🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
291. مَنْ كَثُرَتْ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ حَسُنَ وَجْهُهُ بِالنَّهَارِ
جو شخص رات کو کثرت سے نوافل پڑھے تو دن کے وقت اس کا چہرہ خوب روشن ہوتا ہے
اطراف الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 417 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
مسند الشهاب: 417، 412، 413
سنن ابن ماجہ: 1333
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 417
417 - حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ خَلَفِ بْنِ الْفَرَّاءِ الْبَغْدَادِيُّ إِمْلَاءً مِنْ كِتَابِهِ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ غَالِبٍ الْفَقِيهُ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، ثنا أَبُو صَخْرٍ مَالِكُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مَالِكِ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ سِنَانِ بْنِ عِصَامِ بْنِ جُشَيْنَةَ بْنِ أَسْوَدَ بْنِ مَرْثَدِ بْنِ عَوْفِ بْنِ كَعْبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زَيْدِ مَنَاةَ بْنِ تَمِيمٍ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ صَعْصَعَةُ بْنُ الْحُسَيْنِ الرَّقِّيُّ الْأَنْصَارِيُّ حَافَظٌ ثِقَةٌ بِمَرْوَ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ صِرَامِ بْنِ رَيْحَانَ بْنِ جَمِيلٍ، ثنا أَبِي، ثنا أَبُو الْعَتَاهِيَةِ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الشَّاعِرُ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ مِهْرَانَ الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَثُرَتْ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ حَسُنَ وَجْهُهُ بِالنَّهَارِ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کو کثرت سے نوافل پڑھے تو دن کے وقت اس کا چہرہ روشن ہوتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 417]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوعبد الرحمن السلمی جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔ اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1333
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّلْحِيُّ ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ مُوسَى أَبُو يَزِيدَ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَثُرَتْ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ حَسُنَ وَجْهُهُ بِالنَّهَارِ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات میں زیادہ نمازیں پڑھے گا، دن میں اس کے چہرے سے نور ظاہر ہو گا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1333]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کو زیادہ نماز پڑھے اس کا چہرہ دن کو خوبصورت ہو جاتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1333]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2336، ومصباح الزجاجة: 468) (موضوع)» ‏‏‏‏ (ابن الجوزی نے اس حدیث کو باطل کہا ہے، (2/109- 110) اس کی سند میں ثابت بن موسیٰ ضعیف ہیں، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 4644)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
موضوع
ثابت بن موسي الزاهد: ضعيف الحديث (تقريب: 831)
وأدخل قول شريك في الخبر كما قال ابن حبان (المجروحين 1/ 207)
و أورده ابن الجوزي في الموضوعات (109/2،110)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 424

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 412
412 - وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دَوَسْتَ، إِجَازَةً، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ السُّلَمِيُّ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الشِّيرَازِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ عِيسَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَشْمَرَدَ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّلْتِ، ثنا ثَابِتُ بْنُ مُوسَى الْعَابِدُ، ثنا شَرِيكٌ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَثُرَ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ حَسُنَ وَجْهُهُ بِالنَّهَارِ» وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ مِنَ الْحُفَّاظِ، وَانْتَقَاهُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الدَّارَقُطْنِيُّ الْحَافِظُ مِنْ حَدِيثِ الْقَاضِي أَبِي الطَّاهِرٍ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الذُّهْلِيِّ، وَمَا طَعَنَ أَحَدٌ مِنْهُمْ فِي إِسْنَادِهِ، وَلَا مَتْنِهِ. وَقَدُ أَنْكَرَهُ بَعْضُ الْحُفَّاظِ وَقَالَ: إِنَّهُ مِنْ كَلَامِ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَنَسَبَ الشَّبَهَ فِيهِ إِلَى ثَابِتِ بْنِ مُوسَى الضَّبِّيِّ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْغَازِيُّ الْمُطَّوِّعِيُّ سَاكِنُ مَكَّةَ حَرَسَهَا اللَّهُ، إِجَازَةً قَالَ: أبنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَاكِمُ قَالَ:" دَخَلَ ثَابِتُ بْنُ مُوسَى الزَّاهِدُ عَلَى شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْقَاضِي وَالْمُسْتَمْلِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَشَرِيكٌ يَقُولُ: ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يَذْكُرِ الْمَتْنَ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَى ثَابِتٍ قَالَ: «مَنْ كَثُرَ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ حَسُنَ وَجْهُهُ بِالنَّهَارِ» وَإِنَّمَا أَرَادَ بِذَلِكَ ثَابِتَ بْنَ مُوسَى لِزُهْدِهِ، وَوَرَعِهِ، فَظَنَّ ثَابِتُ بْنُ مُوسَى أَنَّهُ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ مَرْفُوعًا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَكَانَ ثَابِتُ بْنُ مُوسَى يُحَدِّثُ بِهِ عَنْ شَرِيكٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، وَلَيْسَ لِهَذَا الْحَدِيثِ أَصْلٌ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَعَنْ قَوْمٍ مِنَ الْمَجْرُوحِينَ سَرَقُوهُ مِنْ ثَابِتِ بْنِ مُوسَى، وَرَوَوْهُ عَنْ شَرِيكٍ. وَقَدْ رُوِيَ لَنَا هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ طُرُقٍ كَثِيرَةٍ، وَعَنْ ثِقَاتٍ عَنْ غَيْرِ ثَابِتِ بْنِ مُوسَى، وَعَنْ غَيْرِ شَرِيكٍ وَذَلِكَ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کو کثرت سے نوافل پڑھے تو دن کے وقت اس کا چہرہ خوب روشن ہوتا ہے۔“ اس حدیث کو آئمہ حدیث کی ایک بڑی جماعت نے روایت کیا ہے جبکہ امام ابوالحسن علی بن عمر الدارقطنی نے اس حدیث کو قاضی ابوطاہر محمد بن احمد الذہلی کی احادیث میں سے منتخب کر کے روایت کیا ہے اور کسی بھی محدث نے اس کی سند یا متن پر انگشت نمائی نہیں کی، حالانکہ بعض آئمہ نے اس حدیث کا انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ (الفاظ دراصل حدیث نہیں بلکہ) شریک بن عبداللہ کے اپنے الفاظ ہیں اور انہوں نے (اس میں واقع ہونے والے) اشتباہ کو ثابت بن موسیٰ الضبی کی طرف منسوب کیا ہے۔ ہمیں ابوبکر محمد بن علی الغازی المطوعی ساکن مکہ نے ”بطریق اجازہ“ بیان کیا کہ محمد بن عبداللہ الحاکم کا بیان ہے کہ قاضی شریک بن عبداللہ مجلس حدیث میں موجود تھے اور ان سے سن کر لوگوں کو املاء کرانے والا شخص ان کے سامنے تھا تو شریک نے ایک حدیث بیان کرنے کے لیے سند یوں پڑھی: ہمیں اعمش نے ابوسفیان سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، (ابھی وہ یہیں تک پہنچے تھے) اور ابھی متن حدیث بیان نہیں کیا تھا کہ ثابت بن موسیٰ مجلس میں تشریف لے آئے تو شریک نے ان کو دیکھ کر ان کے زہد و ورع کے پیش نظر فرمایا: ”جو شخص رات کو کثرت سے نوافل ادا کرے تو دن کے وقت اس کا چہرہ خوب روشن ہوتا ہے۔“ تو اس عبارت سے ثابت بن موسیٰ نے سمجھا کہ قاضی شریک نے جو سند پڑھی تھی یہ الفاظ اس کا متن ہیں، پھر وہ اپنے اس فہم کے پیش نظر ان الفاظ کو قاضی شریک کی سند سے بطور حدیث بیان کیا کرتے تھے حالانکہ اس سند سے اس حدیث کی کچھ بھی اصل ثابت نہیں۔ اور اسی لیے بعض ضعیف راویوں نے اس حدیث کو ثابت بن موسیٰ سے سرقہ کرتے ہوئے قاضی شریک سے بطور حدیث روایت کر دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ حدیث بہت سی سندوں سے نیز ثابت بن موسیٰ اور قاضی شریک کے علاوہ بہت سے ثقہ راویوں سے بھی مروی ہے۔ ان میں سے بعض سندیں درج ذیل ہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 412]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه ابن ماجه: 1333، والكامل لابن عدى 2/ 304، وتاريخ مدينة السلام: 1/2 197» ثابت بن موسیٰ ضعیف اور شریک مدلس و مختلط ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 413
413 - أَخْبَرَنَا بِهِ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْحُسَيْنِ الشِّيرَازِيُّ قَدِمَ عَلَيْنَا، ثنا أَبُو مَنْصُورٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْقَاسِمِ الْمُقْرِئُ الْأَصْبَهَانِيُّ بِآمِدَ، أبنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَدِيِّ بْنِ عَلِيِّ بْنِ زَهْرٍ الْمِنْقَرِيُّ الدَّقِيقِيُّ بِالْبَصْرَةِ، ثنا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْخَضِرِ بْنِ نَصْرٍ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ النَّجَّارُ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الرَّبِيعِ وَابْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، قَالُوا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَثُرَ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ حَسُنَ وَجْهُهُ بِالنَّهَارِ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کو کثرت سے نوافل پڑھے تو دن کے وقت اس کا چہرہ روشن ہوتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 413]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوالزبیر، ابن جریج، سفیان ثوری اور عبد الرزاق مدلس راویوں کا عنعنہ ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں