🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1325. مِنْ حَدِيثِ أَسْمَاءَ ابْنَةِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27607 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 27607
الفتح الربانی: 8842
الجامع الكامل: 13775
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11520
المعجم الکبیر للطبرانی: 20818
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5901
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27607
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقَدَّاحُ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " لإِيلافِ قُرَيْشٍ إِيلافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ سورة قريش آية 1 - 2، وَيْحَكُمْ يَا قُرَيْشُ، اعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ الَّذِي أَطْعَمَكُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَكُمْ مِنْ خَوْفٍ" .
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ قریش پڑھ کر فرمایا: ”ارے قریش کے لوگو! اس گھر کے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں بھوک کی حالت میں کھانا کھلایا اور خوف کی حالت میں امن عطاء فرمایا۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27607]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شهر ابن حوشب و عبيدالله بن أبى زياد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8842
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ [سورة قريش: ١-٢] وَيْحَكِ يَا قُرَيْشُ اعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ الَّذِي أَطْعَمَكُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَكُمْ مِنْ خَوْفٍ
۔ سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیات پڑھیں: {لِاِیْلَافِ قُرَیْشٍ۔ اِیْلَافِہِمْ رِحْلَۃَ الشِّتَاءِ وَالصَّیْفِ} … قریش کو مانوس کرنے کی وجہ سے، یعنی انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کی وجہ سے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے قریش! بہت افسوس ہے تم پر، اپنے اس گھر کے رب کی عبادت کرو،جس نے تمہیں بھوک سے کھانا کھلایا اور خوف سے امن دیا۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس/حدیث: 8842]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف شھر بن حوشب۔ أخرجه الحاكم: 2/ 256، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27607 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28159»
وضاحت: فوائد: … قریش کی گزران کاذریعہ تجارت تھی، سال میں دو بار ان کا تجارتی قافلہ باہر جاتا اور وہاں سے اشیائے تجارت لاتا، سردیوں میںیمن، جو گرم علاقہ تھا، اور گرمیوں میں شام کی طرف، جو ٹھنڈا تھا، خانہ کعبہ کے خدمت گزار ہونے کی وجہ سے تمام اہل عرب ان کی عزت کرتے تھے، اس لیے ان کے قافلے بلا روک ٹوک سفر کرتے، اور دوسفر ہونے کی وجہ سے موسم کی سختیوں سے بھی محفوظ رہتے۔ اللہ تعالی ان احسانات کی بناپر یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ قریشیوں کو چاہیے تھا کہ شرک نہ کرتے اور اللہ تعالی کی عبادت کرتے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف شھر بن حوشب ۔ أخرجه الحاكم: 2/ 256
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13775
13775- عن أسماء بنت يزيد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ (1) إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ (2) ، ويحكم يا قريش، اعبدوا رب هذا البيت الذي أطعمكم من جوع، وآمنكم من خوف.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (27607) والطبراني في الكبير (24/177-178) وابن جرير في تفسيره (24/647) والحاكم (2/256) كلهم من طرق عن شهر بن حوشب، عن أسماء بنت يزيد، فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11520
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ وَيْحَكُمْ يَا قُرَيْشُ، اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي أَطْعَمَكُمْ مِنْ جُوعٍ وَآمَنَكُمْ مِنْ خَوْفٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" وَيْلُ أُمِّكُمْ يَا قُرَيْشُ، لِإِيلَافِكُمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ". وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقَدَّاحُ وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”قریش کی رغبت کی وجہ سے، سردی اور گرمی کے (تجارتی) سفر میں اُن کی رغبت“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اے قریش! تمہارا ستیاناس ہو، تم اس پروردگار کی عبادت کرو، جو بھوک کے عالم میں تمہیں کھانے کے لئے دیتا ہے اور خوف سے تمہیں امان دیتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی، ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تمہاری ماں برباد ہو جائے، اے قریش! تمہاری رغبت، جو سردیوں اور گرمیوں کے (تجارتی) سفر کے بارے میں ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوزیاد قداح اور ایک راوی شہر بن حوشب ہے، ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11520]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (177/24) اخرجه احمد فى المسند (460/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27060»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20818
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ ، ثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ: وَيْلَ أُمِّكُمْ قُرَيْشُ لِإِيلَافِكُمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پڑھتے سنا: ”تباہی ہو تمہاری ماں کی، اے قریش! تمہاری جاڑے اور گرمی کے سفر کی چاہت کے سبب۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20818]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 177، حدیث 447»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5901
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا قَبِيصَةُ ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ شَهْرٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ: " لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسُ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقَدَّاحُ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " (لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ) وَيْحَكُمْ يَا قُرَيْشُ اعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ الَّذِي أَطْعَمَكُمْ، مِنْ جُوعٍ وَآمَنَكُمْ مِنْ خَوْفٍ".
سیدہ اسماء بنتِ یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ﴿لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ﴾ کی تلاوت فرماتے ہوئے سنا؛ نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” ﴿لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ﴾، اے قریش! تم پر افسوس ہے، تم اس گھر (بیت اللہ) کے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن عطا کیا۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے بھی اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5901]
تخریج الحدیث: «ليث بن أبي سليم: صدوق اختلط جدا فترك (التقريب، من الحفظ)؛ شهر بن حوشب: صدوق كثير الإرسال والأوهام (التقريب، من الحفظ)»
«(5901/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 27060، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3068»
«(5901/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 27060، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3068»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف ليث بن أبي سليم، وحال شهر بن حوشب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں