🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. مسنَد عَبدِ اللهِ بنِ عَمرو بنِ العَاصِ رَضِیَ الله تَعالَى عَنهمَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 6632 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 6632، 7060
الفتح الربانی: 1555
الجامع الكامل: 10996
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2613
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1250
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6632
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ، وَدَخَلَ الصَّلَاةَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ السَّمَاءِ، وَسَبَّحَ وَدَعَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَائِلُهُنَّ؟" فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ تَلَقَّى بِهِ بَعْضُهُمْ بَعْضًا".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن نماز کے دوران ایک آدمی نے کہا الحمدللہ ملء السماء پھر تسبیح کہی اور دعاء کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے بعد پوچھا یہ کلمات کہنے والا کون ہے؟ اس آدمی نے عرض کیا کہ میں ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ ایک دوسرے پر سبقت لے جاتے ہوئے ان کلمات کا ثواب لکھنے کے لئے آئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6632]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7060
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الصَّلَاةَ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَسَبَّحَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَائِلُهَا؟" فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا، قَالَ:" لَقَدْ رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ تَلَقَّى بِهَا بَعْضُهَا بَعْضًا".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن نماز کے دوران ایک آدمی نے کہا الحمدللہ ملء السماء پھر تسبیح کہی اور دعاء کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے بعد پوچھا یہ کلمات کہنے والا کون ہے؟ اس آدمی نے عرض کیا کہ میں ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ ایک دوسرے پر سبقت لے جاتے ہوئے ان کلمات کا ثواب لکھنے کے لئے آئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7060]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1555
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ وَدَخَلَ الصَّلَاةَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَسَبَّحَ وَدَعَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ قَائِلُهُنَّ؟) ) فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ: ( (لَقَدْ رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ تَلَقَّى بِهِ بَعْضُهُمْ بَعْضًا) )
سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی ایک دن نماز میں داخل ہوا اور اس نے یہ کلمات کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ مِلْء السَّمٰوَاتِ اور مزید تسبیح بیان کی اور دعا کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کلمات پڑھنے والا کون شخص تھا؟ اس نے کہا: میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یقینا میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ ایک دوسرے کو یہ کلمات لیتے دیتے ہوئے (جا رہے تھے)۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1555]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه البزار: 524، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6632)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6632»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10996
10996- عن عبد الله بن عمرو، أن رجلا قال: ذات يوم -ودخل الصلاة- الحمد لله ملء السماء، وسبح ودعا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قائلهن؟ فقال الرجل: أنا، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لقد رأيت الملائكة تلقى به بعضهم بعضا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (6632، 7060)، والبزار (كشف الأستار-524) كلاهما من طريق حماد بن سلمة، عن عطاء بن السائب، عن أبيه، عن عبد الله بن عمرو فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2613
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ وَدَخَلَ فِي الصَّلَاةِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ مَلْءَ السَّمَاءِ وَسَبَّحَ وَدَعَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَائِلُهُنَّ؟" فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ تَلْقَى بِهِ بَعْضُهُمْ بَعْضًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ثِقَةٌ اخْتَلَطَ، وَلَكِنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَطَاءٍ، وَحَمَّادٌ سَمِعَ مِنْهُ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ - قَالَهُ أَبُو دَاوُدَ فِيمَا رَوَاهُ أَبُو عُبَيْدٍ الْآجُرِّيُّ عَنْهُ - وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَيَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ الْعَامِرِيُّ وَأَبُوهُ ثِقَتَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن ایک شخص نے نماز میں داخل ہونے کے بعد یہ پڑھا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جو آسمان کو بھر دے اس نے سبحان اللہ کے کلمات بھی اس کی مانند کہے، اور دعا بھی کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کلمات کو کہنے والا شخص کون ہے، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ اس کو لے کر ایک دوسرے کو مل رہے تھے (یا وہ ایک دوسرے کو یہ کلمات پکڑا رہے تھے)“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے وہ ”ثقہ“ ہے، اور اختلاط کا شکار ہے، اور حماد بن سلمہ نے اسے عطاء کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ حماد نے ان سے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے سماع کیا تھا ابوعبید آجری نے ان کے حوالے سے جو روایت نقل کی ہے، اس کے بارے میں امام ابوداؤد نے یہ بات بیان کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حماد بن سلمہ کے حوالے سے یعلی بن عطاء کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے یعلی بن عطاء عامری اور اس کے والد دونوں ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2613]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6595، وأخرجه مسند البزار برقم: 2480»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1250
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو "أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، وَسَبَّحَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَالَهَا؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا. فَقَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ تَتَلَقَّى بِهَا بَعْضَهَا بَعْضًا ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نماز میں شامل ہوا اور اس نے «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ کہا اور اللہ کی تسبیح بیان کی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کلمات کس نے کہے ہیں؟“ اس شخص نے عرض کیا: ”میں نے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ ان کلمات کو ایک دوسرے سے لے کر آگے پہنچا رہے تھے۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب افتتاح الصلاة/حدیث: 1250]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 7020»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں