🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 5340 (کل: 45 مقامات، 21 کتب)
مسند احمد: 5340، 5188
صحیح بخاری: 3485، 3665، 5784
صحیح مسلم: 5459، 5461
سنن ابوداود: 4085، 4094
سنن ترمذی: 1731
سنن نسائی: 5328، 5336، 5337
سنن ابن ماجہ: 3576
معجم صغیر للطبرانی : 614
مشکوۃ المصابیح: 4312، 4332
مسند الشهاب: 1060، 1061
مصنف ابن ابی شیبہ: 26453
الفتح الربانی: 8099، 8101، 8113، 8123
صحیح ابن حبان: 5444
الجامع الكامل: 9850، 15386، 15388، 15389
السنن الكبرى للبيهقي: 3252، 3314
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8538
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2872
المعجم الکبیر للطبرانی: 13117، 13121، 13444
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1310، 5572، 5644، 5722، 5825
المعجم الاوسط: 1700، 2791، 2959
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4037
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3314
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتَوَيْهِ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَيْ رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَحَدَ شِقَّيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدَ ذَلِكَ مِنْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَسْتَ أَوْ إِنَّكَ لَسْتَ مِمَّنْ يَصْنَعُهُ خُيَلَاءَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ.
(ا) سالم بن عبداللہ اپنے والد رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تکبر سے اپنے کپڑے کو (ٹخنوں سے نیچے) لٹکائے گا اللہ تعالیٰ اس کی طرف قیامت کے دن (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“
(ب) سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے تہبند کا ایک کنارہ لٹک جاتا ہے مگر میں پھر بھی اسے اوپر کرتا رہتا ہوں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نہیں ہے“ یا فرمایا: ”تو ان میں سے نہیں ہے جو تکبر کی وجہ سے اس طرح کرتے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3314]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 3465»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8538
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بَيْنَمَا رَجُلٌ يَنْظُرُ فِي عِطْفَيْهِ قَدْ أَعْجَبَتْهُ نَفْسُهُ إِذْ تَجَلْجَلَتْ بِهِ الْأَرْضُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ الْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ: بَيْنَا رَجُلٌ يَجُرُّ إِزَارَهُ. زَادَ النَّسَائِيُّ: مِنَ الْخُيَلَاءِ إِذْ خُسِفَ بِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَحْمَدَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيَّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک مرتبہ ایک شخص اپنے لباس کو دیکھ کر خود پسندی کا شکار تھا تو وہ قیامت کے دن تک زمین میں دھنستا رہے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام بخاری رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ان صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ایک شخص اپنے تہبند کون لٹکا کر چل رہا تھا“ امام نسائی رحمہ اللہ نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: تکبر کے طور پر وہ ایسا کر رہا تھا، تو اسے زمین میں دھنسا دیا گیا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف أحمد بن محمد بن ابوبکر مقدمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8538]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2950)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5326، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5946»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2872
«بينما رجل يجر إزاره من الخيلاء خسف به فهو يتجلجل في الأرض إلى يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک شخص تکبر کی وجہ سے اپنا تہبند (زمین پر) گھسیٹتے ہوئے چل رہا تھا کہ اسے زمین میں دھنسا دیا گیا، اور وہ قیامت تک زمین میں دھنستا ہی چلا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الباء/حدیث: 2872]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم خ ن] عن ابن عمر. الصحيحة 1507: خ - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13117
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ جَرَّ ثِيَابَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ: أَيْ رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَحَدَ شِقَّيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدَ ذَاكَ أَوْ ذَلِكَ مِنْهُ، قَالَ: " لَسْتَ مِمَّنْ يَصْنَعُهُ خُيَلَاءَ ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنا کپڑا تکبر سے گھسیٹے، اللہ قیامت کے دن اس کی طرف نظر رحمت نہیں فرمائے گا۔“ اس پر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے تہبند کا ایک پلو خود بخود لٹک جاتا ہے، الا یہ کہ میں اس کا خاص خیال رکھوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان میں سے نہیں ہو جو تکبر سے ایسا کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13117]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 299، حدیث 13174»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13121
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا جُنَادَةُ بْنُ سَلْمٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَالَ سَالِمٌ : فَحَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ أَبَا بَكْرٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَحَدَ شِقَّيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدَ ذَلِكَ مِنْهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ مِمَّنْ تَصْنَعُ الْخُيَلَاءَ ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنا کپڑا تکبر سے گھسیٹے، اللہ قیامت کے دن اس کی طرف نظر رحمت نہیں فرمائے گا۔“ سالم بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے بتایا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے تہبند کا ایک پلو خود بخود لٹک جاتا ہے، الا یہ کہ میں اس کا خاص خیال رکھوں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم ان میں سے نہیں ہو جو تکبر سے ایسا کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13121]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 301، حدیث 13178»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13444
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى التَّوَّزِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ يَحْيَى الدَّبِيلِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ، أَنَا جَابِرُ بْنُ يَحْيَى الْحَضْرَمِيُّ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص تکبر سے اپنا تہبند گھسیٹے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13444]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 407، حدیث 13501»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1310
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ ابْنِ عُمَرَ فِي الْبَلَاطِ، فَمَرَّ بِرَجُلٍ يَجُرُّ إِزَارَهُ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ جَرَّ ثِيَابَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ فَإِنَّ اللهَ لَا يَنْظُرُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏وَأَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -» ‏‏‏‏.
ابو سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ 'بلاط' (مدینہ منورہ کی ایک جگہ) میں چل رہا تھا کہ ان کا گزر ایک ایسے شخص کے پاس سے ہوا جو (ازراہِ تکبر) اپنا تہبند زمین پر گھسیٹ رہا تھا، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”جس شخص نے غرور و تکبر کی بنیاد پر اپنا لباس زمین پر گھسیٹا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظرِ (رحمت) نہیں فرمائے گا“، ابو سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ میں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اور میں نے بھی اسے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سماعت کیا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1310]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: المرفوع منه فقط»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2085، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1731، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5335، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4085، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3569، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6304، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1721، 2983، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1305»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5572
حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، يَقُولُ: مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے ازراہِ تکبر اپنا کپڑا زمین پر گھسیٹا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی جانب (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5572]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3465، 5446، 5447، 5455، 5715، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2085، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1730، 1731، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5327، 5328، 5335، 5336، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4085، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3569، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4475، 4553، 4994، 5018، 5035، 5151، 5166، 5226، 5305، 5328، 5354، 5416، 5510، 6168، 6304، وأخرجه فتح الباري برقم: 5451، 5455، 5715، 6952، وأخرجه مسند البزار برقم: 176، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19980، 19981، 19984، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13174، 13178، 13195، 13209، 13292، 13295، 13331، 13501، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1500، 1721، 2812، 6629، 7317، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 559، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4123، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5547»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5644
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ ، أَرْسَلَنِي إِلَيْهِ أَبِي، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَى مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ.
زید بن اسلم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں بھیجا، پس میں ان کے پاس حاضر ہوا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف (نظرِ رحمت سے) نہیں دیکھے گا جس نے اپنا تہبند تکبر کی بنا پر زمین پر گھسیٹا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5644]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3297، 3465، 5446، 5447، 5455، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2085، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1730، 1731، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5326، 5327، 5328، 5335، 5336، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4085، 4094، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3569، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6117، وأخرجه فتح الباري برقم: 3297، 5451، 5452، 5453، 5455، 5715، 6952، وأخرجه مسند البزار برقم: 176، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19980، 19981، 19984، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13174، 13178، 13195، 13209، 13292، 13295، 13331، 13501، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1500، 1721، 2812، 2983، 6629، 7317، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 559، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8538، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5618»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5722
حَدَّثَنَا أَبُو هَمَّامٍ الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ بِشْرٍ السَّكُونِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، عَنْ رِيَاحِ بْنِ عَبِيدَةَ ، عَنْ أَسِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَخِي عَبْدِ الْمَجِيدِ وَهُوَ ابْنُ سَوْدَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لَبِسْتُ ثَوْبًا حَرِيرًا، فَأَتَيْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عِنْدَ حُجْرَةِ حَفْصَةَ - فِي لَيْلَةٍ مُظْلِمَةٍ فَسَمِعَ قَعْقَعَةَ الثَّوْبِ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟
فَقُلْتُ: عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ .
قَالَ: ارْفَعْ ثَوْبَكَ، إِنَّ الَّذِي يَجُرُّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَيْهِ.
قَالَ: وَكَانَ إِزَارِي تِلْكَ اللَّيْلَةَ إِلَى نِصْفِ سَاقَيَّ.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”میں نے ریشمی لباس پہنا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک تاریک رات میں سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس تشریف فرما تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑے کی سرسراہٹ سنی تو دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: عبد اللہ بن عمر؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنا لباس اوپر اٹھاؤ، کیونکہ جو شخص تکبر کے طور پر اپنا کپڑا (ٹخنوں سے نیچے) گھسیٹتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا“، سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”اس رات میرا تہبند میری آدھی پنڈلی تک تھا“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5722]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه الخطيب في "المتفق والمفترق" (رقم 254)، وابن عساكر في "تاريخه" (18/ 259، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5696»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں