🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3519 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 3519، 2270، 2713
مصنف ابن ابی شیبہ: 36195
الفتح الربانی: 10301
السنن الكبرى للبيهقي: 20518
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13794
المعجم الکبیر للطبرانی: 12872
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2710
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4928، 5641
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3519
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ عَلَيْهِ الصَّلَاة وَالسَّلَامُ، قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، إِنَّ اللَّهَ لَمَّا خَلَقَ آدَمَ عَلَيْهِ الصَّلَاة وَالسَّلَامُ، مَسَحَ ظَهْرَهُ، فَأَخْرَجَ مِنْهُ مَا هُوَ ذَارِئٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَجَعَلَ يَعْرِضُهُمْ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا يَزْهَرُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، أَيُّ بَنِيَّ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ. قَالَ: أَيْ رَبِّ، كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً. قَالَ: أَيْ رَبِّ، زِدْ فِي عُمْرِهِ. قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ أَنْتَ مِنْ عُمْرِكَ. فَكَانَ عُمْرُ آدَمَ أَلْفَ عَامٍ، فَوَهَبَ لَهُ مِنْ عُمْرِهِ أَرْبَعِينَ عَامًا، فَكَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ كِتَابًا، وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ، فَلَمَّا حُضِرَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَام، أَتَتْهُ الْمَلَائِكَةُ لِتَقْبِضَ رُوحَهُ، فَقَالَ: إِنَّهُ لَمْ يَحْضُرْ أَجَلِي، قَدْ بَقِيَ مِنْ عُمْرِي أَرْبَعُونَ سَنَةً. فَقَالُوا: إِنَّكَ قَدْ وَهَبْتَهَا لِابْنِكَ دَاوُدَ. قَالَ: مَا فَعَلْتُ، وَلَا وَهَبْتُ لَهُ شَيْئًا. وَأَبْرَزَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ الْكِتَابَ، فَأَقَامَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب آیت دین نازل ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے پہلے نادانستگی میں بھول کر کسی بات سے انکار کرنے والے حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور اس کی تفصیل یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو تخلیق فرمایا تو کچھ عرصے بعد ان کی پشت پر ہاتھ پھیر کر قیامت تک ہونے والی ان کی ساری اولاد کو باہر نکالا اور ان کی اولاد کو ان کے سامنے پیش کرنا شروع کر دیا، حضرت آدم علیہ السلام نے ان میں ایک آدمی کو دیکھا جس کا رنگ کھلتا ہوا تھا، انہوں نے پوچھا: پروردگار! یہ کون ہے؟ فرمایا: ”یہ آپ کے بیٹے داوؤد ہیں“، انہوں نے پوچھا کہ پروردگار! ان کی عمر کتنی ہے؟ فرمایا: ”ساٹھ سال“، انہوں نے عرض کیا کہ پروردگار! ان کی عمر میں اضافہ فرما، ارشاد ہوا کہ ”یہ نہیں ہوسکتا، البتہ یہ بات ممکن ہے کہ میں تمہاری عمر میں سے کچھ کم کر کے اس کی عمر میں اضافہ کر دوں“، حضرت آدم علیہ السلام کی عمر ایک ہزار سال تھی، اللہ تعالیٰ نے اس میں سے چالیس سال لے کر حضرت داؤد علیہ السلام کی عمر میں چالیس سال کا اضافہ کر دیا اور اس مضمون کی تحریر لکھ کر فرشتوں کو اس پر گواہ بنا لیا۔ جب حضرت آدم علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا اور ملائکہ ان کی روح قبض کرنے کے لئے آئے تو حضرت آدم علیہ السلام نے فرمایا کہ ابھی تو میری زندگی کے چالیس سال باقی ہیں؟ ان سے عرض کیا گیا کہ آپ وہ چالیس سال اپنے بیٹے داوؤد کو دے چکے ہیں، لیکن وہ کہنے لگے کہ میں نے تو ایسا نہیں کیا، اس پر اللہ تعالیٰ نے وہ تحریر ان کے سامنے کر دی اور فرشتوں نے اس کی گواہی دی۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3519]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زيد، ويوسف بن مهران
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2270
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَام أَوْ أَوَّلُ مَنْ جَحَدَ آدَم إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا خَلَقَ آدَمَ، مَسَحَ ظَهْرَهُ، فَأَخْرَجَ مِنْهُ مَا هُوَ مِنْ ذارئ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَجَعَلَ يَعْرِضُ ذُرِّيَّتَهُ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا يَزْهَرُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ , قَالَ: أَيْ رَبِّ، كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ عَامًا , قَالَ: رَبِّ زِدْ فِي عُمْرِهِ , قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ أَزِيدَهُ مِنْ عُمْرِكَ , وَكَانَ عُمْرُ آدَمَ أَلْفَ عَامٍ، فَزَادَهُ أَرْبَعِينَ عَامًا، فَكَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ بِذَلِكَ كِتَابًا، وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ، فَلَمَّا احْتُضِرَ آدَمُ، وَأَتَتْهُ الْمَلَائِكَةُ لِتَقْبِضَهُ، قَالَ: إِنَّهُ قَدْ بَقِيَ مِنْ عُمُرِي أَرْبَعُونَ عَامًا , فَقِيلَ: إِنَّكَ قَدْ وَهَبْتَهَا لِابْنِكَ دَاوُدَ , قَالَ: مَا فَعَلْتُ , وَأَبْرَزَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ الْكِتَابَ، وَشَهِدَتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب آیت دین نازل ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے پہلے نادانستگی میں بھول کر کسی بات سے انکار کرنے والے حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور اس کی تفصیل یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو تخلیق فرمایا تو کچھ عرصے بعد ان کی پشت پر ہاتھ پھیر کر قیات تک ہونے والی ان کی ساری اولاد کو باہر نکالا، اور ان کی اولاد کو ان کے سامنے پیش کرنا شروع کر دیا، حضرت آدم علیہ السلام نے ان میں ایک آدمی کو دیکھا جس کا رنگ کھلتا ہوا تھا، انہوں نے پوچھا: پروردگار! یہ کون ہے؟ فرمایا: ”یہ آپ کے بیٹے داؤد ہیں“، انہوں نے پوچھا کہ پروردگار! ان کی عمر کتنی ہے؟ فرمایا: ”ساٹھ سال“، انہوں نے عرض کیا کہ پروردگار! ان کی عمر میں اضافہ فرما، ارشاد ہوا کہ ”یہ نہیں ہو سکتا، البتہ یہ بات ممکن ہے کہ میں تمہاری عمر میں سے کچھ کم کر کے اس کی عمر میں اضافہ کر دوں“، حضرت آدم علیہ السلام کی عمر ایک ہزار سال تھی، اللہ نے اس میں سے چالیس سال لے کر حضرت داؤد علیہ السلام کی عمر میں چالیس سال کا اضافہ کر دیا، اور اس مضمون کی تحریر لکھ کر فرشتوں کو اس پر گواہ بنا لیا۔ جب حضرت آدم علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا اور ملائکہ ان کی روح قبض کرنے کے لئے آئے تو حضرت آدم علیہ السلام نے فرمایا کہ ابھی تو میری زندگی کے چالیس سال باقی ہیں؟ ان سے عرض کیا گیا کہ آپ وہ چالیس سال اپنے بیٹے داؤد کو دے چکے ہیں، لیکن وہ کہنے لگے کہ میں نے تو ایسا نہیں کیا، اس پر اللہ تعالیٰ نے وہ تحریر ان کے سامنے کر دی اور فرشتوں نے اس کی گواہی دی۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2270]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف، على بن زيد ضعيف ، وكذا أبو يوسف بن مهران
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2713
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْد ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلُ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، إِنَّ اللَّهَ لَمَّا خَلَقَهُ مَسَحَ ظَهْرَهُ، فَأَخْرَجَ ذُرِّيَّتَهُ، فَعَرَضَهُمْ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا يَزْهَرُ، قَالَ: أَيْ رَبِّ، مَنْ هَذَا؟ قَالَ: ابْنُكَ دَاوُدُ , قَالَ: كَمْ عُمُرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ , قَالَ: أَيْ رَبِّ، زِدْ فِي عُمُرِهِ , قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ أَنْتَ مِنْ عُمُرِكَ , فَزَادَهُ أَرْبَعِينَ سَنَةً مِنْ عُمُرِهِ، فَكَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ كِتَابًا، وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَقْبِضَ رُوحَهُ، قَالَ: بَقِيَ مِنْ أَجَلِي أَرْبَعُونَ , فَقِيلَ لَهُ: إِنَّكَ جَعَلْتَهُ لِابْنِكَ دَاوُدَ , قَالَ: فَجَحَدَ، قَالَ: فَأَخْرَجَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْكِتَابَ، وَأَقَامَ عَلَيْهِ الْبَيِّنَةَ، فَأَتَمَّهَا لِدَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام مِائَةَ سَنَةٍ، وَأَتَمَّهَا لِآدَمَ عَلَيْهِ السَّلَام عُمْرَهُ أَلْفَ سَنَةٍ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے پہلے نادانستگی میں بھول کر کسی بات سے انکار کرنے والے حضرت آدم علیہ السلام ہیں اور اس کی تفصیل یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو تخلیق فرمایا تو کچھ عرصے بعد ان کی پشت پر ہاتھ پھیر کر قیامت تک ہونے والی ان کی ساری اولاد کو باہر نکالا، اور ان کی اولاد کو ان کے سامنے پیش کرنا شروع کر دیا، حضرت آدم علیہ السلام نے ان میں ایک آدمی کو دیکھا جس کا رنگ کھلتا ہوا تھا، انہوں نے پوچھا: پروردگار! یہ کون ہے؟ فرمایا: ”یہ آپ کے بیٹے داوؤد ہیں“، انہوں نے پوچھا کہ پروردگار! ان کی عمر کتنی ہے؟ فرمایا: ”ساٹھ سال“، انہوں نے عرض کیا کہ پروردگار! ان کی عمر میں اضافہ فرما، ارشاد ہوا کہ ”یہ نہیں ہو سکتا، البتہ یہ بات ممکن ہے کہ میں تمہاری عمر میں سے کچھ کم کر کے اس کی عمر میں اضافہ کر دوں“، حضرت آدم علیہ السلام کی عمر ایک ہزار سال تھی، اللہ نے اس میں سے چالیس سال لے کر حضرت داوؤد علیہ السلام کی عمر میں چالیس سال کا اضافہ کر دیا، اور اس مضمون کی تحریر لکھ کر فرشتوں کو اس پر گواہ بنا لیا۔ جب حضرت آدم علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا اور ملائکہ ان کی روح قبض کرنے کے لئے آئے تو حضرت آدم علیہ السلام نے فرمایا کہ ابھی تو میری زندگی کے چالیس سال باقی ہیں؟ ان سے عرض کیا گیا کہ آپ وہ چالیس سال اپنے بیٹے داوؤد کو دے چکے ہیں، لیکن وہ کہنے لگے کہ میں نے تو ایسا نہیں کیا، اس پر اللہ تعالیٰ نے وہ تحریر ان کے سامنے کر دی اور فرشتوں نے اس کی گواہی دی، اس طرح حضرت داؤود علیہ السلام کی عمر پورے سو سال ہوئی اور حضرت آدم علیہ السلام کی عمر پورے ہزار سال ہوئی۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2713]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره دون قوله فأتمها لداود مئة سنة، وأتمها لآدم عمره ألف سنة وهذا إسناد ضعيف، لضعف على بن زيد ولين يوسف بن مهران
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34618 ترقیم الشثری: -- 36195
حدثنا الحسن بن موسى، حدثنا حماد بن سلمة ، عن علي بن زيد ، عن يوسف بن مهران ، عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: كان عمر آدم الف سنة، وكان عمر داود ستين سنة، فقال آدم: اي رب زده من عمري اربعين سنة، فاكمل لآدم الف سنة واكمل لداود مائة سنة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (عن موسى)، وسيأتي الحديث ١٤/ ١١٨ برقم [٣٨٦٩١] بدون هذه اللفظة، وانظر: مصادر التخريج.
(٢) ضعيف؛ لحال علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٢٧٠)، والنسائي في الكبرى (١١١٩١)، والطبري في التفسير ٩/ ١١٠، والحاكم ٢/ ٥٤٤، والطيالسي (٢٦٩٢)، وابن سعد ١/ ٢٨، وأبو يعلى (٢٧١٠)، والطبراني (١٢٩٢٨)، والبيهقي ١٠/ ١٤٦، وابن أبي عاصم في السنة (٢٠٤).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حضرت آدم کی عمر ایک ہزار سال تھی، حضرت داؤد علیہ السلام کی عمر ساٹھ سال تھی، حضرت آدم نے فرمایا اے اللہ میری عمر میں سے چالیس سال داؤد کو عطا کر دے، حضرت آدم علیہ السلام کی عمر مکمل ایک ہزار سال کردی گئی اور حضرت داؤد علیہ السلام کی عمر سو سال مکمل کردی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36195]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال علي بن زيد بن جدعان .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4194، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 967، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20582، 20583، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2306، 2757، 3588، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2815، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2710، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38690، ترقيم محمد عوامة: 34618»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10301
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا خَلَقَ آدَمَ مَسَحَ ظَهْرَهُ فَأَخْرَجَ مِنْهُ مَا هُوَ ذَارِئٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ فَجَعَلَ يَعْرِضُ ذُرِّيَّتَهُ عَلَيْهِ فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا يَزْهَرُ فَقَالَ أَيْ رَبِّ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ قَالَ أَيْ رَبِّ كَمْ عُمْرُهُ قَالَ سِتُّونَ عَامًا قَالَ رَبِّ زِدْ فِي عُمْرِهِ قَالَ لَا إِلَّا أَزِيدَهُ مِنْ عُمْرِكَ وَكَانَ عُمْرُ آدَمَ أَلْفَ عَامٍ فَزَادَهُ أَرْبَعِينَ عَامًا فَكَتَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ بِذَلِكَ كِتَابًا وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ فَلَمَّا احْتَضَرَ آدَمُ وَأَتَتْهُ الْمَلَائِكَةُ لِتَقْبِضَهُ قَالَ إِنَّهُ قَدْ بَقِيَ مِنْ عُمْرِي أَرْبَعُونَ عَامًا فَقِيلَ إِنَّكَ قَدْ وَهَبْتَهَا لِابْنِكَ دَاوُدَ قَالَ مَا فَعَلْتُ فَأَبْرَزَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ الْكِتَابَ وَشَهِدَتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ) ) زَادَ فِي رِوَايَةٍ فَأَتَّمَهَا لِدَاوُدَ مِائَةَ سَنَةٍ وَأَتَّمَهَا لِآدَمَ عُمْرَهُ أَلْفَ سَنَةٍ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب قرضے والی آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک سب سے پہلے انکار کرنے والے آدم علیہ السلام ہیں، اس کی تفصیل یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور ان کی پیٹھ کو چھو کر اس سے ان کی قیامت تک پیدا ہونے والی اولاد کو نکالا اور اس اولاد کو ان پر پیش کیا، انھوں نے اس میں ایک خوش نما اور تابناک آدمی دیکھا اور کہا: اے میرے ربّ! یہ کون ہے؟ اللہ تعالیٰ نے کہا: یہ تیرا بیٹا داود ہے، انھوں نے کہا: اے میرے ربّ! اس کی عمر کتنی ہے؟ اللہ تعالیٰ نے کہا: ساٹھ سال، انھوں نے کہا: اے میرے ربّ! اس کی عمر میں اضافہ کر دے، اللہ تعالیٰ نے کہا: نہیں، الا یہ کہ تیری عمر سے اضافہ کیا جائے۔ آدم علیہ السلام کی عمر ایک ہزار سال تھی، انھوں نے اپنی عمر میں سے داود کی عمر میں چالیس سال اضافہ کر دیا، اللہ تعالیٰ نے اس چیز کو لکھ لیا اور فرشتوں کوگواہ بنا لیا، جب آدم علیہ السلام کی وفات کا وقت آیا اور ان کی روح قبض کرنے کے لیے فرشتے ان کے پاس آئے تو انھوں نے کہا: ابھی تک میری عمر کے تو چالیس سال باقی ہیں، ان سے کہا گیا کہ آپ نے وہ چالیس سال تو اپنے بیٹے داود کو ہبہ کر دیئے تھے، آدم علیہ السلام نے کہا: میں نے تو ایسے نہیں کیا تھا، اُدھر اللہ تعالیٰ نے کتاب کو ظاہر کر دیا اور فرشتوں نے گواہی دے دی۔ ایک روایت میں یہ اضافہ ہے: پھر اللہ تعالیٰ نے داود علیہ السلام کی عمر بھی سو سال پوری کر دی اور آدم علیہ السلام کی ایک ہزار پوری کر دی۔ [الفتح الربانی/كتاب خلق العالم/حدیث: 10301]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه الطيالسي: 2692، وابن ابي شيبة: 13/ 60، وابويعلي: 2710، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2270 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2270»
وضاحت: فوائد: … جامع ترمذی کی ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں: ((فَجَحَدَ آدَمُ فَجَحَدَتْ ذُرِّیَّتُہُ، وَنَسِیَ َآدَمُ فَأَکَلَ مِنَ الشَّجَرَۃِ فَنَسِیَتْ ذُرِّیَّتُہُ، وَخَطِأَ آدَمُ وَخَطِأَتْ ذُرِّیَّتُہُ)) … پس آدم علیہ السلام نے انکار کیا اور اس وجہ سے ان کی اولاد بھی انکار کرنے لگی، آدم علیہ السلام نے بھول کر درخت کا پھل کھالیا، پس ان کی اولاد بھی بھولنے لگی اور آدم علیہ السلام سے غلطی ہو گئی، اس وجہ سے ان کی اولادبھی غلطی کرنے لگ گئی۔
چونکہیہ معاہدہ عالم ارواح میں ہوا تھا، اس لیے ممکن ہے کہ آدم علیہ السلام کو یاد نہ ہو، یا وہ بھول گئے ہوں، بہرحال اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بھولنا، انکار کرنا اور خطا کرنا انسان کی فطرت میں رکھ دیا گیا ہے، مگر وہ جس کو اللہ تعالیٰ بچا لے۔

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20518
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: {إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ} [البقرة: ٢٨٢] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ:" إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَرَاهُ ذُرِّيَّتَهُ، فَرَأَى رَجُلًا أَزْهَرَ سَاطِعًا نُورُهُ فَقَالَ: يَا رَبِّ، مَنْ هَذَا؟ قَالَ:" هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ"، قَالَ: يَا رَبِّ، فَمَا عُمُرُهُ؟ قَالَ:" سِتُّونَ سَنَةً"، قَالَ: يَا رَبِّ، زِدْ فِي عُمُرِهِ، قَالَ:" لَا، إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ مِنْ عُمُرِكَ"، قَالَ: وَمَا عُمُرِي؟ قَالَ:" أَلْفُ سَنَةٍ، قَالَ آدَمُ: فَقَدْ وَهَبْتُ لَهُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، قَالَ:" وَكَتَبَ اللهُ عَلَيْهِ كِتَابًا، وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ مَلَائِكَتَهُ"، فَلَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ، وَجَاءَتْهُ الْمَلَائِكَةُ قَالَ: إِنَّهُ بَقِيَ مِنْ عُمْرِي أَرْبَعُونَ سَنَةً، قَالُوا: إِنَّهُ قَدْ وَهَبْتَهُ لِابْنِكَ دَاوُدَ، قَالَ: مَا وَهَبْتُ لِأَحَدٍ شَيْئًا، فَأَخْرَجَ اللهُ الْكِتَابَ، وَشَهَّدَ عَلَيْهِ مَلَائِكَتَهُ"..
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے اس قول ﴿إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ﴾ [سورة البقرة: 282] ”جب تم ادھار لین دین کرو وقت مقرر تک تو لکھ لیا کرو۔“ کے بارے میں فرمایا: ”پہلا جھگڑا آدم نے اللہ سے کیا، جب اللہ نے اس کو اس کی اولاد دکھائی۔ ایک آدمی کو دیکھا جس کی پیشانی چمک رہی تھی، پوچھا: اے میرے رب! یہ کون ہے؟ فرمایا: یہ تیرا بیٹا داؤد ہے، پوچھا: اے میرے رب! اس کی عمر کتنی ہے؟ فرمایا: 60 سال۔ کہا: اے میرے رب! اس کی عمر میں اضافہ فرما۔ فرمایا: نہیں، لیکن اپنی عمر میں سے کچھ اضافہ کر دو۔ پوچھا: میری عمر کتنی ہے؟ فرمایا: ہزار سال۔ آدم نے عرض کیا: میں نے چالیس اس کو ہبہ کر دیے۔ اللہ نے لکھ لیا اور فرشتوں کو گواہ بنا لیا۔ جب آدم کی موت کا وقت آیا اور فرشتے حاضر ہوئے تو وہ کہنے لگے: میری عمر کے چالیس برس باقی ہیں۔ فرمایا: تو نے اپنے بیٹے داؤد کو ہبہ کر دیے تھے۔ کہنے لگے: میں نے کچھ بھی ہبہ نہیں کیا، اللہ نے لکھا ہوا نکالا اور فرشتوں نے گواہی دی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20518]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13794
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَنْ جَحَدَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - إِنِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا خَلَقَهُ مَسَحَ ظَهْرَهُ، وَأَخْرَجَ ذُرِّيَّتَهُ، فَعَرَضَهُمْ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا يَزْهَرُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ. قَالَ: كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ. قَالَ: أَيْ رَبِّ، زِدْ فِي عُمْرِهِ قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ أَنْتَ مِنْ عُمْرِكَ. فَزَادَهُ أَرْبَعِينَ سَنَةً مِنْ عُمْرِهِ، فَكَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ كِتَابًا وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَقْبِضَ رُوحَهُ قَالَ: قَدْ بَقِيَ مِنْ أَجْلِي أَرْبَعُونَ. فَقِيلَ لَهُ: إِنَّكَ قَدْ جَعَلْتَهُ لِابْنِكَ دَاوُدَ. قَالَ: فَجَحَدَ، فَأَخْرَجَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْكِتَابَ وَأَقَامَ عَلَيْهِ الْبَيِّنَةَ، فَأَتَمَّهَا لِدَاوُدَ مِائَةَ سَنَةٍ، وَأَتَمَّهَا لِآدَمَ عُمْرَهُ أَلْفَ سَنَةٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ فِي أَوَّلِهِ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ وَقَالَ: كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً، وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے پہلے اپنی بات کا انکار سیدنا آدم علیہ السلام نے کیا تھا، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، اور یہ فرمایا: کہ جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، تو اُن کی پشت پر ہاتھ پھیرا اور ان کی ذریت کو نکال دیا اور ان کی ذریت کو ان کے سامنے پیش کیا، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے ان میں ایک شخص کو دیکھا جو چمک رہا تھا (یا خوبصورت تھا) تو دریافت کیا: اے میرے پروردگار! یہ کون ہے؟ پروردگار نے بتایا: یہ تمہاری اولاد میں سے ایک شخص داؤد ہے، سیدنا آدم علیہ السلام نے دریافت کیا: اس کی عمر کتنی ہو گی؟ پروردگار نے فرمایا: ساٹھ سال، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! اس کی عمر میں اضافہ کر دے! پروردگار نے فرمایا: جی نہیں! البتہ اگر تم اپنی عمر میں سے (کچھ سال) اس کو دے دیتے ہو، تو یہ ہو سکتا ہے، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے اپنی عمر میں سے، اُن کی عمر میں چالیس سال زیادہ کروا دیے، اللہ تعالیٰ نے اس پر تحریر نوٹ کر لی اور اس پر فرشتوں کو گواہ بنا دیا، جب سیدنا آدم علیہ السلام کی روح قبض کرنے کے لئے فرشتہ آیا، تو انہوں نے کہا: میری عمر کے چالیس سال ابھی باقی ہیں، ان سے کہا: گیا: وہ تو آپ نے اپنے صاحبزادے سیدنا داؤد علیہ السلام کو دیدیے تھے، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے انکار کر دیا، اللہ تعالیٰ نے وہ تحریر نکلوائی اور اس کے ثبوت نکلوائے، یوں اللہ تعالیٰ نے سیدنا داؤد کی عمر سو سال کی اور سیدنا آدم علیہ السلام کی عمر بھی پورے ایک ہزار سال ہوئی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جب قرض کے حکم سے متعلق آیت نازل ہوئی۔۔۔۔۔۔۔“۔ اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ان کی عمر کتنی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ساٹھ سال۔۔۔۔۔۔۔“۔ باقی روایت حسب سابق مفہوم کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13794]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2710) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغيرة (251/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2708»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12872
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَغَيْرِ وَاحِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا خَلَقَهُ مَسَحَ ظَهْرَهُ، فَأَخْرَجَ ذُرِّيَّتَهُ، وَكُلَّ مَا هُوَ ذَارٍ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَجَعَلَ يَعْرِضُهُمْ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا أَزْهَرَ، فَقَالَ: يَا رَبِّ، أَيُّ بَنِيَّ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ، قَالَ: أَيْ رَبِّ، كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً، قَالَ: أَيْ رَبِّ، زِدْ فِي عُمُرِهِ، قَالَ: لَا إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ مِنْ عُمْرِكَ، وَكَانَ آدَمُ عُمْرُهُ أَلْفَ عَامٍ فَوَهَبَ مِنْ عُمْرِهِ أَرْبَعِينَ عَامًا، قَالَ: فَكَتَبَ عَلَيْهِ بِذَلِكَ كِتَابًا، وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ، فَلَمَّا احْتُضِرَ آدَمُ أَتَتْهُ الْمَلَائِكَةُ لِتَقْبِضَهُ، قَالَ: إِنَّهُ قَدْ بَقِيَ مِنْ عُمْرِي أَرْبَعُونَ سَنَةً، فَقَالَ: إِنَّكَ قَدْ وَهَبْتَهَا لِابْنِكَ دَاوُدَ، فَقَالَ: مَا فَعَلْتُ، مَا وَهَبْتُ لَهُ شَيْئًا، فَأَنْزَلَ اللهُ الْكِتَابَ، وَشَهِدَتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، فَكَمَّلَ اللهُ لِآدَمَ أَلْفَ سَنَةٍ، وَأَكْمَلَ لِدَاوُدَ مِائَةَ عَامٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، اور کئی دوسرے راویوں کے واسطے سے حسن (بصری) رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب آیتِ دَین (قرض کی آیت) نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلے انکار کرنے والے آدم علیہ السلام تھے۔ بیشک اللہ عزوجل نے جب انہیں پیدا کیا تو ان کی پیٹھ پر ہاتھ پھیرا اور ان کی ذریت کو نکالا، اور ہر اس شخص کو جو قیامت تک پیدا ہونے والا ہے، پھر انہیں آدم علیہ السلام کے سامنے پیش کیا، تو انہوں نے ان میں ایک روشن چہرے والا شخص دیکھا، تو کہا: اے میرے رب! میرے بیٹوں میں سے یہ کون ہے؟ اللہ نے فرمایا: یہ تیرا بیٹا داؤد ہے۔ انہوں نے کہا: اے میرے رب! اس کی عمر کتنی ہے؟ فرمایا: ساٹھ سال۔ انہوں نے کہا: اے میرے رب! اس کی عمر میں اضافہ فرما دے۔ فرمایا: نہیں، سوائے اس کے کہ تو اپنی عمر میں سے اسے کچھ دے۔ اور آدم علیہ السلام کی عمر ایک ہزار سال تھی، تو انہوں نے اپنی عمر میں سے چالیس سال اسے ہبہ کر دیے۔ راوی کہتے ہیں: تو اس بارے میں ان پر ایک تحریر لکھی گئی اور فرشتوں کو اس پر گواہ بنایا گیا۔ پھر جب آدم علیہ السلام کی موت کا وقت آیا تو فرشتے ان کی روح قبض کرنے آئے، تو انہوں نے کہا: میری عمر میں سے ابھی چالیس سال باقی ہیں۔ اس پر کہا گیا: تم نے وہ اپنے بیٹے داؤد کو ہبہ کر دیے تھے۔ انہوں نے کہا: میں نے ایسا نہیں کیا، میں نے اسے کچھ ہبہ نہیں کیا۔ چنانچہ اللہ نے وہ تحریر نازل فرمائی اور فرشتوں نے اس پر گواہی دی، تو اللہ نے آدم علیہ السلام کے لیے پوری ایک ہزار سال کی عمر مکمل کر دی، اور داؤد علیہ السلام کے لیے سو سال مکمل کیے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12872]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 214، حدیث 12928»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2710
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَغَيْرِ وَاحِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَا: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، إِنَّ اللهَ لَمَّا خَلَقَهُ مَسَحَ ظَهْرَهُ، فَأَخْرَجَ مِنْهُ مَا هُوَ ذَارِئٌ، فَجَعَلَ يَعْرِضُهُمْ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا يَزْهَرُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، أَيُّ بَنِيَّ هَذَا؟ قَالَ: ابْنُكَ دَاوُدُ، قَالَ: يَا رَبِّ كَمْ عُمُرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً، قَالَ: أَيْ رَبِّ، زِدْهُ فِي عُمُرِهِ، قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ أَنْتَ مِنْ عُمُرِكَ، قَالَ: وَكَانَ عُمْرُ آدَمَ أَلْفَ سَنَةٍ، فَوَهَبَ لَهُ مِنْ عُمُرِهِ أَرْبَعِينَ سَنَةً، فَكَتَبَ اللهُ عَلَيْهِ كِتَابًا وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ، فَلَمَّا احْتُضِرَ آدَمُ أَتَتْهُ مَلَائِكَةٌ لِتَقْبِضَهُ، فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ بَقِيَ مِنْ عُمُرِي أَرْبَعُونَ سَنَةً قَالُوا: قَدْ وَهَبْتَهَا لِابْنِكَ دَاوُدَ قَالَ: مَا فَعَلْتُ، فَأَبْرَزَ اللهُ الْكِتَابَ وَشَهِدَتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَأَكْمَلَ لِآدَمَ أَلْفَ سَنَةٍ، وَأَكْمَلَ لِدَاوُدَ مِائَةَ سَنَةٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، اور متعدد راویوں کے واسطے سے حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے، ان دونوں نے بیان کیا کہ جب قرض سے متعلق آیت ﴿آيَةُ الدَّيْنِ﴾ نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلا شبہ سب سے پہلے جس نے انکار کیا وہ آدم علیہ السلام تھے، یقیناً سب سے پہلے انکار کرنے والے آدم علیہ السلام تھے؛ اس کی تفصیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب انہیں پیدا فرمایا تو ان کی پشت پر دستِ قدرت پھیرا اور ان کی تمام پیدا ہونے والی نسل کو باہر نکال لیا، پھر اللہ تعالیٰ انہیں ان کے سامنے پیش کرنے لگا تو انہوں نے ان میں ایک نہایت روشن و تاباں شخص دیکھا، انہوں نے عرض کیا: «أَيْ رَبِّ، أَيُّ بَنِيَّ هَذَا؟» ”اے میرے رب! یہ میرا کون سا بیٹا ہے؟“ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”یہ تمہارا بیٹا داؤد (علیہ السلام) ہے“، انہوں نے عرض کیا: «يَا رَبِّ كَمْ عُمْرُهُ؟» ”اے پروردگار! اس کی عمر کتنی ہے؟“ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ساٹھ سال“، انہوں نے التجا کی: «أَيْ رَبِّ، زِدْهُ فِي عُمْرِهِ» ”اے میرے رب! اس کی عمر میں اضافہ فرما دیں“، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”نہیں، البتہ یہ ممکن ہے کہ تم اپنی عمر میں سے اسے کچھ دے دو“، راوی کہتے ہیں کہ سیدنا آدم علیہ السلام کی عمر ایک ہزار سال تھی، چنانچہ انہوں نے اپنی عمر میں سے چالیس سال انہیں ہبہ کر دیے، تو اللہ تعالیٰ نے اس پر ایک دستاویز لکھ لی اور فرشتوں کو اس پر گواہ بنا لیا، پھر جب سیدنا آدم علیہ السلام کی وفات کا وقت آیا اور فرشتے ان کی روح قبض کرنے پہنچے تو انہوں نے فرمایا: ”میری عمر کے تو ابھی چالیس سال باقی ہیں“، فرشتوں نے کہا: ”آپ وہ اپنے بیٹے داؤد (علیہ السلام) کو ہبہ کر چکے ہیں“، انہوں نے کہا: ”میں نے ایسا نہیں کیا“، تب اللہ تعالیٰ نے وہ تحریر نکال کر دکھائی اور فرشتوں نے بھی اس پر گواہی دی، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کے لیے ایک ہزار سال پورے کر دیے اور سیدنا داؤد علیہ السلام کے لیے بھی سو سال مکمل کر دیے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2710]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح دون قوله: (وأكمل الله لآدم … إلخ)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3509، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4928/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2702»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4928
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ) ... إِلَى آخِرِ الْآيَةِ: إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَرَاهُ ذُرِّيَّتَهُ، فَرَأَى رَجُلًا أَزْهَرَ سَاطِعًا نُورُهُ، قَالَ: يَا رَبِّ، مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ، قَالَ: يَا رَبِّ، فَمَا عُمُرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً، قَالَ: يَا رَبِّ، زِدْ فِي عُمُرِهِ. قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ مِنْ عُمُرِكَ، قَالَ: وَمَا عُمُرِي؟ قَالَ: أَلْفُ سَنَةٍ، قَالَ آدَمُ: فَقَدْ وَهَبْتُ لَهُ مِنْ عُمُرِي أَرْبَعِينَ سَنَةً، قَالَ: فَكَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ كِتَابًا، وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ مَلَائِكَتَهُ، فَلَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ وَجَاءَتْهُ الْمَلَائِكَةُ قَالَ: إِنَّهُ قَدْ بَقِيَ مِنْ عُمُرِي أَرْبَعُونَ سَنَةً، قَالَ: إِنَّكَ قَدْ وَهَبْتَهُ لِابْنِكَ دَاوُدَ، قَالَ: مَا وَهَبْتُ لِأَحَدٍ شَيْئًا، قَالَ: فَأَخْرَجَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْكِتَابَ، وَشَهِدَ عَلَيْهِ مَلَائِكَتُهُ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا أَبُو نَصْرٍ، ثَنَا حَمَّادُ ... فَذَكَرَهُ، وَزَادَ: " ثُمَّ أَكْمَلَ لِآدَمَ أَلْفَ سَنَةٍ، وَأَكْمَلَ لِدَاوُدَ مِائَةَ سَنَةٍ ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، إِنَّ اللَّهَ لَمَّا خَلَقَهُ مَسَحَ ظَهْرَهُ فَأَخْرَجَ مِنْهُ مَا هُوَ ذَارِئٌ، فَجَعَلَ يَعْرِضُهُمْ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا يَزْهَرُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، أَيُّ بَنِيَّ هَذَا؟ قَالَ: ابْنُكَ دَاوُدُ... " فَذَكَرَ حَدِيثَ أَحْمَدَ بْنِ مَنِيعٍ بِتَمَامِهِ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ، ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكَ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَأَبَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أَبَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْبَغَوِيُّ ، ثَنَا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ... فَذَكَرَ حَدِيثَ أَحْمَدَ بْنِ مَنِيعٍ بِتَمَامِهِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَالْحَاكِمُ وَغَيْرُهُمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا إِذَا تَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ﴾ ”اے ایمان والو! جب تم ایک مقررہ مدت تک کے لیے آپس میں ادھار کا معاملہ کرو تو اسے لکھ لیا کرو“ کی تفسیر میں ارشاد فرمایا: ”بلا شبہ سب سے پہلے جس نے (معاہدے کا) انکار کیا وہ سیدنا آدم علیہ السلام تھے، بیشک اللہ عزوجل نے انہیں ان کی ذریت دکھائی، تو انہوں نے ایک نہایت روشن اور چمکتے ہوئے نور والے شخص کو دیکھا، آپ نے عرض کی: اے میرے رب! یہ کون ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ تمہارا بیٹا داؤد (علیہ السلام) ہے۔ آپ نے عرض کی: اے رب! اس کی عمر کتنی ہے؟ فرمایا: ساٹھ سال۔ آپ نے عرض کی: اے رب! اس کی عمر میں اضافہ فرما دے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: نہیں، مگر یہ کہ تم اپنی عمر میں سے اسے دے دو۔ آپ نے پوچھا: میری عمر کتنی ہے؟ فرمایا: ایک ہزار سال۔ سیدنا آدم علیہ السلام نے عرض کی: میں نے اپنی عمر میں سے چالیس سال اسے ہبہ کر دیے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس پر ایک تحریر لکھی اور اپنے فرشتوں کو اس پر گواہ بنا لیا۔ پھر جب سیدنا آدم علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا اور فرشتے ان کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا: ابھی تو میری عمر کے چالیس سال باقی ہیں! فرشتوں نے عرض کی: آپ نے وہ اپنے بیٹے داؤد (علیہ السلام) کو ہبہ کر دیے تھے۔ سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: میں نے تو کسی کو کچھ ہبہ نہیں کیا۔ تب اللہ عزوجل نے وہ لکھی ہوئی تحریر نکال کر پیش فرمائی اور فرشتوں نے اس پر گواہی دی“۔ اس حدیث کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ اور امام احمد بن منیع نے بھی روایت کیا ہے جس میں یہ اضافہ ہے کہ ”پھر اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کے لیے ایک ہزار سال پورے کر دیے اور سیدنا داؤد علیہ السلام کے لیے سو سال مکمل کر دیے“۔ امام ابو یعلیٰ موصلی نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حسن بصری سے روایت کیا کہ ”جب قرض والی آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے پہلے انکار کرنے والے سیدنا آدم علیہ السلام تھے، بیشک اللہ تعالیٰ نے جب انہیں پیدا کیا تو ان کی پشت کو مسح فرمایا اور اس سے ان تمام روحوں کو نکالا جنہیں وہ پیدا کرنے والا تھا، پھر وہ روحیں ان کے سامنے پیش کرنے لگا، تو انہوں نے ان میں ایک چمکدار شخص دیکھا اور دریافت کیا: اے رب! میرے بیٹوں میں سے یہ کون ہے؟ فرمایا: یہ تمہارا بیٹا داؤد ہے...“ (پھر انہوں نے امام احمد بن منیع کی مکمل حدیث ذکر کی)۔ اس روایت کو امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں اور امام بیہقی نے اپنی سنن میں بھی روایت کیا ہے، نیز اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی مروی ہے جسے امام ترمذی، امام نسائی اور امام حاکم وغیرہ نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الشهادات ومن تجوز شهادته ومن لا تجوز/حدیث: 4928]
تخریج الحدیث: «علي بن زيد بن جدعان: ضعيف (من الحفظ)؛ ويوسف بن مهران: لين الحديث (من الحفظ)؛ وحماد بن سلمة ثقة. وله شاهد من حديث أبي هريرة عند الترمذي.»
«(4928/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 3509»
«(4928/2) أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 61، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3509»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں