الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 610
اطراف الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 610 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند الحمیدی: 610
سنن ابوداود: 1692
صحیح ابن حبان: 4240
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4481
حدیث نمبر: 610
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا أَنْ يُضَيِّعَ مَنْ يَقُوتُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”آدمی کے گنہگار ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے، جن لوگوں کو خوراک فراہم کرنا اس کی ذمہ داری ہے، وہ انہیں ضائع کر دے (یعنی ان کی ضروریات کا بندوبست نہ کرے)“ [مسند الحميدي/حدیث: 610]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 996، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4240، 4241، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1692، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 15796، 15875، 17896، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 6606»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1692
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ جَابِرٍ الْخَيْوَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا أَنْ يُضَيِّعَ مَنْ يَقُوتُ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے گنہگار ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ ان لوگوں کو جن کے اخراجات کی ذمہ داری اس کے اوپر ہے ضائع کر دے ۱؎“۔ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1692]
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کے گناہگار ہونے کے لیے یہ (عمل) کافی ہے کہ جن کے رزق و اخراجات کا یہ ذمہ دار ہو، انہیں ضائع کر دے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الزكاة /حدیث: 1692]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:8943)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الزکاة 12 (996)، سنن النسائی/الکبری/عشرة النساء (9176)، مسند احمد (2/160، 194، 195) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی جن کی کفالت اس کے ذمہ ہو ان سے قطع تعلق کر کے نیکی کے دوسرے کاموں میں اپنا مال خرچ کرے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ابو اسحاق السبيعي صرح بالسماع عند الطيالسي (2281) وله طريق آخر عند مسلم (996)
ابو اسحاق السبيعي صرح بالسماع عند الطيالسي (2281) وله طريق آخر عند مسلم (996)
حدیث نمبر: 4240
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي إِِسْحَاقَ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ جَابِرٍ الْخَيْوَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَفَى بِالْمَرْءِ إِِثْمًا أَنْ يُضَيِّعَ مَنْ يَقُوتُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے اتنا کافی ہے، جس کا خرچ اس کے ذمے ہو وہ اس کا خرچ ادا نہ کرے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرضاع/حدیث: 4240]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 996، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4240، 4241، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1520، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1692، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15796، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6606، والحميدي فى (مسنده) برقم: 610» «رقم طبعة با وزير 4226»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (1485)، «تخريج فقه السيرة» (436)، «الإرواء» (894). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 4481
«كفى بالمرء إثما أن يضيع من يقوت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اسے ضائع کر دے جس کی کفالت اس کے ذمے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4481]
”آدمی کے گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اسے ضائع کر دے جس کی کفالت اس کے ذمے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4481]
تخریج الحدیث: «(حسن) [حم د ك هق] عن ابن عمرو. الإرواء 894، الترغيب 3/82.»
قال الشيخ الألباني: حسن