الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3054 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 231
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11869
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2960
حدیث نمبر: 3054
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ بَعْضِ إِخْوَانِهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ رَجُلًا قَدِمَ عَلَيْنَا يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ. فَقَالَ: دُلُّونِي عَلَيْهِ. وَهُوَ يَوْمَئِذٍ قَدْ عَمِيَ، قَالُوا: وَمَا تَصْنَعُ بِهِ يَا أَبَا عَبَّاسٍ؟، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَئِنْ اسْتَمْكَنْتُ مِنْهُ، لَأَعَضَّنَّ أَنْفَهُ حَتَّى أَقْطَعَهُ، وَلَئِنْ وَقَعَتْ رَقَبَتُهُ فِي يَدَيَّ، لَأَدُقَّنَّهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" كَأَنِّي بِنِسَاءِ بَنِي فِهْرٍ يَطُفْنَ بِالْخَزْرَجِ تَصْطَكُّ أَلْيَاتُهُنَّ مُشْرِكَاتٍ" هَذَا أَوَّلُ شِرْكِ هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَيَنْتَهِيَنَّ بِهِمْ سُوءُ رَأْيِهِمْ حَتَّى يُخْرِجُوا اللَّهَ مِنْ أَنْ يَكُونَ قَدَّرَ خَيْرًا، كَمَا أَخْرَجُوهُ مِنْ أَنْ يَكُونَ قَدَّرَ شَرًّا.
محمد بن عبید مکی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے لوگوں نے عرض کیا: ہمارے یہاں آج کل ایک آدمی آیا ہوا ہے جو تقدیر کا انکار کرتا ہے، انہوں نے فرمایا: مجھے اس کے پاس لے چلو، اس وقت تک سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی بینائی جا چکی تھی، لوگوں نے پوچھا کہ اے ابوالعباس! آپ اس کا کیا کریں گے؟ فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے! اگر مجھے اس پر قدرت مل گئی تو میں اس کی ناک کاٹ دوں گا، اور اگر اس کی گردن میرے ہاتھ میں آ گئی تو اسے توڑ دوں گا، کیونکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”میں اس وقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں جب بنو فہر کی مشرک عورتیں خزرج کے لوگوں کے ساتھ طواف کریں گی اور ان کی سرین حرکت کرتے ہوں گے۔“ یہ اس امت میں شرک کا آغاز ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، ان لوگوں کی بری رائے انہیں یہاں تک لے جائے گی کہ وہ اللہ کو خیر کی تقدیر مقرر کرنے سے بھی خارج کر دیں گے، جیسے انہوں نے اسے شر کی تقدیر مقرر کرنے سے خارج کر دیا ہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3054]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، لضعف محمد بن عبيد المكي، ثم هو لم يرو عن ابن عباس
حدیث نمبر: 3055
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِيَ الْعَلَاءُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْمَكِّيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، بِهَذَا الْحَدِيثِ. قُلْتُ: أَدْرَكَ مُحَمَّدٌ ابْنَ عَبَّاسٍ؟، قَالَ: نَعَمْ.
گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3055]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف كسابقه
حدیث نمبر: 231
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْمَكِّيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِنَّ رَجُلًا قَدِيمَ عَلَيْنَا يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ، فَقَالَ: دُلُّونِي عَلَيْهِ، وَهُوَ يَوْمَئِذٍ قَدْ عَمِيَ، قَالُوا: وَمَا تَصْنَعُ بِهِ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ؟ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَئِنِ اسْتَمْكَنْتُ مِنْهُ لَأَعَضَدْنَ أَنْفَهُ حَتَّى أَقْطَعَهُ وَلَئِنْ وَقَعَتْ رَقَبَتُهُ فِي يَدَيَّ لَأَدُقَّنَهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (كَأَنِّي بِنِسَاءِ بَنِي فِهْرٍ يَطُفْنَ بِالْخَزْرَجِ تَصْطَفِقُ أَلْيَاتُهُنَّ مُشْرِكَاتٍ) ) هَذَا أَوَّلُ شِرْكِ هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيَنْتَهِيَنَّ بِهِمْ سُوءُ رَأْيِهِمْ حَتَّى يُخْرِجُوا اللَّهَ مِنْ أَنْ يَكُونَ قَدَّرَ خَيْرًا، كَمَا أَخْرَجُوهُ مِنْ أَنْ يَكُونَ قَدَّرَ شَرًّا
محمد بن عبید مکی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ کسی نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ہمارے پاس ایک آدمی آیا ہے، وہ تقدیر کو جھٹلاتا ہے، انہوں نے کہا: ”مجھے اس کے پاس لے جاؤ،“ وہ اس وقت نابینا ہو چکے تھے، لوگوں نے کہا: ”اے ابن عباس! آپ اس کو کیا کریں گے؟“ انہوں نے کہا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر میں نے اس پر قابو پا لیا تو اس کے ناک پر کاٹوں گا، یہاں تک کہ اس کو کاٹ دوں گا اور اگر میرے ہاتھوں میں اس کی گردن آ گئی تو اس کو توڑ دوں گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: گویا کہ میں بنو فہر کی ان خواتین کو دیکھ رہا ہوں، جو خزرج کا طواف کر رہی ہیں اور ان کے سرین حرکت کر رہے ہیں اور وہ مشرک ہیں۔ (پھر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا:) یہ اس امت کا پہلا شرک ہو گا، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! ان لوگوں کی یہ گھٹیا رائے ان کو اس مقام تک پہنچا دے گی کہ یہ اللہ تعالیٰ کو اس چیز سے بھی نکال دیں کہ اس نے خیر کو مقدر کیا ہے، جیسا کہ انہوں نے اس کو اس چیز سے نکال دیا کہ اس نے شر کو مقدر کیا ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب القدر/حدیث: 231]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف محمد بن عبيد المكي، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3054 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3054»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف محمد بن عبيد المكي
حدیث نمبر: 11869
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنَّ رَجُلًا قَدِمَ عَلَيْنَا يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ، قَالَ: دُلُّونِي عَلَيْهِ وَهُوَ يَوْمَئِذٍ قَدْ عَمِيَ قَالَ: مَا تَصْنَعُ بِهِ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ؟ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَئِنِ اسْتَمْكَنْتُ مِنْهُ لَأَعُضَّنَّ أَنْفَهُ حَتَّى أَقْطَعَهُ، وَلَئِنْ وَقَعَتْ عُنُقُهُ فِي يَدَيَّ لَأَدُقَنَّهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كَأَنِّي بِنِسَاءِ بَنِي فِهْرٍ يَطُفْنَ بِالْخَزْرَجِ، تَصْطَفِقُ أَلْيَاتُهُنَّ مُشْرِكَاتٍ، هَذَا أَوَّلُ شِرْكِ هَذِهِ الْأُمَّةِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتَنْتَهِيَنَّ بِهِمْ سَوْرَاتُهُمْ حَتَّى يُخْرِجُوا اللَّهَ مِنْ أَنْ يَكُونَ قَدَّرَ خَيْرًا كَمَا أَخْرَجُوهُ مِنْ أَنْ يَكُونَ قَدَّرَ شَرًّا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَفِيهِمَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَكِّيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِي إِحْدَاهُمَا رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَسَمَّاهُ فِي الْأُخْرَى الْعَلَاءَ بْنَ الْحَجَّاجِ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ وَقَالَ فِي الْمُسْنَدِ: إِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عُبَيْدٍ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَفِيهِمَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَكِّيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِي إِحْدَاهُمَا رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَسَمَّاهُ فِي الْأُخْرَى الْعَلَاءَ بْنَ الْحَجَّاجِ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ وَقَالَ فِي الْمُسْنَدِ: إِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عُبَيْدٍ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ.
محمد بن عبید، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ”سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ کہا: گیا: ایک شخص ہمارے پاس آیا ہے، جو تقدیر کو جھٹلاتا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: مجھے اس شخص کے پاس لے کر جاؤ! راوی بیان کرتے ہیں: وہ اس وقت نابینا ہو چکے تھے، ایک شخص نے دریافت کیا: اے ابن عباس! آپ اس کے ساتھ کیا کریں گے؟ انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر میں نے اس پر ق ابوپا لیا، تو میں اس کی ناک کو کاٹ دوں گا اور اگر اس کی گردن تک میرا ہاتھ پہنچ گیا، تو میں اس کی گردن کو توڑ دوں گا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے نظر آ رہا ہے کہ بنوفہر کی خواتین، خزرج کا طواف کریں گی، اور ان کے جسم شرک کرتے ہوئے حرکت کریں گے، یہ اس امت میں پہلا شرک ہو گا اور اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، ان لوگوں کی رائے کی خرابی انہیں روک دے گی، یہاں تک کہ وہ لوگ اللہ تعالیٰ کو اس چیز سے نکال دیں گے کہ اس نے بھلائی کو پیدا کیا ہے، جس طرح انہوں نے پہلے اللہ تعالیٰ کو اس چیز سے نکال دیا ہو گا کہ اس نے برائی کو مقدر کیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبید مکی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوحاتم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ان دونوں روایات میں سے ایک کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، دوسری سند میں انہوں نے اس کا نام علاء بن حجاج بیان کیا ہے جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے ”مسند“ میں انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: محمد بن عبید نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11869]
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبید مکی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوحاتم نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ان دونوں روایات میں سے ایک کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، دوسری سند میں انہوں نے اس کا نام علاء بن حجاج بیان کیا ہے جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے ”مسند“ میں انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: محمد بن عبید نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11869]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3055 و 3056)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3046»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2960
وَقَالَ: أَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْمَكِّيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَجُلًا قَدِمَ مَكَّةَ يَتَكَلَّمُ فِي الْقَدَرِ، فَقَالَ: أَرُونِيهِ آخُذُ بِرَأْسِهِ، فَوَاللهِ لَئِنْ وَقَعَتْ رَقَبَتُهُ فِي يَدَيَّ لَأَدُقَّنَّهَا، وَلَئِنْ وَقَعَ أَنْفُهُ فِي يَدَيَّ لَأَعَضَنَّهُ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَأَنِّي بِنِسَاءِ بَنِي فَهْمٍ يَطُفْنَ بِالْخَزْرَجِ، تَصْطَكُّ أَلَيَاتُهُنَّ مُشْرِكَاتٍ، وَهَذَا أَوَّلُ شِرْكٍ فِي الْإِسْلَامِ، وَاللهِ لَا يَنْتَهِي بِهِمْ سُوءُهُمْ حَتَّى يُخْرِجُوا اللهَ مِنْ أَنْ يُقَدِّرَ الْخَيْرَ، كَمَا أَخْرَجُوهُ مِنْ أَنْ يُقَدِّرَ الشَّرَّ.
قَالَ بَقِيَّةُ : فَلَقِيتُ الْعَلَاءَ بْنَ عُيَيْنَةَ فَحَدَّثَنِيهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ جَبْرٍ أَبِي الْحَجَّاجِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
كذا في طبعة دار العاصمة وهو تصحيف، والصواب: (عتبة) كما ورد في مسند اسحاق بن راهويه.
قَالَ بَقِيَّةُ : فَلَقِيتُ الْعَلَاءَ بْنَ عُيَيْنَةَ فَحَدَّثَنِيهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ جَبْرٍ أَبِي الْحَجَّاجِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
كذا في طبعة دار العاصمة وهو تصحيف، والصواب: (عتبة) كما ورد في مسند اسحاق بن راهويه.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص مکہ مکرمہ آیا جو مسئلہ تقدیر میں (بے جا اور گمراہ کن) گفتگو کرتا تھا، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے (نہایت غصے کی حالت میں) فرمایا: ”مجھے وہ شخص دکھاؤ تاکہ میں اس کا سر پکڑ لوں، اللہ کی قسم! اگر اس کی گردن میرے ہاتھ لگ گئی تو میں اسے ضرور توڑ دوں گا، اور اگر اس کی ناک میرے قابو میں آ گئی تو میں اسے دانتوں سے کاٹ کھاؤں گا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”گویا میں قبیلہ بنو فہم کی عورتوں کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ (جاہلیت کے بت) خزرج کے گرد طواف کر رہی ہیں، اس حال میں کہ وہ مشرکہ ہوں گی اور (ہجوم کے باعث) ان کے کولہے ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہوں گے، اور اسلام (کے دور) میں یہی پہلا شرک ہوگا۔ اللہ کی قسم! ان لوگوں کی بد عملی اور شر پسندی اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک کہ وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو اس بات سے (منکر ہو کر) خارج نہ کر دیں کہ وہ خیر (بھلائی) کی تقدیر طے فرماتا ہے، جیسا کہ انہوں نے اللہ کو اس بات سے خارج کر دیا ہے کہ وہ شر (برائی) کی تقدیر مقدر فرماتا ہے“۔“
بقیہ کہتے ہیں کہ پھر میری ملاقات علاء بن عیینہ سے ہوئی تو انہوں نے مجھ سے یہ حدیث محمد بن عبید کے واسطے سے، انہوں نے مجاہد بن جبر ابوالحجاج سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2960]
بقیہ کہتے ہیں کہ پھر میری ملاقات علاء بن عیینہ سے ہوئی تو انہوں نے مجھ سے یہ حدیث محمد بن عبید کے واسطے سے، انہوں نے مجاہد بن جبر ابوالحجاج سے، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2960]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3046»