🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3662 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 3662، 3797
الفتح الربانی: 11825
صحیح ابن حبان: 1970، 7067
المعجم الکبیر للطبرانی: 8381، 8385
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 16، 17، 5058، 5059
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6220
فضائل صحابہ: 70
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3662
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُصَلِّي، فَقَالَ:" سَلْ تُعْطَهْ يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ"، فَابْتَدَرَ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ عُمَرُ: مَا بَادَرَنِي أَبُو بَكْرٍ إِلَى شَيْءٍ، إِلَّا سَبَقَنِي إِلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ، فَسَأَلَاهُ عَنْ قَوْلِهِ، فَقَالَ: مِنْ دُعَائِي الَّذِي لَا أَكَادُ أَدَعُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ نَعِيمًا لَا يَبِيدُ، وَقُرَّةَ عَيْنٍ لَا تَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحَمَّدٍ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ، جَنَّةِ الْخُلْدِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دور ہی سے فرمایا: ”اے ابن ام عبد! مانگو تمہیں دیا جائے گا“، یہ خوشخبری مجھ تک پہنچانے میں حضرات شیخین کے درمیان مسابقت ہوئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے جس معاملے میں بھی مسابقت کی وہ اس میں سبقت لے گئے، بہرحال! ان دونوں حضرات نے ان سے ان کی دعا کے متعلق پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ میں اس دعا کو کبھی ترک نہیں کرتا: «اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ نَعِيمًا لَا يَبِيدُ وَقُرَّةَ عَيْنٍ لَا تَنْفَدُ وَمُرَافَقَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحَمَّدٍ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ جَنَّةِ الْخُلْدِ» ”اے اللہ! میں آپ سے ایسی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو کبھی ختم نہ ہوں، آنکھوں کی ایسی ٹھنڈک جو کبھی فنا نہ ہو، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جنت الخلد میں رفاقت کا سوال کرتا ہوں۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3662]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، أبو عبيدة لم يسمع من أبيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3797
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ كَانَ فِي الْمَسْجِدِ يَدْعُو، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَدْعُو، فَقَالَ:" سَلْ تُعْطَهْ"، وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي أَعْلَى غُرَفِ الْجَنَّةِ، جَنَّةِ الْخُلْدِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دور ہی سے فرمایا: ”مانگو تمہیں دیا جائے گا“، وہ یہ دعا کر رہے تھے: «اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ وَمُرَافَقَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَعْلَى غُرَفِ الْجَنَّةِ جَنَّةِ الْخُلْدِ» ”اے اللہ! میں آپ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں جس میں کبھی ارتداد نہ آئے، ایسی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو کبھی ختم نہ ہوں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جنت الخلد میں رفاقت کا سوال کرتا ہوں۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3797]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، أبو عبيدة لم يسمع من أبيه عبدالله.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11825
عَنْ زِرٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ بَيْنَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَعَبْدُ اللَّهِ يُصَلِّي فَافْتَتَحَ النِّسَاءَ فَسَحَلَهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ“ ثُمَّ تَقَدَّمَ يَسْأَلُ فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”سَلْ تُعْطَهْ سَلْ تُعْطَهْ سَلْ تُعْطَهْ“ فَقَالَ فِيمَا سَأَلَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي أَعْلَى جَنَّةِ الْخُلْدِ قَالَ فَأَتَى عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَبْدَ اللَّهَ لِيُبَشِّرَهُ فَوَجَدَ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَدْ سَبَقَهُ فَقَالَ إِنْ فَعَلْتَ لَقَدْ كُنْتَ سَبَّاقًا بِالْخَيْرِ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ رات کو نماز ادا کر رہے تھے کہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، انھوں نے سورۂ نساء کی تلاوت شروع کی اور اس کی مکمل تلاوت کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی قرآن کو اسی طرح پڑھنا چاہتا ہو، جیسا کہ وہ نازل ہواتھا تو وہ ابن ام عبد یعنی ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی قرأت کے مطابق تلاوت کیا کرے۔ پھر وہ آگے بڑھے اور سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سوال کرنے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے: تم اللہ سے مانگو تمہیں دیا جائے گا، تم اللہ سے مانگو تمہیں دیا جائے گا، تم اللہ سے مانگو تمہیں دیا جائے گا۔ تو انہوں نے اپنی دعاؤں میں سے یہ دعا بھی کی: اَللّٰہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ إِیمَانًا لَا یَرْتَدُّ، وَنَعِیمًا لَا یَنْفَدُ، وَمُرَافَقَۃَ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی أَعْلٰی جَنَّۃِ الْخُلْدِ (یا اللہ! میں تجھ سے ایسے ایمان کی دعا کرتا ہوں جو مجھ سے واپس نہ جائے، ایسی نعمتوں کا سوال کرتا ہوں جو کبھی زائل نہ ہوں اور میں تجھ سے ہمیشہ والی جنت کے اعلیٰ مقامات میں تیرے نبی کاساتھ چاہتا ہوں۔) اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کو بشارت دینے کے لیے آئے تو انھوں نے دیکھا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس بارے میں ان سے سبقت لے جا چکے تھے۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگرچہ آپ نے یہ کام کیا ہے، مگر صورتحال یہ ہے کہ آپ ہر اچھے کام میں سبقت لے جاتے ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11825]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بشواهده، اخرجه ابن ماجه: 138، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4255 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4255»
وضاحت: فوائد: … سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قراء ت کی ترجیح کے لیے دیکھیں احادیث نمبر (۸۴۴۹،۸۳۷۸)
صحابۂ کرام ایک دوسرے کو خوشخبری دینے اور خوش کرنے کے بڑے حریص تھے، سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما جیسے عظیم صحابہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو خوش کرنے کے درپے ہیں، اسلامی تعلق اور دینی محبت کا یہی تقاضا ہوتا ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بشواهده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1970
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ قَائِمًا يُصَلِّي، فَلَمَّا بَلَغَ رَأْسَ الْمِائَةِ مِنَ النِّسَاءِ، أَخَذَ يَدْعُو، فَقَالَ الَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سَلْ تُعْطَهْ"، ثَلاثًا، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَعْلَى جُنَّةِ الْخُلْدِ .
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر نماز ادا کر رہے تھے، جب انہوں نے سورۃ النساء کی ایک سو آیات کی تلاوت کر لی، تو وہ دعا مانگنے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سَلْ تُعْطَهْ“ ”تم مانگو تمہیں دیا جائے گا۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ دعا مانگی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وسلم فِي أَعْلَى جَنَّةِ الْخُلْدِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں جو مرتد نہ ہو اور ایسی نعمت کا سوال کرتا ہوں جو ختم نہ ہو اور جنت الخلد کے اعلیٰ درجہ میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کا سوال کرتا ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1970]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1970، 7066، 7067، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1927، والترمذي فى (جامعه) برقم: 593، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 138، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2924، وأحمد فى (مسنده) برقم: 36» «رقم طبعة با وزير 1967»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «صفة الصلاة»، «تخريج المختارة» (255)، «المشكاة» (931). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، عاصم بن بهدلة: صدوق حسن الحديث، وباقي رجاله ثقات رجال الصحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7067
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بَيْنَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَعَبْدُ اللَّهِ يُصَلِّي، فَافْتَتَحَ بِسُورَةِ النِّسَاءِ فَسَحَلَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا، كَمَا أُنْزِلَ، فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ"، ثُمَّ قَعَدَ، ثُمَّ سَأَلَ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: سَلْ تُعْطَهْ، سَلْ تُعْطَهْ، فَقَالَ فِيمَا يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِِنِّي أَسْأَلُكَ إِِيمَانًا لا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ فِي أَعْلَى جَنَّةِ الْخُلْدِ، فَأَتَى عُمَرُ عَبْدَ اللَّهِ لِيُبَشِّرَهُ، فَوَجَدَ أَبَا بَكْرٍ قَدْ سَبَقَهُ، قَالَ: إِِنَّكَ إِِنْ فَعَلْتَ، إِِنَّكَ لَسَابِقٌ بِالْخَيْرِ .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ گزرے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس وقت نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے سورہ نساء کی تلاوت شروع کی اور اسے مکمل تلاوت کیا، (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”جو شخص قرآن کو اسی طرح پڑھنا چاہتا ہو، جس طرح وہ نازل ہوا ہے تو وہ ابن ام عبد کی قرأت کے مطابق اس کی تلاوت کرے۔“ پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیٹھے، انہوں نے دعا مانگنا شروع کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہنا شروع کیا: «سَلْ تُعْطَهْ، سَلْ تُعْطَهْ» ”تم مانگو تمہیں دیا جائے گا، تم مانگو تمہیں دیا جائے گا۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جو دعا مانگی اس میں یہ الفاظ بھی تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ فِي أَعْلَى جَنَّةِ الْخُلْدِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں، جو پلٹ نہ جائے اور ایسی نعمت کا، جو ختم نہ ہو اور جنت خلد کے عالی حصے میں ہمارے نبی کے ساتھ رہنے کا (سوال کرتا ہوں)۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تاکہ انہیں خوشخبری سنائیں، انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پایا کہ وہ ان سے سبقت لے جا چکے تھے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر آپ نے ایسا کیا ہے (تو کوئی بات نہیں) آپ ویسے ہی بھلائی کی طرف سبقت لے جانے والے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7067]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1970، 7066، 7067، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1927، والترمذي فى (جامعه) برقم: 593، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 138، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2924، وأحمد فى (مسنده) برقم: 36» «رقم طبعة با وزير 7027»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» -أيضا-. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8381
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ، فَمَرُّوا عَلَى عَبْدِ اللهِ وَهُوَ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ ، سَلْ تُعْطَهْ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: " فَاسْتَبَقْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ فَمَا اسْتَبَقْنَا إِلَى خَيْرٍ إِلَّا سَبَقَنِي إِلَيْهِ فَبَشَّرَهُ "، قَالَ عَبْدُ اللهِ : " لَا أَدْرِي إِلَّا أَنَّ مِنْ دُعَائِي الَّذِي لَا أَكَادُ أَنْ أَدَعَهُ فِي صَلَاتِي: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ نَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَقُرَّةَ عَيْنٍ لَا تَبِيدُ، وَمُرَافَقَةَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَعْلَى جَنَّةِ الْخُلْدِ ".
ابوعبیدہ اپنے والد سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما تھے، تو ان کا گزر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن ام عبد! مانگو، تمہیں دیا جائے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں اور ابوبکر (یہ خوشخبری دینے) دوڑے، اور ہم جب بھی کسی نیکی کی طرف دوڑتے تو وہ (ابوبکر) ہمیشہ مجھ سے آگے نکل جاتے اور اسے خوشخبری دے دیتے۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”مجھے یاد نہیں سوائے اس کے کہ میری وہ دعا جسے میں اپنی نماز میں چھوڑنے کے قریب بھی نہیں آتا، یہ ہے: اے اللہ! میں تجھ سے ایسی نعمت مانگتا ہوں جو ختم نہ ہو، اور ایسی آنکھوں کی ٹھنڈک مانگتا ہوں جو زائل نہ ہو، اور جنتِ خلد کے سب سے اعلیٰ درجے میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت مانگتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8381]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 67، حدیث 8413»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8385
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَاهُ بَيْنَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَعَبْدُ اللهِ يُصَلِّي، وَافْتَتَحَ النِّسَاءَ فَسَجَلَهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْ قِرَاءَةَ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ ثُمَّ قَعَدَ، ثُمَّ سَأَلَ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " سَلْ تُعْطَهْ، سَلْ تُعْطَهْ " فَقَالَ فِيمَا سَأَلَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَّةِ الْخُلْدِ، فَأَتَى عُمَرُ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ يُبَشِّرُهُ فَوَجَدَ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَارِجًا، وَقَدْ سَبَقَهُ، فَقَالَ: " إِنْ فَعَلْتَ لَقَدْ كُنْتَ سَبَّاقًا بِالْخَيْرَاتِ ".
زر (بن حبیش) سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تشریف لائے جبکہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نماز پڑھ رہے تھے اور سورۃ النساء شروع کر کے پوری پڑھ گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے یہ پسند ہو کہ وہ قرآن کو تازہ کی طرح پڑھے جیسا وہ نازل ہوا تھا، تو وہ ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھے۔“ پھر وہ (عبداللہ رضی اللہ عنہ) بیٹھے اور (اللہ سے) دعا مانگنے لگے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے رہے: ”مانگو، تمہیں دیا جائے گا، مانگو، تمہیں دیا جائے گا۔“ تو انہوں نے جو دعا مانگی اس میں سے یہ تھی: اے اللہ! میں تجھ سے ایسا ایمان مانگتا ہوں جو پھرے نہیں، اور ایسی نعمت مانگتا ہوں جو ختم نہ ہو، اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت جنتِ خلد میں مانگتا ہوں۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو خوشخبری دینے آئے تو دیکھا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باہر نکل رہے ہیں اور وہ ان سے پہلے ہی آ چکے تھے۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے) فرمایا: ”اگر آپ نے (یہ خوشخبری دے دی ہے) تو آپ یقیناً نیکیوں میں بہت سبقت لے جانے والے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8385]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 68، حدیث 8417»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بَيْنَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَعَبْدُ اللهِ يُصَلِّي، فَافْتَتَحَ سُورَةَ النِّسَاءِ فَسَنَحَ لَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ قِرَاءَةَ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ ، ثُمَّ سَأَلَ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَلْ تُعْطَهْ، سَلْ تُعْطَهْ، فَقَالَ فِيمَا يَسْأَلُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَعْلَى جَنَّةِ الْخُلْدِ، فَأَتَى عُمَرُ عَبْدَ اللهِ لِيُبَشِّرَهُ، فَوَجَدَ أَبَا بَكْرٍ خَارِجًا قَدْ سَبَقَهُ، فَقَالَ: إِنْ فَعَلْتَ، إِنَّكَ لَسَبَّاقٌ بِالْخَيْرِ.
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ گزرے جبکہ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نماز پڑھ رہے تھے، انہوں نے ﴿سورہ النساء﴾ کی تلاوت شروع کی اور اسے انتہائی عمدگی اور روانی کے ساتھ پڑھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ وہ قرآن کو ویسا ہی تروتازہ پڑھے جیسا کہ وہ نازل کیا گیا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ابن ام عبد (سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کی قرات کے مطابق پڑھے۔“ پھر سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے دعا مانگنا شروع کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: ”مانگو، تمہیں عطا کیا جائے گا؛ مانگو، تمہیں عطا کیا جائے گا۔“ انہوں نے اپنی دعا میں یہ عرض کیا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم فِي أَعَلَى جَنَّةِ الْخُلْدِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں جو کبھی زائل نہ ہو، اور ایسی نعمتوں کا جو کبھی ختم نہ ہوں، اور ہمیشگی والی جنت کے بلند ترین درجے میں اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کا طالب ہوں۔“ اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو یہ خوشخبری دینے پہنچے تو دیکھا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ وہاں سے نکل رہے تھے اور وہ اس نیکی میں ان سے پہلے ہی سبقت لے جا چکے تھے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اگر آپ نے ایسا کیا ہے تو حقیقت یہ ہے کہ آپ خیر کے کاموں میں ہمیشہ ہی سبقت لے جانے والے ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 16]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 593، وأخرجه مسند البزار برقم: 12، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1964، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8413، 8416، 8417، 8418، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7067، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 231، 13، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10930، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6876، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 16»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ .
قَالَ: كُنْتُ فِي الْمَسْجِدِ أُصَلِّي، فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ، فَسَحَلْتُ سُورَةَ النِّسَاءِ، فَقَرَأْتُهَا، فَلَمَّا فَرَغْتُ جَلَسْتُ، فَبَدَأْتُ الثَّنَاءَ عَلَى اللهِ، وَالصَّلَاةَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ دَعَوْتُ لِنَفْسِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَلْ تُعْطَ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا فَلْيَقْرَأْهُ كَمَا يَقْرَأُ ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ ، قَالَ: فَرَجَعْتُ إِلَى مَنْزِلِي، فَأَتَانِي أَبُو بَكْرٍ ، فَقَالَ: هَلْ تَحْفَظُ مِمَّا كُنْتَ تَدْعُو شَيْئًا؟ قُلْتُ: نَعَمِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَعْلَى جَنَّةِ الْخُلْدِ، فَأَتَى عُمَرُ عَبْدَ اللهِ لِيُبَشِّرَهُ، فَوَجَدَ أَبَا بَكْرٍ خَارِجًا قَدْ سَبَقَهُ، فَقَالَ: إِنْ فَعَلْتَ إِنَّكَ لَسَبَّاقٌ بِالْخَيْرِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا کہ اسی دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ کے ہمراہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے، میں نے سورہ نساء کی تلاوت شروع کی اور اسے (نہایت عمدگی و روانی سے) پڑھا، جب میں نماز سے فارغ ہو کر بیٹھا تو پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجا، پھر اپنے لیے دعا کرنے لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (میری دعا سن کر) فرمایا: ”مانگو، تمہیں عطا کیا جائے گا“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (صحابہ سے) فرمایا: ”جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ قرآنِ کریم کو اسی ترو تازگی کے ساتھ پڑھے جیسے وہ نازل ہوا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ابنِ امِ عبد (عبداللہ بن مسعود) کی قرآت کے مطابق پڑھے“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر میں اپنے گھر آ گیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اور دریافت فرمایا: کیا آپ کو اپنی اس دعا کے الفاظ یاد ہیں جو آپ مانگ رہے تھے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، (وہ دعا یہ ہے): «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم فِي أَعَلَى جَنَّةِ الْخُلْدِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں جو کبھی پلٹے نہیں، اور ایسی نعمتوں کا جو کبھی ختم نہ ہوں، اور جنت الخلد کے بلند ترین مقام میں اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کا طالب ہوں“۔ (تھوڑی دیر بعد) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کو (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی) خوشخبری دینے پہنچے، تو انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو وہاں سے نکلتے ہوئے پایا جو ان سے پہلے ہی پہنچ چکے تھے، تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی شان میں) فرمایا: ”بیشک اگر آپ نے یہ نیکی کی ہے تو آپ خیر کے کاموں میں ہمیشہ سبقت لے جانے والے ہیں“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 17]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 593، وأخرجه مسند البزار برقم: 12، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1964، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8413، 8416، 8417، 8418، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7067، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 231، 13، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10930، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6876، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 17»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5058
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ مَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَعَبْدُ اللهِ يُصَلِّي فَافْتَتَحَ سُورَةَ النِّسَاءِ، فَسَجَلَهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ، فَلْيَقْرَأْ قِرَاءَةَ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ .
ثُمَّ قَعَدَ، ثُمَّ سَأَلَ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: سَلْ تُعْطَهْ، فَقَالَ فِيمَا يَسْأَلُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّنَا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَعْلَى جَنَّةِ الْخُلْدِ، فَأَتَى عُمَرُ لِيُبَشِّرَهُ بِهَا، فَوَجَدَ أَبَا بَكْرٍ خَارِجًا قَدْ سَبَقَهُ، فَقَالَ: إِنْ فَعَلْتَ إِنَّكَ لَسَبَّاقٌ بِالْخَيْرِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ گزرے، اس وقت سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے سورۃ النساء کی تلاوت شروع کی اور اسے نہایت روانی و عمدگی کے ساتھ پڑھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ وہ قرآن کو اسی طرح تروتازہ پڑھے جیسے کہ وہ نازل ہوا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ابنِ امِ عبد (عبداللہ بن مسعود) کی قرأت کے مطابق پڑھے“، پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ (نماز میں دعا کے لیے) بیٹھ گئے اور دعا مانگنے لگے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: ”مانگو! تمہیں عطا کیا جائے گا“، چنانچہ انہوں نے اپنی دعا میں یہ عرض کیا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا لَا يَرْتَدُّ، وَنَعِيمًا لَا يَنْفَدُ، وَمُرَافَقَةَ نَبِيِّنَا صلى الله عليه وسلم فِي أَعَلَى جَنَّةِ الْخُلْدِ» ”اے اللہ! میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں جو کبھی زائل نہ ہو، اور ایسی نعمت کا جو کبھی ختم نہ ہو، اور ہمیشگی والی جنت کے بلند ترین مقام پر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت کا طلبگار ہوں“، بعد ازاں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انہیں یہ خوشخبری دینے کے لیے آئے تو دیکھا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ وہاں سے نکل رہے ہیں اور وہ ان سے پہلے پہنچ کر سبقت لے جا چکے ہیں، تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے) کہا: ”اگر آپ نے یہ نیکی کی ہے تو یقیناً آپ خیر کے کاموں میں ہمیشہ بہت زیادہ سبقت لے جانے والے ہیں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5058]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 593، وأخرجه مسند البزار برقم: 12، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1964، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8413، 8416، 8417، 8418، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7067، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 231، 13، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10930، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6876، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5036»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں