🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 8916 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 8916
صحیح مسلم: 6696، 6698
صحیح الادب المفرد: 110
صحیح ابن حبان: 2941
الجامع الكامل: 3361، 3363
السنن الكبرى للبيهقي: 7138
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7790
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8916
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بن سعيد ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بن محمد ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَعْنِي قَالَ لِنِسْوَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ: " لَا يَمُوتُ لِإِحْدَاكُنَّ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ فَتَحْتَسِبُهُ، إِلَّا دَخَلَتْ الْجَنَّةَ"، فَقَالَتْ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ: أَوْ اثْنَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَوْ اثْنَانِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ انصاری خواتین سے فرمایا تم میں سے جو عورت اپنے تین بچے آگے بھیجے (فوت ہوجائیں) اور وہ ان پر صبر کرے وہ جنت میں داخل ہوگی کسی عورت نے پوچھا اگر دو ہوں تو کیا حکم ہے؟ فرمایا دو ہوں تب بھی یہی حکم ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8916]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي، م: 2632
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2632 ترقیم شاملہ: -- 6696
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا يَمُوتُ لِأَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ، فَتَمَسَّهُ النَّارُ إِلَّا تَحِلَّةَ الْقَسَمِ ".
امام مالک نے ابن شہاب سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: ”جس کسی مسلمان کے تین بچے فوت ہو جائیں تو اسے آگ صرف قسم پورا کرنے کے لیے چھوئے گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6696]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان کے تین بچے فوت ہوں گے، اسے آگ صرف قسم پورا کرنے کے لیے چھوئے گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6696]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2632
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2632 ترقیم شاملہ: -- 6698
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِنِسْوَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ: " لَا يَمُوتُ لِإِحْدَاكُنَّ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ، فَتَحْتَسِبَهُ إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ "، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ: أَوِ اثْنَيْنِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: أَوِ اثْنَيْنِ.
سہیل کے والد (ابوصالح) نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کی عورتوں سے فرمایا: ”تم میں سے جس عورت کے بھی تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ ان (پر صبر کرتے ہوئے ان) کا ثواب اللہ سے طلب کرے تو وہ ضرور جنت میں داخل ہو گی۔“ ان میں سے ایک عورت نے کہا: یا دو (بچے فوت ہو جائیں؟) اللہ کے رسول! تو آپ نے فرمایا: ”یا دو بچے (فوت ہو جائیں۔)“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6698]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کی عورتوں سے فرمایا: ”تم میں سے جس عورت کے تین بچے فوت ہوئے اور اس نے ثواب حاصل کرنے کی نیت کی تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔“ تو ان میں سے ایک عورت نے کہا: یا دو؟ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے فرمایا: ”یا دو۔“ [صحيح مسلم/كتاب البر والصلة والآداب/حدیث: 6698]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2632
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 110
110/148 عن أبي هريرة: جاءت امرأة إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت: يا رسول الله! إنا لا نقدر عليك في مجلسك، فواعدنا يوماً نأتِك فيه، فقال" موعدكن بيت فلان". فجاءهن لذلك الوعد، وكان فيما حدثهن:" ما منكن امرأة يموت لها ثلاثة من الولد، فتحتسبهم، إلا دخلت الجنة"، فقالت امرأة: أو اثنان؟ قال:" أو اثنان". كان سهيل (4) يتشدد في الحديث ويحفظ، ولم يكن أحد يقدر أن يكتب عنده.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: یا رسول اﷲ! ہم آپ کی مجلس میں حاضر نہیں ہو سکتے، تو آپ ہمارے لیے الگ دن مقرر فرما دیں تاکہ اس دن ہم آپ کے پاس آ جائیں۔ فرمایا: ”تمہارا مقرر وقت فلاں کے گھر ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان عورتوں کے ہاں گئے اور آپ نے کچھ ہدایت فرمائی اس میں ایک بات یہ بھی تھی: ”تم میں سے جس کے تین بچے مر جائیں اور وہ صبر کرے تو جنت میں جائے گی۔“ ایک عورت نے کہا: اور دو بچے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور دو بچے بھی۔“ اس روایت میں سہیل ہیں جو حدیث میں سختی کرتے تھے اور یاد کرتے تھے، اور کوئی ان کے سامنے لکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا تھا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 110]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 7357» الصحيحة: 2680
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2941
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ نِسْوَةَ مِنَ الأَنْصَارِ قُلْنَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَأْتِيكَ مَعَ الرِّجَالِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَوْعِدُكُنَّ بَيْتُ فُلانَةَ" فَجَاءَ فَتَحَدَّثَ مَعَهُنَّ، ثُمَّ قَالَ: " لا يَمُوتُ لإِحْدَاكُنَّ ثَلاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ فَتَحْتَسِبُهُ إِلا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ" فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ: وَاثْنَتَيْنِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَاثْنَتَيْنِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کچھ انصاری خواتین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: ہم مردوں کے ہمراہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر نہیں ہو سکتی ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں وعظ و نصیحت کیا کیجیے)، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فلاں خاتون کے گھر میں تم سے ملاقات ہو گی۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کے ساتھ بات چیت کرتے رہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی کے بھی تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ اس پر ثواب کی امید رکھے تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔“ ان میں سے ایک خاتون نے عرض کی: جس کے دو ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے دو (بچے فوت) ہوں (اسے بھی یہ اجر و ثواب حاصل ہو گا)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 2941]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 102، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2632، 2634، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2941، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5867، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7237، 7238، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7474، 9038، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1049» «رقم طبعة با وزير 2930»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2302 و 2680)، «التعليق الرغيب» (3 90): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3361
3361. عن أبي هريرة، أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم قال: لا يموت لأحدٍ من المسلمين ثلاثةٌ من الولد فتمسَّه النارُ إلاَّ تحلَّة القسم.
وفي رواية: لا يموت لمسلمٍ ثلاثةٌ من الولدِ فيلِجَ النارَ إلاَّ تحلَّةَ القَسَم.
وفي رواية أخرى: لا يموت لإحداكنَّ ثلاثةٌ من الولد فتحتسبه إلاَّ دخلت الجنَّة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في الجنائز (38) عن ابن شهابٍ، عن سعيد بن المسيِّب، عن أبي هريرةَ، فذكر الحديثَ.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3363
3363. عن أبي هريرةَ أنَّ رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لنسوةٍ من الأنصارِ: لا يموتُ لإحداكُنَّ ثلاثةٌ منَ الولدِ فتحتسبه إلاَّ دخلت الجنَّة. فقالت امرأةٌ منهنَّ: أو اثنين يا رسولَ الله! قال: أو اثنين.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في البر والصلة (2632/151) عن قتيبة بن سعيدٍ، ثنا عبد العزيز (يعني بن محمد) عن سُهَيل، عن أبيه، عن أبي هريرة فذكر مثلَه.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7138
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِنِسْوَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ:" لَا يَمُوتُ لِإِحْدَاكُنَّ ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ فَتَحْتَسِبَهُمْ إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ"، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: أَوِ اثْنَيْنِ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ:" أَوِ اثْنَيْنِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصاری عورتوں سے فرمایا: ”نہیں فوت ہوں گے تم میں سے کسی ایک کے تین بچے اور اس نے اجر کی امید رکھی ہے تو وہ جنت میں داخل ہو گی“ تو ایک عورت نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر دو ہوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو بھی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7138]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7790
«لا يموت لإحداكن ثلاثة من الولد فتحتسبهم إلا دخلت الجنة واثنان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کسی عورت کے تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ صبر کر کے ثواب کی نیت رکھے تو وہ جنت میں داخل ہو گی، اور دو بچوں کی صورت میں بھی (یہی حکم ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7790]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 460، ك 3/345.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں