الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 573 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
الفتح الربانی: 6611
السنن الكبرى للبيهقي: 16398
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10724
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4898
فضائل صحابہ: 1239
حدیث نمبر: 573
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، حَدَّثَنَا سِمَاكٌ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى قَوْمٍ قَدْ بَنَوْا زُبْيَةً لِلْأَسَدِ، فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ يَتَدَافَعُونَ، إِذْ سَقَطَ رَجُلٌ، فَتَعَلَّقَ بِآخَرَ، ثُمَّ تَعَلَّقَ رَجُلٌ بِآخَرَ، حَتَّى صَارُوا فِيهَا أَرْبَعَةً، فَجَرَحَهُمْ الْأَسَدُ، فَانْتَدَبَ لَهُ رَجُلٌ بِحَرْبَةٍ فَقَتَلَهُ، وَمَاتُوا مِنْ جِرَاحَتِهِمْ كُلُّهُمْ، فَقَامُوا أَوْلِيَاءُ الْأَوَّلِ إِلَى أَوْلِيَاءِ الْآخِرِ، فَأَخْرَجُوا السِّلَاحَ لِيَقْتَتِلُوا، فَأَتَاهُمْ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى تَفِيئَةِ ذَلِكَ، فَقَالَ: تُرِيدُونَ أَنْ تَقَاتَلُوا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ؟ إِنِّي أَقْضِي بَيْنَكُمْ قَضَاءً، إِنْ رَضِيتُمْ فَهُوَ الْقَضَاءُ، وَإِلَّا حَجَزَ بَعْضُكُمْ عَنْ بَعْضٍ، حَتَّى تَأْتُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَكُونَ هُوَ الَّذِي يَقْضِي بَيْنَكُمْ، فَمَنْ عَدَا بَعْدَ ذَلِكَ، فَلَا حَقَّ لَهُ، اجْمَعُوا مِنْ قَبَائِلِ الَّذِينَ حَفَرُوا الْبِئْرَ رُبُعَ الدِّيَةِ، وَثُلُثَ الدِّيَةِ، وَنِصْفَ الدِّيَةِ، وَالدِّيَةَ كَامِلَةً، فَلِلْأَوَّلِ الرُّبُعُ، لِأَنَّهُ هَلَكَ مَنْ فَوْقَهُ، وَلِلثَّانِي ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَلِلثَّالِثِ نِصْفُ الدِّيَةِ، فَأَبَوْا أَنْ يَرْضَوْا، فَأَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ عِنْدَ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ، فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ:" أَنَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ"، وَاحْتَبَى، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنَّ عَلِيًّا قَضَى فِينَا، فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَأَجَازَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن بھیجا، میں ایک ایسی قوم کے پاس پہنچا جنہوں نے شیر کو شکار کرنے کے لئے ایک گڑھا کھود کر اسے ڈھانپ رکھا تھا (شیر آیا اور اس میں گر پڑا) ابھی وہ یہ کام کر رہے تھے کہ اچانک ایک آدمی اس گڑھے میں گر پڑا، اس کے پیچھے دوسرا، تیسرا حتی کہ چار آدمی گر پڑے، اس گڑھے میں موجود شیر نے ان سب کو زخمی کر دیا، یہ دیکھ کر ایک آدمی نے جلدی سے نیزہ پکڑا اور شیر کو دے مارا، شیر ہلاک ہو گیا اور وہ چاروں آدمی بھی اپنے اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے چل بسے۔ مقتولین کے اولیاء اسلحہ نکال کر جنگ کے لئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے، اتنی دیر میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ آ پہنچے اور کہنے لگے کہ ابھی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم حیات ہیں تم ان کی حیات میں باہمی قتل و قتال کرو گے؟ میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں، اگر تم اس پر راضی ہو گئے تو سمجھو کہ فیصلہ ہو گیا اور اگر تم سمجھتے ہو کہ اس سے تمہاری تشفی نہیں ہوئی تو تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر اس کا فیصلہ کروا لینا، وہ تمہارے درمیان اس کا فیصلہ کر دیں گے، اس کے بعد جو حد سے تجاوز کرے گا وہ حق پر نہیں ہو گا۔ فیصلہ یہ ہے کہ ان قبیلوں کے لوگوں نے اس گڑھے کی کھدائی میں حصہ لیا ہے ان سے چوتھائی دیت، تہائی دیت، نصف دیت اور کامل دیت لے کر جمع کرو اور جو شخص پہلے گر کر گڑھے میں شیر کے ہاتھوں زخمی ہوا، اس کے ورثاء کو چوتھائی دیت دے دو، دوسرے کو تہائی اور تیسرے کو نصف دیت دے دو، ان لوگوں نے یہ فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا (کیونکہ ان کی سمجھ میں ہی نہیں آیا) چنانچہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم مقام ابراہیم کے پاس تھے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سارا قصہ سنایا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں“، یہ کہہ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم گوٹ مار کر بیٹھ گئے، اتنی دیر میں ایک آدمی کہنے لگا، یا رسول اللہ! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ہمارے درمیان یہ فیصلہ فرمایا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کو نافذ کر دیا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 573]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف حنش، وهو ابن المعتمر
حدیث نمبر: 1310
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، وَعَفَّانُ ، الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا سِمَاكٌ ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ بِالْيَمَنِ، فَاحْتَفَرُوا زُبْيَةً لِلْأَسَدِ، فَجَاءَ حَتَّى وَقَعَ فِيهَا رَجُلٌ، وَتَعَلَّقَ بِآخَرَ، وَتَعَلَّقَ الْآخَرُ بِآخَرَ، وَتَعَلَّقَ الْآخَرُ بِآخَرَ، حَتَّى صَارُوا أَرْبَعَةً، فَجَرَحَهُمْ الْأَسَدُ فِيهَا، فَمِنْهُمْ مَنْ مَاتَ فِيهَا، وَمِنْهُمْ مَنْ أُخْرِجَ فَمَاتَ، قَالَ: فَتَنَازَعُوا فِي ذَلِكَ حَتَّى أَخَذُوا السِّلَاحَ، قَالَ: فَأَتَاهُمْ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: وَيْلَكُمْ، تَقْتُلُونَ مِائَتَيْ إِنْسَانٍ فِي شَأْنِ أَرْبَعَةِ أَنَاسِيَّ؟ تَعَالَوْا أَقْضِ بَيْنَكُمْ بِقَضَاءٍ، فَإِنْ رَضِيتُمْ بِهِ، وَإِلَّا فَارْتَفِعُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَقَضَى لِلْأَوَّلِ رُبُعَ دِيَتِه، وَلِلثَّانِي ثُلُثَ دِيَتِه، وَلِلثَّالِثِ نِصْفَ دِيَتِه، وَلِلرَّابِعِ الدِّيَةَ كَامِلَةً، قَالَ: فَرَضِيَ بَعْضُهُمْ، وَكَرِهَ بَعْضُهُمْ، وَجَعَلَ الدِّيَةَ عَلَى قَبَائِلِ الَّذِينَ ازْدَحَمُوا، قَالَ: فَارْتَفَعُوا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ بَهْزٌ: قَالَ حَمَّادٌ: أَحْسَبُهُ قَالَ: كَانَ مُتَّكِئًا فَاحْتَبَى، قَالَ:" سَأَقْضِي بَيْنَكُمْ بِقَضَاءٍ"، قَالَ: فَأُخْبِرَ أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَضَى بِكَذَا وَكَذَا، قَالَ: فَأَمْضَى قَضَاءَهُ، قَالَ عَفَّانُ:" سَأَقْضِي بَيْنَكُمْ".
حنش کنانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یمن میں ایک قوم نے شیر کو شکار کرنے کے لئے ایک گڑھا کھود کر اسے ڈھانپ رکھا تھا، شیر اس میں گر پڑا، اچانک ایک آدمی بھی اس گڑھے میں گر پڑا، اس کے پیچھے دوسرا، تیسرا حتی کہ چار آدمی گر پڑے (اس گڑھے میں موجود شیر نے ان سب کو زخمی کر دیا، یہ دیکھ کر ایک آدمی نے جلدی سے نیزہ پکڑا اور شیر کو دے مارا، چنانچہ شیر ہلاک ہو گیا اور وہ چاروں آدمی بھی اپنے اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے چل بسے)۔ مقتولین کے اولیاء اسلحہ نکال کر جنگ کے لئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے، اتنی دیر میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ آ پہنچے اور کہنے لگے: کیا تم چار آدمیوں کے بدلے دو سو آدمیوں کو قتل کرنا چاہتے ہو؟ میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں، اگر تم اس پر راضی ہو گئے تو سمجھو کہ فیصلہ ہو گیا، فیصلہ یہ ہے کہ جو شخص پہلے گر کر گڑھے میں شیر کے ہاتھوں زخمی ہوا، اس کے ورثاء کو چوتھائی دیت دے دو، اور چوتھے کو مکمل دیت دے دو، دوسرے کو ایک تہائی اور تیسرے کو نصف دیت دے دو، ان لوگوں نے یہ فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا (کیونکہ ان کی سمجھ میں ہی نہیں آیا)۔ چنانچہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں“، اتنی دیر میں ایک آدمی کہنے لگا: یا رسول اللہ! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ہمارے درمیان یہ فیصلہ فرمایا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کو نافذ کر دیا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1310]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف حنش بن المعتمر
حدیث نمبر: 6611
عَنْ حَنْشٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ فَانْتَهَيْنَا إِلَى قَوْمٍ قَدْ بَنَوْا زُبْيَةً لِلْأَسَدِ فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ يَتَدَافَعُونَ إِذَا سَقَطَ رَجُلٌ فَتَعَلَّقَ بِآخَرَ ثُمَّ تَعَلَّقَ رَجُلٌ بِآخَرَ حَتَّى صَارُوا فِيهَا أَرْبَعَةً فَجَرَحَهُمُ الْأَسَدُ فَانْتَدَبَ لَهُ رَجُلٌ بِحَرْبَةٍ فَقَتَلَهُ وَمَاتُوا مِنْ جِرَاحَتِهِمْ كُلُّهُمْ فَقَامَ أَوْلِيَاءُ الْأَوَّلِ إِلَى أَوْلِيَاءِ الْآخَرِ فَأَخْرَجُوا السِّلَاحَ لِيَقْتَتِلُوا فَأَتَاهُمْ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى تَفِيئَةِ ذَلِكَ فَقَالَ تُرِيدُونَ أَنْ تُقَاتِلُوا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ إِنِّي أَقْضِي بَيْنَكُمْ قَضَاءً إِنْ رَضِيتُمْ فَهُوَ الْقَضَاءُ وَإِلَّا حَجَزَ بَعْضُكُمْ عَنْ بَعْضٍ حَتَّى تَأْتُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَيَكُونَ هُوَ الَّذِي يَقْضِي بَيْنَكُمْ فَمَنْ عَدَا بَعْدَ ذَلِكَ فَلَا حَقَّ لَهُ اجْمَعُوا مِنْ قَبَائِلِ الَّذِينَ حَضَرُوا الْبِئْرَ رُبُعَ الدِّيَةِ وَثُلُثَ الدِّيَةِ وَنِصْفَ الدِّيَةِ وَالدِّيَةَ كَامِلَةً فَلِلْأَوَّلِ الرُّبُعُ لِأَنَّهُ هَلَكَ مَنْ فَوْقَهُ وَلِلثَّانِي ثُلُثُ الدِّيَةِ وَلِلثَّالِثِ نِصْفُ الدِّيَةِ فَأَبَوْا أَنْ يَرْضَوْا فَأَتَوْا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عِنْدَ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ فَقَصُّوا فَقَالَ أَنَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ وَاحْتَبَى فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ إِنَّ عَلِيًّا قَضَى فِينَا فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ فَأَجَازَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یمن بھیجا، میں ان لوگوں کے پاس پہنچا جنہوں نے شیر کے لئے ایک گڑھا کھود رکھا تھا، اسی دوران وہاں بھیڑ ہو گئی اورلوگ ایک دوسرے کے ذریعے بچنے لگے، ایک آدمی گڑھے میں گرا تو وہ دوسرے سے چمٹ گیا، دوسرے نے تیسرے کو پکڑ لیا،یہاں تک کہ چار آدمی گڑھے میں جاگر ے، شیر نے ان سب کو زخمی کر دیا، ایک آدمی نے جلدی سے نیزہ مار کر شیر کو مار دیا، لیکن وہ چاروں افراد زخموں کی تاب نہ لاسکے اور وفات پاگئے، اب ان مقتولین کے ورثاء مسلح ہو کر لڑنے مرنے کے لئے تیار ہوگئے، جب وہ لڑائی کی تیاری کر رہے تھے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اسی وقت ان کے پاس تشریف لائے اور کہا: تم لڑائی پہ کمر بستہ ہورہے ہو، جبکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابھی تمہارے درمیان بقید حیات ہیں، میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں، اگر وہ تمہیں پسند آ جائے تو ٹھیک، بصورت دیگر تم ایک دوسرے سے باز رہنا اور اس وقت تک کوئی قدم نہ اٹھانا، جب تک کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچ نہ جاؤ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہارے ما بین فیصلہ کر دیں گے اور جو اس فیصلے کے بعد زیادتی کرے گا، اس کا کوئی حق باقی نہ رہے گا، اب سنو! میرا فیصلہ یہ ہے کہ جو قبائل کنویں کے پاس ہجوم کیے ہوئے تھے، ان سب سے ایک چوتھائی دیت، ایک تہائی دیت، نصف دیت اور مکمل دیت جمع کرو، جو سب سے پہلا گڑھے میں گرا تھا، اس کو دیت کا چوتھا حصہ دیا جائے، کیونکہ وہ اپنے سے اوپر والوں کی ہلاکت کا سبب بنا ہے،گرنے والے دوسرے آدمی کو دیت کا تیسرا حصہ دیا جائے اور گرنے والے تیسرے آدمی کو نصف دیت دی جائے اور چوتھے کو پوری دیت دی جائے، لیکن لوگوں نے یہ فیصلہ قبول کرنے سے انکار کر دیا، جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ اس وقت مقام ابراہیم کے قریب تشریف فرما تھے، انہوں نے یہ واقعہ آپ کے سامنے بیان کیا، آپ نے فرمایا: میں ابھی تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گوٹھ مار کر بیٹھ گئے، اتنے میں ایک آدمی نے کہا: بیشک سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ہمارے درمیان فیصلہ کیا تھا، پھر انھوں نے سارا واقعہ بیان کیا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی فیصلے کو نافذ کر دیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الدية/حدیث: 6611]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، حنش بن المعتمر يتكلمون في حديثه۔ أخرجه البيھقي: 8/ 111، وابن ابي شيبة: 9/ 400، والطيالسي: 114، والبزار: 732، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 573 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 573»
وضاحت: فوائد: … اس واقعہ سے ثابت ہوا کہ اگر کوئی دوسرے کی ہلاکت کا سبب بنا ہے تو اس پر بھی دیت واجب ہے، اس لئے جو بھی جتنا سبب بنا تھا، اسی حساب سے دیت میں کمی بیشی کر دی گئی۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 16398
فَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَوْذَبٍ الْوَاسِطِيُّ، بِوَاسِطٍ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ الْكِنَانِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَذَكَرَ هَذِهِ الْقِصَّةَ، ثُمَّ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: اجْمَعُوا فِي الْقَبَائِلِ الَّذِينَ حَضَرُوا رُبُعَ الدِّيَةِ، وَثُلُثَ الدِّيَةِ، وَنِصْفَ الدِّيَةِ، وَالدِّيَةَ كَامِلَةً، فَلِلْأَوَّلِ الرُّبُعُ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ يَلِيهِ، وَالثَّانِي ثُلُثُ الدِّيَةِ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ فَوْقَهُ، وَالثَّالِثُ نِصْفُ الدِّيَةِ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ فَوْقَهُ، وَالرَّابِعُ الدِّيَةُ كَامِلَةً فَزَعَمَ حَنَشٌ أَنَّ بَعْضَ الْقَوْمِ كَرِهَ ذَلِكَ، حَتَّى أَتَوَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَلَقُوهُ عِنْدَ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ فَاحْتَبَى بُرْدَهُ، ثُمَّ قَالَ:" أَنَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ" فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنَّ عَلِيًّا قَضَى بَيْنَنَا، فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ فَأَجَازَهُ فَهَذَا الْحَدِيثُ قَدْ أُرْسِلَ آخِرُهُ، وَحَنَشُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ غَيْرُ مُحْتَجٍّ بِهِ.
سابقہ روایت۔
اس حدیث کا آخری حصہ مرسل ہے اور حنش بن معتمر قابلِ حجت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16398]
اس حدیث کا آخری حصہ مرسل ہے اور حنش بن معتمر قابلِ حجت نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16398]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 10724
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَمَنِ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى قَوْمٍ قَدْ بَنَوْا زُبْيَةً لِلْأَسَدِ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ يَتَدَافَعُونَ إِذْ سَقَطَ رَجُلٌ، فَتَعَلَّقَ بِآخَرَ، ثُمَّ تَعَلَّقَ بِآخَرَ حَتَّى صَارُوا فِيهَا أَرْبَعَةً، فَجَرَحَهُمُ الْأَسَدُ، فَانْتَدَبَ لَهُ رَجُلٌ بِحَرْبَةٍ فَقَتَلَهُ، وَمَاتُوا مِنْ جِرَاحَتِهِمْ كُلُّهُمْ.
فَقَامَ أَوْلِيَاءُ الْأَوَّلِ إِلَى أَوْلِيَاءِ الْآَخَرِ، فَأَخْرَجُوا السِّلَاحَ لِيَقْتُلُوهُ، فَأَتَاهُمْ عَلِيٌّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى تَفِيئَةِ ذَلِكَ، فَقَالَ: تُرِيدُونَ أَنْ تُقَاتِلُوا وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ، إِنِّي أَقْضِي بَيْنَكُمْ قَضَاءً إِنْ رَضِيتُمْ فَهُوَ الْقَضَاءُ، وَإِلَّا حَجَرَ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ حَتَّى تَأْتُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَكُونَ الَّذِي يَقْضِي بَيْنَكُمْ، فَمَنْ عَدَا بَعْدَ ذَلِكَ فَلَا حَقَّ لَهُ.
اجْمَعُوا لِي مِنْ قَبَائِلِ الَّذِينَ حَفَرُوا الْبِئْرَ، رُبُعَ الدِّيَةِ، وَثُلُثَ الدِّيَةِ، وَنِصْفَ الدِّيَةِ، وَالدِّيَةَ كَامِلَةً، فَلِلْأَوَّلِ الرُّبُعُ لِأَنَّهُ هَلَكَ مِنْ فَوْقِهِ، وَالثَّانِي ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَالثَّالِثِ نِصْفُ الدِّيَةِ، فَأَبَوْا أَنْ يَرْضَوْا.
فَأَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ قَائِمٌ عِنْدَ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ:" أَنَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ". وَاحْتَبَى، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنَّ عَلِيًّا قَضَى فِينَا فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَأَجَازَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
فَقَامَ أَوْلِيَاءُ الْأَوَّلِ إِلَى أَوْلِيَاءِ الْآَخَرِ، فَأَخْرَجُوا السِّلَاحَ لِيَقْتُلُوهُ، فَأَتَاهُمْ عَلِيٌّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى تَفِيئَةِ ذَلِكَ، فَقَالَ: تُرِيدُونَ أَنْ تُقَاتِلُوا وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ، إِنِّي أَقْضِي بَيْنَكُمْ قَضَاءً إِنْ رَضِيتُمْ فَهُوَ الْقَضَاءُ، وَإِلَّا حَجَرَ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ حَتَّى تَأْتُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَكُونَ الَّذِي يَقْضِي بَيْنَكُمْ، فَمَنْ عَدَا بَعْدَ ذَلِكَ فَلَا حَقَّ لَهُ.
اجْمَعُوا لِي مِنْ قَبَائِلِ الَّذِينَ حَفَرُوا الْبِئْرَ، رُبُعَ الدِّيَةِ، وَثُلُثَ الدِّيَةِ، وَنِصْفَ الدِّيَةِ، وَالدِّيَةَ كَامِلَةً، فَلِلْأَوَّلِ الرُّبُعُ لِأَنَّهُ هَلَكَ مِنْ فَوْقِهِ، وَالثَّانِي ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَالثَّالِثِ نِصْفُ الدِّيَةِ، فَأَبَوْا أَنْ يَرْضَوْا.
فَأَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ قَائِمٌ عِنْدَ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ:" أَنَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ". وَاحْتَبَى، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنَّ عَلِيًّا قَضَى فِينَا فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَأَجَازَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن بھیجا میں کچھ ایسے لوگوں کے پاس آیا جنہوں نے شیر کے لئے گڑھا تیار کیا تھا۔ ابھی وہ وہاں موجود تھے کہ اسی دوران وہ ایک دوسرے کو پرے کرنے لگے ان میں سے ایک شخص (گڑھے میں گرنے لگا۔ اس نے دوسرے کو پکڑ لیا دوسرے نے تیسرے کو پکڑ لیا یہاں تک کہ چار افراد اس میں سے گر گئے شیر نے آ کے ان کو زخمی کیا تو باقی لوگوں میں سے ایک نے نیزہ پکڑا اور شیر کو مار دیا وہ چاروں لوگ اس شیر کے زخمی کرنے کی وجہ سے مر گئے پہلے شخص کے پسماندگان دوسرے شخص کے پسماندگان کے پاس آئے اور انہوں نے ہتھیار نکال لئے تاکہ اسے قتل کر دیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس آئے یہ اس واقعہ کے فوراً بعد کی بات ہے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ یہ چاہتے ہو کہ تم ایک دوسرے کو قتل کر دو حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے درمیان زندہ ہیں میں تم لوگوں کو فیصلہ دیتا ہوں اگر تم لوگ اس سے راضی ہو گئے تو یہی فیصلہ شمار ہو گا ورنہ پھر تم ایک دوسرے کو تصرف سے روک دینا اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جانا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے درمیان فیصلہ کریں گے پھر اس کے بعد جو شخص زیادتی کرے گا اسے کوئی حق حاصل نہیں ہو گا جن قبائل کے لوگ اس گڑھے کو کھودنے میں شریک تھے تم ان سے ایک، ایک چوتھی دیت ایک، ایک تہائی دیت ایک، ایک نصف دیت اور ایک مکمل دیت جمع کر کے مجھے دو پہلے شخص کو ایک چوتھائی دیت ملے گی کیونکہ اس نے اپنے اوپر والے شخص کو ہلاکت کا شکار کیا۔ دوسرے کو ایک تہائی دیت ملے گی تیسرے کو نصف دیت ملے گی ان لوگوں نے اس بات سے راضی ہونے سے انکار کر دیا پھر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مقام ابراہیم کے پاس کھڑے ہوئے تھے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پورا واقعہ سنایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں پھر آپ احتباء کے طور پر تشریف فرما ہوئے حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں فیصلہ دیا ہے پھر انہوں نے پورا واقعہ بیان کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فیصلے کو برقرار رکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10724]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (573)، أخرجه مسند أحمد برقم: 574، وأخرجه مسند البزار برقم: 732، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4898»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4898
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَوَجَدْتُ حَيًّا قَدْ بَنَوْا لِلْأَسَدِ (زُبْيَةً) فَصَادُوهُ، فَبَيْنَا هُمْ يَتَدَافَعُونَ يَنْظُرُونَ إِلَى الزُّبْيَةِ إِذْ سَقَطَ رَجُلٌ، فَتَعَلَّقَ بِرَجُلٍ، فَتَعَلَّقَ الْآخَرُ بِآخَرَ، حَتَّى كَانُوا فِيهِ أَرْبَعَةً، فَجَرَحَهُمُ الْأَسَدُ، فَمَاتُوا كُلُّهُمْ، فَانْتَدَبَ لَهُ رَجُلٌ بِحَرْبَةٍ فَقَتَلَهُ، فَمَاتُوا مِنْ جِرَاحَاتِهِمْ، فَقَامَ بَعْضُ أَوْلِيَاءِ هَؤُلَاءِ الثَّلَاثَةِ إِلَى أَوْلِيَاءِ الْأَوَّلِ فَقَالُوا: دُوا صَاحِبَنَا. قَالَ: فَأَخَذَ السِّلَاحَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، قَالَ: فَأَتَاهُمْ عَلِيٌّ فَقَالَ: تُرِيدُونَ أَنْ تَقْتَتِلُوا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ وَأَنَا إِلَى جَنْبِكُمْ، وَلَوِ اقْتَتَلْتُمْ قَتَلْتُمْ أَكْثَرَ مِمَّا تَخْتَلِفُونَ فِيهِ، فَأَنَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ، فَإِنْ رَضِيتُمْ فَهُوَ الْقَضَاءُ، وَإِلَّا حُجِزَ بَعْضُكُمْ عَنْ بَعْضٍ حَتَّى تَأْتُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَكُونُ هُوَ الَّذِي يَقْضِي بَيْنَكُمْ، فَمَنْ عَدَا بَعْدَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَلَا حَقَّ لَهُ.
اجْمَعُوا مِنَ الْقَبَائِلِ الَّذِينَ حَفَرُوا الْبِئْرَ رُبُعَ الدِّيَةِ، وَثُلُثَ الدِّيَةِ، وَنِصْفَ الدِّيَةِ، وَالدِّيَةَ كَامِلَةً، فَلِلْأَوَّلِ رُبُعُ الدِّيَةِ؛ لِأَنَّهُ مَاتَ مِنْ فَوْقِهِ ثَلَاثَةٌ، وَالَّذِي يَلِيهِ ثُلُثُ الدِّيَةِ؛ لِأَنَّهُ مَاتَ مِنْ فَوْقِهِ اثْنَانِ، وَالثَّالِثُ نِصْفُ الدِّيَةِ؛ لِأَنَّهُ مَاتَ مِنْ فَوْقِهِ وَاحِدٌ، وَالرَّابِعُ الدِّيَةُ كَامِلَةً.
قَالَ: فَأَبَوْا أَنْ يَرْضَوْا، فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَقُوهُ عِنْدَ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ، وَاحْتَبَى بِبُرْدَةٍ وَجَلَسَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنَّ عَلِيًّا قَدْ قَضَى بَيْنَنَا، فَلَمَّا قَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ أَجَازَهُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، حَنَشُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ مِنْ طَرِيقِ حَارِثَةَ عَنْ عَلِيٍّ بِهِ.
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ مِنْ طَرِيقِ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ بِهِ.
اجْمَعُوا مِنَ الْقَبَائِلِ الَّذِينَ حَفَرُوا الْبِئْرَ رُبُعَ الدِّيَةِ، وَثُلُثَ الدِّيَةِ، وَنِصْفَ الدِّيَةِ، وَالدِّيَةَ كَامِلَةً، فَلِلْأَوَّلِ رُبُعُ الدِّيَةِ؛ لِأَنَّهُ مَاتَ مِنْ فَوْقِهِ ثَلَاثَةٌ، وَالَّذِي يَلِيهِ ثُلُثُ الدِّيَةِ؛ لِأَنَّهُ مَاتَ مِنْ فَوْقِهِ اثْنَانِ، وَالثَّالِثُ نِصْفُ الدِّيَةِ؛ لِأَنَّهُ مَاتَ مِنْ فَوْقِهِ وَاحِدٌ، وَالرَّابِعُ الدِّيَةُ كَامِلَةً.
قَالَ: فَأَبَوْا أَنْ يَرْضَوْا، فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَقُوهُ عِنْدَ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ، وَاحْتَبَى بِبُرْدَةٍ وَجَلَسَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنَّ عَلِيًّا قَدْ قَضَى بَيْنَنَا، فَلَمَّا قَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ أَجَازَهُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، حَنَشُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ مُخْتَلَفٌ فِيهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ مِنْ طَرِيقِ حَارِثَةَ عَنْ عَلِيٍّ بِهِ.
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ مِنْ طَرِيقِ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ بِهِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا، وہاں میں نے ایک ایسا قبیلہ پایا جس نے شیر کے شکار کے لیے ایک گڑھا کھود رکھا تھا اور اسے شکار کر لیا تھا، اسی اثنا میں جب لوگ ایک دوسرے کو دھکیلتے ہوئے اس گڑھے میں دیکھ رہے تھے کہ اچانک ایک شخص پھسل کر گرا اور اس نے دوسرے کو پکڑ لیا، پھر اس دوسرے نے تیسرے کو اور تیسرے نے چوتھے کو پکڑ لیا، یہاں تک کہ وہ چاروں اس گڑھے میں جا گرے، شیر نے انہیں زخمی کر دیا اور وہ سب ہلاک ہو گئے۔ پھر ایک شخص نے نیزہ تان کر اس شیر پر حملہ کیا اور اسے قتل کر دیا، لیکن وہ چاروں افراد اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے تھے۔ ان میں سے آخری تین مقتولین کے ورثاء پہلے شخص کے ورثاء کے پاس آئے اور مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھیوں کی دیت ادا کرو۔ راوی کہتے ہیں کہ اس بات پر فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: کیا تم اس حال میں آپس میں لڑنا چاہتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حیات ہیں اور میں تمہارے پاس موجود ہوں؟ اگر تم لڑ پڑے تو تمہارا جانی نقصان اس مالی اختلاف سے کہیں زیادہ ہو جائے گا جس پر تم جھگڑ رہے ہو، میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں، اگر تم راضی ہو گئے تو یہی فیصلہ نافذ ہوگا، ورنہ تم ایک دوسرے سے ہاتھ روکے رکھو یہاں تک کہ تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو جاؤ اور وہی تمہارے درمیان فیصلہ فرمائیں، پھر اس کے بعد جو زیادتی کرے گا اس کا کوئی حق نہیں ہوگا۔ ان قبائل سے جنہوں نے گڑھا کھودا تھا، دیت کا چوتھائی، تہائی، نصف اور مکمل حصہ جمع کرو؛ پہلے مقتول کے لیے دیت کا چوتھائی حصہ (1/4) ہے کیونکہ اس کے اوپر تین افراد گرے تھے، دوسرے کے لیے دیت کا تہائی حصہ (1/3) ہے کیونکہ اس کے اوپر دو افراد گرے تھے، تیسرے کے لیے آدھی دیت (1/2) ہے کیونکہ اس کے اوپر ایک شخص گرا تھا، اور چوتھے مقتول کے لیے مکمل دیت ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ ان لوگوں نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں مقامِ ابراہیم کے پاس ملے تو انہوں نے سارا قصہ بیان کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر سمیٹی اور تشریف فرما ہوئے، تو قوم میں سے ایک شخص بولا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ہمارے درمیان فیصلہ کر چکے ہیں، چنانچہ جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس فیصلے کی تفصیل بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے برقرار رکھا اور اس کی توثیق فرمائی۔ یہ سند حسن ہے، تاہم حنش بن معتمر کے بارے میں (محدثین کے ہاں) اختلاف پایا جاتا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اسے ابو بکر بن ابی شیبہ نے حارثہ کے واسطے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، نیز امام ابو داؤد اور امام ترمذی نے اسے سماک بن حرب کے طریق سے اختصار کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القضاء وما على القاضي في الخصوم والشهود/حدیث: 4898]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد حسن، حنش بن المعتمر مختلف فيه»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 574، وأخرجه مسند البزار برقم: 732، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10723»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 574، وأخرجه مسند البزار برقم: 732، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10723»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 1239
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ قَثَنَا إِسْرَائِيلُ ، قَثَنَا سِمَاكٌ، عَنْ حَنَشٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ فَانْتَهَيْنَا إِلَى قَوْمٍ قَدْ بَنَوْا زُبْيَةً لِلْأَسَدِ فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ يَتَدَافَعُونَ إِذْ سَقَطَ رَجُلٌ فَتَعَلَّقَ بِآخَرَ، ثُمَّ تَعَلَّقَ رَجُلٌ بِآخَرَ، حَتَّى صَارُوا فِيهَا أَرْبَعَةً فَجَرَحَهُمُ الْأَسَدُ، فَانْتَدَبَ لَهُ رَجُلٌ بِحَرْبَةٍ فَقَتَلَهُ، وَمَاتُوا مِنْ جِرَاحَتِهِمْ كُلُّهُمْ، فَقَامَ أَوْلِيَاءُ الْأَوَّلِ إِلَى أَوْلِيَاءِ الْآخَرِ، فَأَخْرَجُوا السِّلَاحَ لِيَقْتَتِلُوا، فَأَتَاهُمْ عَلِيٌّ عَلَى تَفِيئَةِ ذَلِكَ، فَقَالَ: تُرِيدُونَ أَنْ تُقَاتِلُوا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ إِنِّي أَقْضِي بَيْنَكُمْ قَضَاءً إِنْ رَضِيتُمْ فَهُوَ الْقَضَاءُ وَإِلَّا حَجَزَ بَعْضُكُمْ عَنْ بَعْضٍ، حَتَّى تَأْتُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَكُونُ هُوَ الَّذِي يَقْضِي بَيْنَكُمْ، فَمَنْ عَدَا بَعْدَ ذَلِكَ فَلَا حَقَّ لَهُ، "اجْمَعُوا مِنْ قَبَائِلِ الَّذِينَ حَفَرُوا الْبِئْرَ رُبُعَ الدِّيَةِ، وَثُلُثَ الدِّيَةِ، وَنِصْفَ الدِّيَةِ، وَالدِّيَةَ كَامِلَةً، فَلِلْأَوَّلِ الرُّبُعُ لِأَنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ فَوْقَهُ، وَلِلثَّانِي ثُلُثُ الدِّيَةِ، وَلِلثَّالِثِ نِصْفُ الدِّيَةِ"، فَأَبَوْا أَنْ يَرْضَوْا فَأَتَوَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عِنْدَ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ فَقَصُّوا عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ: أَنَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ وَاحْتَبَى فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنَّ عَلِيًّا قَضَى فِينَا فَقَصُّوا عَلَيْهِ فَأَجَازَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا، پس ہم ایک ایسی قوم کے پاس پہنچے جنہوں نے شیر کے (شکار کے) لیے ایک گڑھا کھود رکھا تھا۔ اسی اثنا میں جب وہ لوگ (اس گڑھے کے گرد) ایک دوسرے کو دھکم پیل کر رہے تھے کہ اچانک ایک آدمی اس میں گر گیا، تو اس نے (بچنے کے لیے) دوسرے کو پکڑ لیا، پھر اس دوسرے نے ایک اور کو پکڑ لیا، یہاں تک کہ اس میں (ایک دوسرے کو کھینچتے ہوئے) چار آدمی جا گرے، پس شیر نے ان سب کو زخمی کر دیا۔ پھر ایک شخص نے نیزہ تان کر اس پر حملہ کیا اور اسے قتل کر دیا، لیکن وہ چاروں اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہو گئے۔
تب پہلے گرنے والے کے ورثاء آخری گرنے والوں کے ورثاء کے خلاف کھڑے ہو گئے اور لڑنے کے لیے ہتھیار نکال لیے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ عین اسی وقت ان کے پاس پہنچ گئے۔ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم آپس میں لڑنا چاہتے ہو حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حیات ہیں؟ میں تمہارے درمیان ایک فیصلہ کرتا ہوں، اگر تم اس پر راضی ہو گئے تو وہی فیصلہ ہو گا، ورنہ میں تمہیں ایک دوسرے سے روک دوں گا یہاں تک کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو جاؤ اور وہی تمہارے درمیان فیصلہ فرمائیں، پھر جو اس کے بعد بھی زیادتی کرے گا اس کا کوئی حق نہیں ہو گا۔
جن قبائل نے وہ گڑھا کھودا ہے ان سے دیت کا چوتھائی حصہ، تہائی حصہ، آدھا حصہ اور مکمل دیت جمع کرو؛ چنانچہ پہلے (گرنے والے) کے لیے چوتھائی دیت ہے کیونکہ اس نے اپنے سے اوپر والے کو ہلاک کیا (یعنی نیچے کھینچا)، دوسرے کے لیے تہائی دیت ہے اور تیسرے کے لیے آدھی دیت ہے (اور چوتھے کے لیے مکمل دیت ہے)۔“ لیکن ان لوگوں نے اس پر راضی ہونے سے انکار کر دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ ابراہیم کے پاس تشریف فرما تھے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سارا واقعہ سنایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم گوٹ مار کر بیٹھ گئے۔ تب ان میں سے ایک شخص نے عرض کی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ہمارے درمیان ایک فیصلہ کیا ہے، پھر انہوں نے وہ فیصلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے برقرار رکھا (اور اس کی منظوری دے دی)۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1239]
تب پہلے گرنے والے کے ورثاء آخری گرنے والوں کے ورثاء کے خلاف کھڑے ہو گئے اور لڑنے کے لیے ہتھیار نکال لیے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ عین اسی وقت ان کے پاس پہنچ گئے۔ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم آپس میں لڑنا چاہتے ہو حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حیات ہیں؟ میں تمہارے درمیان ایک فیصلہ کرتا ہوں، اگر تم اس پر راضی ہو گئے تو وہی فیصلہ ہو گا، ورنہ میں تمہیں ایک دوسرے سے روک دوں گا یہاں تک کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو جاؤ اور وہی تمہارے درمیان فیصلہ فرمائیں، پھر جو اس کے بعد بھی زیادتی کرے گا اس کا کوئی حق نہیں ہو گا۔
جن قبائل نے وہ گڑھا کھودا ہے ان سے دیت کا چوتھائی حصہ، تہائی حصہ، آدھا حصہ اور مکمل دیت جمع کرو؛ چنانچہ پہلے (گرنے والے) کے لیے چوتھائی دیت ہے کیونکہ اس نے اپنے سے اوپر والے کو ہلاک کیا (یعنی نیچے کھینچا)، دوسرے کے لیے تہائی دیت ہے اور تیسرے کے لیے آدھی دیت ہے (اور چوتھے کے لیے مکمل دیت ہے)۔“ لیکن ان لوگوں نے اس پر راضی ہونے سے انکار کر دیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ ابراہیم کے پاس تشریف فرما تھے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سارا واقعہ سنایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہوں“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم گوٹ مار کر بیٹھ گئے۔ تب ان میں سے ایک شخص نے عرض کی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ہمارے درمیان ایک فیصلہ کیا ہے، پھر انہوں نے وہ فیصلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے برقرار رکھا (اور اس کی منظوری دے دی)۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1239]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده حسن . وهو في المسند (١: ٧٧) بهذا الإسناد مثله، وأخرجه أيضاً (١: ١٢٨، ١٥٢) من طريق حماد عن سماك ووكيع في أخبار القضاة (١: ٩٥) من طريق سماك . .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 574، وأخرجه مسند البزار برقم: 732، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10724، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2200»
«شعب الايمان للبيهقي: 111/8»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 574، وأخرجه مسند البزار برقم: 732، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10724، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2200»
«شعب الايمان للبيهقي: 111/8»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن