الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 4544 (کل: 17 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 4544
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5433
11 تا 17
حدیث نمبر: 3598
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثَةٍ: الْمَرْأَةِ، وَالْفَرَسِ، وَالدَّارِ".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نحوست تین چیزوں میں ہے، عورت، گھوڑے اور گھر میں“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3598]
حضرت سالم کے والد محترم (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزوں میں نحوست ہو سکتی ہے: عورت، گھوڑا اور گھر۔“ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3598]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/السلام 34 (2225)، سنن الترمذی/الأدب 58 (2824)، (تحفة الأشراف: 6826)، مسند احمد (2/8، 36، 115، 126) (صحیح) (اس حدیث میں ’’الشؤم‘‘ کا لفظ آیا ہے اور بعض روایتوں میں إنما الشؤم ہے جو (شاذ) ہے اور محفوظ ’’إن کان الشؤم‘‘ کا لفظ ہے جیسا کہ صحیحین وغیرہ میں ابن عمر سے ’’إن کان الشؤم‘‘ لفظ ثابت ہے، جس کے شواہد جابر (صحیح مسلم/2227 ونسائی 3600) سعد بن أبی وقاص (سنن ابی داود: 3921 ومسند أحمد 1/180، 186)، اور سہل بن سعد (صحیح البخاری/5095)، کی احادیث میں ہیں، اس لئے بعض اہل علم نے پہلے لفظ کو شاذ قرار دیا ہے، (ملاحظہ ہو: الفتح 6/60-63) وسلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 799، 789، 1857)۔ اب جب کہ عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کی یہی روایت صحیح مسلم میں کئی سندوں سے اس طرح ہے: ”اگر نحوست کسی چیز میں ہوتی تو ان تین چیزوں میں ہوتی‘‘ اور یہی مطلب اس عام روایت کا بھی ہے، اس کی وضاحت سعد بن مالک کی روایت میں ہے، اور وہ جو سنن ابی داود (3924) میں انس بن مالک رضی الله عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم ایک گھر میں تھے تو اس میں ہمارے لو گوں کی تعداد بھی زیادہ تھی اور ہمارے پاس مال بھی زیادہ رہتا تھا پھر ہم ایک دوسرے گھر میں آ گئے تو اس میں ہماری تعداد بھی کم ہو گئی اور ہمارا مال بھی گھٹ گیا، اس پر آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے چھوڑ دو، مذموم حالت میں‘‘ تو اس گھر کو چھوڑ دینے کا حکم آپ صلی الله علیہ وسلم نے اس لئے دیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کا عقیدہ خراب ہو جائے، اور وہ گھر ہی کو مؤثر سمجھنے لگ جائیں اور شرک میں پڑ جائیں، اور یہ حکم ایسے ہی ہے جیسے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے احتیاطا کوڑھی سے دور بھاگنے کا حکم دیا، حالانکہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے خود فرمایا ہے: ’’چھوت کی کوئی حقیقت نہیں ہے‘‘۔»
وضاحت: ۱؎: اگر نحوست بات عملاً مان لی جائے یا یہ کہ لوگ معاشرہ میں ایسا ہی سمجھتے اور سوچتے ہیں تو عورت کی نحوست یہ ہے کہ عورت زبان دراز یا بدخلق ہو اور گھوڑے کی نحوست یہ ہے کہ لات مارے، دانت کاٹے اور گھر کی نحوست یہ ہے کہ پڑوسی اچھے نہ ہوں یا گرمی و سردی کے لحاظ سے آرام دہ نہ ہو، اس طرح سے ان چیزوں سے آدمی متوحش ہوتا ہے، اور اپنے جذبات کی تعبیر نحوست کے لفظ سے کرتا ہے، لیکن اس کا معنی یہی ہوتا ہے جو ہم نے ذکر کیا۔
قال الشيخ الألباني: شاذ والمحفوظ بلفظ إن كان الشؤم في شيء ففي ...
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 3599
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حَمْزَةَ، وَسَالِمٍ ابني عبد الله بن عمر، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الشُّؤْمُ فِي الدَّارِ، وَالْمَرْأَةِ، وَالْفَرَسِ".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نحوست گھر میں، عورت میں اور گھوڑے میں ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3599]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھر، عورت اور گھوڑے میں نحوست ممکن ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3599]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/النکاح 18 (5093)، الطب 54 (5772)، صحیح مسلم/السلام 34 (2225)، سنن ابی داود/الطب 24 (3922)، سنن الترمذی/الأدب 58 (2824)، (تحفة الأشراف: 6699)، موطا امام مالک/الاستئذان 8 (22)، مسند احمد (2/26، 115، 126، 136) (صحیح) (جیسا کہ اوپر گزرا الشؤم اور إنماالشؤم کا لفظ شاذ ہے، اور خود صحیحین میں إن کان الشؤم کی روایت موجود ہے تو شواہد کی بنا پر یہی لفظ محفوظ ہوگا اور علماء نے یہ بات لکھی ہے کہ امام بخاری طرق حدیث کے ذکر میں راجح روایت کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جس کے لیے یہ مثال کافی ہے، نیز ملاحظہ ہو اس کے بعد کی حدیث حاشیہ)»
قال الشيخ الألباني: شاذ
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 14869
14869- عن ابن عمر قال: ذكروا الشؤم عند النبي صلى الله عليه وسلم فقال النبي صلى الله عليه وسلم: إن كان الشؤم في شيء ففي الدار، والمرأة، والفرس.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في النكاح (5094)، ومسلم في السلام (2225: 117) كلاهما من طريق عمر بن محمد بن زيد العسقلاني، عن أبيه، عن ابن عمر فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 14870
14870- عن عبد الله بن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا عدوى ولا طيرة، إنما الشؤم في ثلاث: في الفرس، والمرأة، والدار.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الطب (5772)، ومسلم في السلام (2225: 16) كلاهما من طريق ابن وهب، عن يونس، عن ابن شهاب، قال: أخبرني سالم بن عبد الله، وحمزة، أن عبد الله بن عمر قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 2326
«إنما الشؤم في ثلاثة: في الفرس والمرأة والدار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نحوست تو (اگر ہوتی تو) صرف تین چیزوں میں ہو سکتی تھی: گھوڑے میں، عورت میں اور گھر میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2326]
”نحوست تو (اگر ہوتی تو) صرف تین چیزوں میں ہو سکتی تھی: گھوڑے میں، عورت میں اور گھر میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2326]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ د هـ] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7528
«لا عدوى ولا طيرة وإنما الشؤم في ثلاث: في الفرس والمرأة والدار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مرض کا خود بخود متعدی ہونا اور بدشگونی کی کوئی حقیقت نہیں، البتہ نحوست تین چیزوں میں ہو سکتی ہے: گھوڑے، عورت اور گھر میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7528]
”مرض کا خود بخود متعدی ہونا اور بدشگونی کی کوئی حقیقت نہیں، البتہ نحوست تین چیزوں میں ہو سکتی ہے: گھوڑے، عورت اور گھر میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7528]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن ابن عمر. مختصر مسلم 1492، الصحيحة 788.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5433
وَعَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قِيلَ لَهُ: تَبْلُغُ بِهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثٍ: فِي الْفَرَسِ، وَالْمَرْأَةِ، وَالدَّارِ.
سالم رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ اس روایت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچاتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نحوست تین چیزوں میں ہوتی ہے: گھوڑے میں، عورت میں اور گھر میں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5433]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2703، 4805، 4806، 5421، 5438، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2225، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2824، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3568، 3569، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3922، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1995، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4530، وأخرجه فتح الباري برقم: 2703، 5381، 5425، 5438، وأخرجه مسند البزار برقم: 1082، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19527، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13341، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7680، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9540، 9548، 9549، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5410»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2703، 4805، 4806، 5421، 5438، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2225، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2824، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3568، 3569، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3922، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1995، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4530، وأخرجه فتح الباري برقم: 2703، 5381، 5425، 5438، وأخرجه مسند البزار برقم: 1082، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19527، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13341، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7680، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9540، 9548، 9549، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5410»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح