🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. مُسْنَدُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 469 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 469
الفتح الربانی: 9900
الجامع الكامل: 1267
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 617
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 308
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 469
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ . ح وَسُرَيْجٌ ، وَحُسَيْنٌ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ حُسَيْنُ: ابْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، يَقُولُ: مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا أَكُونَ أَوْعَى أَصْحَابِهِ عَنْهُ، وَلَكِنِّي أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ:" مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ، فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ"، وَقَالَ حُسَيْنٌ: أَوْعَى صَحَابَتِهِ عَنْهُ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ میں تم سے اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث بکثرت بیان نہیں کرتا تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ میں انہیں یاد نہیں رکھ سکا، بلکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص میری طرف ایسی بات منسوب کرے جو میں نے نہیں کہی اسے اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لینا چاہیے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 469]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن والحديث متواتر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9900
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا أَكُونَ أَوْعَى أَصْحَابِهِ عَنْهُ وَلَكِنِّي أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهُ يَقُولُ ( (مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ) ) وَقَالَ حُسَيْنٌ أَوْعَى صَحَابَتِهِ عَنْهُ
۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے رسول اللہ کی احادیث بیان کرنے سے روکنے والی چیزیہ نہیں ہے کہ میں احادیث کو بہت زیادہ یاد رکھنے والے صحابہ میں سے نہیں ہوں، اصل بات یہ ہے کہ میں شہادت دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جس نے مجھ پر وہ بات کہی، جو میں نے نہ فرمائی ہو تو وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں تیار کر لے۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9900]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابويعلي: 259، ومتن الحديث متواتر، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 326 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 469»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1267
1267. عن عثمان بن عفّان، قال: ما يمنعني أن أحدِّث عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أن لا أكون أوعى أصحابه عنه، ولكنّي أشهدُ لسمعته يقول: من قال عليَّ ما لم أقل فليتبوّأ مقعده من النّار.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (469) من طريقين، عن عبدالرحمن بن أبي الزّناد، عن أبيه، عن عامر بن سعد، قال: سمعت عثمان بن عفّان، فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 617
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ لَا أَكُونَ أَوْعَى أَصْحَابِهِ عَنْهُ، وَلَكِنِّي أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ يَعْنِي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ عَلَيَّ كَذِبًا فَلْيَتَبَوَّأْ بَيْتًا فِي النَّارِ".
رَوَاهُمَا أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ.
وَفِي رِوَايَةِ الْبَزَّارِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
وَكَذَلِكَ أَبُو يَعْلَى، وَهُوَ حَدِيثٌ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَالطَّرِيقُ الْأَوَّلُ فِيهَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ یہ فرمایا کرتے تھے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث روایت کرنے میں یہ چیز میرے لئے رکاوٹ نہیں بنتی ہے کہ میں آپ کے اصحاب سے زیادہ بہتر طور پر آپ کی باتوں کو محفوظ کرنے والا نہیں ہوں لیکن میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص میری طرف ایسی بات منسوب کرے، جو میں نے نہ کہی ہو، تو اسے جہنم میں اپنے ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“ ایک روایت میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں موجود گھر تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ دونوں روایات امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہیں۔ امام بزار کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“ امام ابویعلیٰ نے بھی اسی طرح روایت نقل کی ہے اور یہ ایسی حدیث ہے جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، پہلے والی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے وہ ضعیف ہے، ویسے اُسے ثقہ قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 617]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 65/1، اورده المؤلف فى زوائد المسند 235 أورده المؤلف فى كشف الاستار 205، أخرجه مسند أحمد برقم: 13843، 509، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159، وأخرجه مسند البزار برقم: 383، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6982»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 308
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَقُولُ: "وَاللَّهِ مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَّا أَكُونَ أَوْعَاهُمْ لِحَدِيثِهِ، وَلَكِنِّي أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَقُولُ: "مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَّا أَكُونَ أَوْعَى أَصْحَابِهِ، وَلَكِنْ أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهُ يَقُولُ... " فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: وَرَوَاهُ الْإِمَامُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ مِنْ طَرِيقِ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ ... بِهِ.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث بیان کرنے سے یہ بات نہیں روکتی کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کو دیگر صحابہ سے زیادہ یاد رکھنے والا نہیں ہوں، بلکہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے میری طرف ایسی بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی، تو وہ اپنا ٹھکانا آگ میں بنا لے۔““
اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی روایت کیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث بیان کرنے سے یہ امر مانع نہیں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سب سے زیادہ (احادیث) یاد رکھنے والا نہیں ہوں، بلکہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے...“ پھر اسی طرح حدیث ذکر کی۔
نیز اسحاق بن اسماعیل نے بھی سعید بن منصور کے واسطے سے اسے روایت کیا ہے۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی مسند میں اسے ابن ابی الزناد کے طریق سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 308]
تخریج الحدیث: «(308/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 471، وأخرجه مسند البزار برقم: 383، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 351، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 382»
«(308/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 471، وأخرجه مسند البزار برقم: 383، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 351، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 382»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن؛ في عبد الرحمن بن أبي الزناد لين، والمتن متواتر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں