الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. بَابُ مَا يَفْعَلُ مَنْ نَسِيَ مِنْ نُسُكِهِ شَيْئًا
جو شخص کوئی رکن بھول جائے اس کا بیان
اطراف الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 943 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 943
سنن دارقطنی: 2534
السنن الكبرى للبيهقي: 9688
حدیث نمبر: 943
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَنْ نَسِيَ مِنْ نُسُكِهِ شَيْئًا أَوْ تَرَكَهُ فَلْيُهْرِقْ دَمًا" . قَالَ أَيُّوبُ: لَا أَدْرِي، قَالَ: تَرَكَ أَوْ نَسِيَ.
سعید بن جبیر سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: جو شخص اپنے کاموں میں سے کوئی کام بھول جائے یا چھوڑ دے تو ایک دم دے (یعنی قربانی)۔ ایوب نے کہا: مجھے یاد نہیں سعید نے بھول جائے کہا یا چھوڑ دے کہا۔
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 943]
[موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 943]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9016، 9792، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 8925، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2534، 2535،2536، 2538، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 240»
الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
ترقیم العلمیہ : 2501 ترقیم الرسالہ : -- 2534
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا هَاشِمُ بْنُ يُونُسَ ، نا أَبُو صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، وَابْنِ جُرَيْجٍ ، حَدَّثُوهُ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ نَسِيَ شَيْئًا مِنْ نُسُكِهِ أَوْ تَرَكَهُ فَلْيُهْرِقْ دَمًا" . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَمَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، وَغَيْرُهُمْ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جو شخص اپنے مناسک حج میں سے کوئی بات بھول جائے یا اسے ترک کر دے، تو اسے قربانی دینا ہو گی۔ عبیداللہ بن عمر، مالک بن انس، سفیان ثوری اور دیگر حضرات نے بھی اسے اسی طرح ایوب سے، انہوں نے سعید بن جبیر سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2534]
ترقیم العلمیہ: 2501
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1583، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9016، 9792، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2534، 2535، 2536، 2538»
حدیث نمبر: 9688
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَكِّي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ:" مَنْ نَسِيَ مِنْ نُسُكِهِ شَيْئًا، أَوْ تَرَكَهُ فَلْيُهْرِقْ دَمًا" قَالَ مَالِكٌ: لَا أَدْرِي قَالَ: تَرَكَ أَمْ نَسِيَ؟ قَالَ الشَّيْخُ: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ:" مَنْ تَرَكَ، أَوْ نَسِيَ شَيْئًا مِنْ نُسُكِهِ فَلْيُهْرِقْ لَهُ دَمًا"، كَأَنَّهُ قَالَهُمَا جَمِيعًا، وَرُوِّينَا عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ نَسِيَ جَمْرَةً وَاحِدَةً، أَوِ الْجِمَارَ كُلَّهَا حَتَّى يَذْهَبَ أَيَّامُ التَّشْرِيقِ فَدَمٌ وَاحِدٌ يُجْزِيهِ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جو شخص مناسک میں سے کچھ بھول گیا یا چھوڑ بیٹھا تو وہ خون بہائے۔ امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مجھے علم نہیں بھولنے والے کو یہ حکم دیا ہے یا ترک کرنے والے کو۔
شیخ صاحب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایوب نے اسی طرح یہ بات بیان کی ہے کہ جو شخص اپنے مناسک میں سے کچھ بھول گیا یا چھوڑ دیا تو وہ خون بہائے، گویا کہ اس نے یہ دونوں باتیں ہی کہی ہیں اور ہمیں عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے یہ بات روایت کی گئی ہے کہ انہوں نے فرمایا: جسے ایک یا سب جمرات کی رمی کرنا بھول گیا، اسے ایک ہی خون کفایت کر جائے گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9688]
شیخ صاحب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایوب نے اسی طرح یہ بات بیان کی ہے کہ جو شخص اپنے مناسک میں سے کچھ بھول گیا یا چھوڑ دیا تو وہ خون بہائے، گویا کہ اس نے یہ دونوں باتیں ہی کہی ہیں اور ہمیں عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے یہ بات روایت کی گئی ہے کہ انہوں نے فرمایا: جسے ایک یا سب جمرات کی رمی کرنا بھول گیا، اسے ایک ہی خون کفایت کر جائے گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9688]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مالك 940۔ ابن الجعد 1749»
الحكم على الحديث:
صحيح