🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. مُسْنَدُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 429 (کل: 25 مقامات، 11 کتب)
مسند احمد: 429، 527
سنن ابوداود: 108، 109
سنن دارمی: 716
معجم صغیر للطبرانی : 117
صحیح ابن خزیمہ: 151
مصنف ابن ابی شیبہ: 65، 80
سنن دارقطنی: 286، 287، 301، 303، 305، 308
الفتح الربانی: 617، 660
السنن الكبرى للبيهقي: 254، 293، 295، 296
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1133، 1164، 1195
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 528
21 تا 25
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 296
وَمِنْهَا مَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْمُؤَذِّنُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَبِيبٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا، وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا، وَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَمَسَحَ رَأْسَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا، ثُمَّ قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ هَكَذَا". وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ عُثْمَانَ، وَهُوَ مُرْسَلٌ. وَقَدْ رُوِيَ مِنْ أَوْجُهٍ غَرِيبَةٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَالرِّوَايَةُ الْمَحْفُوظَةُ عَنْهُ غَيْرُهَا.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے وضو فرمایا، اپنے ہاتھوں کو تین مرتبہ دھویا اور تین مرتبہ ناک جھاڑی، تین مرتبہ کلی کی اور اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا اور اپنے ہاتھوں کو کہنیوں سمیت تین تین مرتبہ دھویا اور اپنے سر کا تین بار مسح کیا اور دونوں پاؤں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
(ب) عطاء بن ابی رباح سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مرسلاً نقل فرماتے ہیں۔
(ج) سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے بھی یہ غریب اسناد کے ساتھ منقول ہے، لیکن ان سے محفوظ روایت اس کے علاوہ ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 296]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ أخرجه الدار قطني 1/89»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1133
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ دَعَا بِمَاءٍ، فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَظَهَرِ قَدَمَيْهِ ثُمَّ ضَحِكَ فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَنِي؟ فَقَالُوا: مَا أَضْحَكَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ كَمَا تَوَضَّأْتُ، ثُمَّ ضَحِكَ فَقَالَ:" أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَنِي". فَقَالُوا: مَا أَضْحَكَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا دَعَا بِوُضُوءٍ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ كُلَّ خَطِيئَةٍ أَصَابَهَا بِوَجْهِهِ، فَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ كَانَ كَذَلِكَ، (وَإِنْ مَسَحَ بِرَأْسِهِ كَانَ كَذَلِكَ) وَإِذَا طَهَّرَ قَدَمَيْهِ كَانَ كَذَلِكَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَقَدْ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے پانی منگوا کر کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازوؤں کو تین مرتبہ دھویا، اپنے سر اور پاؤں کے اوپر والے حصے کا مسح کیا (شاید انہوں نے اس وقت موزے پہنے ہوئے تھے) پھر وہ ہنس پڑے، اُنہوں نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: کیا تم لوگ مجھ سے یہ نہیں پوچھو گے؟ کہ میں کیوں ہنسا ہوں؟ ساتھیوں نے دریافت کیا: اے امیر المؤمنین! آپ کس بات پر ہنسے ہیں؟ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: (ایک مرتبہ) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسی طرح وضو کیا، جس طرح میں نے کیا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ مجھ سے یہ نہیں پوچھو گے؟ کہ میں کس وجہ سے ہنسا ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کس وجہ سے ہنسے ہیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی بندہ وضو کے لیے پانی منگواتا ہے، اور پھر اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی وہ تمام خطائیں ختم کر دیتا ہے جن کا تعلق اس کے چہرے سے ہو، جب وہ اپنے بازو دھوتا ہے، تو بھی اسی طرح ہوتا ہے، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو بھی اسی طرح ہوتا ہے، جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے، تو بھی اسی طرح ہوتا ہے“۔ علامہ ہیثمی بیان کرتے ہیں میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے،
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1133]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1164
وَعَنْ عُثْمَانَ أَنَّهُ دَعَا بِوَضُوءٍ، فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَطَهَّرَ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ ضَحِكَ، قَالَ: أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَنِي؟ قُلْنَا: مَا أَضْحَكَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: ضَحِكْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا بِوَضُوءٍ قَرِيبًا مِنْ هَذَا الْمَكَانِ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا تَوَضَّأْتُ، ثُمَّ ضَحِكَ كَمَا ضَحِكْتُ، ثُمَّ قَالَ:" أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَنِي؟" قُلْنَا: مَا أَضْحَكَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَضْحَكَنِي أَنَّ الْعَبْدَ إِذَا تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ - حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ كُلَّ خَطِيئَةٍ أَصَابَ بِوَجْهِهِ، فَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ كَانَ كَذَلِكَ، فَإِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ كَانَ كَذَلِكَ، فَإِذَا طَهَّرَ قَدَمَيْهِ كَانَ كَذَلِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے وضو کا پانی منگوایا، کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازو تین مرتبہ دھوئے، اپنے سر پر مسح کیا، اپنے پاؤں دھوئے اور پھر ہنس پڑے، انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگ مجھ سے یہ دریافت نہیں کرو گے؟ کہ میں کیوں ہنسا ہوں؟ ہم نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ کیوں ہنسے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میرے ہنسنے کی وجہ یہ ہے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ کے قریب وضو کا پانی منگوایا، پھر آپ نے اُسی طرح وضو کیا، جس طرح میں نے وضو کیا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح ہنس پڑے، جس طرح میں ہنس پڑا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ مجھ سے یہ نہیں پوچھو گے؟ کہ میں کیوں ہنسا ہوں؟ ہم نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ کس بات پر ہنسے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس بات پر ہنسا ہوں کہ جب کوئی بندہ وضو کرتا ہے اور اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس کا ہر وہ گناہ ختم کر دیتا ہے، جس کا ارتکاب اس نے اپنے چہرے کے ذریعے کیا ہو، جب وہ بندہ اپنے بازو دھوتا ہے تو بھی ایسا ہی ہوتا ہے، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے، تو بھی ایسا ہی ہوتا ہے، جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور یہ ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1164]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1195
عَنْ عُثْمَانَ قَالَ: أَلَا أُرِيكُمْ كَيْفَ كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: بَلَى. فَدَعَا بِمَاءٍ، فَتَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، (وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا) ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، (وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ) قَالَ: وَاعْلَمُوا أَنَّ الْأُذُنَيْنِ مِنَ الرَّأْسِ.
(ثُمَّ قَالَ: قَدْ تَحَرَّيْتُ لَكَمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ _ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ _) رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلَانِ مَجْهُولَانِ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کیا میں تم لوگوں کو یہ نہ دکھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کیسا تھا؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے پانی منگوایا اور تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا، تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے، سر کا مسح کیا، اور دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے، پھر انہوں نے فرمایا: تم لوگ یہ بات جان لو! دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے تمہارے سامنے اہتمام کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا طریقہ بیان کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس میں دو مجہول افراد ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1195]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 431، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 693، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 10»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 528
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثَنَا سَعِيدٌ ، ثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ حُمْرَانَ "أَنَّ عُثْمَانَ دَعَا بِوُضُوءٍ؛ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ (ثَلَاثًا) وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَظَهْرِ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ ضَحِكَ، وَقَالَ: أَتَدْرِي مَا أَضْحَكَنِي؟ قَالَ: قُلْنَا: مَا أَضْحَكَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِوَضُوءٍ فِي هَذِهِ الْبُقْعَةِ؛ فَتَوَضَّأَ نَحْوَ مَا تَوَضَّأْتُ، ثُمَّ ضَحِكَ، فَقَالَ: أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَنِي؟ قُلْنَا: مَا أَضْحَكَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟! قَالَ: إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ كُلَّ خَطِيئَةٍ أَصَابَهَا بِوَجْهِهِ، وَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ فَكَذَلِكَ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ، وَلَفْظُهُ: "أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ دَعَا بِوُضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ ضَحِكَ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَنِي؟ فَقَالُوا: مَا أَضْحَكَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ كَمَا تَوَضَّأْتُ، ثُمَّ ضَحِكَ فَقَالَ: أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَكَ؟ فَقَالُوا: مَا أَضْحَكَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! فَقَالَ: إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا دَعَا بِوَضُوءٍ؛ فَغَسَلَ وَجْهَهُ حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ كُلَّ خَطِيئَةٍ أَصَابَهَا بِوَجْهِهِ، فَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ كَانَ كَذَلِكَ، وَإِذَا طَهَّرَ قَدَمَيْهِ كَانَ كَذَلِكَ ".
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ وَزَادَ فِيهِ: "وَإِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ كَانَ كَذَلِكَ ".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے وضو کے لیے پانی منگوایا؛ پھر کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا، پھر اپنے چہرے کو تین بار دھویا، اور اپنے دونوں بازوؤں کو (تین بار) دھویا اور اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے قدموں کی پشت پر مسح کیا، پھر آپ مسکرا دیے اور فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ مجھے کس بات نے ہنسایا؟“ ہم نے عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! آپ کس بات پر مسکرائے؟“ انہوں نے فرمایا: ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی مقام پر وضو کے لیے پانی منگوایا تھا؛ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ویسا ہی وضو کیا جیسا میں نے کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: ”کیا تم مجھ سے نہیں پوچھو گے کہ میں کیوں ہنسا؟“ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کس وجہ سے ہنسے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک آدمی جب وضو کرتا ہے اور اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے وہ تمام گناہ مٹا دیتا ہے جو اس کے چہرے سے سرزد ہوئے، اور جب وہ اپنے دونوں بازو دھوتا ہے تو اسی طرح ہوتا ہے (یعنی ان کے گناہ بھی جھڑ جاتے ہیں)۔““
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں عمدہ سند کے ساتھ ان الفاظ میں روایت کیا ہے: ”سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے وضو کا پانی طلب فرمایا، وضو کیا اور پھر مسکرا دیے، پھر اپنے ساتھیوں سے پوچھا: ”کیا تم مجھ سے دریافت نہیں کرو گے کہ میں کیوں ہنسا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! آپ کس وجہ سے ہنسے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح وضو فرمایا جیسے میں نے کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا: ”کیا تم مجھ سے نہیں پوچھو گے کہ میں کیوں ہنسا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کس وجہ سے ہنسے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک بندہ جب وضو کا پانی منگواتا ہے، پھر اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے وہ تمام گناہ معاف فرما دیتا ہے جو اس کے چہرے سے سرزد ہوئے، پھر جب وہ اپنے بازو دھوتا ہے تو اسی طرح ہوتا ہے، اور جب وہ اپنے قدم پاک کرتا ہے تو تب بھی اسی طرح ہوتا ہے۔““
اور اسے امام بزار نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے: ”اور جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو تب بھی اسی طرح ہوتا ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 528]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن حنبل في مسنده: بإسناد جيد، ولفظه: "أن عثمان بن عفان دعا بوضوء فتوضأ ثم ضحك، فقال لأصحابه: ألا تسألوني ما أضحكني؟ فقالوا: ما أضحكك يا أمير المؤمنين؟ فقال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم توضأ كما توضأت، ثم ضحك فقال: ألا تسألوني ما أضحكك؟ فقالوا: …»
«ورواه البزار بإسناد صحيح وزاد فيه: "وإذا مسح رأسه كان كذلك "»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 158، 162، 1832، 6069، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 227، 230، 245، وأخرجه سنن النسائي برقم: 85، 116، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 106، 108، 110، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 285، وأخرجه مسند أحمد برقم: 417، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 693، وأخرجه فتح الباري برقم: 158، 655، 6069، وأخرجه مسند البزار برقم: 349، 377، 378، 409، 411، 418، 432، 433، 435، 436، 437، 441، 442، 443، 809، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 34، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 542، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2، 151، 158، 167، 1489، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 17، 10، 11، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 304، 5655، 6779، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 624، 723، 902، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1161، 1163، 1195، 1216، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3531»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد / إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں