🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 882 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 882، 1280
سنن ابوداود: 3582
الفتح الربانی: 6408
المستدرک علی الصحیحین: 7201
الجامع الكامل: 6730
السنن الكبرى للبيهقي: 20153، 20486
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 371
فضائل صحابہ: 1195، 1227
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 882
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَبْعَثُنِي إِلَى قَوْمٍ أَسَنَّ مِنِّي، وَأَنَا حَدِثٌ لَا أُبْصِرُ الْقَضَاءَ؟ قَالَ: فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِي، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ ثَبِّتْ لِسَانَهُ، وَاهْدِ قَلْبَهُ، يَا عَلِيُّ، إِذَا جَلَسَ إِلَيْكَ الْخَصْمَانِ فَلَا تَقْضِ بَيْنَهُمَا حَتَّى تَسْمَعَ مِنَ الْآخَرِ كَمَا سَمِعْتَ مِنَ الْأَوَّلِ، فَإِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ تَبَيَّنَ لَكَ الْقَضَاءُ"، قَالَ: فَمَا اخْتَلَفَ عَلَيَّ قَضَاءٌ بَعْدُ، أَوْ مَا أَشْكَلَ عَلَيَّ قَضَاءٌ بَعْدُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجنے کا ارادہ کیا، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ مجھے ایسی قوم کی طرف بھیج رہے ہیں جو مجھ سے بڑی عمر کی ہے اور میں نو عمر ہوں، صحیح طرح فیصلہ نہیں کر سکتا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر رکھا اور دعا کی: «اَللّٰهُمَّ ثَبِّتْ لِسَانَهُ وَاهْدِ قَلْبَهُ» ”اے اللہ! اس کی زبان کو ثابت قدم رکھ اور اس کے دل کو ہدایت بخش۔“ اے علی! جب تمہارے پاس دو فریق آئیں تو صرف کسی ایک کی بات سن کر فیصلہ نہ کرنا بلکہ دونوں کی بات سننا، اس طرح تمہارے لئے فیصلہ کرنا آسان ہو جائے گا۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کے بعد مجھے کبھی کسی فیصلے میں اشکال پیش نہیں آیا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 882]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، شريك وحنش قد توبعا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3582
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ حَنَشٍ، عَنْ عَلِيّ، قَالَ:" بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ قَاضِيًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تُرْسِلُنِي وَأَنَا حَدِيثُ السِّنِّ، وَلَا عِلْمَ لِي بِالْقَضَاءِ، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ سَيَهْدِي قَلْبَكَ، وَيُثَبِّتُ لِسَانَكَ، فَإِذَا جَلَسَ بَيْنَ يَدَيْكَ الْخَصْمَانِ فَلَا تَقْضِيَنَّ حَتَّى تَسْمَعَ مِنِ الْآخَرِ كَمَا سَمِعْتَ مِنِ الْأَوَّلِ فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يَتَبَيَّنَ لَكَ الْقَضَاءُ"، قَالَ: فَمَا زِلْتُ قَاضِيًا أَوْ مَا شَكَكْتُ فِي قَضَاءٍ بَعْدُ.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کا قاضی بنا کر بھیجا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ مجھے (قاضی) بنا کر بھیج رہے ہیں جب کہ میں کم عمر ہوں اور قضاء (فیصلہ کرنے) کا علم بھی مجھے نہیں ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب اللہ تعالیٰ تمہارے دل کی رہنمائی کرے گا اور تمہاری زبان کو ثابت رکھے گا، جب تم فیصلہ کرنے بیٹھو اور تمہارے سامنے دونوں فریق موجود ہوں تو جب تک تم دوسرے کا بیان اسی طرح نہ سن لو جس طرح پہلے کا سنا ہے فیصلہ نہ کرو کیونکہ اس سے معاملے کی حقیقت واشگاف ہو کر سامنے آ جائے گی“ وہ کہتے ہیں: تو میں برابر فیصلہ دیتا رہا، کہا: پھر مجھے اس کے بعد کسی فیصلے میں شک نہیں ہوا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3582]
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کا قاضی بنا کر روانہ فرمایا تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نو عمر ہوں اور مجھے فیصلہ کرنے کا علم نہیں ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ تمہارے دل کو ہدایت دے گا اور تمہاری زبان کو ثابت رکھے گا۔ جب مقدمے کے دو فریق تمہارے سامنے بیٹھیں تو اس وقت تک ہرگز فیصلہ نہ کرنا جب تک دوسرے سے سن نہ لینا جیسے کہ پہلے سے سنا ہو۔ بلاشبہ یہی چیز زیادہ لائق ہے کہ فیصلہ تمہارے لیے واضح ہو جائے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”چنانچہ میں وہاں قاضی بنا رہا یا (فرمایا) مجھے اس کے بعد فیصلہ کرنے میں کوئی تردد نہیں ہوا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3582]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الأحکام 5 (1331)، مسند احمد (1/111) وعبداللہ بن أحمد فی زوائدی الأحد (1/149)، سنن ابن ماجہ/الأحکام 1 (2310)، (تحفة الأشراف: 10081، 10113)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/83) والحاکم (3/135) بسند آفریة انقطاع (حسن)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1331)
شريك مدلس وعنعن وحنش بن المعتمر ضعيف ضعفه الجمھور
وللحديث شواھد معنوية عند ابن ماجه (2310 سنده ضعيف) وغيره
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 127

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1280
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي مُحْرِزُ بْنُ عَوْنِ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاضِيًا، فَقَالَ:" إِذَا جَاءَكَ الْخَصْمَانِ، فَلَا تَقْضِ عَلَى أَحَدِهِمَا حَتَّى تَسْمَعَ مِنَ الْآخَرِ، فَإِنَّهُ يَبِينُ لَكَ الْقَضَاءُ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قاضی بنا کر بھیجا اور ارشاد فرمایا: ”جب تمہارے پاس دو فریق آئیں تو صرف کسی ایک کی بات سن کر فیصلہ نہ کرنا بلکہ دونوں کی بات سننا، تم دیکھو گے کہ تم کس طرح فیصلہ کرتے ہو۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1280]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا اسناد ضعيف لضعف شريك و حنش
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6408
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ (زَادَ فِي رِوَايَةٍ: قَاضِيًا) فَقُلْتُ: تَبْعَثُنِي إِلَى قَوْمٍ أَسَنُّ مِنِّي وَأَنَا حَدَثٌ لَا أُبْصِرُ الْقَضَاءَ؟ قَالَ: فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِي وَقَالَ: ( (اللَّهُمَّ ثَبِّتْ لِسَانَهُ وَاهْدِ قَلْبَهُ؛ يَا عَلِيُّ! إِذَا جَلَسَ إِلَيْكَ الْخَصْمَانِ فَلَا تَقْضِ بَيْنَهُمَا حَتَّى تَسْمَعَ مِنَ الْآخَرِ كَمَا سَمِعْتَ مِنَ الْأَوَّلِ، فَإِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ تَبَيَّنَ لَكَ الْقَضَاءُ) ) قَالَ: فَمَا اخْتَلَفَ عَلَيَّ قَضَاءٌ بَعْدُ أَوْ مَا أَشْكَلَ عَلَيَّ قَضَاءٌ بَعْدُ
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف (اور ایک روایت میں ہے: بطورِ قاضی) بھیجا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ مجھے ایک جہاندیدہ قوم کی جانب بھیج رہے ہیں، جبکہ میں ابھی نوخیزجوان ہوں اور قضا کا تجربہ بھی نہیں ہے، یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سینہ پر رکھا اورفرمایا: اے میرے اللہ! اس کی زبان کو ثابت قدم رکھ اور اس کے دل کو راہ ہدایت دے۔ اے علی! جب جھگڑے والے دو آدمی تیرے پاس آئیں تو پہلے کی طرح دوسرے کی بات سنے بغیر فیصلہ نہ کر، اگر تو اس طرح دونوں کی بات سنے گا تو تیرے لیے فیصلہ کرنا واضح ہو جائے گا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد فیصلہ کرتے وقت میں کبھی بھی کسی اختلاف اور اشکال میں نہیں پڑا۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6408]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 3582، والترمذي: 1331،، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 882 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 882»
وضاحت: فوائد: … کسی بھی قاضی اور حاکم کے لیےیہ بہت بڑا اصول ہے کہ جھگڑا سے متعلقہ تمام فریقوں کی باتیں سن کر تحقیق کرے اور صرف پہلے فریق کا دعوی سننے کے بعد کسی کے ظالم یا مظلوم ہونے کا فیصلہ نہ کرے۔

الحكم على الحديث:
حسن لغيره۔ أخرجه ابوداود: 3582
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7201
أخبرني أبو عَوْن محمد بن أحمد بن ماهان البزَّار (4) بمكة حرسها الله تعالى على الصَّفا، حدثنا محمد بن علي بن زيد، حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا شَريك، عن سِماك بن حرب، عن حَنَش، عن علي قال: بَعَثَني رسول الله ﷺ إلى اليمن، فقلتُ: تَبعَثُني إلى قوم ذَوِي أسنانٍ وأنا حَدَثُ السِّنِّ؟! قال:"إذا جلس إليك الخَصْمَانِ، فلا تقضِ لأحدِهما حتى تسمعَ من الآخر كما سمعتَ من الأول". قال عليٌّ: فما زلتُ قاضيًا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7025 - صحيح
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن بھیجا، میں نے عرض کیا: آپ مجھے ایسے لوگوں کی طرف بھیج رہے ہیں جو بڑی عمر والے (تجربہ کار) ہیں جبکہ میں ابھی نوجوان ہوں؟! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس دو فریق بیٹھ جائیں تو ایک کے حق میں اس وقت تک فیصلہ نہ کرنا جب تک دوسرے کی بات نہ سن لو جیسے پہلے کی سنی تھی۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس کے بعد میں ہمیشہ (ایک کامیاب) قاضی رہا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأحكام/حدیث: 7201]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، شريك» [ترقيم الرساله 7201] [ترقيم الشركة 7120] [ترقيم العلميه 7025]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6730
6730- عن علي بن أبي طالب قال: بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى اليمن قاضياً. فقلت: يا رسول الله ترسلني، وأنا حديث السن، ولا علم لي بالقضاء فقال: إن الله عز وجل سيهدي قلبك، ويثبّت لسانك، فإذا جلس بين يديك الخصمان فلا تقضين حتى تسمع من الآخر كما سمعت من الأول. فأنه أحرى أن يتبين لك القضاء قال: فما زلت قاضياً، أو ما شككت في قضاء بعد.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (3582) واللفظ له، والترمذي (1331) والبيهقي (10/137) كلهم من طرق عن حنش، عن علي فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20153
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاضِيًا - يَعْنِي: إِلَى الْيَمَنِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي شَابٌّ، وَتَبْعَثُنِي إِلَى أَقْوَامٍ ذَوِي أَسْنَانٍ قَالَ: فَدَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" إِذَا أَتَاكَ الْخَصْمَانِ فَسَمِعْتَ مِنْ أَحَدِهِمَا، فَلَا تَقْضِيَنَّ حَتَّى تَسْمَعَ مِنَ الْآخَرِ، فَإِنَّهُ أَثْبَتُ لَكَ" قَالَ:" فَمَا اخْتَلَفَ عَلَيَّ بَعْدَ ذَلِكَ الْقَضَاءُ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کا قاضی بنا کر روانہ کیا، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نوجوان ہوں اور آپ مجھے بڑی عمر والوں کی طرف روانہ کر رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دعائیں دیں اور فرمایا: ”دو جھگڑا کرنے والوں میں سے ایک کی بات سن کر فیصلہ نہ کرنا جب تک دوسرے کی بات نہ سن لی جائے، یہ زیادہ بہتر ہے۔“ فرماتے ہیں: اس کے بعد میرے اوپر کوئی فیصلہ مختلف نہیں ہوا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النذور/حدیث: 20153]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20486
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ شَوْذَبٍ الْوَاسِطِيُّ، بِهَا، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ عَلِيٍّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، تَبْعَثُنِي إِلَى قَوْمٍ أَقْضِي بَيْنَهُمْ، وَأَنَا حَدِيثُ السِّنِّ لَا عِلْمَ لِي بِالْقَضَاءِ؟ فَقَالَ لِي:" يَا عَلِيُّ، إِذَا أَتَاكَ أَحَدُ الْخَصْمَيْنِ فَسَمِعْتَ مِنْهُ فَلَا تَقْضِ لَهُ حَتَّى تَسْتَمِعَ مِنَ الْآخَرِ كَمَا سَمِعْتَ مِنِ الْأَوَّلِ، فَإِنَّهُ يَتَبَيَّنُ لَكَ الْقَضَاءُ"، قَالَ: فَمَا زِلْتُ قَاضِيًا. كَذَا فِي رِوَايَةِ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن بھیجا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے قاضی بنا کر روانہ کر رہے ہیں، حالانکہ میں نوجوان ہوں، قضا کا علم بھی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے علی! جب تیرے پاس دو جھگڑا کرنے والے آئیں تو ان کی بات سن، اتنی دیر فیصلہ نہ کرنا جتنی دیر دوسرے کی بات نہ سن لے، فیصلہ تیرے لیے واضح ہو جائے گا۔“ فرماتے ہیں: پھر میں اس طرح فیصلہ کرتا رہا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20486]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 371
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ إِلَى قَوْمٍ ذَوِي أَسْنَانٍ وَأَنَا حَدِيثُ السِّنِّ، فَقَالَ: إِذَا جَاءَكَ الْخَصْمَانِ فَلَا تَسْمَعْ مِنْ أَحَدِهِمَا حَتَّى تَسْمَعَ مِنَ الْآخَرِ، فَإِنَّهُ سَيُبِيرُ لَكَ الْقَضَاءَ، قَالَ: فَتَعَلَّمْتُ فَمَا زِلْتُ قَاضِيًا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک ایسی قوم کی طرف (قاضی بنا کر) بھیجا جو عمر رسیدہ لوگ تھے جبکہ میں نو عمر تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نصیحت فرمائی: ”جب تمہارے پاس دو فریق مقدمہ لے کر آئیں تو کسی ایک کی بات اس وقت تک نہ سنو جب تک کہ دوسرے کی بات بھی نہ سن لو، کیونکہ اس طرح تمہارے لیے فیصلہ کرنا واضح ہو جائے گا“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ”پھر میں نے یہ طریقہ سیکھ لیا اور اس کے بعد میں ہمیشہ (حق کے مطابق فیصلہ کرنے والا) قاضی رہا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 371]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1331، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3582، وأخرجه مسند أحمد برقم: 668، 1149، 1287، 1344، وأخرجه فتح الباري برقم: 6758، وأخرجه مسند البزار برقم: 711، 721، 733، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4714، 7107، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3904، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 46، وأخرجه شرح السنة برقم: 2498، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 4129، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 366»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1195
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، نَا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ حَنَشٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَبْعَثُنِي إِلَى قَوْمٍ أَسَنَّ مِنِّي، وَأَنَا حَدَثٌ لَا أُبْصِرُ الْقَضَاءَ، قَالَ: فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِي وَقَالَ: "اللَّهُمَّ ثَبِّتْ لِسَانَهُ، وَاهْدِ قَلْبَهُ، يَا عَلِيُّ ، إِذَا جَلَسَ إِلَيْكَ الْخَصْمَانِ فَلَا تَقْضِ بَيْنَهُمَا حَتَّى تَسْمَعَ مِنَ الْآخَرِ مَا سَمِعْتَ مِنَ الْأَوَّلِ، فَإِنَّكَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ تَبَيَّنَ لَكَ الْقَضَاءُ"، قَالَ: فَمَا اخْتَلَفَ عَلَيَّ قَضَاءٌ بَعْدُ، أَوْ مَا أَشْكَلَ عَلَيَّ قَضَاءٌ بَعْدُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا، تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ مجھے ایک ایسی قوم کی طرف بھیج رہے ہیں جو مجھ سے عمر میں بڑے ہیں، جبکہ میں ایک نوجوان ہوں اور قضا (فیصلہ سازی) کی بصیرت نہیں رکھتا۔“
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر رکھا اور فرمایا: «اللَّهُمَّ ثَبِّتْ لِسَانَهُ، وَاهْدِ قَلْبَهُ» ”اے اللہ! اس کی زبان کو ثابت قدم رکھ اور اس کے دل کو ہدایت عطا فرما۔ اے علی! جب تمہارے سامنے دو فریق مقدمہ لے کر بیٹھیں، تو ان کے درمیان اس وقت تک فیصلہ نہ کرنا جب تک تم دوسرے فریق کی بات بھی اسی طرح نہ سن لو جیسے تم نے پہلے کی سنی تھی، کیونکہ اگر تم ایسا کرو گے تو فیصلہ تم پر واضح ہو جائے گا۔“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اس کے بعد کبھی کوئی فیصلہ مجھ پر مشتبہ نہیں ہوا“ یا فرمایا: ”اس کے بعد کبھی مجھے کسی فیصلے میں کوئی الجھن پیش نہیں آئی۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1195]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده حسن . .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1331، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3582، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2310، وأخرجه مسند أحمد برقم: 884، وأخرجه فتح الباري برقم: 6758، وأخرجه مسند البزار برقم: 711، 721، 733، 912، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4714، 7107، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3904، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8669، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6522»
«تقدم تخريجه في رقم: 984»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں