پر ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2346]
تخریج الحدیث: «ابن أبي شيبة عن المحاربي عن ليث عن شهر بن حوشب عن أسماء بنت يزيد (المعجم الكبير ٢٤/١٧٩)؛ ليث: اختلط فترك، وشهر: صدوق كثير الإرسال والأوهام (التقريب)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 27029، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4563»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف ليث بن أبي سليم، وشهر بن حوشب فيه ضعف، وله شاهد في الصحيحين من حديث عبد الله بن عمرو
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں