🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 8253 (کل: 89 مقامات، 23 کتب)
مسند احمد: 8253، 8502، 9837، 10519
صحیح بخاری: 722، 734، 757، 785، 789، 793، 795، 803، 6251، 6667
صحیح مسلم: 867، 868، 930، 932، 935
سنن ابوداود: 603
سنن نسائی: 884، 885، 906، 922، 1024، 1064، 1151، 1156، 1157
سنن ابن ماجہ: 846، 1239
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 113
بلوغ المرام: 232، 320
سنن دارمی: 1282، 1348
مشکوۃ المصابیح: 1138
صحیح ابن خزیمہ: 499، 578، 688، 1575، 1576
اللؤلؤ والمرجان: 219، 220، 229، 234
مصنف ابن ابی شیبہ: 2518، 2617، 2619، 3838، 7326، 8178، 38890
سنن دارقطنی: 1245
الفتح الربانی: 1577، 1714، 2596
صحیح ابن حبان: 1766، 1767، 1907، 1909، 1911، 1983، 2107، 2115
مسند امام شافعی: 200
الجامع الكامل: 1968، 1986، 2282
السنن الكبرى للبيهقي: 2277، 2491، 2495، 2593، 2594، 2612، 2891، 5072، 5144
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2744
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2358، 2359، 2360، 7195
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5909، 5949، 6615
المعجم الاوسط: 5971، 7456، 8604
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 320
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إنما جعل الإمام ليؤتم به فإذا كبر فكبروا ولا تكبروا حتى يكبر وإذا ركع فاركعوا ولا تركعوا حتى يركع وإذا قال: سمع الله لمن حمده فقولوا: اللهم ربنا لك الحمد وإذا سجد فاسجدوا ولا تسجدوا حتى يسجد وإذا صلى قائما فصلوا قياما وإذا صلى قاعدا فصلوا قعودا أجمعين» .‏‏‏‏ رواه أبو داود وهذا لفظه وأصله في الصحيحين.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”امام کو اسی لیے مقرر کیا گیا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے، لہذا جب وہ «الله اكبر» کہے تو تم بھی «الله اكبر» کہو اور تم (امام سے پہلے) «الله اكبر» نہ کہا کرو یہاں تک کہ وہ تکبیر کہے اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کیا کرو اور تم (امام سے پہلے) رکوع نہ کیا کرو اور جب امام «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم «ربنا لك الحمد» کہو اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور اس سے پہلے سجدہ نہ کرو یہاں تک کہ وہ سجدہ کرے۔ جب امام کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“ متن حدیث کے الفاظ ابوداؤد کے ہیں اور اس کی اصل صحیحین بخاری و مسلم میں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 320]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِنَّمَا» صرف – «جُعِلَ» بنایا گیا ہے – «الْإِمَامُ» امام – «لِيُؤْتَمَّ بِهِ» تاکہ اس کی اقتدا کی جائے – «فَإِذَا» پس جب – «كَبَّرَ» وہ تکبیر کہے – «فَكَبِّرُوا» تو تم تکبیر کہو – «وَلَا تُكَبِّرُوا» اور تکبیر نہ کہو – «حَتَّى» یہاں تک کہ – «يُكَبِّرَ» وہ تکبیر کہہ لے – «وَإِذَا» اور جب – «رَكَعَ» وہ رکوع کرے – «فَارْكَعُوا» تو تم رکوع کرو – «وَلَا تَرْكَعُوا» اور رکوع نہ کرو – «حَتَّى يَرْكَعَ» یہاں تک کہ وہ رکوع کر لے – «وَإِذَا» اور جب – «قَالَ» وہ کہے: – «سَمِعَ اللَّهُ» اللہ نے سن لی – «لِمَنْ حَمِدَهُ» اس کی جس نے اس کی تعریف کی – «فَقُولُوا» تو تم کہو: – «اللَّهُمَّ» اے اللہ! – «رَبَّنَا» اے ہمارے رب! – «لَكَ الْحَمْدُ» تیرے ہی لیے سب تعریف ہے – «وَإِذَا» اور جب – «سَجَدَ» وہ سجدہ کرے – «فَاسْجُدُوا» تو تم سجدہ کرو – «وَلَا تَسْجُدُوا» اور سجدہ نہ کرو – «حَتَّى يَسْجُدَ» یہاں تک کہ وہ سجدہ کر لے – «وَإِذَا» اور جب – «صَلَّى» وہ نماز پڑھے – «قَائِمًا» کھڑے ہو کر – «فَصَلُّوا» تو تم نماز پڑھو – «قِيَامًا» کھڑے ہو کر – «وَإِذَا» اور جب – «صَلَّى» وہ نماز پڑھے – «قَاعِدًا» بیٹھ کر – «فَصَلُّوا» تو تم نماز پڑھو – «قُعُودًا» بیٹھ کر – «أَجْمَعِينَ» سب کے سب۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَهَذَا لَفْظُهُ» اور یہ الفاظ انہی کے ہیں – «وَأَصْلُهُ» اور اس کی اصل – «فِي الصَّحِيحَيْنِ» صحیحین (بخاری و مسلم) میں ہے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”امام صرف اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتدا کی جائے، لہٰذا جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو اور جب تک وہ تکبیر نہ کہہ لے تم تکبیر نہ کہو، اور جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو اور جب تک وہ رکوع نہ کر لے تم رکوع نہ کرو، اور جب وہ «سمع اللہ لمن حمدہ» کہے تو تم «اللهم ربنا لك الحمد» کہو، اور جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو اور جب تک وہ سجدہ نہ کر لے تم سجدہ نہ کرو، اور جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور یہ انہی کے الفاظ ہیں، اور اس کی اصل صحیحین میں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 320]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب الإمام يصلي من قعود، حديث:603، 604، وأصله في الصحيحين: البخاري، الأذان، حديث:722، ومسلم، الصلاة، حديث:414.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1282
أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُمَا صَلَّيَا خَلْفَ أَبِي هُرَيْرَةَ، فَلَمَّا رَكَعَ، كَبَّرَ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ، قَالَ:"سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، ثُمَّ قَالَ: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ"، ثُمَّ سَجَدَ وَكَبَّرَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَكَبَّرَ، ثُمَّ كَبَّرَ حِينَ قَامَ مِنْ الرَّكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:"وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ شَبَهًا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا زَالَ هَذِهِ صَلَاتُهُ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا".
ابوبکر بن عبدالرحمٰن اور ابوسلمہ سے مروی ہے کہ ان دونوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو وہ جب رکوع میں گئے تو «الله اكبر» کہا، جب رکوع سے سر اٹھایا تو «سمع الله لمن حمده» کہا، پھر کہا: «ربنا ولك الحمد» پھر سجدے میں جاتے ہوئے «الله اكبر» کہا، پھر سجدے سے سر اٹھایا تو «الله اكبر» کہا، پھر جب دوسری رکعت کے لئے اٹھے تو «الله اكبر» کہا، پھر کہا قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے، میں نماز میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت رکھنے والا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اسی طرح تھی یہاں تک کہ آپ دنیا سے رخصت ہو گئے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1282]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: ] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 785] ، [مسلم 392] ، [نسائي 1154] ، [ مسند أبى يعلی 5949] ، [ابن حبان 1766]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني:
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1348
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ , أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ، فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ، فَارْكَعُوا وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا، فَصَلُّوا قِيَامًا، وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا، فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعُونَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک امام اس لئے ہوتا ہے کہ تم اس کی اقتدا کرو، جب وہ «الله اكبر» کہے تو تم اس کے بعد «الله اكبر» کہو، جب وہ رکوع میں چلا جائے تو تم بھی رکوع کرو، اور جب وہ سجدہ میں جائے تو تم بھی سجدہ کرو، اور جب وہ (امام) «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» کہے تو تم «اللّٰهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» کہو، اور وہ اگر کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1348]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1350] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 722] ، [مسلم 414] ، [أبوداؤد 604] ، [نسائي 920] ، [ابن ماجه 846] ، [أبويعلی 5909] ، [ابن حبان 2107]
وضاحت: (تشریح احادیث 1345 سے 1348)
امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو بھی مقتدی حضرات کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنی چاہئے۔
تفصیل (1291) پرگذر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1138
1138 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا تُبَادِرُوا الْإِمَامَ: إِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا قَالَ: (وَلَا الضَّالِّينَ) فَقُولُوا: آمِينَ، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ ; إِلَّا أَنَّ الْبُخَارِيَّ لَمْ يَذْكُرْ:"وَإِذَا قَالَ: (وَلَا الضَّالِّينَ) .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”امام سے سبقت نہ کرو، جب وہ «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہے تو تم «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہو، جب وہ ﴿وَلَا الضَّالِّينَ﴾ [سورة الفاتحة: 7] کہے تو تم «آمِينَ» ”آمین“ کہو، جب رکوع کرے تو رکوع کرو، جب «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہے تو تم «رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» ”اے ہمارے رب! تیرے ہی لیے تمام تعریف ہے“ کہو۔“ بخاری، مسلم۔ لیکن امام بخاری نے: ”اور جب ﴿وَلَا الضَّالِّينَ﴾ [سورة الفاتحة: 7] کہے۔“ کا ذکر نہیں کیا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1138]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (796 مختصرًا) و مسلم (87/ 415)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8502
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " إِنَّمَا الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَلَا تُكَبِّرُوا حَتَّى يُكَبِّرَ، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَلَا تَرْكَعُوا حَتَّى يَرْكَعَ، وَإِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، فَقُولُوا: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَلَا تَسْجُدُوا حَتَّى يَسْجُدَ، وَإِنْ صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعُونَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امام کو تو مقررہی اس لئے کیا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے اس لئے جب وہ تکبیرک ہے تو تم بھی تکبیرکہوکہنے سے پہلے تکبیر نہ کہوجب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اس کے رکوع کرنے سے پہلے رکوع نہ کرو جب وہ سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم ربنا و لک الحمد کہو جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور اس کے سجدہ کرنے سے پہلے تم سجدہ نہ کرو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8502]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وھذا إسناد قوي ، خ : 734 ، م : 414
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9837
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ . وَحَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: أَنَا أَشْبَهُكُمْ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، قَالَ: اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، قَالَا: وَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا رَكَعَ، وَإِذَا قَامَ مِنَ السُّجُودِ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نماز کے حوالے سے میں تم سب سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ ہوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سمع اللہ لمن حمدہ کہتے تو اللہم ربناولک الحمد کہتے اور جب رکوع میں جاتے یا ایک سجدہ سے سر اٹھا کر دوسرا سجدہ کرنا چاہتے یا دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوتے تو ہر موقع پر تکبیر کہتے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9837]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 795، م: 392
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10519
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّهُ كَانَ " يُصَلِّي بِهِمْ فَيُكَبِّرُ كُلَّمَا رَفَعَ، فَإِذَا انْصَرَفَ , قَالَ: أَنَا أَشْبَهُكُمْ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
ابوسلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ انہیں نماز پڑھاتے ہوئے ہر رفع و خفض میں تکبیر کہتے تھے اور جب فارغ ہوتے تو فرماتے کہ میں نماز کے اعتبار سے تم سب سے زیادہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہہ ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10519]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 785، م: 392
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 499
نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، وَشُعَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ اللَّيْثِ ، قَالا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، نا خَالِدٌ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ ، قَالَ: صَلَّيْتُ وَرَاءَ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَرَأَ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1، ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ، حَتَّى بَلَغَ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7 فَقَالَ: آمِينَ، وَقَالَ النَّاسُ: آمِينَ، وَيَقُولُ كُلَّمَا سَجَدَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، وَإِذَا قَامَ مِنَ الْجُلُوسِ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، وَيَقُولُ إِذَا سَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، جَمِيعُهَا لَفْظًا وَاحِدًا، غَيْرُ أَنَّ ابْنَ عَبْدِ الْحَكَمِ، قَالَ: وَإِذَا قَامَ مِنَ الْجُلُوسِ فِي الاثْنَيْنِ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَدِ اسْتَقْصَيْتُ ذِكْرَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1 فِي كِتَابِ مَعَانِي الْقُرْآنِ، وَبَيَّنْتُ فِي ذَلِكَ الْكِتَابِ أَنَّهُ مِنَ الْقُرْآنِ بِبَيَانٍ وَاضِحٍ غَيْرِ مُشْكِلٍ عِنْدَ مَنْ يَفْهَمُ صِنَاعَةَ الْعِلْمِ، وَيَتَدَبَّرُ مَا بَيَّنْتُ فِي ذَلِكَ الْكِتَابِ، وَيَرْزُقُهُ اللَّهُ فَهْمَهُ وَيُوَفِّقُهُ لإِدْرَاكِ الصَّوَابِ وَالرَّشَادِ بِمَنِّهِ وَفَضْلِهِ
نعیم مجمر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے «‏‏‏‏بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ‏‏‏‏ پڑھی پھراُم القرآن کی تلاوت کی حتیٰ کہ «‏‏‏‏وَلَا الضَّالِّينَ» ‏‏‏‏ پر پہنچے تو آمین کہی، اور مقتدیوں نے بھی آمین کہی، آپ جب بھی سجدہ کرتے، «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے اور جب (تشہد) بیٹھ کر اُٹھتے تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے۔ جب آپ نے سلام پھیرا تو فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، بیشک میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری نماز کے مشابہ نماز پڑھتا ہوں۔ تمام راویوں نے ایک ہی طرح کے الفاظ روایت کیے ہیں، سوائے ابن عبدالحکم کے، انہوں نے یہ الفاظ بیان کئے کہ اور جب آپ دو رکعتوں کے (بعد تشہد) بیٹھ کر اُٹھتے تو فرماتے «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏۔“ امام ابوبکر رحمہ اﷲ فرماتے ہیں کہ میں نے کتاب «‏‏‏‏معاني القرآن» ‏‏‏‏ میں «‏‏‏‏بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ‏‏‏‏ کے متعلق دلائل پوری تحقیق کے ساتھ بیان کئے ہیں۔ میں نے اس کتا ب میں بیان کیا کہ «‏‏‏‏بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ‏‏‏‏ قرآن مجید کی آیت ہے۔ میں نے ا سے خوب واضح اور آسان اند از میں بیان کر دیا ہے کہ جو اہل علم اور ان لو گوں کے مشکل نہیں ہے جو میرے بیان کردہ دلائل میں غور و فکر کریں گے، اور اسے اللہ تعالیٰ اس کے فہم سے نوازیں گے اور جسے اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے حق بات کو سمجھنے کو توفیق عنایت فرمائیں گے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 785، 789، 795، 803، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 392، ومالك فى (الموطأ) برقم: 248، وابن الجارود فى "المنتقى"، 205، 214، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 499، 571، 578، 579، 611، 624، 688، 694، 695، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1766، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 817، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 904، وأبو داود فى (سننه) برقم: 738، 836، 934، والترمذي فى (جامعه) برقم: 254، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 853، 860، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2432، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1136، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6272»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 578
نا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٌ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ يُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْكَعُ، ثُمَّ يَقُولُ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ حِينَ يَرْفَعُ صُلْبَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ، يَقُولُ وَهُوَ قَائِمٌ: رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَسْجُدُ، ثُمَّ يُكَبِّرُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ، ثُمَّ يَفْعَلُ مِثْلَ ذَلِكَ فِي الصَّلاةِ كُلِّهَا حَتَّى يَقْضِيَهَا، وَيُكَبِّرُ حِينَ يَقُومُ مِنَ الْمَثْنَى بَعْدَ الْجُلُوسِ" . ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ: إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو کھڑے ہوکر «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے، پھر جب رُکوع کرتے تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے، پھر جب رُکوع سے اپنی کمر سیدھی کرتے تو «‏‏‏‏سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ‏‏‏‏ ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی تعریف و توصیف بیان کی ہے اللہ نے اس کی آواز سن لی ہے۔“ کہتے اور پھر کھڑے کھڑے فرماتے «‏‏‏‏رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ» ‏‏‏‏ پھر جب سجدے کے لئے جُھکتے تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے، پھر جب سجدے سے اپنا سر اُٹھاتے تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے، پھر جب (دوسرا) سجدہ کرتے تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے۔ پھر جب اپنا سر اُٹھاتے تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز مکمّل کرنے تک پوری نماز میں اسی طرح کرتے۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت کے بعد تشہد سے اُٹھتے تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے۔ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے مشابہ نماز ادا کرنے والا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 578]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 785، 789، 795، 803، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 392، ومالك فى (الموطأ) برقم: 248، وابن الجارود فى "المنتقى"، 205، 214، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 499، 571، 578، 579، 611، 624، 688، 694، 695، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1766، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 817، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 904، وأبو داود فى (سننه) برقم: 738، 836، 934، والترمذي فى (جامعه) برقم: 254، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 853، 860، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2432، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1136، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6272»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 688
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا عَمِّي ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي هِلالٍ ، عَنْ نُعَيْمٍ الْمُجْمِرِ ، قَالَ: صَلَّيْتُ وَرَاءَ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ: " بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1، ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ، حَتَّى بَلَغَ وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، فَقَالَ: آمِينَ، فَقَالَ النَّاسُ: آمِينَ، فَلَمَّا رَكَعَ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ، قَالَ: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ سَجَدَ، فَلَمَّا رَفَعَ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَلَمَّا سَجَدَ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ اسْتَقْبِلَ قَائِمًا مَعَ التَّكْبِيرِ، فَلَمَّا قَامَ مِنَ الثِّنْتَيْنِ، قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَلَمَّا سَلَّمَ، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
حضرت نعیم المجمر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو اُنہوں نے «‏‏‏‏بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ‏‏‏‏ پڑھی پھر اُم القران کی تلاوت کی حتیٰ کہ «‏‏‏‏وَلَاالضَّالِیّنَ» ‏‏‏‏ پر پہنچے تو آمین کہی، تو متقدیوں نے بھی آمین کہی، پھر جب اُنہوں نے رکوع کیا تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہا، پھر جب اپنا سر اُٹھایا تو کہا «‏‏‏‏سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ‏‏‏‏ پھر «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہا، پھر جب سجدے سے سر اُٹھایا تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہا، پھر جب دوسرا سجدہ کیا تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہا پھر «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے ہوئے (دوسری رکعت کے لئے) قبلہ رُخ کھڑے ہو گئے، پھر جب دورکعت سے کھڑے ہوئے تو «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہا، پھر جب سلام پھیرا تو کہا، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، بلاشبہ میں تم سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے ساتھ مشابہ ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 688]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 785، 789، 795، 803، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 392، ومالك فى (الموطأ) برقم: 248، وابن الجارود فى "المنتقى"، 205، 214، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 499، 571، 578، 579، 611، 624، 688، 694، 695، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1766، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 817، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 904، وأبو داود فى (سننه) برقم: 738، 836، 934، والترمذي فى (جامعه) برقم: 254، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 853، 860، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2432، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1136، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6272»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں