🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
(اہل مدینہ کے لیے مال کی تقسیم اور فتوحات کا بیان)
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 30 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند الحمیدی: 30
الجامع الكامل: 9890
السنن الكبرى للبيهقي: 13038
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2051
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2081
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 30
حَدَّثنا حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِذَا صَلَّى صَلاةً جَلَسَ لِلنَّاسِ، فَمَنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ كَلَّمَهُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ لأَحَدٍ حَاجَةٌ قَامَ , فَدَخَلَ، قَالَ: فَصَلَّى صَلَوَاتٍ لا يَجْلِسُ لِلنَّاسِ فِيهِنَّ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَحَضَرْتُ الْبَابَ، فَقُلْتُ: يَا يَرْفَأُ! أَبِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ شَكَاةٌ؟ فَقَالَ: مَا بِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ مِنْ شَكْوًى، فَجَلَسْتُ، فَجَاءَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَجَلَسَ، فَخَرَجَ يَرْفَأُ، فَقَالَ: قُمْ يَا ابْنَ عَفَّانَ، قُمْ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، فَدَخَلْنَا عَلَى عُمَرَ، فَإِذَا بَيْنَ يَدَيْهِ صُبَرٌ مِنْ مَالٍ عَلَى كُلِّ صُبْرَةٍ مِنْهَا كِنْفٌ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنِّي نَظَرْتُ فِي أَهْلِ الْمَدِينَةِ، فوَجَدْتُكُمَا مِنْ أَكْثَرِ أَهْلِهَا عَشِيرَةً، فَخُذَا هَذَا الْمَالَ فَاقْتَسِمَاهُ، فَمَا كَانَ مِنْ فَضْلٍ فَرُدَّا، فَأَمَّا عُثْمَانُ فَحَثَا، وَأَمَّا أَنَا فَجَثَوْتُ لِرُكْبَتَيَّ، وَقُلْتُ: وَإِنْ كَانَ نُقْصَانًا رَدَدْتَ عَلَيْنَا؟ فَقَالَ عُمَرُ: نَشْنَشَةٌ مِنْ أَخْشَنَ يَعْنِي: حَجَرًا مِنْ جَبَلٍ، أَمَا كَانَ هَذَا عِنْدَ اللَّهِ إِذْ مُحَمَّدٌ وَأَصْحَابُهُ يَأْكُلُونَ الْقَدَّ، فَقُلْتُ: بَلَى وَاللَّهِ! لَقَدْ كَانَ هَذَا عِنْدَ اللَّهِ وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ، وَلَوْ عَلَيْهِ فُتِحَ لَصَنَعَ فِيهِ غَيْرَ الَّذِي تَصْنَعُ، قَالَ: فَغَضِبَ عُمَرُ، وَقَالَ: أَوْ صَنَعَ مَاذَا؟ قُلْتُ: إِذًا لأَكَلَ وَأَطْعَمَنَا، قَالَ: فَنَشَجَ عُمَرُ حَتَّى اخْتَلَفَتْ أَضْلاعُهُ، ثُمَّ قَالَ: وَدِدْتُ أَنِّي خَرَجْتُ مِنْهَا كَفَافًا لا لِيَ , وَلا عَلَيَّ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کچھ نمازیں ادا کیں لیکن وہ ان کے بعد لوگوں سے ملاقات کے لیے نہیں بیٹھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں ان کے دروازے پر آیا میں نے کہا: اے یرفا! (یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا خادم تھا) کیا امیر المؤمنین بیمار ہیں؟ اس نے جواب دیا: امیر المؤمنین بیمار تو نہیں ہیں۔ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں) میں وہاں بیٹھ گیا اسی دوران سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ وہاں آگئے، تو وہ بھی وہاں بیٹھ گئے۔ یرفا باہر آیا، تو بولا: اے ابن عفان! اے ابن عباس! آپ آئیے تو ہم لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ان کے سامنے مال کے کچھ ڈھیر رکھے ہوئے تھے اور ہر ڈھیر کے ساتھ برتن بھی رکھا ہوا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: میں نے اہل مدینہ کا جائزہ کیا تو میں نے تم دونوں کو ایسا پایا، جن کے خاندانوں کے زیادہ افراد یہاں موجود ہیں، تو آپ لوگ اس مال کو حاصل کر کے تقسیم کریں جو بچ جائے وہ واپس کر دیں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دونوں ہاتھ ملا کر جو کچھ آیا تھا وہ لے لیا لیکن میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا میں نے کہا: اگر یہ کم ہوا تو آپ ہمیں اور دیں گے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: سخت ترین چیز کا ٹکڑا ہے۔ (راوی کہتے ہیں:) اس سے مراد یہ ہے کہ پہاڑ کا پتھر ہے (یعنی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو ان کے والد کے ساتھ تشبیہ دیتے ہوئے ان کی تعریف کی کہ یہ اپنی جرأت میں اور صحیح رائے پیش کرنے میں اپنے والد کی مانند ہیں)۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بولے: کیا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس چیز کی کوئی قدر نہیں ہوگی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب «كِدْ» کھایا کرتے۔ میں نے عرض کی: جی ہاں! اللہ تعالیٰ کی قسم! اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں یہ بات قابل قدر ہے اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہوتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فتوحات نصیب ہوتیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز عمل اس سے مختلف ہوتا جو آپ کا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے میں آگئے اور بولے: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کرنا تھا، تو میں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی کھانا تھا، اور ہمیں بھی کھانے دینا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے، یہاں تک کہ ان کی پسلیاں حرکت کرنے لگیں، پھر وہ بولے: میری یہ خواہش ہے کہ میں اس معاملے سے برابری کی بنیاد پر نکل جاؤں نہ مجھے کچھ ملے نہ میرے ذمہ کچھ لازم ہو۔ [مسند الحميدي/حدیث: 30]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح، وهو موقوف، وأخرجه البزار فى البحر الزخار 326/1 برقم 209 وفي كشف الأستار: 3664، وابن سعد فى الطبقات: 207/1/3»

الحكم على الحديث:
إسناد صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9890
9890- عن ابن عباس: كان عمر بن الخطاب رضي الله عنه إذا صلى صلاة جلس للناس لمن كانت له حاجة، فإن لم يكن لأحد حاجة قام فدخل، قال: فصلى صلوات لا يجلس للناس فيهن، قال ابن عباس: فحضرت الباب، فقلت: يا يرفأ، أبأمير المؤمنين شكاة؟ قال: ما بأمير المؤمنين من شكوى، فجلست، فجاء عثمان بن عفان رضي الله عنه فجلس، فخرج يرفأ، فقال: قم يا ابن عفان، قم يا ابن عباس، فدخلا على عمر، فإذا بين يديه صُبَرٌ من مال، على كل صُبْرة منها كتف، فقال عمر رضي الله عنه: إني نظرت في أهل المدينة، فوجدتكما من أكثر أهلها عشيرة، فخذا هذا المال فأقسماه، فما كان من فضل فردا، قال: فأما عثمان رضي الله عنه فحثا، وأما أنا فجثوت على ركبتي فقلت: وإن كان نقصانا رددت علينا، فقال: شنشنة من أخشن، يعني حجرا من جبل، أما كان هذا عند الله إذ محمدصلى الله عليه وسلم وأصحابه يأكلون القد، فقلت: بلى، والله لقد كان هذا عند الله عز وجل ومحمدصلى الله عليه وسلم حي، ولو عليه فتح لصنع فيه غير الذي تصنع، فغضب عمررضي الله عنه وقال: أخبرني صنع ماذا، قلت: إذاً لأكل وأطعمنا، قال: فنشج عمر رضي الله عنه حتى اختلفت أضلاعه، ثم قال: وددت أني خرجت منها كفافا لا لي ولا علي.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الحميدي (30)، والبزار (209) كلاهما من طريق سفيان بن عيينة، عن عاصم بن كليب، عن أبيه، عن ابن عباس فذكره.واللفظ للحميدي.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13038
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنا إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ثنا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذَا صَلَّى صَلَاةً جَلَسَ، فَمَنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ كَلَّمَهُ، وَمَنْ لَمْ تَكُنْ لَهُ دَخَلَ، فَصَلَّى ذَاتَ يَوْمٍ فَلَمْ يَجْلِسْ، قَالَ: فَجِئْتُ فَقُلْتُ: يَا يَرْفَأُ، بِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ شَكْوَى؟ قَالَ:" لَا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ"، قَالَ: فَجَاءَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَجَلَسَ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ جَاءَ يَرْفَأُ فَقَالَ: قُمْ يَا ابْنَ عَفَّانَ، قُمْ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، فَدَخَلْنَا عَلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَعِنْدَهُ صَبْرَةٌ مِنَ الْمَالِ، عَلَى كُلِّ صَبْرَةٍ مِنْهَا كَثْفٌ، فَقَالَ:" إِنِّي نَظَرْتُ فِي أَهْلِ الْمَدِينَةِ فَوَجَدْتُكُمَا أَكْثَرَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ عَشِيرَةً، فَخُذَا هَذَا الْمَالَ فَاقْتَسِمَاهُ، فَإِنْ بَقِيَ شَيْءٌ فَرُدَّاهُ". فَأَمَّا عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَحَثَا، وَأَمَّا أَنَا فَقُلْتُ: وَإِنْ نَقَصَ شَيْءٌ أَتْمَمْتَهُ لَنَا؟ قَالَ:" شِنْشِنَةٌ مِنْ أَخْزَمَ، أَمَا تَرَى هَذَا كَانَ عِنْدَ اللهِ، وَمُحَمَّدٌ وَأَصْحَابُهُ يَأْكُلُونَ الْقَدَّ؟" قَالَ: قُلْتُ: بَلَى وَاللهِ لَقَدْ كَانَ هَذَا عِنْدَ اللهِ وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ يَأْكُلُونَ الْقَدَّ، وَلَوْ فُتِحَ هَذَا عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ غَيْرَ الَّذِي تَصْنَعُ، قَالَ: فَكَأَنَّهُ فَزِعَ مِنْهُ، فَقَالَ:" وَمَا كَانَ يَصْنَعُ؟" قُلْتُ: لَأَكَلَ وَأَطْعَمَنَا، قَالَ: فَنَشَجَ حَتَّى اخْتَلَفَتْ أَضْلَاعُهُ وَقَالَ:" لَوَدِدْتُ أَنِّي خَرَجْتُ مِنْهَا كَفَافًا، لَا عَلَيَّ وَلَا لِيَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب نماز پڑھاتے تو بیٹھ جاتے، جس کسی کو کوئی ضرورت ہوتی وہ آپ سے بات کرتا اور جس کی کوئی ضرورت نہ ہوتی تو آپ اندر چلے جاتے، پس ایک دن آپ نے نماز پڑھائی اور نہ بیٹھے، میں گیا میں نے کہا: اے یرفاء! کیا امیر المؤمنین بیمار تو نہیں ہیں؟ اس نے کہا: نہیں، «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“۔ پس سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے وہ بھی بیٹھ گئے، تھوڑی ہی دیر بعد یرفاء آگیا اس نے کہا: اے ابن عفان اور اے ابن عباس (رضی اللہ عنہما)! کھڑے ہوجاؤ۔ پس ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور آپ کے پاس مال کا ڈھیر تھا، ہر ڈھیر میں سہارا تھا۔ انہوں نے کہا: میں نے اہل مدینہ میں اکثر خاندان والا تم دونوں کو پایا ہے۔ پس یہ مال لے جاؤ اور تقسیم کر دو، اگر کوئی چیز بچ جائے تو اسے لوٹا دینا، پس سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے تو لپ بھر کر لے لیا، اور میں نے کہا: اگر کوئی چیز کم ہوئی تو دیں گے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: عادت ہے برے اخلاق سے۔ کیا تم خیال کرتے ہو یہ اللہ کی طرف سے ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب چمڑا کھاتے تھے؟ میں نے کہا: ہاں، اللہ کی قسم! یہ اللہ کی طرف سے ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب چمڑا کھاتے تھے اور اگر یہ (مال) محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر آتا تو وہ ایسا نہ کرتے جیسا تم کر رہے ہو، گویا وہ اس سے ڈر گئے اور کہا: وہ کیا کرتے؟ میں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھاتے اور ہمیں کھلاتے۔ وہ رونے لگ گئے، حتیٰ کہ ہچکی بندھ گئی اور کہا: میں چاہتا ہوں میں اس سے ایسے برابر سرابر نکل جاؤں کہ نہ میرے اوپر کوئی چیز ہو اور نہ میرے لیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 13038]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2051
قَالَ الْحُمَيْدِيُّ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّهُ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَقُولُ: كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذَا صَلَّى صَلَاةً جَلَسَ لِلنَّاسِ لِمَنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لِأَحَدٍ حَاجَةٌ قَامَ فَدَخَلَ. قَالَ: فَصَلَّى صَلَوَاتٍ لَا يَجْلِسُ لِلنَّاسِ فِيهِنَّ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: فَحَضَرْتُ الْبَابَ، فَقُلْتُ: يَا يَرْفَأُ، أَبِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ شَكَاةٌ؟ قَالَ: مَا بِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ مِنْ شَكْوَى، فَجَلَسْتُ فَجَاءَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَجَلَسَ فَخَرَجَ يَرْفَأُ، فَقَالَ: قُمْ يَا ابْنَ عَفَّانَ ، قُمْ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ . فَدَخَلَا عَلَى عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَإِذَا بَيْنَ يَدَيْهِ صُبَرٌ مِنْ مَالٍ، عَلَى كُلِّ صُبْرَةٍ مِنْهَا كَتِفٌ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: إِنِّي نَظَرْتُ فِي أَهْلِ الْمَدِينَةِ، فَوَجَدْتُكُمَا مِنْ أَكْثَرِ أَهْلِهَا عَشِيرَةً، فَخُذَا هَذَا الْمَالَ، فَاقْسِمَاهُ، فَمَا كَانَ مِنْ فَضْلٍ فَرُدَّا. قَالَ: فَأَمَّا عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَحَثَا، وَأَمَّا أَنَا فَجَثَوْتُ عَلَى رُكْبَتَيَّ فَقُلْتُ: وَإِنْ كَانَ نُقْصَانًا رَدَدْتَ عَلَيْنَا؟ فَقَالَ: شَنْشَنَةٌ مِنْ أَخْشَنَ، يَعْنِي حَجَرًا مِنْ جَبَلٍ، أَمَا كَانَ هَذَا عِنْدَ اللهِ إِذْ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ يَأْكُلُونَ الْقَدَّ؟ فَقُلْتُ: بَلَى وَاللهِ لَقَدْ كَانَ هَذَا عِنْدَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ، وَلَوْ عَلَيْهِ فُتِحَ لَصَنَعَ فِيهِ غَيْرَ الَّذِي تَصْنَعُ. فَغَضِبَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَقَالَ: أَخْبِرْنِي صَنَعَ مَاذَا؟ قُلْتُ: إِذًا لَأَكَلَ وَأَطْعَمَنَا. قَالَ: فَنَشَجَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَتَّى اخْتَلَفَتْ أَضْلَاعُهُ، ثُمَّ قَالَ: وَدِدْتُ أَنِّي خَرَجْتُ مِنْهَا كَفَافًا لَا لِي وَلَا عَلَيَّ.

وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِهَذَا.
(90) وَسَيَأْتِي إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى فِي فَضْلِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَشْيَاءُ مِنْ هَذَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا یہ معمول تھا کہ جب وہ نماز ادا کر لیتے تو لوگوں کی ضروریات سننے کے لیے ان کے پاس بیٹھتے، اور اگر کسی کو کوئی حاجت نہ ہوتی تو اٹھ کر تشریف لے جاتے۔ ایک مرتبہ انہوں نے کئی نمازوں کے بعد لوگوں کے پاس بیٹھنا ترک کر دیا، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں ان کے دروازے پر حاضر ہوا اور دربان سے پوچھا: ”اے یرفأ! کیا امیر المؤمنین کسی بیماری یا تکلیف میں مبتلا ہیں؟“ اس نے جواب دیا کہ امیر المؤمنین کو کوئی تکلیف نہیں ہے۔ میں وہیں بیٹھ گیا، پھر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بھی تشریف لائے اور بیٹھ گئے، اتنے میں یرفأ باہر نکلا اور کہنے لگا: ”اے ابن عفان! اٹھئے، اے ابن عباس! آپ بھی آئیے۔“ جب وہ دونوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس داخل ہوئے تو دیکھا کہ ان کے سامنے مال کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور ہر ڈھیر پر اونٹ کے شانے کی ایک ہڈی (بطورِ علامت یا تختی) رکھی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے اہل مدینہ پر نظر دوڑائی تو تم دونوں کو قبیلے اور رشتہ داروں کے اعتبار سے سب سے زیادہ پایا، لہٰذا یہ مال لے جاؤ اور اسے تقسیم کر دو، پھر جو بچ رہے وہ واپس کر دینا۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے تو اپنے لپ بھر لیے، مگر میں اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور عرض کیا: ”اور اگر اس میں کمی واقع ہو گئی تو کیا آپ ہمیں اس کی تلافی کر دیں گے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (ایک ضرب المثل کے طور پر) فرمایا: ”یہ تو بالکل اسی پہاڑ کا ایک پتھر ہے (یعنی تم اپنے والد کی طرح معاملہ فہم ہو)، کیا یہ سب مال اللہ کے پاس اس وقت موجود نہ تھا جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب سوکھے چمڑے کے ٹکڑے کھا کر گزارا کرتے تھے؟“ میں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اللہ کی قسم! یہ سب اللہ عزوجل کے پاس اس وقت بھی موجود تھا جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم باحیات تھے، اور اگر ان کے عہد میں یہ فتوحات ہو جاتیں تو وہ اس مال کے معاملے میں اس سے مختلف طرزِ عمل اختیار فرماتے جو آپ کر رہے ہیں۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے میں آگئے اور فرمایا: ”مجھے بتاؤ کہ وہ کیا کرتے؟“ میں نے عرض کیا: ”تب وہ خود بھی تناول فرماتے اور ہمیں بھی کھلاتے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس قدر ہچکیاں لے کر روئے کہ ان کی پسلیاں (شدتِ گریہ سے) ایک دوسرے میں داخل ہونے لگیں، پھر فرمایا: ”میری تو یہ آرزو ہے کہ میں اس (خلافت کی ذمہ داری) سے برابر سرابر چھوٹ جاؤں، نہ یہ میرے حق میں ہو اور نہ مجھ پر کوئی بوجھ بنے۔“ امام ابن ابی عمر نے بھی سفیان کے واسطے سے اسی طرح روایت کیا ہے، اور مصنف فرماتے ہیں کہ ان شاء اللہ تعالیٰ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کے بیان میں اس طرح کے مزید واقعات آگے آئیں گے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجهاد/حدیث: 2051]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2081
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: "كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذَا صَلَّى صَلَاةً جَلَسَ لِلنَّاسِ، فَمَنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ كَلَّمَهُ، وَإِنْ لَمْ تَكُنْ لِأَحَدٍ حَاجَةٌ قَامَ فَدَخَلَ، فَصَلَّى صَلَوَاتٍ لَا يَجْلِسُ لِلنَّاسِ فِيهِنَّ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَحَضَرْتُ الْبَابَ فَقُلْتُ: يَا يَرْفَأُ، أَبِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ شَكَاةٌ؟ فَقَالَ: مَا بِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ مِنْ شَكْوَى. فَجَلَسْتُ، فَجَاءَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَجَلَسَ، فَخَرَجَ يَرْفَأُ فَقَالَ: قُمْ يَا عُثْمَانُ، قُمْ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ . فَدَخَلَا عَلَى عُمَرَ فَإِذَا بَيْنَ يَدَيْهِ صُبَرٌ مِنْ مَالٍ، عَلَى كُلِّ صُبْرَةٍ مِنْهَا كَتِفٌ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنِّي نَظَرْتُ فِي أَهْلِ الْمَدِينَةِ فَوَجَدْتُكُمَا مِنْ أَكْثَرِ أَهْلِهَا عَشِيرَةً، فَخُذَا هَذَا الْمَالَ فَاقْسِمَاهُ، فَمَا كَانَ مِنْ فَضْلٍ فَرُدَّا. فَأَمَّا عُثْمَانُ فَحَثَا، وَأَمَّا أَنَا فَجَثَوْتُ لِرُكْبَتَيَّ وَقُلْتُ: وَإِنْ كَانَ نُقْصَانًا رَدَدْتَ عَلَيْنَا؟ فَقَالَ عُمَرُ: شِنْشِنَةُ مِنْ أَخْشَنَ - يَعْنِي: حَجَرًا مِنْ جَبَلٍ - لَا، مَا كَانَ هَذَا عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِذْ مُحَمَّدٌ وَأَصْحَابُهُ يَأْكُلُونَ الْقَدَّ; فَقُلْتُ: بَلَى، وَاللَّهِ لَقَدْ كَانَ هَذَا عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمُحَمَّدٌ حَيٌّ، وَلَوْ عَلَيْهِ فُتِحَ لَصَنَعَ فِيهِ غَيْرَ الَّذِي تَصْنَعُ. فَغَضِبَ عُمَرُ، وَقَالَ: أَخْبِرْنِي صَنَعَ مَاذَا؟ قُلْتُ: إِذًا لَأَكَلَ وَأَطْعَمَنَا. قَالَ: فَنَشَجَ عُمَرُ حَتَّى اخْتَلَفَتْ أَضْلَاعُهُ، ثَمَّ قَالَ: وَدِدْتُ أَنِّي خَرَجْتُ مِنْهَا كَفَافًا لَا لِي وَلَا عَلَيَّ".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ بِلَفْظٍ وَاحِدٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا معمول تھا کہ جب وہ نماز ادا کر لیتے تو لوگوں کے مسائل سننے کے لیے بیٹھ جاتے، جس کسی کو کوئی ضرورت ہوتی وہ آپ سے بات کر لیتا، اور اگر کسی کو کوئی حاجت نہ ہوتی تو آپ کھڑے ہو کر اندر تشریف لے جاتے۔ (ایک مرتبہ) آپ نے چند نمازیں پڑھیں اور ان کے بعد لوگوں کے لیے تشریف نہ لائے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں آپ کے دروازے پر حاضر ہوا اور دربان یرفأ سے پوچھا: ”کیا امیر المومنین کو کوئی تکلیف یا بیماری لاحق ہے؟“ اس نے جواب دیا کہ امیر المومنین کو کوئی شکایت یا بیماری نہیں۔ چنانچہ میں بیٹھ گیا، پھر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور وہ بھی بیٹھ گئے۔ اتنے میں یرفأ باہر نکلا اور اس نے کہا: ”اے عثمان! اور اے ابن عباس! آپ دونوں اٹھ کر اندر تشریف لے چلیے۔“ وہ دونوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس داخل ہوئے تو دیکھا کہ آپ کے سامنے مال کے ڈھیر لگے ہوئے تھے اور ہر ڈھیر پر (نشانی کے طور پر) ایک شانہ (جانور کی ہڈی) رکھی ہوئی تھی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے اہل مدینہ کے حالات پر غور کیا تو تم دونوں کو ان میں سب سے بڑے کنبے اور خاندان والا پایا، لہذا تم یہ مال لے جاؤ اور اسے (ضرورت مندوں میں) تقسیم کر دو، اور جو بچ جائے وہ واپس کر دینا۔“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تو لپ بھر بھر کر مال لینے لگے، جبکہ میں اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور عرض کی: ”اے امیر المومنین! اگر تقسیم کے دوران مال کم پڑ گیا تو کیا آپ ہمیں مزید دے کر اس کمی کو پورا کریں گے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «شِنْشِنَةٌ مِنْ أَخْشَنَ» ”یہ تو وہی پرانی خو اور جبلت ہے جو اصل سے چلی آ رہی ہے -یعنی یہ پتھر اسی پہاڑ کی جنس سے ہے- نہیں، اللہ عزوجل کے ہاں یہ مال و دولت اس وقت (ظاہر) نہیں تھی جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ سوکھا چمڑا کھا کر گزارہ کرتے تھے؛“ میں نے عرض کی: ”کیوں نہیں، اللہ کی قسم! یہ خزانے اللہ عزوجل کے ہاں اس وقت بھی موجود تھے جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم حیات تھے، اور اگر ان پر یہ سب کھول دیا جاتا تو وہ اس میں اس سے مختلف طرزِ عمل اختیار فرماتے جو آپ کر رہے ہیں۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جلال میں آ گئے اور فرمایا: ”مجھے بتاؤ کہ وہ کیا کرتے؟“ میں نے عرض کی: ”تب وہ خود بھی تناول فرماتے اور ہمیں بھی کھلاتے۔“ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس قدر زار و قطار روئے کہ ہچکیوں کی شدت سے آپ کی پسلیاں اوپر نیچے ہونے لگیں، پھر فرمایا: ”میری تو یہ آرزو ہے کہ میں اس ذمہ داری سے اس طرح برابر سرابر نکل جاؤں کہ نہ میرے لیے کوئی نفع ہو اور نہ مجھ پر کوئی بوجھ۔“ اسے امام حمیدی اور ابن ابی عمر نے ایک ہی جیسے الفاظ کے ساتھ سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2081]
تخریج الحدیث: «رواه الحميدي وابن أبي عمر بلفظ واحد بسند صحيح»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں